Tag: Drop Scene

  • احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، اصل کہانی اب شروع ہوگی، نیب

    احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، اصل کہانی اب شروع ہوگی، نیب

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوچکا اب اصل کہانی شروع ہونی ہے، اب ہر کردار کو بلاتفریق بےنقاب کیا جائے گا۔

    یہ بات قومی احتساب بیورو کے اعلامیہ میں کہی گئی، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں،ادارے کا کام اپنے قانون کے تحت کام کرنا ہے جو وہ کرتا رہے گا۔

    نیب کے مطابق الیکشن میں دھاندلی کے بےبنیاد الزامات نیب کی ساکھ متاثرکرنے کی مذموم کوشش ہے، بےبنیاد الزامات نیب کے راستے میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ نیب نے مشورہ دیاہے کہ  انتخابات میں کامیابی اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لئے متبادل طریقہ اختیارکریں۔

    ریلوے گولف کلب میں غیرقانونی لیز پر ریفرنس دائر

    علاوہ ازیں نیب راولپنڈی نے ریلوے گولف کلب میں غیرقانونی لیز پر ریفرنس دائرکردیا، ریلوے گولف کلب لاہور کی اراضی کی غیرقانونی لیزکے الزام میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف سمیت دیگر نو افراد کو ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے، ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

    چئیرمین نیب نے اسلام آباد سیٹزن کلب کو میٹرو پولیٹن کلب میں تبدیل کرنے کا نوٹس لے لیا، چئیرمین سی ڈی اے اور مئیر اسلام آباد کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: اورنج ٹرین منصوبہ، نیب نے کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

    چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ کس قانون کےتحت سٹیزن کلب کو میٹرو پولیٹن میں تبدیل کیاگیا؟ انہوں نے کلب کو نجی فرم کے سپرد کرنے کے مبینہ فیصلے کی بھی تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے ڈی جی نیب وارلپنڈی کو فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب کے خلاف پہلا حکومتی منصوبہ، ملازمین کے الاؤنس بند کرنے پر غور


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باکسرعامرخان اورفریال مخدوم کے درمیان لڑائی ختم، نئی زندگی کا آغاز

    باکسرعامرخان اورفریال مخدوم کے درمیان لڑائی ختم، نئی زندگی کا آغاز

    لاہور : پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے کئی مہینوں سے جاری لڑائی ختم کردی اور دونوں نے سب کچھ بھلا کرایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کر کے نئے سرے سے زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان اہلیہ کے درمیان لڑائی کا ڈراپ سین ہوگیا، باکسنگ رنگ کے کنگ نے بیگم کے آگے گلوز اتاردیئے۔

    دونو ں میاں بیوی نے تلخیاں بھلا کر ہنسی خوشی زندگی گزارنا شروع کردی، اس حوالے سے باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ خوشی ہے کہ جھگڑا ختم ہوگیا اور معاملات حل ہوگئے، سال کا اختتام خوبصورت انداز میں ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ باکسر عامر خان کا اہلیہ فریال کے ساتھ شدید تنازعہ چل رہا تھا اور نوبت طلاق تک جاپہنچی تھی۔ گھریلو جھگڑوں سے بات شروع ہوئی اور پھر میاں بیوی کے جھگڑوں تک آپہنچی۔


    مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    عامرخان نے اپنی اہلیہ فریال پرعالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن اینتھونی جوشوا سے دوستی کا الزام لگایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • لیبیا کے مغوی طیارے کا ڈراپ سین، ہائی جیکرز کا اسلحہ جعلی نکلا

    لیبیا کے مغوی طیارے کا ڈراپ سین، ہائی جیکرز کا اسلحہ جعلی نکلا

    مالٹا : لیبیا کے مسافربردار طیارے کو ڈرامائی انداز میں ہائی جیک کرنے کی کوشش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق اغواء کرنے والے ہائی جیکرز کا اسلحہ نقلی نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفریقیہ ائرلائنز کا طیارہ صباح سے طرابلس جارہا تھا کہ ہائی جیکرز نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی اور طیارے کو مالٹا ایئر پورٹ پر لینڈ کروادیا، اس جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 118 مسافر سوار تھے۔

    ہائی جیکرز نے کرنل قذافی کے بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس دوران ہائی جیکرز نے مسافروں کو رہا کر کے عملے کو یرغمال بنائے رکھا، جب عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آیا تو ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے۔

    مالٹا کے وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہائی جیکروں سے دستی بم اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔ جن کی فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی جیکرز کا اسلحہ تو نقلی تھا۔

    مزید پڑھیں : لیبین طیارے کے ہائی جیکرزنے گرفتاری دے دی

    وزیراعظم مالٹا نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہائی جیکرز کی تلاشی لینے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائی جیکروں کی گرفتاری طیارے میں محصور بہت سے مسافروں کی رہائی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ہائی جیکرز مالٹا میں سیاسی پناہ کی کوشش بھی کر رہے تھے۔