Tag: dropped

  • وجے ورما کا نیٹ فلکس سیریز ’سیکریڈ گیمز‘ سے نکالے جانے کا انکشاف

    وجے ورما کا نیٹ فلکس سیریز ’سیکریڈ گیمز‘ سے نکالے جانے کا انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف اداکار وجے ورما نے نیٹ فلکس کی مقبول ویب سیریز سیکریڈ گیمز سے نکالے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    بالی وڈ اداکار وجے ورما اس وقت نیٹ فلکس سیریز ’ 814 اے سی‘ میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث شہرت کی بلندیوں پر ہیں اداکار نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں وجے نے انکشاف کیا کہ انہیں ہدایتکار انوراگ کشیپ کی مقبول ویب سیریز سیکریڈ گیمز میں ایک کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن بعد میں انہیں بغیر کسی وضاحت کے اس پروجیکٹ سے ہٹا دیا گیا۔

    وجے ورما نے کہا میں نے سیکریڈ گیمز کے لیے اپنے کاسٹیوم کے ناپ تک لے لیے تھے لیکن پھر اچانک مجھے نکال دیا گیا، یہ میرے کیرئیر کا مشکل ترین وقت تھا لیکن میں نے کبھی بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    وجے ورما نے کہا کہ زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ میں موئین کے کردار کے بعد حقیقی کامیابی ملی جس کے بعد میرے پاس مسلسل پروجیکٹس کی آفرز آنے لگیں، اس فلم سے پہلے کاسٹنگ ڈائریکٹرز مجھے کام ملنے کی یقین دلاتے تھے، لیکن مجھے طویل عرصے تک موقع نہیں دیا گیا، کچھ آڈیشنز میں، میں ویٹ لسٹ میں تھا، ٹاپ فائیو میں، ٹاپ ٹو میں اور پھر مجھے کاسٹ کرنے کے بعد ڈراپ کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ اداکار وجے ورما اس وقت نیٹ فلکس سیریز ’ 814 اے سی‘ میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اداکار جلد ہی اپنی ڈیبیو فلم ’سوریہ 43‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ آئی سی-814، دی قندھار ہائی جیک میں اداکار نصیرالدین شاہ، وجے ورما، پنکج کپور اور دیا مرزا سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے، سیریز کی کہانی بھارتی صحافی سرنجوئے چوہدری اور فلائٹ کیپٹن دیوی شرن کی کتاب فلائٹ کو فیئر پر مبنی ہے۔

  • یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، نئی قیمتوں کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی، سمری میں پیٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اوگرا نے اپنی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے، اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

    نئی قیمتوں کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کرے گی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 15 روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، پیٹرول کی موجودہ قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے۔

    فی الوقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 104.06 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65.29 پیسے فی لیٹر ہے۔

  • ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، کم ڈاروچ

    ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، کم ڈاروچ

    لندن : سابق برطانوی سفیر کم ڈاروچ نے ٹرمپ کے خلاف نیا پنڈوراباکس کھولتے ہوئے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام میں کہا کہ’ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کے سوا کوئی پلان بی بھی نہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی سفیر کم ڈاروچ نے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام کے ذریعے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، امریکی صدر کا نیوکلیئر ڈیل ختم کرنا سفارتی غارتگری ہے، جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا۔

    امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈاروچ کا اپنی حکومت کے نام 2018 میں بھیجا گیا خفیہ پیغام منظر عام آگیا ہے، جس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکا کو ایران ڈیل پر قائم رکھنے کے لیے وائٹ ہاوس کا دورہ کیا تھا تاہم وہ صدر ٹرمپ کو ڈیل پر قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے۔

    ڈاوننگ اسٹریٹ کو بھیجے گئے پیغام میں سر کم ڈاروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملے پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا مگر جان بولٹن کے ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہونا ہی تھا۔

    سر ڈاروچ نے کہا کہ نوبت یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کے سوا کوئی پلان بی بھی نہیں۔

  • امریکا نے افغانستان میں نان نیوکلیئربم حملے کی ویڈیو جاری کردی

    امریکا نے افغانستان میں نان نیوکلیئربم حملے کی ویڈیو جاری کردی

    واشنگٹن : امریکا نے افغانستان میں سب سے بڑا بم گرائے جانے کی سٹیلائٹ فوٹیج جاری کردی جبکہ ننگرہاربم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد90 ہوگئی ہے۔

    پینٹاگون نے افغانستان میں سب سے بڑے غیر جوہری بم گرائے جانے کی سیٹلائٹ فوٹیج جاری کردی ہے، فوٹیج میں پہاڑی سلسلے میں ہدف کا نشانہ لئے جانے اور بم گرائے جانے کے بعد سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    امریکا نے داعش کیخلاف چلائی جانے والی مہم میں دوروزقبل افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش کے غاروں کے کمپلیکس پر اکیس ہزارپونڈ وزنی سب سے بڑا غیرجوہری بم گرایا تھا، ننگرہار بم حملےمیں ہلاکتوں کی تعداد90ہوگئی ہے۔

    بشکریہ یاہو۔۔۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرادیا


    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاں بم گرایا گیا وہاں داعش نے سرنگوں اور غاروں میں کمپلیکس بنا رکھا تھا، داعش کے جنگجو اس کمپلیکس کو استعمال کرکے امریکی اورافغٖان فورسزپرحملے کرتے تھے۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپائسرنے افغانستان میں بم گرانے کی تصدیق کی  اور کہا کہ مدرآف آل بم کہا جانے والااکیس ہزارپاؤنڈ وزنی جی بی یوفورٹی تھری بم ننگرہارمیں داعش کے ٹھکانوں پرسی ون تھرٹی طیارے سے گرایا گیا ،جے بی یو 43 غیر جوہری بم اب تک سب سے بڑا ہتھیار ہے، جو داعش کیخلاف استعمال کیا گیا۔

    پینٹاگون کے مطابق اس مشن کی تیاری کئی ماہ سے جاری تھی، ننگرہار میں جو بم گرایا گیا ہے اس میں ٹی این ٹی کی مقدار 11کلو ٹن تھی، امریکا نے ہیروشیما پر لٹل بوائے نامی جو بم گرایا تھا اس میں ٹی این ٹی کی مقدار 15کلو ٹن تھی۔

    امریکی صدر نے کامیاب بم حملے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمانڈر کو داعش پر حملوں کا مکمل اختیار دیا ہے۔

    خیال رہے کہ مریکا نے پہلی مرتبہ کسی لڑائی میں یہ بم استعمال کیا ہے، یہ بم عراق جنگ کے دوران تیار تھا مگر اسے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔،