Tag: drugs seized

  • مختلف شہروں سے 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    مختلف شہروں سے 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف نے تعلیمی اداروں  اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کارروائیوں کے دوران چھ ملزم گرفتار کرلئے۔

    ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق کاروائیوں میں 42 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 26.437 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام افیون ، پنجاب چوک، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 330 گرام چرس اور 13 گرام آئس برآمد کرلی۔

    گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 864 گرام ہیروئن اور 25 گرام کلو ناز پام بھرے کیپسول برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 95 گرام آئس بھرا کیپسول برآمد کرکے اسے جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 360 گرام وزنی آئس بھرے 50 کیپسولز برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلئے۔

    رِنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس سے فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسلز سے 2.4 کلو چرس آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ملزم کے بیگ سے 7.2 کلو چرس، سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 8.4 کلو چرس اور 5 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-coast-guard-seized-drugs/

  • خبرادار! یہ اینٹی بائیوٹک کیپسول اور پین کلر کی ٹیبلٹ ہرگز استعمال نہ کریں

    خبرادار! یہ اینٹی بائیوٹک کیپسول اور پین کلر کی ٹیبلٹ ہرگز استعمال نہ کریں

    کراچی کی میڈیسن مارکیٹ سے دو جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دو جعلی ادویات کے ریپڈ الرٹ جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی ادویات کی نشاندہی کی ہے، جس کے بعد کراچی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دو ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے۔

    ڈریپ کے مطابق جعلی اینٹی بائیوٹک کیپسول، پین کلر ٹیبلٹ کے دو بیچ مارکیٹ میں موجود ہیں، ڈریپ نے ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کو مضر صحت قرار دے دیا ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کی فروخت، استعمال پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایوسیف 250 ایم جی کیپسول کا بیچ ایچ ایف 001 اور ٹرامیکنگ 225 میگا ٹیبلٹ کا بیچ ٹی آر ڈی 2002 جعلی ہے، ادویات کے سیمپلز کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترے، ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ جعلی سالٹ سے تیار کردہ ہے۔

    ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کا معیار، افادیت غیر واضح علاج پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، جعلی ادویات کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

    ڈریپ نے فیلڈ فورس کو ایووسیف، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کے بیچز ضبطگی کی ہدایات جاری کردی ہے اور کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسز سٹاک میں ایووسیف، ٹرامیکنگ کی پڑتال کریں۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ فارمیسی، میڈیکل سٹورز جعلی کیپسول اور ٹیبلٹ کی فروخت روکیں، ڈریپ کی ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹس سرویلنس تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈریپ نے جعلی ادویات کے سپلائرز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

  • اے این ایف کی کارروائیاں، 457 کلو منشیات برآمد

    اے این ایف کی کارروائیاں، 457 کلو منشیات برآمد

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کی بھاری کھیپ بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

    اے این ایف ذرائع کے مطابق منشیات کی اندورن و بیرون ملک اسمگلنگ کی سدباب کے پیش نظر راولپنڈی میں دو مختلف کارروائیاں کیں گئیں، اس دوران مجموعی طور پر چار سو ستاون کلو منشیات برآمد کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اے این ایف کی کارروائی، ہزاروں کلو منشیات برآمد

    حکام کے مطابق پہلی کارروائی جی ٹی روڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کی گئی جہاں ایک کار پر چھاپا مارا گیا تو گاڑی سے پینتیس کلوگرام سے زائد ہیروئن اور دو کلو چرس برآمد کی گئی۔

    دوسری کامیاب کارروائی کراچی روڈ پر کلی شبیزئی میں عمل میں لائی گئی جہاں تین سو دس کلو افیون اور ایک سو دس کلو آئس برآمد کی گئی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

    حکام کے مطابق منشیات ساحلی علاقوں کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، برآمد کی جانے والی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔