Tag: drugs

  • جدہ: یونیورسٹی میں طالبات کو منشیات فروخت کرنے والی ملازمہ پولیس کی حراست میں

    جدہ: یونیورسٹی میں طالبات کو منشیات فروخت کرنے والی ملازمہ پولیس کی حراست میں

    ریاض: جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں ایک ملازمہ کے پاس سے نشہ آور گولیاں برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ کے بارے میں شک ہے کہ وہ نشہ آور گولیاں طالبات کو فراہم کر رہی تھی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی سیکریٹری ھنا جمجوم نے بتایا کہ فی الحال یہ علم نہیں کہ ملزمہ کے پاس سے برآمد ہونے والی گولیاں کس نوعیت کی ہیں تاہم ملزمہ وہ نامعلوم چیزیں انتہائی خفیہ طریقے سے طالبات میں فروخت کرتی رہی۔

    سیکریٹری کے مطابق یونیورسٹی کے باخبر ذرائع نے ملزمہ کے بارے میں یہ اطلاعات دیں جس کے بعد ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر کارروائی کی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ انسداد منشیات سے رابطہ کیا جنہوں نے ملزمہ کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد وہاں سے ملنے والی نشہ آور گولیاں برآمد کر کے اسے گرفتار کیا۔

    ھنا جمجوم کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے دو گولیاں برآمد ہوئیں تاہم گولیاں کس نوعیت کی تھیں یہ محکمہ انسداد منشیات کی رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ کا اپنی ایک ہم وطن واقف کار سے، جو مقامی اسپتال میں کام کرتی ہے، مسلسل رابطہ تھا۔ ممکن ہے کہ وہ نشہ آور گولیاں اس سے حاصل کرتی ہو تاہم متعلقہ ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات میں منشیات پھیلانے کی معمولی سے معمولی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ طالبات ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • میکسیکو: منشیات فروشی کے گرد قانون کا گھیرا تنگ، سرغنہ کا بیٹا گرفتار

    میکسیکو: منشیات فروشی کے گرد قانون کا گھیرا تنگ، سرغنہ کا بیٹا گرفتار

    میکسیکوسٹی: میکسیکو میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے سرغنہ کا بیٹا بھی گرفتار کرلیا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں منشیات فروشوں کے گروہ کے سربراہ جوکوئین ال چیپو کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ سرغنہ کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے، فائرنگ کے دوران متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سیکورٹی فورسز نے ال چیپو کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، اوویدیو گزمن کی گرفتاری کے بعد منشیات فروشوں اور سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    پولیس کے مطابق شرپسندوں نے بسوں اور ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی جسے فائر بریگیڈ نے بعد ازاں بجھا دیا، تاہم پولیس کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔

    میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

    ال چیپو کو عمر قید سنائی گئی ہے جس کے بعد اس کا بیس سالہ بیٹا، باپ کی جگہ سنبھال رہا تھا، مقامی میڈیا کے مطابق اوویدیو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    یاد رہے کہ مئی 2015 میں میکسیکومیں پولیس اور منشیات فروش گروپ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تینتالیس افراد مارے گئے تھے۔

  • خیبرپختونخوا: بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

    خیبرپختونخوا: بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

    بنوں: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، کامیاب کارروائی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مابق بنوں میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس اور افیون اسمگل کرنے کی کوشش ہوگئی، ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بنوں میرانشاہ روڈ پر بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ایس ایچ او کینٹ طارق محمود خان نے بنوں میرانشاہ روڈ پر باران پل کے علاقہ آزاد منڈی کے مقام پر ناکہ بندی کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس موقع پر چیکینگ کے دوران ایک موٹر کار کی خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی جس میں 9ہزار 715گرام چرس اور 2ہزار 70گرام آفیون شامل ہے۔

    پولیس نے موقع پر گاڑی میں موجود 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا اور موٹر کار کو قبضے میں لے کر ملزمان ڈرائیور جاوید خان اور شائیدل خان ساکنان میر علی شمالی وزیرستان سے تفتیش شروع کردی۔

    ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے میں ایک لعنت ہے ہمیں ڈی پی او کی طرف سے سخت ہدایات دی گئیں ہیں کہ منشیات فروشوں اور منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    اُنہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں اُن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • پشاور: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن چھ کلو ہیروئن سمیت گرفتار

    پشاور: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن چھ کلو ہیروئن سمیت گرفتار

    پشاو: خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں میں منیشات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آگئی، منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن چھ کلو ہیروئن سمیت گرفتار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کیخلاف وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز اینٹلجنس بیورو 6 نے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سروس روڈ پر اسکول بستوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزم کے قبضے سے تعلیمی اداروں میں سپلائی ہونے والی چھ کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی، ایکسائز اینٹلجنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن پشاور میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کرے گا۔

    جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نوید جمال نے ایکسائز اینٹلجنس بیورو 6 کے انچارج لال گل اور اسکی ٹیم کی ڈیوٹی لگائی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سائیڈ روڈ (سروس روڈ ) پرسابقہ فاٹا کے ضلع خیبر سے پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا۔

    ملزم کے قبضے سے چھ کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔ ایکسائز اینٹلجنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کا کہنا ہے کہ ہیروئن بچوں کے سکول بیگز میں ڈال کر پشاور سپلائی کی جاتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم گل مست خان ولد آدم خان سکنہ پشاور کیخلاف مقدمہ بھی تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی، آئی جی سندھ سپریم کورٹ میں طلب

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی، آئی جی سندھ سپریم کورٹ میں طلب

    کراچی: سپریم کورٹ نے منشیات کے استعمال سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو عدالت میں طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ میں منشیات سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سندھ حکومت کی اس رپورٹ سے اتفاق نہیں کرتے، کراچی منشیات فروخت اور استعمال میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے، کیا آئی جی سندھ نے ان حقائق کو چیک کیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر کے رپورٹ طلب کرلی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی دنیا میں سب سے زیادہ چرس استعمال کرنے والے شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    تحقیق کے مطابق کراچی میں سالانہ 42 ٹن چرس پی جاتی ہے۔ فہرست میں امریکی شہر نیویارک پہلے اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

  • ریلوے پولیس نے لاہور سے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    ریلوے پولیس نے لاہور سے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    لاہور: پنجاب میں ریلوے پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بھارت اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ہیروئن کے 555گرام وزن کے دو پیکٹ بھارت جانے والی گڈز ٹرین کی بوگی نمبر 60618 میں چھپائے گئے تھے، جسے ریلوے پولیس نے آمد کرلیے۔

    پاکستان ریلوے پولیس انسپکٹر غلام عباس کھچی، انسپکٹر رانا بابر و دیگر عملے نے دوران چیکنگ ہیروئن برآمد کر لی۔

    ہیروئن کے 555گرام وزن کے دو پیکٹ گڈز ٹرین کی بوگی نمبر 60618 میں چھپائے گئے تھے۔ ریلوے پولیس کی مدعیت میں پرچہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز شارق جمال خان نے ڈی ایس پی افتخار کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے جو تین دن میں تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

    یاد رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق ملزم چائے کے پیکٹ میں آئس ہیروئن چھپا کراسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم ثاقب کے ہمراہ خاتون جمیل اختربھی سفرکرنا چاہتی تھی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 2 افراد گرفتار

    واضح رہے کہ 24 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    اسلام آباد: اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے 1130 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی، جبکہ ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ہنگو کا رہائشی مسافر اسلام آباد سے نجی ایئرلائن سے جدہ جارہا تھا، مسافر کو اے این ایف نے گرفتار کرکے سیل منتقل کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے جرم میں درجنوں مسافر گرفتار ہوچکے ہیں، حال ہی میں اے این ایف کی کارروائی میں دو ملزم گرفتار ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: اے این ایف نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ ناکام بنائی، مسافر ہیروئن کے کیپسول نگل گیا۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ 50ہیروئن کےکیسپول نگلنے والا مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مسافر محمد نعیم پرواز ایس وی3887 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔

    مسافر نے ہیروئن بھرےکیپسول نگلنے کا اعتراف کرلیا، ٹیکسلا کے رہائشی محمد نعیم کو اے این ایف نے سیل منتقل کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر گذشتہ ہفتے اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 13 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

  • ابوظبی پولیس نے 2 ہزار کروڑ درہم مالیت کی منشیات ضبط کرلی

    ابوظبی پولیس نے 2 ہزار کروڑ درہم مالیت کی منشیات ضبط کرلی

    ابوظبی : اماراتی پولیس نے انسداد منشیات مہم کے تحت سال 2018 دوران دو ہزار کروڑ درہم مالیت کی 1 ہزار کلو منشیات ضبط کرکے تلف کی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی پولیس نے گزشتہ برس انسداد منشیات مہم کے تحت صرف دارالحکومت میں 2000 کروڑ درہم مالیت کی ڈرگز ضبط کی تھی۔

    ابوظبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل مکتوم علی الشریفی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک بھر میں باالخصوص ابوظبی میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے متعدد آپریشن امارات بھر میں کیے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ برس اکتوبر میں ایک آپریشن کیا تھا جس میں پولیس نے 17 کلو منشیات ضبط کرکے 5 ایشیائی شہریوں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان ملک بھر میں مبینہ طور پر نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔

    الشریفی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مسلسل ایک طویل جنگ لڑی، ہمارے انسداد اسمگلنگ افسران منشیات اسمگلنگ کی سرگرامیاں کا سراغ لگانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی اور منفرد طریقوں کا استعمال کرتے تھے‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ برس منشیات کی روک تھام کےلیے متعدد مہمات کا آغاز کیا تھا جس میں مہم ’میری زندگی کی کوئی قیمت نہیں‘ بھی شامل تھی۔

    الشریفی نے بتایا کہ منشیات کے خلاف چلائی جانے والے مہمات کا اصل ہدف نوجوان، خاندان اور والدین تھے، پولیس نے اس سلسلے میں کمیونٹی کونسلز، نجی تعلیمی اداروں، اسکول اور عرب و غیر ملکی کمیونٹی کے کلبوں کا دورہ بھی کیا۔

    دبئی : منشیات فروش گروہ گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور جعلی نوٹ برآمد

    دبئی : 15 سالہ بیٹے کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا باپ گرفتار

    پولیس نے منشیات استعمال کرنے والے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے کر بحالی مرکز منتقل کیا تاکہ وہ دوبارہ معاشرے کے معزز شہری بن کر عزت کی زندگی گزار سکیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظبی پولیس نے 2017 کی نسبت 2018 جرائم کی شرح میں 3.7 فیصد کمی ریکارڈ کی۔

  • دبئی : 15 سالہ بیٹے کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا باپ گرفتار

    دبئی : 15 سالہ بیٹے کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا باپ گرفتار

    ابو ظبی : اماراتی پولیس نے کم عمر بیٹے کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی جبکہ حکام نے اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ باپ کا منشیات اسمگلنگ کرنے کی ناکام کوشش کے جرم میں ٹرائل شروع ہوگیا۔

    اماراتی پولیس نے اسمگلر باپ کو دبئی کرمنل کورٹ میں پیش کردیا تھا جہاں پروسٹیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے اپنے 15 سالہ بیٹے کے بیگ میں چھپا کر ’ٹرماڈول کے 425 کیپسول‘ اسمگلر کرنے کی کوشش کی تھی جو دبئی کےلیے سفر کررہا تھا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق عرب خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک سے ہے، جس کے پاس سے مزید 6 رول برآمد ہوئے تھے جس میں 24 پیکٹ کینابیس (ڈرگ کی ایک قسم) اور تقریباً ایک ہزار کیپسول ٹرماڈول کے تھے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے ملزم پر منشیات کی اسمگلنگ، منشیات کی ملکیت اور منشیات رکھنے تاکہ اس کا غلط استعمال کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : دبئی: منشیات اسمگلنگ کیس، بھارتی سیاح کو 10 برس قید کی سزا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کی عدالت نے منیشات اسمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے بھارتی سیاح کو 50 ہزار درہم جرمانہ اور دس برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم سنایا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں سیکیورٹی اداروں دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ بھارتی سیاح کی تلاشی لی تھی جس کے سامان سے ممنوع اشیاء(منشیات) برآمد ہوئی تھیں۔