Tag: drowning

  • مصری شہری نے بھارتی فیملی کی جان کیسے بچائی؟ ویڈیو وائرل

    مصری شہری نے بھارتی فیملی کی جان کیسے بچائی؟ ویڈیو وائرل

    بھارت سے تعلق رکھنے والے خاندان کو طوفانی بارش کے دوران مصری شہری حازم السوید نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    العربیہ کے مطابق حازم السوید جو بینک آف مصر کی برانچ میں فرائض انجام دیتے ہیں کا کہنا تھا کہ گھر جانے کے لیے نکلا تو البدع اسٹریٹ پرموجود ایک انڈرپاس میں پھنسے انڈین خاندان کو دیکھا جو مدد کیلئے چلا رہا تھا، ان کی گاڑی پانی میں تقریباً ڈوب چکی تھی۔

    مصری شہری کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے خاندان کی زندگی بچانے کے لئے تیراکی کرتا ہوا ان تک پہنچا اور ان کی جان بچائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فیملی گاڑی سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر پانی اندر داخل ہونے کے سبب گاڑی کے دروازے لاک ہوگئے تھے۔

    مدد کرنے والے مصری شہری نے کہا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا خاندان جو میاں بیوی اور ایک بچے پر مشتمل تھا انہیں ایک ایک کرکے گاڑی سے باہر نکالا۔

    واضح رہے کہ مصر سے تعلق رکھنے والے فرشتہ صفت انسان 2002 سے امارات میں مقیم ہیں۔ انہیں امارات کا حصہ ہونے پر فخر ہے جسے وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

  • بندر کو ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

    بندر کو ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

    ریوڈی جینیرو: برازیل کے ماہی گیروں نے تھکاوٹ کے باعث پانی میں ڈوبنے والے بندر کو ریسکیو کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں کی جانب سے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے۔

    ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کے ماہی گیروں کا ایک گروہ شکار کی غرض سے ریو گرانڈے ڈو سول کے دریائے ٹریس وینڈس میں موجود ہیں کہ اچانک انہیں پانی میں ایک بندر نظر آیا جو کہ تھکاوٹ کے باعث ڈوب رہا تھا۔

     

    ماہی گیروں کی نظر جیسے ہی پانی میں ڈوبنے والے بندر پر پڑی، انہوں نے بلا تاخیر اپنی کشتی اس جانب روانہ کی اور چپو کی مدد سے اسے ریسکیو کیا، بعد ازاں ایک شاخ پر بیٹھنے کا سہارا فراہم کیا، پانی سے نکالنے پر بندر نے ماہی گیروں کو تشکرانہ انداز میں دیکھا اور فوری طور پر جنگل میں غائب ہوگیا، یہ سارا منظر ایک ماہی گیر نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: 23  کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کبوتر

    ماہی گیروں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ یہ بندر کی معدوم ہوتی نسل سے تعلق رکھتا ہے، جسے بگویو کے نام سے پکارا جاتا ہے، یہ چھوٹی نسل کے بندر ہوتے ہیں۔