Tag: drug dealer

  • منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 کلو سے زائد چرس برآمد

    منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 کلو سے زائد چرس برآمد

    )24 جولائی 2025): پاکپتن پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔

      تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی ہدایت پر تھانہ چک بیدی پولیس نےکارروائی کی، ایس ایچ او منیر بابر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کھیت کے قریب کارروائی کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ چھپ کر منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات فروش اویس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

  • کراچی سے بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، نیٹ ورک کا سرغنہ فرار

    کراچی سے بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، نیٹ ورک کا سرغنہ فرار

    کراچی: ایس آئی یو نے انٹیلی جنس معلومات پر کراچی سے بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جبکہ نیٹ ورک کا سرغنہ فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس آئی یو نے انٹیلی جنس معلومات پر گزری میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات کے سپلائر علی خان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی شعیب میمن نے کہا کہ گرفتار ملزم سے 5 لاکھ مالیت کی 205 گرام آئس برآمد ہوا جبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی شاہ فہد موقع سے فرار ہوگیا، منشیات سپلائی نیٹ ورک کا سرغنہ مفرور شاہ فہد ہی ہے۔

    ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم 7،6 سال سے کراچی میں منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، فرار ملزم شاہ فہد کے پاس کوکین کے 12 انڈے تھے،کراچی میں کوکین، آئس اور ایرانی ویڈ بلوچستان سے آتی ہے۔

    شعیب میمن نے بتایا کہ مفرور ملزم شاہ فہد 3،2 سال سے اسلام آباد میں مقیم ہے، لاہور اور اسلام آباد میں منشیات براستہ پشاور لائی جاتی ہے، گرفتار ملزم نے مزید انکشافات کئے ہیں، گرفتار ملزم اور مفرور شاہ فہد پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

  • بین الصوبائی منشیات فروش فیصل ساتھیوں سمیت مارا گیا

    بین الصوبائی منشیات فروش فیصل ساتھیوں سمیت مارا گیا

    گجرات کے گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بین الصوبائی منشیات فروش اپنے ساتھی سیمت مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں ہنج میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم فیصل عرف فیجی 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    ڈی پی او گجرات ملک عرفان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین الصوبائی منشیات فروش فیصل شہزاد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس نے سرچ آپریشن مکمل کر کے علاقہ کلیئر کردیا۔

    اس سے قبل پولیس نے اسی منشیات اسمگلر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تھا جس کے نتیجے میں ملزمان فیصل نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل پہلے بھی دو پولیس مقابلوں میں لاہور پولیس سمیت کئی اہلکاروں کو زخمی کر چکا ہے جبکہ ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

  • لاہور : منشیات فروش پولیس افسر اور خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

    لاہور : منشیات فروش پولیس افسر اور خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس کا سب انسپکٹر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ ساؤتھ نے سب انسپکٹر کو تین ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ سب انسپکٹر سجاول نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 70کلو منشیات برآمد ہوئی تھی، مذکورہ افسر نے منشیات فروش کو8لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹرسجاول نے برآمد شدہ منشیات اپنے قبضےمیں لے لی، سب انسپکٹر نے منشیات فروخت کرنے کیلئے ایک معطل کانسٹیبل تکاثر سے رابطہ کیا۔

    معطل کانسٹیبل تکاثر سے50ہزار روپے فی کلو فروخت کا سودا طے پایا، جس نے5ہزار روپے فی کلو منشیات کی فروخت پر کمیشن طے کیا۔

    تکاثرمنشیات فروخت کرنے گیا تو این آئی یو ساؤتھ کی ٹیم نے اسے پکڑلیا، ملزم منشیات سپلائی کیلئے خاتون رخسانہ کا بھی سہارا لیتا تھا، تفتیش میں تمام حقائق سامنے آگئے۔

    این آئی یو نے سب انسپکٹرسجاول، معطل پولیس اہلکار تکاثر اورملزمہ رخسانہ کو گرفتار کرلیا، منشیات برآمد کرکے تینوں گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت، پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئیں

    انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت، پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئیں

    کراچی: انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت سے متعلق پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس سے مقابلے میں انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا ہلاک ہو گیا تھا، پولیس نے اس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔

    فوٹیجز کے مطابق سمیع عرف ملا دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ عمارت میں داخل ہوا تھا، اس کے ہمراہ کلاشنکوف بردار محافظ بھی تھے، سمیع ملا اور اس کے ساتھی عمارت کی بالائی منزل پر گئے۔

    ملزم کے چند مسلح ساتھی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رک گئے تھے، جب پولیس کا چھاپا پڑا تو اس دوران سمیع عرف ملا اور ساتھی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا، فوٹیج کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر موجود ملزم کا ایک ساتھی بھی پولیس اہلکاروں کے پیچھے بھاگتا نظر آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 پولیس جوان ہیڈ کانسٹیبل اکبر خان اور پولیس کانسٹیبل مدثر دوران تعاقب زخمی ہوئے تھے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سمیع عرف ملا ہلاک ہوا۔

    منشیات فروش سمیع عرف ملا 16 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

  • منشیات فروش خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

    منشیات فروش خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : اے این ایف کے عملے نے منشیات کے سدباب کیلئے اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان اےاین ایف نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 280کلو منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی کارروائی میں موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے111کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔

    برآمد ہونے والی منشیات میں 64.8 کلوگرام چرس،46.8 کلوگرام افیون شامل ہے، کارروائی کےدوران حماد، قیصراور شمائلہ نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

    اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پشاور کے قریب کارروائی کے دوران 108 کلو افیون،38.4 کلوچرس برآمد کی گئی۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور کار تحویل میں لے کر مقدمات درج کرلیے گئے۔

    اے این ایف کے عملے کی سمنگلی روڈ کوئٹہ میں کی گئی ایک اور کارروائی میں 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 22کلوچرس برآمد ہوئی۔

  • کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اور محفوظ ذریعہ رکشے ہیں، ملزم کا انکشاف

    کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اور محفوظ ذریعہ رکشے ہیں، ملزم کا انکشاف

    کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سےبڑااورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، ملزم سمیع اللہ عرف تارا انتہائی مطلوب شکور کوئٹہ والا کا دست راست ہے۔

    ایس ایس پی ملک مرتضیٰ نے کہا کہ سمیع اللہ کےقبضےسے5کلومنشیات برآمد ہوئی ، گرفتاری کےدوران پولیس موبائل پرشدیدپتھراؤبھی کیاگیا۔

    ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزم ساتھیوں سمیت پولیس پرحملےمیں ملوث ہے، سمیع اللہ کارندوں کوایک کلومنشیات سپلائی پر 10ہزار دیتا تھا۔

    گرفتار منشیات فروش نے بیان میں کہا کہ منشیات دھندےبچت کم اوررسک زیادہ ہوگیاہے، ایک کلو منشیات کےسپلائی پر10ہزاربچت ہوتی ہے اور جب منشیات فروش پکڑےجائیں تورہائی کےلیےفنڈنگ کرتارہاہوں، 20کلومنشیات میں ساتھی پکڑےگئےان کو چھڑانے کے لیے مالی معاونت کررہا تھا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سےبڑااورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔

  • منشیات فروش گروہ بھینسوں کی وجہ سے پکڑا گیا

    منشیات فروش گروہ بھینسوں کی وجہ سے پکڑا گیا

    گجرات : بھارت میں بھینسیں نشے میں دھت ہوگئیں، پولیس نے علاقے میں منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں بھینسوں کے ایک ریوڑ کے نشے میں دھت ہو جانے کے بعد پولیس نے غیر قانونی شراب بیچنے والے تین کسانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے جانوروں کے ڈاکٹر کی اطلاع پر تینوں کسانوں کو غیر قانونی شراب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    مقامی پولیس افسر دلیپ سنگھ بلدیو نے بتایا کہ بھینسوں کی عجیب و غریب حرکتوں اور منہ سے جھاگ نکلنے پر مذکورہ کسانوں میں سے ایک نے مقامی جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا تھا۔

    ڈاکٹر نے جانوروں کے پانی پینے کی جگہ کا معائنہ کیا تو وہاں انہیں ایک عجیب بو محسوس ہوئی۔

    انہوں نے دیکھا کہ پانی الگ رنگ کا تھا جس سے انہیں معلوم ہوا کہ جانوروں کے پانی پینے کی جگہ پر کسانوں نے بوتلیں چھپا رکھی تھیں جن میں سے کچھ ٹوٹ گئی تھیں اور پانی کو آلودہ کر رہی تھیں۔

    ڈاکٹر کے اطلاع دینے پر پولیس نے پیر کو فارم پر چھاپہ مارا اور الکوحل کی سو بوتلیں برآمد کی تھیں جن کی مالیت چار سو امریکی ڈالر ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں کسانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گجرات وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست ہے۔ گجرات میں شراب تیار کرنا اور اس کی خرید و فروخت غیر قانونی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے حتیٰ کہ جیل بھی ہو سکتی ہے۔

  • کراچی : منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، ہزاروں ملزمان گرفتار

    کراچی : منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، ہزاروں ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5ہزرا سے زائد ملزمان گرفتار کرکے ان پر چار ہزار مقدمات درج کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے سخت ایکشن کے باعث منشیات فروشوں کے پیر اکھڑنے لگے، اس حوالے سے کراچی پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی پولیس کی کارکردگی کےاعداد وشمار بتا دیے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات چیت کی اور مزید تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ماہ جون تک 50 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی تھی۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کیخلاف کارروائیواں میں5ہزار سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ ان کیخلاف 4ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

    عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران ہونے ولے پولیس مقابلوں میں متعدد منشیات فروش بھی ہلاک ہوئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دوران ان کا نام نشان مٹانے کیلئے اڈے اور کمین گاہیں بھی مسمار کی گئیں، زیادہ تر جرائم پیشہ عناصر منشیات کے عادی ہیں۔

  • کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

    کراچی : رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران پرانا گولیمار سےانتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروشی کے علاوہ تقریباً400سے زائد وارداتیں کیں۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں میں بلال ، رحمان ڈاڈا اور عامر موٹا شامل ہیں ، ملزم نےساتھیوں سےملکرمختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اور اعتراف کیا وہ پرانا گولیمار کی دکان سے ماہانا بھتہ لیتارہاہے۔

    مزید پڑھیں : بدنام زمانہ منشیات فروش “دادن ابڑو” پولیس مقابلے میں مارا گیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نوید عرف کپی کےکہنےپرملزم 4سےزائدمخالفین کو قتل کرچکاہے، ملزم کےدوسرےساتھیوں کی بھی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے تاہم ملزم کو بمعہ اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے اٹھائیس دسمبر کو سائٹ سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر جوابی فائرنگ کی، پولیس نے بھی موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش دادن ابڑو کو مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قتل ،اقدام قتل، پولیس مقابلے، بھتہ خوری میں پولیس کو مطلوب تھا، دادن ابڑو کے خلاف مختلف تھانوں میں تیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔