Tag: drop sence

  • لاہور  کے گرلز کالج سے 22 سالہ طالبہ  کے اغوا کا ڈراپ سین

    لاہور کے گرلز کالج سے 22 سالہ طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین

    لاہور : سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، مغویہ اپنی مرضی سے کالج سے باہرنکلی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ اغواہوئی یامرضی سے گئی، تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے سمن آباد کالج سے بائیس سالہ طالبہ کے مبینہ اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغویہ مرضی سے کالج سے گئی۔

    واقعے کی فوٹیج میں مغویہ کوباہرجاتےدیکھا جاسکتا ہے، لڑکی بھائی کے ساتھ صبح ساڑھے آٹھ بجے کالج آئی اور ساڑھے بارہ بجے کالج سے چلی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملت پارک پولیس نے بھائی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مغویہ کا شوہردبئی میں مقیم ہے جبکہ خاتون کی دوسال کی بیٹی بھی ہے۔

    پولیس آپریشنزونگ نے کہا طالبہ اغواہوئی یامرضی سےگئی، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ، اغوا کے بعد لڑکی کا موبائل فون نمبر بندآرہاہے جبکہ واٹ ایپ پر آن لائن شو ہوتا رہا۔

  • کراچی سے ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    کراچی سے ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    کراچی : :سچل کےعلاقے سے ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ، ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے اغوانہیں کیا، اپنی مرضی سے گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں سچل کے علاقے سے ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے معاملے پر سماعت ہوئی ، ٹک ٹاکر 16سالہ ہدیٰ بتول نےعدالت میں اپنا بیان ریکارڈکروایا۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اس کو کسی نےاغوانہیں کیا، وہ ٹک ٹاکرہدیٰ بتول مبین کے ساتھ اپنی مرضی سےگئی تھی، والد نے غلط فہمی کی بنا پر مقدمہ درج کروایا۔

    لڑکی کے بیان کے بعدعدالت نے ٹک ٹاکرمبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکرہدیٰ بتول کےاغواکامقدمہ سچل تھانےمیں درج تھا، جس کے بعد پولیس نے ہدیٰ بتول کو کورنگی قیوم آباد سے بازیاب کروایا تھا۔

    افسر کے مطابق پولیس نے اغوا کے مقدمےمیں مبین نامی ٹک ٹاکرکو گرفتارکیا تھا۔