Tag: drone

  • شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں ڈورن طیارے کے حملے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈرون طیارے نے دو میزائل گھر پر داغے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اس حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

    گزشتہ روز بھی ایک ڈرون حملے میں پانچ شدت پسند مارے گئے تھے، حملہ افغان سرحدی علاقے کے قریب موجود ایک گاوں میں ہوا تھا۔

  • نیدرلینڈ میں ایمبولینس ڈرون متعارف کرا دیا گیا

    نیدرلینڈ میں ایمبولینس ڈرون متعارف کرا دیا گیا

    نیدرلینڈ میں طالبعلم نے دل کے مریضوں کے لئے ایمبولینس ڈرون متعارف کرادیا،ڈرون کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موبائل کال ٹریک کرتا ہوا دل کےمریض کے پاس انتہائی کم وقت میں پہنچ جائےگا۔

    نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں طالب علم نے ایمبولینس ڈرون متعارف کرا دیا ہے،جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے،ایمبولینس ڈرون ایمرجنسی کی صورت میں موبائل کال ٹریک کرتا ہوا دل کے مریض کے پاس انتہائی کم وقت میں پہنچ سکے گا،ڈرون میں لگا کیمرا مریض کے پاس موجود شخص کا کنٹرول روم میں بیٹھے شخص سے براہ راست رابطہ کرائے گا جو مریض کو طبی امداد دینے کیلئے رہنمائی فراہم کرے گا،چھ چھوٹے پروں پر مشتمل ایمبولینس ڈرون چار کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • کلائی پر پہنا جانے والا انوکھا ڈرون تیار کرلیا گیا

    کلائی پر پہنا جانے والا انوکھا ڈرون تیار کرلیا گیا

    کلائی پر پہنا جانے والا انوکھا ڈرون تیار کرلیا گیا ہے، موشن سنسرز کی مدد سے کسی انسان کی سرگرمیوں کی ٹریکنگ شروع کردے گا۔

    نیکسی نامی ڈرون اپنی طرز کی منفرد ایجاد ہے، جو کسی کاغذ کی طرح بند ہو کر آپ کی کلائی پر کسی گھڑی کی طرح بندھ سکتا ہے اور جب دل کرے تو اسے کلائی پر پہننے والا شخص بس اوپر لگا بٹن دبائے جس کے بعد ڈرون دوبارہ کھل کر اس کے سر پر اڑنے لگے گا اور موشن سنسرز کی مدد سے اس کی سرگرمیوں کی ٹریکنگ شروع کردے گا۔

    اس انوکھے ڈرون کو امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے فزکس ریسرچر ڈاکٹر کرسٹوفر کوہسٹل ، جلینا جانکووچ اور مائیکل نائیڈر مائر نے تیار کیا ہے۔

  • فیس بک انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کرے گی

    فیس بک انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کرے گی

    فیس بک دنیا میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون کا تجربہ کرے گی۔

    فیس بک نےعالمی آبادی کے دو تہائی حصے تک انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کے لیے شمسی توانائی سے اُڑنے والے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فیس بک حکام کا کہناہے کہ ڈرون سے دنیا کے ایسے علاقوں میں وائی فائی کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے،جہاں پر موجودہ دورمیں بھی میں انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے۔

  • اب اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    اب اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    ڈرون کو کنٹرول کرنے کے لئےاب ریموٹ کی ضرورت نہیں اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    ڈرون کا نام سنتے ہی ذہن میں ڈورن حملےکا خیال آتا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ڈرون کو اب آپ اپنے آئی فون سے کنٹرول کرسکتے ہیں، فرانسیسی کمپنی نے تیار کرلیا ایسا ڈرون جسے آئی فون سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    اڑان طشتری سےمشابہہ ننھےڈرون کوکنٹرول کرنےکےلئےآئی فون میں ایک خاص بٹن لگایا گیا ہےجوڈرون کےلئےریموٹ کا کام کرے گا۔

    اس چھوٹے سے ڈرون میں ویڈیو کیمرہ بھی نصب ہے،یہ ڈرون گیارہ میل فی گھٹہ کی رفتارسے اڑاتا ہےاورپندرہ منٹ تک مسلسل ہوا میں پرواز کرسکتا ہے۔

  • آئی ڈرون کو آئی فون سے کنٹرول کیا جائے گا

    آئی ڈرون کو آئی فون سے کنٹرول کیا جائے گا

    فرانسیسی کمپنی نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے، جسے آئی فون سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

    اڑن طشتری سے مشابہہ ننھے ڈرون کو کنٹرول کرنے کے لئے آئی فون پرایک خاص بٹن لگایا گیا ہے، جو اس کے ریموٹ کنٹرول کا کام دے گا۔

    اس میں ایک ویڈیو کیمرہ بھی نصب ہے، یہ ڈرون گیارہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرتا ہے اور پندرہ منٹ تک مسلسل ہوا میں رہ سکتا ہے ، ڈرون کی قیمت تین سو پاؤنڈ ہے۔