Tag: drug dealers

  • منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

    منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

    سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا، تاہم اس دوران ملزمان نے انچارج سی آئی اے ٹیم  وحید مراد چانڈیو اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے کی کشمکش کے بعد بنوں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انچارج سی آئی اے وحید چانڈیو کو بازیاب کرا لیا۔

    بازیابی کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد اور منشیات فروشی کے مقدمات درج کئے ہیں، ملزمان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

    انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں اغوا، تشدد اور منشیات سے متعلق الزامات شامل ہیں، اور علاقے میں منشیات فروسوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/anf-in-operation-drugs-seized/

  • دومن سے زائد گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد، تین ملزمان گرفتار

    دومن سے زائد گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد، تین ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا،چھاپوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا گٹکا اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس کا گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے بلوچ آباد اور ابراہیم حیدری گوٹھ سے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2من سے زائد دیسی تیار کردہ گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سکندر عرف شوکی ملزم شعیب کی منشیات فروخت کرتا ہے اور خود بھی نشے کا عادی ہے۔

    گرفتار گٹکا فروش ملزمان پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا، ماوا فروخت کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال رکشہ بھی تحویل میں لے لیا۔

    ضلع ملیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سکندر عرف شوکی، محمد رمضان اور امیر احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • منشیات فروشوں کے  منی لانڈرنگ میں  ملوث ہونے کے انکشاف، کراچی پولیس کا بڑا فیصلہ

    منشیات فروشوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف، کراچی پولیس کا بڑا فیصلہ

    کراچی : ایف آئی اے نے منشیات فروشوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد کراچی پولیس سے منشیات کے اہم کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ،جس کے بعد ایف آئی اے نے کراچی پولیس سے منشیات کے اہم کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے تمام کیسزکا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ منظم منشیات فروشوں کےکرمنل ریکارڈسمیت دیگرتفصیل دی جائیں گی، جس پر پولیس نے منشیات فروشوں کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

    خیال رہے کراچی میں پولیس افسران بھی منشیات فروشی میں ملوث نکلے تھے ، منشیات فروشوں کو چھوڑنے کے لیے 18 لاکھ رشوت لینے والے سچل پولیس افسران کے خلاف رپورٹ تیار کر لی تھی۔

  • وفاقی حکومت کا ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم فیصلہ

    وفاقی حکومت کا ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ملک کو منشیات سے پاک کرنے کی کوششیں تیز کردی گئیں، بڑے منشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بڑے منشیات اسمگلرز پر ہاتھ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

    اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کی۔ اجلاس میں صوبوں کے آئی جیز، رینجرز کے ڈی جیز، ڈی جی اے ایف ایف، ایف سی کمانڈنٹس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہ شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سول و عسکری ادارے ایک صفحے پر ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف پوری قوت سے مشترکہ آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کریک ڈاؤن سے قبل حساس اداروں نے بڑے منشیات اسمگلرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، تصدیق کے لیے فہرست دوبارہ حساس اداروں کے حوالے کردی گئی، حتمی فہرست کی بنیاد پر کریک ڈاؤن اور گرفتاریاں شروع ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منشیات اسمگلرز کے خلاف مشترکہ آپریشن کا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے، وفاقی وزارت انسداد منشیات، اسمگلرز کے تمام آپریشنز کو لیڈ کرے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مالی، تکنیکی اور لاجسٹک وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی، بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت انسداد منشیات سرگرمیوں پر خرچ ہوگی۔

    علاوہ ازیں شہروں، تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں بھی منشیات کی سپلائی روکنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں‌ منشیات بیچنے والے 5  ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں‌ منشیات بیچنے والے 5 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: پولیس نے مختلف جامعات میں منشیات فروخت کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے کئی اقسام کا نشہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، آج کارروائی میں پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس،نشہ آور گولیاں،آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

    گرفتار کیے گئے ملزمان میں عدیل ارشد ، سہیل اظہر ، محمد سانول ، عظمت اللہ اور فاروق مسیح شامل ہیں، یہ ملزمان مختلف یونیورسٹیز کے 119 طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے کہ وہ منشیات کہاں سے حاصل کرکے ملزمان کو بیچتے تھے۔

    اطلاعات ہیں کہ اس ضمن میں ملزمان سے تفتیش کے بعد چھاپے بھی مارے جائیں گے جس کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں جلد عمل میں آئیں گی۔

  • میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

    میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

    میشاکوان: میکسیکومیں پولیس اورمنشیات فروش گروپ کےدرمیان جھڑپ کے نتیجےمیں پولیس اہلکارسمیت تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست میشاکوان کے سرحدی علاقے میں منشیات فروشوں نے وفاقی پولیس پرفائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجےمیں بیالیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔

    میکسیکو کے نیشنل سیکیورٹی کمشنرمونٹی الیجانڈروروبیڈو کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش کے لیے وفاقی سیکیورٹی حکام علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔

    میکسیکو میں گزشتہ تین ماہ کےدوران منشیات کےکاروبارمیں ملوث افراد کم ازکم بیس پولیس اہلکاروں اورفوجیوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔