Tag: drown in drain

  • حیدرآباد میں 2 بچے نالے میں ڈوب کر جاں بحق

    حیدرآباد میں 2 بچے نالے میں ڈوب کر جاں بحق

    حیدرآباد کے علاقے شاہ لطیف کالونی میں 2 بچے کھیل کے دوران گٹر نالے میں ڈوب گئے، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ اور ظفر شام سے لاپتہ تھے تلاش کرنے پر لاشیں گٹر نالے سے ملیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں بچے شام سے لاپتہ تھے، ڈھونڈنے پر ان کی لاشیں نالے سے ملی، ڈوبنے والےبچوں کی شناخت 3سالہ فاطمہ اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گٹر نالے کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث کھیل کے دوران ڈوب گئے، پولیس واقعہ کی تفتیش چل رہی ہے، میونسپل انتظامیہ سےرابطہ نہیں ہوپا رہا، چند ماہ قبل اسی علاقے میں ایک بچہ گٹر نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا

    واقعہ ٹاؤن کمیٹی سرمست کی شاہ لطیف کالونی میں پیش آیا، چند ماہ قبل بھی اسی علاقے میں ایک بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوا تھا۔