Tag: drug dealing

  • منشیات فروشی میں ملوث خاتون ڈیلر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    منشیات فروشی میں ملوث خاتون ڈیلر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: کراچی کے کلا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ خاتون ڈیلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون ڈیلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے 980 گرام آئس، 457 گرام کرسٹل، 197 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    ایس ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  برآمد منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے،  ملزمان کی شناخت جویریہ، بلال احمد خان اور اویس خان کے ناموں سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان میں ہزار خان نامی شخص سے منشیات خرید کر لاتے تھے، ملزمان بڑے پیمانے پر منشیات فروشی، سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

    ایس ایس پی سٹی کا بتانا ہے کہ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کیلئے خاتون کو ساتھ رکھتے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • منشیات اسمگلنگ کا الزام، معروف صحافی گرفتار

    منشیات اسمگلنگ کا الزام، معروف صحافی گرفتار

    ماسکو : پولیس نے غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں معروف روسی صحافی کو گرفتار کرکے گھر میں نظر بند کردیا تاہم صحافی نے الزامات کو بے بنیاد و جھوٹ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں معروف مقامی صحافی کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں دو ماہ کے لیے گھر میں نظر بند کردیا گیا، ایوان گولونوف نامی صحافی نے خود پر عائد الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی صحافی ایوان کے ادارے نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے ملازم کو دوران حراست تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ایوان گولونوف کی گرفتاری کے خلاف ماسکو میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے، واقعے کے خلاف گزشتہ روز بھی ماسکو میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر درجنوں صحافی جمع ہوئے تھے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے صحافی کو عدالت میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے مقدمے کی سماعت کے بعد گھر میں ہی نظر بند کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دوران حراست صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    لٹویا سے تعلق رکھنے والے خبر رساں ادارے ’میڈوزا‘ کے لیے صحافتی خدمات انجام دینے والے رپورٹر کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

    صحافی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کی جھوٹی کہانی ایوان گولونوف کو گرفتار کرنے کےلیے گڑھی گئی ہے جبکہ روسی حکام نے صحافی کے وکیل کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    خبر رساں ادارے میڈوزا نے الزام عائد کیا ہے کہ 36 سالہ صحافی ایوان گولونوف ان کی صحافتی خدمات کے باعث ایذا پہنچائی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رپورٹر اپنے ساتھی صحافی سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ دوران سفر پولیس اہلکاروں نے ایوان گولونوف کو روکا اور تلاشی شروع کی، دوران تلاشی پولیس کو گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں تھیں۔

    صحافی پر ہفتے کے روز قانونی طور پر غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔