Tag: drop scene of the murder case of a rare model in Lahore turned out to be the killer’s stepbrother

  • لاہور میں ماڈل نایاب کےقتل کیس کا ڈراپ سین، قاتل سوتیلا بھائی نکلا

    لاہور میں ماڈل نایاب کےقتل کیس کا ڈراپ سین، قاتل سوتیلا بھائی نکلا

    لاہور : صوبائی دارالحکومت میں ماڈل نایاب کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کے بھائی نے غیرت کے نام پر نایاب کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کچھ روز قبل گھر میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل نایاب کا قتل اس کے سوتیلے بھائی نے کیا، مقتولہ نایاب کو سوتیلے بھائی اسلم نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

    پولیس تفتیش کے مطابق نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا پھر زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچ گئے۔

    ماڈل نایاب کا مبینہ قاتل گرفتار

    واضح رہے کہ نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا، گھر سے نایاب کی برہنہ حالت میں تشدد زدہ لاش ملی تھی۔