Tag: Drug Regulatory Authority

  • مون سون بیماریوں کی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے اہم قدم

    مون سون بیماریوں کی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے اہم قدم

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مون سون اور ڈینگی سیزن کے آغاز سے قبل ادویہ ساز کمپنیوں کی تنظیموں سے رابطہ کر کے مون سون سیزن کے امراض کی ادویات کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں، جس پر تنظیموں کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اور فارما بیورو سے رابطے کیے تھے اور ان سے سے مون سون کے سلسلے میں تیار ادویات اور خام مال کی تفصیلات مانگی گئی تھیں، پی پی ایم اے اور فارما بیورو نے خام مال اور ادویات کی تفصیلات ڈریپ کو بھجوا دیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں مون سون سیزن امراض کی ادویات اور خام مال کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے، فارما کمپنیوں کے پاس 24 اہم ادویات اور خام مال کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے پاس ملیریا، ہیضہ، اسہال کی وافر ادویات اور خام مال دستیاب ہے، جن میں نمکول اور الیکٹرولائٹ ڈرپس سمیت اینٹی بائیوٹکس، اینٹی بیکٹیریل ادویات شامل ہیں۔

    کمپنیز کے پاس ٹائیفائیڈ اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین کا بھی وافر ذخیرہ دستیاب ہے، اینٹی الرجک اور جلدی امراض کے لیے کورٹیکوسٹیرائیڈ ادویات بھی دستیاب ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ملک میں 24 ادویات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

  • ادویات کی قمیتوں میں اضافے کا نیا حکم نامہ جاری

    ادویات کی قمیتوں میں اضافے کا نیا حکم نامہ جاری

    اسلام آباد : حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں20فیصد اضافے کی اجازت دے دی۔ ڈریپ نے جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں چودہ سے بیس فیصد اضافے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی کمیٹی نے چودہ اپریل کو دے دی تھی، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اضافے کا سبب بنیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے جب کہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا تین مہینے کے بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی۔

  • حکومت نے پیرا سیٹا مول گولی کی قیمت مقرر کردی

    حکومت نے پیرا سیٹا مول گولی کی قیمت مقرر کردی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد عام استعمال کی دوائی پیرا سیٹامول گولی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول گولی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےجاری کیا، حکومت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پیرا سیٹا مول500ملی گرام فی گولی کی قیمت2روپے35پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیراسیٹا مول کیفین500ملی گرام فی گولی کی قیمت2روپے75پیسے جبکہ پیرا سیٹامول سسپنشن5ملی گرام کی قیمت117روپے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیرا سٹامول قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

    مزید پڑھیں : پیراسیٹا مول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین نے فارماسوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ پیراسیٹا مول کیلئے طے پانے والی نظر ثانی شدہ قیمتوں کی بھی منظوری دی۔

    مزید پڑھیں : پیراسٹامول دوا کی قیمت سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    اس سے قبل ماہ ستمبر میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پیرا سیٹامول کی قیمت میں اضافے سے صاف انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پیرا سیٹامول گولی کی قیمت میں فوری اضافہ ممکن نہیں۔

  • بڑی کامیابی ، پاکستانی ماہرین کا   تیار کردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیا گیا

    بڑی کامیابی ، پاکستانی ماہرین کا تیار کردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیاگیا ، سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی لیووینٹی لیٹرکی تیاری خودانحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےپاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹررجسٹرڈکرلیا ، آئی لیووینٹی لیٹرمیڈیکل ڈیوائسزڈویژن نے رجسٹرڈ کیا ہے ، ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا۔

    سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے وینٹی لیٹررجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی لیووینٹی لیٹرکومکمل تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیاہے، رجسٹریشن کےبعدآئی لیووینٹی لیٹرکی تیاری او استعمال ہوسکےگا۔

    ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہنا تھا کہ آئی لیووینٹی لیٹرپاکستان اٹامک انرجی کمیشن کاتیارکردہ ہے، آئی لیووینٹی لیٹرمکمل طورپاکستانی ماہرین کاتیارکردہ ہے، اس وینٹی لیٹرکی رجسٹریشن پانچ سال کیلئے کی گئی ہے۔

    سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ آئی لیووینٹی لیٹرکی رجسٹریشن ڈریپ ایکٹ 2012کےتحت کی ہے، وینٹی لیٹر تیاری طبی آلات سازی شعبے میں نئی صبح کا آغاز ہے، ملک میں میڈیکل ڈیوائس سازی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور آئی لیووینٹی لیٹر کی تیاری خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔

  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ایزومیکس 500 سے متعلق  الرٹ جاری

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ایزومیکس 500 سے متعلق الرٹ جاری

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایزومیکس 500 گرام کا بیج ایل جے ٹو ایل ناقابل استعمال قرار دے دیا ، ایزومیکس ٹائیفائڈ اور انفیکشن میں استعمال کی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایزومیکس 500 سےمتعلق میڈیکل الرٹ جاری کردیا ، جس میں ایزومیکس500گرام کا بیج ایل جے ٹو ایل ناقابل استعمال قرار دیا ہے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اعلامیے میں کہا ہے کہ اسپتال ، میڈیکل اسٹورز اور ڈسٹری بیوٹرزسے اسٹاک واپس لیا جائے، ایزومیکس ٹائیفائڈ، انفیکشن میں بھی استعمال کی جاتی ہے جبکہ کورونا مریضوں کو بھی ایزومیکس 500فراہم کی جاتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ریمیڈسویئر انجکشن کی قیمت میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ریمڈسویئرانجکشن کی قیمت میں 1629 روپے کمی کی گئی ، جس کے بعد ریمیڈسویئر انجکشن کی قیمت10873 سے 9244 ہوگئی ہے۔

    ڈریپ ذرائع کے مطابق ریمیڈسویئر مہنگے داموں بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

    اس سے قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل تھیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اضافہ شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گے۔ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 30 جون 2021 تک منجمد رہیں گے، ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گی۔

  • کورونا سے بچاؤ اور علاج،اینٹی بائیوٹک ازتھرومائسین کی پروڈکشن ترجیحی بنیاد پر بڑھانے کی منظوری

    کورونا سے بچاؤ اور علاج،اینٹی بائیوٹک ازتھرومائسین کی پروڈکشن ترجیحی بنیاد پر بڑھانے کی منظوری

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کوروناوائرس سےبچاؤ اور علاج کیلئے اینٹی بائیوٹک ازتھرومائسین کی پروڈکشن ترجیحی بنیاد پر بڑھانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس سےبچاؤ اور علاج کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کااہم اقدام اٹھاتے ہوئے اینٹی بائیوٹک ازتھرومائسین کی پروڈکشن ترجیحی بنیادپربڑھانےکی منظوری دے دی۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، ازتھرومائسین بنانے کے لیےترجیحی بنیادوں پر اجازت نامہ دیا جائےگا ، ازتھرومائسین بنانےکی اجازت لینےکیلئےدرخواستیں4 جون تک دی جاسکتی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈریپ کا انسپکشن اخراجات دواساز کمپنیوں سے لینے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نیا انسپکشن مکینزم تیار کرلیا ہے، ڈریپ پالیسی بورڈ نے انسپکشن میکنزم کی منظوری دے دی، دوا ساز کمپنیوں کا انسپکشن پینل 3 افراد پر مشتمل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ڈریپ پالیسی بورڈ کا رکن انسپکشن پینل میں شامل ہو سکے گا، انسپکشن پینل فارما کمپنیز سے مراعات وصولی کا مجاز ہوگا، انسپکشن پینل فارما کمپنیز سے یومیہ و سفری الاؤنس لے سکے گا۔

    ’فارماکمپنی انسپکشن پینل کے رکن کو گریڈ 20 افسر کے برابر مراعات دے گی، فارما کمپنی انسپکشن پینل اراکین کو اکانومی کلاس ایئر ٹکٹ فراہم کرے گی، فارما کمپنی ڈریپ کو انسپکشن پینل کے دورے سے قبل آگاہ کرے گی۔

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    اسلام آباد : حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبائی دفاترکو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بعض دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں از خود بلا جواز اضافے پر ایکشن لے لیا، ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔ قانون شکن دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز آج سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافے کے معاملے پر حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت نے پہلے مرحلے میں بڑی دوا ساز کمپنیوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون شکنوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے، ڈریپ نے صوبائی دفاتر کو مہنگی ادویات کی فہرست ارسال کردی ہے، مہنگے ہونے والے سو انجکشنز، گولیوں اور سیرپ کے نام فہرست میں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق قانون شکن بیشتر دوا ساز کمپنیوں کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے۔

    ادویات ازخود مہنگی کرنے والوں میں21بڑی کمپنیاں شامل ہیں، بعد ازاں دوسرے مرحلے میں چھوٹی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا،145چھوٹی بڑی کمپنیاں ادویات ازخود مہنگی کرنے میں ملوث ہیں، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرگ انسپکٹرز مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرزسے قیمتوں کی تصدیق کریں۔

    قانون شکنوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں، ذرائع کے مطابق سیکڑوں ادویات کی قیمتوں میں ڈھائی سو گنا تک ازخود اضافہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال دس جنوری کو تمام ادویات پر پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو تین ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی یاد آئی، ادویات ساز ادارے اور ادویہ فروش تین ماہ میں تمام طبقے کی عوام جن میں غریب بھی شامل ہیں کروڑوں روپے لوٹ کر کھا گئی،

     ہولسیلرز اور ریٹیل میڈیکل اسٹورز نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ قیمتوں کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں سو فیصدسے زائد اضافہ کر دیا گیا۔

    مزید پڑھیں : تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جاسکتیں، یاسمین راشد

    ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافے کے لیے31 دسمبر اور دس جنوری کو دو نوٹی فکیشن جاری کیے تھے، متعدد دوا فروشوں نے پرانی قیمت پر نئی قیمت کا لیبل لگا کر ادویات فروخت کر رہے ہیں۔فیڈرل انسپکٹرآف ڈرگ کو ادویہ ساز اداروں، ہولسیل اور ریٹیل کی سطح پر ادویات کی قیمتیں چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا میڈیکل اسٹورز کے لئے انتباہ جاری

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا میڈیکل اسٹورز کے لئے انتباہ جاری

    لاہور:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیکل اسٹورز کے لئےانتباہ جاری کیا ہے ، جس میں متبادل ادویات کی بغیر فارم 7 خریدو فروخت اور ترسیل کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیکل اسٹورز کے لئے انتباہ جاری کردیا ہے ، انتباہ میں کہا گیا ہے متبادل ادویات کی بغیر فارم 7 خریدو فروخت اور ترسیل کو قابل سزا جرم ہے۔

    ڈریپ ایکٹ کےتحت متبادل ادویات کی فراہمی کیلئے فارم7پر اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے ، متبادل دواؤں میں ایورویدک، چائنیز، یونانی، ہومیو پیتھک اور غذائی مصنوعات شامل ہیں۔

    متبادل دواؤں میں ایورویدک، چائنیز، یونانی، ہومیو پیتھک اور غذائی مصنوعات شامل 

    متبادل ادویہ کی خریدوفروخت ڈریپ کے فارم 7 رکھنے والی کمپنیوں سے ہی ہوگا، میڈیکل اسٹورز، فارمیسی اور تمام ڈسٹری بیوٹرز اس کے پابند ہوں گے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا بغیرفارم7 ادویہ کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ

    یاد رہے چند روز قبل ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی قیمت میں پندرہ فیصد تک اضافہ کیا تھا ،ان دواؤں میں شوگر کی دوا،پین کلرز، فرسٹ ایڈ بینڈیج، نیبولائرز، اینٹی بایئوٹکس، پیٹ اور کھانسی کی دوائیں شامل تھیں۔

    بعد ازاں دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا دوائیں سرمایہ کاری،مریضوں،ملک کے وسیع تر مفاد میں مہنگی کیں، انڈسٹری کی بقا کے لئے دوائیں مہنگی کرناضروری تھا۔

  • جان بچانے والی 120ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

    جان بچانے والی 120ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

    کراچی : جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، دواؤں کی قیمتوں میں 10 سے 30 فیصد تک کمی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ دواؤں میں کینسر، ٹی بی، دماغی امراض اور بلڈپریشر سمیت 120 ادویات شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ بچوں کی بیماریوں کی دواؤں کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں آئندہ تین سال میں دواؤں کی قیمت میں 30 فیصد کمی لائیں گی، قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جا چکا ہے اس تمام عرصے میں ادویات بنانے والی مختلف کمپنیوں نے عوام کی جیب پر چھ سے سات ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا، یہی نہیں ان کمپنیوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر ازخود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا۔

    ماہرین صحت کے مطابق عوام کو چاہیے کہ وہ مہنگی ادویات کا ازخود بائیکاٹ کریں یا پھر ڈاکٹرز کی جانب سے تجویز کردہ بڑی کمپنیوں کی مہنگی دوائیں خریدنے کے بجائے ڈاکٹروں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ اسی فارمولے کی کوئی سستی دوا تجویز کریں۔

    صحت کے شعبے میں کرپشن کے اولین ذمہ دار مبینہ طور پر ڈاکٹرز ہی ہوتے ہیں، کرپشن کا آغاز ان ہی ڈاکٹروں سے ہوتا ہے، بعض ادویہ ساز کمپنیاں مہنگی دوا کی فروخت کیلئے سب سے پہلے ڈاکٹرز کو پرکشش مراعات کے عوض خرید لیتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔