Tag: Drug dealers arrested

  • طلبا کو آئس فراہم کرنے والے 2 منشیات فروش گرفتار

    طلبا کو آئس فراہم کرنے والے 2 منشیات فروش گرفتار

    راولپنڈی میں نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس سپلائی کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی اور نوجوانوں، خصوصاً طلبا کو آئس فراہم کرنے والے دو بڑے منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد کی ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت نوید اور اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس سپلائی کر رہے تھے۔

     پولیس نے ملزم نوید سے 3 کلو 100 گرام آئس جبکہ ملزم اشتیاق سے 1 کلو 80 گرام آئس برآمد کی۔

    سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو تباہی کے دلدل میں دھکیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی میں خواتین سمیت 3 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

    کراچی میں خواتین سمیت 3 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

    کراچی میں 2 خواتین سمیت 3 بین الصوبائی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو سے زائد مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئی، گرفتار ملزم عبدالقیوم اشتہاری تھا اس سے قبل بھی 4 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

  • اے این ایف آپریشن : 5خواتین سمیت 40 منشیات فروش گرفتار

    اے این ایف آپریشن : 5خواتین سمیت 40 منشیات فروش گرفتار

    راولپنڈی : اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 40 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں 36 مقامات پر کارروائی کے دوران پانچ خواتین سمیت40ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 12دسمبر سے18دسمبر کے دوران 1100کلو منشیات برآمد کی گئی، 1ہزار کلو سے زائد منشیات اور10کلو سے زائد مشکوک مواد برآمد کیا گیا ہے۔

    اے این ایف کے مطابق منشیات فروشوں کے زیر استعمال14گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،9کارروائیوں کے دوران راولپنڈی سے9کلو منشیات برآمد کی گئیں۔ راولپنڈی سے3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    اس کے علاوہ بلوچستان میں9کارروائیوں کے دوران 697 کلو منشیات، 10کلو مشکوک مواد قبضے میں لیا گیا ، بلوچستان سے ایک خاتون سمیت14ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں۔

    اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 8 کارروائیوں کے دوران 64 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی، ایک کلو200 گرام افیون، 6 کلو 243 کلو آئس،50 کلو کیٹا مائن شامل ہے۔

    ایک اور کارراوائی میں پنجاب بھر سے ایک خاتون سمیت10ملزمان سے منشیات برآمد کرکے گرفتار کیا گیا، سندھ میں2کارروائیوں کے دوران16کلو منشیات برآمد کرلی گئیں، ملزمان کیخلاف انسداد منشیات کے تحت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔