Tag: Drop Scene

  • ہمیں ساتھ دیکھ کر کیا میڈیا کے منہ پر طمانچہ نہیں پڑا؟ سنیتا آہوجا نے کھری کھری سنادی

    ہمیں ساتھ دیکھ کر کیا میڈیا کے منہ پر طمانچہ نہیں پڑا؟ سنیتا آہوجا نے کھری کھری سنادی

    ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبروں کا ڈراپ سین ہوگیا، سونیتا آہوجا نے صحافیوں کو کھری کھری سنادی۔

    ایک مذہبی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے دوٹوک الفاظ میں گووندا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں زیر گردش خبریں سختی سے مسترد کردیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں پر یقین نہ کیا جائے جب تک وہ خود کوئی اعلان نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گووندا صرف میرے ہیں۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے اور گووندا کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    گووندا کی اہلیہ نے صحافیوں کے سامنے بھارتی میڈیا کی ساکھ کے پرخچے اڑا دیے انہوں نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی کو ایک ساتھ اور اتنے قریب دیکھ کر کیا میڈیا کے منہ پر طمانچہ نہیں پڑا؟

    سنیتا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو کیا ہم اتنے نزدیک ہوتے؟ دوری ہوتی، کوئی ہمیں الگ نہیں کر سکتا، چاہے اوپر سے کوئی بھی آ جائے، میرا گووندا صرف میرا ہے اور کسی کا نہیں۔

    انہوں نے مسکراتے ہوئے صحافیوں سے مزید کہا کہ جب تک ہم خود کچھ نہ کہیں، براہ کرم آپ بھی کچھ نہ بولا کریں۔

    سنیتا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے گزشتہ روز ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مذہبی تہوار کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ جس کے بعد جوڑے کی علیحدگی کی خبروں کی بھی تردید ہوگئی ہے۔

    تقریب کے موقع پر اداکار گووندا نے میرون رنگ کا کُرتا زیب تن کر رکھا تھا جبکہ ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے بھی اسی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی۔

    مزید پڑھیں : سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں کو عقیدت کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کرتے اور میڈیا کے نمائندوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • مبینہ موبائل چور پر تشدد، خاتون کیخلاف مقدمہ درج، واقعے کا ڈراپ سین

    مبینہ موبائل چور پر تشدد، خاتون کیخلاف مقدمہ درج، واقعے کا ڈراپ سین

    لاہور : (18 اگست 2025) خاتون کی جانب سے گزشتہ روز مبینہ موبائل چور پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعہ کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

    لاہور کی رہائشی خاتون نے گھر سے موبائل چوری کے الزام میں حامد نامی شخص کو ڈنڈوں سے مارا اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

    پولیس نے ویڈیو کی حقیقت سامنے آنے پر متاثرہ شخص کی مدعیت میں مذکورہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ حمیرہ بی بی سے کچھ عرصہ قبل 8 ہزار 500 روپے ادھار لئے تھے۔

    مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ادھار کی رقم واپس دے کر ان کے گھر سے واپس آیا تو مجھ پر موبائل چوری کا الزام لگا دیا۔

    بعد ازاں حمیرہ بی بی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آئی جو مجھے اغوا کرکے مانگا منڈی اپنے گھر  لے گئے، خاتون  نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھ پر بہیمانہ تشدد کیا۔

    متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ کچھ دیر بعد حمیرہ بی بی اور اس کے ساتھی گھر سے باہر گئے تو میں نے بھاگ کر جان بچائی۔

    مزید پڑھیں : شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی جاں بحق

    راولپنڈی کی ثمر زار کالونی اڈیالہ روڈ میں شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کاشف نامی نوجوان نے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بیان میں بتایا کہ میری پھوپھو سکینہ کو اس کے شوہر طارق نے تشدد کا نشانہ بنایا، وہ حاملہ تھیں تشدد سے بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔

  • کراچی : مشرف کالونی میں حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین

    کراچی : مشرف کالونی میں حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین

    کراچی کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی میں گھر سے 22 سالہ حاملہ خاتون کی ملنے والی تشدد زدہ لاش کا معمہ پولیس نے کامیابی سے حل کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشرف کالونی میں 22 سالہ حاملہ خاتون کے قاتل اس کے پڑوسی میاں بیوی نکلے، عائشہ کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ 4 فروری کو گھر سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، ملزمان میاں بیوی نے زیورات اور رقم کی لالچ میں لڑکی کو قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے گلے پر رسی کے نشانات اور گھر سے زیورات بھی غائب تھے، مقتولہ کی 8ماہ قبل شادی ہوئی تھی، جس وقت لاش ملی اس وقت اس کا شوہر نوکری پر گیا ہوا تھا۔

    ملزمان نواب خان اور اس کی اہلیہ رخسانہ نواب خان نے اعتراف جرم کرلیا، ملزمان مقتولہ کے گھر کے ایک پورشن میں کرائے پر رہائش پذیر تھے۔

    ملزمہ کا مقتولہ کے گھر آنا جانا تھا، وقوعہ کے روز لڑکی کو اکیلا پا کر واردات کی گئی ملزمان نے تشدد کے بعد لڑکی کو قتل کیا اور زیورات بھی چھین لیے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایک اور لڑکی قتل : مبینہ طور پر سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دی گئی

     22 سالہ حاملہ خاتون کی لاش گزشتہ روز اس کے کمرے سے ملی، جسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

    لیڈی ایم ایل او کی عدم موجودگی کے باعث عائشہ کی لاش 18 گھنٹے تک پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال میں پڑی رہی۔

  • کراچی : شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کا ڈراپ سین

    کراچی : شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کا ڈراپ سین

     کراچی کے علاقہ ملیر میں پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان ایک نجی بلڈ بینک میں کام کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے، اس مقصد کیلئے ملزمان نے مقتول سہیل کے قتل کو ڈکیتی میں مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

    بعد ازاں مقتول کی بیوی ملزمہ سدرہ کے موبائل فون سے ملنے والی معلومات نے بھانڈا پھوڑ دیا، ملزمہ نے قتل کے روز کاشف کو سہیل کے گھر سے نکلنے کی خبر دی تھی۔

    پولیس نے ملزم کاشف کو جی ایریا سعودآباد سےحراست میں لے کر غیرقانونی ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔

    ملزم کاشف نے بتایا کہ سدرہ سے شادی کیلئے گھر والے راضی نہیں تھے، سہیل کو راستے سے ہٹانے کیلئے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کا پلان بنایا تھا۔ ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقتول کی بیوی ملزمہ سدرہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

  • اسلام آباد ٹریل 3 زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین، معاملہ ہی الٹا نکلا

    اسلام آباد ٹریل 3 زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین، معاملہ ہی الٹا نکلا

    اسلام آباد : وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز ٹریل 3 پر خاتون کے ساتھ ہونے والی مبینہ ذیادتی کا واقعہ ڈرامہ نکلا، متاثرہ لڑکی سمیت پورا گروہ منصوبہ میں شامل تھا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریل تھری پر زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، معاملہ ذیادتی کا نہیں بلکہ ذاتی جھگڑے کا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نعمان کا اپنے ساتھی انور سے جھگڑا ہوا تھا، جس نے بدلہ لینے کیلئے ایک گروہ کو اجرت پر لیا، انور نے منصوبہ بندی کے تحت نعمان پر زیادتی کا الزام لگانے کیلئے صائمہ نامی لڑکی سے رابطہ کیا۔

    مذکورہ گروہ میں صائمہ، ڈاکٹر سدرہ اسماعیل، ایک جعلی صحافی شکیل اور منظور نامی جعلی پولیس افسر شامل تھے۔

    صائمہ نے شیخوپورہ کی لڑکی سدرا سے رابطہ کرکے ریپ کا ڈرامہ رچایا، نعمان کو لڑکی سے ملنے کیلئے مری بلایا گیا لیکن ٹریل تھری پر ملاقات کا فیصلہ ہوا۔

    منصوبے کے مطابق لڑکی نے ریپ کا ڈرامہ اور اس کے ساتھیوں نے اس کی ویڈیوز بنانی تھیں،ملاقات کے بعد ساتھیوں کے نہ پہنچے لڑکی نے انتظار کے بعد تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کرادیا۔

    پولیس نے لڑکی کو تھانے طلب کیا تو اس نے مجسٹریٹ کے سامنے تمام حقائق بیان کردیے، یہ گروہ لوگوں کو ورغلا کر انہیں بلیک میل کرکے بھتے کی بھاری رقم وصول کرتا ہے۔

    ملزمہ سدرہ کے خلاف شیخوپورہ اور مرید کے میں پہلے بھی دو مقدمات درج ہیں، گروہ کا ایک کارندہ انوارالحق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔

  • فیصل آباد : ٹک ٹاکر نایاب کے قتل کا ڈراپ سین، 18روز میں معمہ حل

    فیصل آباد : ٹک ٹاکر نایاب کے قتل کا ڈراپ سین، 18روز میں معمہ حل

    فیصل آباد پولیس نے 15 سالہ ٹک ٹکر نایاب کے قتل کا معمہ 18 دن بعد حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کا بھائی نکلا۔

    اس حوالے سے پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول ٹک ٹاکر نایاب کا چھوٹا بھائی تیمور ہی اس کا قاتل ہے۔

    پولیس کے مطابق نایاب کو اس کا بھائی تیمور10نومبر کو اپنے ساتھ لے کر گیا تھا، تیمور نے گلے پر چھری کے وار کرکے بھائی کو جان سے مار ڈالا۔

    فیصل آباد: پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم تیمور نے5نامعلوم افراد پر قتل کا الزام لگایا اور اپنے اوپر بھی تشدد کئے جانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    تاہم 18 روز کی تفتیش کے دوران ملزم کے بیانات میں تضاد پایا گیا جس کی وجہ سے شک یقین میں بدل گیا اور بعد ازاں ملزم نے جرم قبول کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم تیمور نے اپنے والد کے سامنے بھائی کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم تیمور نے بتایا کہ اس نے بھائی نایاب کی مقبولیت سے حسد کرتے ہوئے اسے قتل کیا۔

  • لاہور میں ماں اور 3 بچوں کے قتل  کا ڈراپ سین ، قاتل کوئی اور نہیں ، زندہ بچ جانے والا بیٹا نکلا

    لاہور میں ماں اور 3 بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ، قاتل کوئی اور نہیں ، زندہ بچ جانے والا بیٹا نکلا

    لاہور : خاتون ڈاکٹر سمیت بچوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل کوئی اور نہیں، زندہ رہ جانے والا بیٹا نکلا، زین نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل خاتون ڈاکٹر سمیت تین بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل بچ جانے والا چودہ سالہ بیٹا نکلا۔

    پولیس نے بتایا زین نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پرماں اور3بہن بھائیوں کو قتل کیا۔

    پولیس نے زین کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے اقبال جرم کرلیا، ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ وہ پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض ہوچکا تھا۔

    پولیس نے ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا اور تفتیش کی جارہی ہے کہ اسلحہ کہاں سے آیا۔

    یاد رہے چند روز قبل گجومتہ میں گھر کی بالائی منزل پر لیڈی ہیلتھ ورکر ناہید اور اس کے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔۔ واقعہ میں ایک بچہ زین زندہ بچ گیا تھا جس نے گھر کے دوسرے حصے میں ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

  • پشاور: ایک ہی گھر کے سات افراد کا قتل : واردات کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار

    پشاور: ایک ہی گھر کے سات افراد کا قتل : واردات کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار

    پشاور : چمکنی میں ایک ہی گھر میں فائرنگ سے خاندان کے 7 افراد کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، کوئی اور نہیں گھر کا سربراہ ہی اس گھناؤنے جرم میں ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے7 افراد کو قتل کر دیا تھا اس واردات کا پولیس نے ڈراپ سین کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں ہونے والی فائرنگ سے 7افراد کے قتل کا کیس حل کرلیا گیا ہے، واردات میں گھر کا سربراہ ہی ملوث ہے، ملزم کا نام ابراہیم ہے۔ پولیس نے تمام تر شواہد کے حصول کے بعد ملزم ابراہیم کو چارسدہ کے علاقے تنگی سے گرفتار کرلیا۔

    ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے غیرت کے نام پر پہلے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا،اس کے بعد بچوں سمیت گھر میں موجود دیگر افراد کو بھی طیش میں آکرگولیاں مار کر قتل کیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئی پولیس کے مطابق فائرنگ سےجاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔

  • ملزم بائیک پر لڑکی کو زبردستی لے گیا، اغواٰء کا دلچسپ ڈراپ سین، پولیس پریشان

    ملزم بائیک پر لڑکی کو زبردستی لے گیا، اغواٰء کا دلچسپ ڈراپ سین، پولیس پریشان

    حیدرآباد : بھارت میں ایک نوجوان لڑکا لڑکی کو سرعام موٹر سائیکل پر زبردستی اٹھا کر لے گیا، لڑکی کے اغواء کی رپورٹ پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، حقیقت سامنے آنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کے بنجارا ہلز کے علاقہ میں گزشتہ روز ایک نوجوان لڑکی کے اغواء کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔

    بھارتی ٓمیڈیا کا کہنا ہے کہ علاقہ کے مقامی افراد نے سڑک پر ایک نوجوان کی جانب سے لڑکی کو زبردستی اپنی بائیک پر بٹھانے کا منظر دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو لڑکی کے اغواء کی واردات کی اطلاع دی۔

    اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اس جوڑے کا پتہ چلایا۔ تاہم بعد ازاں پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ دونوں آپس میں دوست ہیں۔

    پولیس کے مطابق ان دونوں لڑکا لڑکی میں ہونے والے معمولی جھگڑے کے بعد نوجوان نے اپنی دوست کو اغوا نہیں کیا بلکہ اس کو زبردستی اپنی بائیک پر بٹھا کر لے گیا تھا۔

    اس منظر کو دیکھنے والے مقامی افراد نے اس کو اغوا کا واقعہ سمجھا اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ پولیس نے معاملہ سلجھانے کی خاطر اس جوڑے کی بعد ازاں کونسلنگ کی۔

  • قصور میں سفاک والدین کا اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام

    قصور میں سفاک والدین کا اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام

    قصور : آٹھ سالہ بچی کے اغوا کا ڈرامہ پکڑا گیا، مغویہ کے والدین ہی واردات میں ملوث نکلے، بچی کو قتل کرنے کا ارادہ تھا، مخالفین کو مقدمے میں پھنسانے کے لئے ڈرامہ رچایا گیا، پولیس نے والد سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مبینہ اغواء ہونے والی 8سال کی طیبہ کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طیبہ بدھ کو علی پارک کے قریب سے لاپتہ ہوئی تھی۔

    قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کے پیش نظر پولیس نے اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا اور ہر پہلو سے تفتیش کی گئی۔

    پولیس کے مطابق سفاک والدین نے مخالفین کو پھنسانے کیلئے اپنی ہی بیٹی کے اغواء اور قتل کا منصوبہ بنایا، سفاک والدین نے آج اپنی ہی بچی کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد میں اس کے ماموں کے گھر سے آٹھ سال کی طیبہ کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ والد سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سیف سٹی کیمروں اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کی گئی جس نے سارا پول کھول دیا۔