Tag: drone

  • درخت اگانے والا ڈرون

    درخت اگانے والا ڈرون

    درخت اگانا ایک مشکل اور انتظار طلب مرحلہ ہے جس کے لیے بہت سا وقت درکار ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ڈرون کے ذریعے شجر کاری کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

    اس سے قبل سری لنکا میں ہیلی کاپٹر سے شجر کاری کرنے کا تجربہ کیا گیا تھا جو نہایت کامیاب رہا۔

    اس ہیلی کاپٹر سے جاپانی کسانوں کے ایجاد کردہ طریقہ کار کے مطابق چکنی مٹی، کھاد اور مختلف بیجوں سے تیار کیے گئے گولے پھینکے گئے جن سے کچھ عرصہ بعد ہی پودے اگ آئے۔

    اب اسی خیال کو مزید جدید طریقے سے قابل عمل بنایا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک برطانوی کمپنی ایسا ڈرون بنانے کی کوشش میں ہے جو شجر کاری کر سکے۔

    یہ ڈرون فضا سے زمین کی طرف بیج پھینکیں گے جس سے ایک وسیع رقبے پر بہت کم وقت میں شجر کاری کا عمل انجام دیا جاسکتا ہے۔

    طریقہ کار کے مطابق سب سے پہلے یہ ڈرون کسی مقام کا تھری ڈی نقشہ بنائے گا۔ اس کے بعد ماہرین ماحولیات اس نقشے کا جائزہ لے کر تعین کریں گے کہ اس مقام پر کس قسم کے درخت اگائے جانے چاہئیں۔

    مزید پڑھیں: کیا درخت بھی باتیں کرتے ہیں؟

    اس کے بعد اس ڈرون کو بیجوں سے بھر دیا جائے گا اور وہ ڈرون اس مقام پر بیجوں کی بارش کردے گا۔ یہ ڈرون ایک سیکنڈ میں 1 بیج بوئے گا۔ گویا یہ ایک دن میں 1 لاکھ جبکہ ایک سال میں 1 ارب درخت اگا سکے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے شجر کاری کے مقابلے میں یہ طریقہ 10 گنا تیز ہے جبکہ اس میں رقم بھی بے حد کم خرچ ہوگی۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے او کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ہیکٹرز کے رقبے پر مشتمل جنگلات کاٹ دیے جاتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موجود گھنے جنگلات جنہیں رین فاریسٹ کہا جاتا ہے، اگلے 100 سال میں مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے۔

    مزید پڑھیں: جنگلات کے قریب وقت گزارنا بے شمار فوائد کا باعث

    جنگلات کی کٹائی عالمی حدت میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ کا ایک اہم سبب ہے جس کے باعث زہریلی گیسیں فضا میں ہی موجود رہ جاتی ہیں اور کسی جگہ کے درجہ حرارت میں اضافہ کرتی ہیں۔

    گو کہ دنیا بھر میں شجر کاری کا عمل بھی تیز کیا جاچکا ہے لیکن ہر سال 15 ارب درخت کاٹے جاتے ہیں اور ان کی جگہ صرف 6 ارب نئے درخت لگائے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغانستان: ملا فضل اللہ کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی غیرمصدقہ اطلاعات

    افغانستان: ملا فضل اللہ کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی غیرمصدقہ اطلاعات

    کابل: افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان  (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملا فضل اللہ کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوگئیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ڈرون حملہ افغان صوبے کنڑ میں کیا گیا جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوا تاہم افغان حکام کی جانب سے اب تک ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے یہ ڈرون حملہ دو دن قبل 13 جون کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی موجودگی کی اہم اطلاعات پر کیا جس کے باعث ملا فضل اللہ کی ہلاکت ہوئی تاہم اب تک ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔


    طالبان کے دو دہشت گرد حملے، 19 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، درجنوں زخمی


    افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر کرنل مارٹن نے 13 جون کو ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے لیکن انہوں نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا البتہ شبہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ہلاک ہوچکا ہے۔

    قبل ازیں رواں سال 9 مارچ کو امریکا نے پاک افغان بارڈر پر ایک ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ملا فضل اللہ کا بیٹا عبداللہ ہلاک ہوا تھا جس کی تصدیق ٹی ٹی پی نے بھی کی تھی۔


    کابل، سرکاری عمارت میں خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ یہ حملہ ایک مدرسے میں علی الصبح کیا گیا تھا جس میں عبداللہ سمیت دیگر 21 افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ افغان حکومت نے بھی تین روز قبل عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی سیکورٹی فورسز نےشاہی محل کےقریب مشتبہ ڈرون مارگرایا

    سعودی سیکورٹی فورسز نےشاہی محل کےقریب مشتبہ ڈرون مارگرایا

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو مارگرایا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب بلا اجازت اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا۔

    ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق شب سات بجکر پچاس منٹ پرریاض میں خزامہ کے قریب بغیر کسی اجازت کے سیکورٹی پوائنٹ پر ڈرون کواڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے خود کو دیے جانے والے احکامات اور ہدایات کے مطابق اپنا فرض ادا کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی افسر نے بتایا کہ اس واقعے کے وقت شاہ سلمان اپنے محل میں نہیں بلکہ دیریا میں واقع اپنے فارم میں تھے۔


    سعودی عرب میں چیک پوسٹ پرفائرنگ‘ 4 اہلکار جاں بحق

    خیال رہے کہ دوروز قبل سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دہشت گردی کے خلاف 40 اسلامی ممالک کے اتحادی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت تک دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے جب تک ان کا دنیا سے صفایا نہیں ہوجاتا۔


    سعودی عرب میں شاہی محل کے باہرفائرنگ‘ 2 رائل گارڈز جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 اکتوبرکو جدہ میں شاہی محل کے گیٹ پرحملے میں رائل گارڈز کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ورچوئل رئیلیٹی کے ذریعے زیر آب دنیا کو دیکھیں

    ورچوئل رئیلیٹی کے ذریعے زیر آب دنیا کو دیکھیں

    بعض افراد کو زیر آب ڈائیونگ کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن انہیں موقع نہیں مل پاتا، یا موقع مل جائے تو ان میں سمندر کے اندر جانے کی ہمت نہیں ہوپاتی۔

    ایسے ہی افراد کے لیے ایسا واٹر پروف ڈرون کیمرہ تیار کرلیا گیا ہے جو سمندر کی گہرائیوں کو ورچوئل رئیلیٹی کے ذریعے آپ کو ایسے دکھائے گا جیسے آپ بذات خود سمندر کی گہرائی میں موجود ہوں۔

    پاور رے نامی یہ انڈر واٹر ڈرون دراصل ایک روبوٹ ہے جو نہ صرف مچھلیوں کا شکار کر سکتا ہے بلکہ زیر آب بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی بدولت ماہی گیری کی 7 ہزار سالہ تاریخ میں تبدیلی آگئی ہے اور اب سمندر کے بیچوں بیچ جائے بغیر بھی ماہی گیری کی جاسکتی ہے۔

    یہی نہیں شکار کرنے سے پہلے یہ ڈرون آپ کو مچھلیوں کی تصاویر بھی بھیجے گا جس سے آپ اپنی پسند کی مچھلی کو شکار کرواسکیں گے۔

    یہ ڈرون تحقیقی مقاصد کے لیے بھی نہایت کارآمد ثابت ہوگا جو سمندر کی گہرائی، اس کے درجہ حرارت اور آبی حیات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

    تو پھر کیا خیال ہے، خشکی پر رہتے ہوئے سمندر میں جانے کو تیار ہیں آپ؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈرون حملہ میں القاعدہ کاکمانڈر مارا گیا‘ امریکی میڈیا

    ڈرون حملہ میں القاعدہ کاکمانڈر مارا گیا‘ امریکی میڈیا

    دمشق: امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا  ہے  کہ ڈرون حملہ کے سبب القاعدہ کے کمانڈرکے مارے جانے کی اطلاع ہے،امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں.

    امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق شام کےشہرادلب میں امریکی ڈرون حملہ کے سبب اسامہ بن لادن کے داماد اور القاعدہ کے کمانڈر ابوالخیرالمصری کی ہلاکت کی اطلاع ہے، ابو الخیرالمصری کو ایمن الظواہری کا نائب سمجھا جاتا ہے.

    امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملے میں ابوالخیرالمصری کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں.

    مزید پڑھیں: امریکہ کی شام میں فضائی کارراوئی‘القاعدہ کے11افراد ہلاک

    واضح رہے رواں ماہ امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ کہ شام کےشہرادلب کے قریب امریکہ کی دوفضائی کارروائیوں میں القاعدہ کے 11 ارکان ہلاک ہوئے ہیں، جن میں اسامہ بن لادن کا ایک سابق ساتھی بھی شامل ہے۔

    مزید پڑھیں:کیا آپ نے 24گھنٹوں تک بنا کچھ کھائے پیئے کبھی زندگی گذاری ہے، شامی بچی کا ٹرمپ سے سوال

    یاد رہے رواں ماہ ہی شامی بچی بانا العابد نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ نے کوئی 24 گھنٹے بنا کھائے، پیے گزارے ہیں۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ شام میں قیام امن کےلیے کردار اداکریں‘باناالعابد

    دوسری جانب اُسی سات سالہ بچی بانا العابد نے سوشل میڈیا کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی تھی کہ وہ شام میں قیام امن کے لیے اپناکردارادا کریں۔

  • انڈین پارلیمنٹ کے نوفلائی زون میں اڑتے ڈرون نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیئے

    انڈین پارلیمنٹ کے نوفلائی زون میں اڑتے ڈرون نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیئے

    ممبئی: بھارتی پارلیمنٹ کی حدود میں ڈرون کی پرواز نے بھارتیوں کو حواس باختہ کردیا۔

    بھارتی پارلیمنٹ کے اوپر نامعلوم ڈرون کی پرواز نے بھارت میں ہلچل مچادی، بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرون نو فلائی زون میں پرواز کر رہا تھا۔

    بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ کی حدود میں ڈرون نے پرواز کی ہے،جس سے بھارتیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی کو وجے چوک پر ڈرون اڑاتے دیکھا گیا ہے،بھارتی پولیس نے غیر ملکی شخص کی تلاش شروع کردی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔

  • بھارتی میڈیا کی گورداسپور واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھونڈی کوشش

    بھارتی میڈیا کی گورداسپور واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھونڈی کوشش

    کراچی : گورداسپورواقعے پر بھارتی میڈیا نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مبہم فوٹیج کا سہارا لےکرپاکستان پر پھرالزام دھر دیا۔بھارت کے مکرو فریب کا پردہ ایک بار پھر چاک ہو گیا اور ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اس بار بھی دشمنی کی ساری حدیں پار کرگیا۔ پاکستان نےا یک بھارتی جاسوس طیارہ کیا گرایا بھارت کی تو گھگھی ہی بندھ گئی.

    پہلے اسے اپنا ماننے سے انکار کیااور جب ثبوت دیئے تو چپ لگ گئی۔ تین حملہ آوروں سے ہزاروں مہان بھارتی سورماؤں نے بارہ گھنٹے مقابلہ کیا لیکن پھر بھی ان پر قابو نہ پاسکے اور منہ کی کھائی تو الزام  پاکستان پر لگا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا گورداسپورحملےکی جھوٹی فوٹیج لےآیا۔ ایسی فوٹیج جس میں کچھ واضح ہی نہیں، پھر پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے غیرواضح فوٹیج کو بنیاد بنا کر پاکستان پرحملےکاالزام دھردیا۔

    سب سے بد تر صورتحال تو یہ ہے کہ اس بوکھلائے ہوئے بھارتی میڈیاکویہ بھی معلوم نہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کب اورکہاں کی ہیں۔


    Indian media’s alleged video footage of… by arynews

  • پاکستان کے ملکی طور پرتیارکردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کے ملکی طور پرتیارکردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان کا ملکی طور پرتیارکردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق براق ڈرون کےذریعے لیزر گائیڈڈ میزائل کا بھی تجربہ کیا گیا ۔

    ڈرون کے کامیاب تجربہ کی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ پوری قوم کےلیے یہ تجربہ بڑی کامیابی ہے۔   آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے آج دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا, انہوں نے کہا کہ یہ صلاحتی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اضافہ کردے گی ۔

    آرمی چیف نے براق ڈرون کا مکمل جائزہ بھی لیا جبکہ ڈرون تیار کرنے والے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی تعریف کی اورہی ساتھ  ہاتھ اُٹھاکر یکجحتی کا اظہار کیا۔

     

  • پیرس میں پراسرارڈرونز کی پروازیں

    پیرس میں پراسرارڈرونز کی پروازیں

    پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گذشتہ دوراتوں کے دوران اہم عمارتوں کے اوپرپراسرارڈرونز کی پروازوں نے ہلچل مچا دی۔

    غیرملکی میڈیا کی مطابق فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون آپریٹرزاوران کے ٹھکانے کا پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

    منگل کی شب گیارہ بجے سے بدھ کی شب دو بجے تک پانچ ڈرون طیاروں کومختلف علاقوں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ڈرونز نے اس علاقے کے اوپربھی پرواز کی جہاں امریکی سفارتخانہ واقع ہے۔

    ڈرون پروازوں کی فلم بندی کی گئی ہے۔ دس رکنی تحقیقاتی ٹیم ڈرون پروازوں کی تحقیقات کرے گی۔

  • عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری

    عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری

    واشنگٹن:امریکی اور اتحادی طیاروں کے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری۔

    پینٹا گون کے ذرائع کے مطابق شام میں جنگی طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گیارہ فضائی حملے کیے، کوبانی کے قریب نو فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا دوار از زوار میں فضائی حملے میں داعش کے زیراستعمال آئل ریفانری کو نشانہ بنایا گیا ۔ابو کمال کے قریب فضائی حملے میں داعش کے جنگجوؤں کی پناہ گاہ کو تباہ کیا گیا ۔

    پنٹاگون کے مطابق عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر سولہ فضائی حملے کئے گئے۔عراق پر کیے جانے والے فضائی حملے ڈرون اور جنگی طیاروں کے ذریعے کئے گئے۔