Tag: Drug supply

  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی : بین الاقوامی گروہ گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی : بین الاقوامی گروہ گرفتار

    پشاور : تعلیمی اداروں میں بریانی کے ڈبوں میں آئس نشہ سپلائی کرنے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا۔ ملزمان سے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ائی جی خیبر پختونخوا کی آئس و دیگر منیشات کی فروخت کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی خصوصی ٹیم نے سی سی پی او پشاور کی زیر نگرانی گلبہار پولیس کے ھمراہ ایک حجرے پر چھاپہ مارا۔

    خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے دوران حجرے سے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے اور بنانے کا کام کیا جاتا تھا، پولیس نے گروہ کے8کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    منشیات کی اس منی فیکٹری سے 7 کروڑ روپے مالیت کی آئس بھی برآمد ہوئی جسے ملزمان بریانی کے ڈبوں میں ڈال کر فروخت کرتے تھے۔ پولیس کی اس کارروائی میں آئس کے بین الاقوامی ڈیلر سمیت 8 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔

    واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں سول سوسائٹی کی جانب سے آواز اٹھانے پر منشیات کے خاتمہ کی جدوجہد میں اینٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور محکمہ سوشل ویلفیئر فعال ہوگئے ہیں۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق وطنِ عزیز میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد تقریباً ڈیڑھ کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ صرف ہیروئن استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے جب کہ 15 فیصد افراد انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں۔ اس تعداد میں کم عمر بچوں سے لے کر 65 سال کے بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔

    پاکستان میں منشیات کی روک تھام کے لئے باقاعدہ قوانین موجود ہیں جن کے تحت اب تک منشیات فروشی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرکے عدالتوں کے ذریعے سزائیں ہوچکی ہیں۔

  • کراچی : تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : گلشن اقبال پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے چار کلو سے زائد چرس،50 پیکٹ ہیروئن، اسلحہ اور15موبائل برآمد کیے گئے ہیں۔

    یہ بات ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالمیا میں کارروائی کے دوران پکڑے گئے ملزمان میں گروہ کا سرغنہ شاکرڈاڈا، ناصر، فیضان، حسین شاہ ،نثار عرف حاجی اور حذیفہ شامل ہیں۔

    ملزمان تعلیمی اداروں کے علاوہ رہائشی علاقوں میں آئس اور کرسٹل فراہم کرتے تھے، ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے منشیات حاصل کرنے والے اسکول کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء کوریکارڈ بھی نکالا ہے۔

    موبائل ڈیٹا سے منشیات خریدنے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی منشیات لینے والے طلبا کے والدین سے رابطہ کر کے ان معلومات سے ان کو بھی آگاہ کریں گے۔

    اظفر مہیسر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے چھ رکنی گروہ سے ساڑھے کلوچرس،50 پیکٹ ہیروئن اور اسلحہ برآمد کیا ہے، مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں30مقدمات درج ہیں۔

    ملزمان کے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں،ٹوٹل20رکنی گروہ ہے، گرفتار گروہ بلوچستان سے آپریٹ ہوتا ہے، جن جامعات کے طلبہ آئس کرسٹل حاصل کرتے ہیں ان کے وائس چانسلر سے بھی رابطے کیے ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ یہ منشیات اب منظم جرائم میں شامل ہورہا ہے، شیشہ بار جیسے مقامات سے ایسے نشوں کی لت شروع ہوتی ہے، ہیروئن کے نشے کا ٹیسٹ تین ماہ تک آجاتا ہے، والدین اپنے بچوں کا ٹیسٹ ضرور کرائیں بچوں کی نہ سنیں۔