Tag: DRY FRUIT

  • اس سبزی کا بیج کسی ڈرائی فروٹ سے کم نہیں

    اس سبزی کا بیج کسی ڈرائی فروٹ سے کم نہیں

    کھانا پکانے کے دوران اکثر بہت سی سبزیوں کے بیج بیکار سمجھ کر پھینک دیئے جاتے ہیں، لیکن اگر آپ کو ان کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ ہوجائے تو اس قسم کے بیج کبھی ضائع نہیں کریں گے۔

    بہت سی سبزیاں ایسی ہیں جن کے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں ایک سبزی ایسی بھی ہے جس کے بیج بہت ذائقہ دار ہوتے ہیں کیونکہ یہ بیج بھی کسی ڈرائی فروٹ سے کم نہیں ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اگر آپ اس سبزی کے بیجوں کے فوائد سے واقف ہوجائیں گے تو کاجو اور بادام کو بھول جائیں گے۔

    Benefits

    جی ہاں ! جس کی بات کی جارہی ہے وہ کدو کی سبزی ہے کیونکہ اس کے بیج ملٹی وٹامنز اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ صحت کے لیے انتہائی غذائیت سے بھرپور ہے اور یہ کسی بھی خشک میوہ سے الگ نہیں ہے۔

    بھارتی ڈاکٹر انکت نام دیو نے بتایا ہے کہ کدو کے بیج صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اس کے استعمال سے لوگوں کی صحت پر بھی مثبت اثر دیکھنے میں آرہا ہے۔

    سبزی کا بیج

    بیجوں میں غذائی اجزاء کی مقدار

    ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم صرف کدو کے بیجوں کی بات کریں تو کدو کے بیجوں میں بہت سے غذائی اجزاء جیسے آئرن، زنک، میگنیشیم، فاسفیٹ قدرتی طور پر بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

    Pumpkin Seeds

    ڈاکٹر انکت نام دیو کا کہنا ہے کہ کدو کے یہ بیج کیلوریز میں بہت کم ہوتے ہیں، اس لیے ذیابیطس کے مریض بھی اسے کھا سکتے ہیں، اس میں موجود ٹریس منرلز اور عناصر روزمرہ کی توانائی کی ضرورت کو بھی پورا کر سکتے ہیں۔ پرانے زمانے میں لوگ کدو کے بیجوں کو کڑاہی میں بھوننے کے بعد کھاتے تھے۔

    ایک دن میں کتنے بیج کھانے چاہئیں؟

    انہوں نے بتایا کہ کدو کے بیجوں کو روزانہ کی بنیاد پر خشک میوہ کے طور پر روزانہ 10 گرام تک آسانی سے کھایا جاسکتا ہے اس سے جسم توانا رہے گا، انرجی لیول نیچے نہیں جائے گا، خواتین کے بالوں کی صحت، وزن میں کمی، جسم کی تھکاوٹ اور بے چینی وغیرہ سے چھٹکارہ ملے گا۔

  • سردیوں میں ’کاجو‘ کھانے کے حیران کن فوائد

    سردیوں میں ’کاجو‘ کھانے کے حیران کن فوائد

    کاجو خشک میوہ جات میں شمار کیا جانے والا ایک ایسا ذائقے دار اور بہترین میوہ ہے جسے سردیوں میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے فوائد بھی بیش بہا ہیں۔

    اس میوے میں وہ اہم خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اسے دوسرے میوہ جات سے ممتاز کرتی ہیں کیونکہ اس میوہ میں معدنیات، تانبا، میگنیشم ، پروٹین، فاسفورس، جست اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بے انتہا مفید ہیں۔

    کاجو میں غذائیت

    30گرام کچے کاجو میں 166کیلوریز، 5.5گرام پروٹین، 13گرام فیٹ، 9گرام کاربو ہائیڈریٹ1گرام فائبر، 2ملی گرام آئرن، 88ملی گرام میگنیشیم اور 1.7ملی گرام زنک پایا جاتا ہے۔

    کاجو کھانے کے بے شمار فائدے ہیں جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور ان فائدوں کے بارے میں جان کر کاجو کو اپنی زندگی میں کچھ مقدار میں کھانے کی روٹین ضرور بنائیں کیوں کہ صحت ہی سب کچھ ہے۔

    کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے

    کاجو کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے نہ صرف نارمل رکھتا ہے بلکہ موٹاپے کے مسائل سے بھی کوسوں دور بچا کر رکھتا ہے۔ اسے کھانے سے فالج کے حملے سے باآسانی بچا جاسکتا ہے کیونکہ کاجو کھانے سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

    موٹاپے سے بچاؤ کیلئے بہترین

    اس کے علاوہ کاجو کا مسلسل استعمال وزن کم کرنے میں بھی بے حد مفید ہے، کاجو کھانے سے موٹاپا کم ہوگا، کاجو کے استعمال سے ہڈیوں کے درد سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ کاجو کیلشیم کی کمی کو پورا کرتا ہے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔

    آنکھوں کی بینائی

    کاجو کا استعمال اگر دودھ میں ڈال کر کیا جائے تو اس سے آنکھوں کی بینائی بلکل ٹھیک ہو جاتی ہے یہاں تک کہ موتیا جیسی خطرناک بیماری سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

    خون کی کمی

    کاجو جسم میں خون کی کمی کو دور کرکے جسم کو توانائی بخشتا ہے جس سے چھوٹا، بڑا، بوڑھا، جوان چاق و چوبند نظر آتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارتے پیں۔ کاجو آئرن کی کمی کو بھی دور کرتا ہے اور خون کو صاف بھی کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    کوڑھ کے مریضوں کیلئے

    طبی ماہرین کے مطابق کاجو کے تیل کو سرکے میں ملا کر آتشک اور کوڑھ کے مرض میں مریض کی مالش کرنے سے افاقه ہوگا اور بیماری جلد دور ہوگی۔ اس کے علاوہ کاجو ہمارے گردوں کی صحت کے لیے بہت بہترین خشک پھل ہے۔

  • مونگ پھلی کے چھپے ہوئے فوائد

    مونگ پھلی کے چھپے ہوئے فوائد

    سردیوں کی راتوں میں کمبل میں دبک کر مونگ پھلی سے لطف اندوز ہونا تو عام سی بات ہے لیکن کیاآپ کو معلوم ہے سخت چھلکے میں قید یہ مختصر سا خشک میوہ آپ کے کتنے مسائل حل کرتا ہے۔

    مونگ پھلی ایک طرف تو کیلوریز اور توانائی کا خزانہ ہے دوسری جانب یہ بغیر وزن بڑھاے کولیسٹرول میں بھی کمی کرتا ہے۔

    مونگ پھلی خون میں شوگر کے تناسب کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اور اگر آپ کی غذا میں مونگ پھلی یا اس سے بنا ہوا مکھن شامل ہے تو آپ بے فکر ہوکر میٹھی اشیاء سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

    مونگ پھلی جسم میں موجود فالتو کیلوریز کو استعمال کرلیتی ہےاور موٹاپے کو کم کرنے میں بےپناہ مفید ہے۔

    مونگ پھلی وٹامن بی تھری کے خزینے سے مالامال ہے اور اس کااستعمال یادداشت کو تیزکرتا ہے اور ذہنی استعداد بڑھاتا ہے۔

    مونگ پھلی غذائیت سے بھرپور ہے اور اس کا استعمال نہ صرف یہ کہ جسم کی توانائی بحال کرتا ہے بلکہ بیماریوںکے خلاف برپور قوتِ مدافعت فراہم کرتا ہے۔

  • اخروٹ کا روزانہ استعمال  سرطان سے تحفظ دیتا ہے

    اخروٹ کا روزانہ استعمال سرطان سے تحفظ دیتا ہے

    ایک نئی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اخروٹ کا باقائدہ استعمال سرطان سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ جو کہ غذائیت سے بھرپور خوراک ہے اس میں انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اجز،اچھاتی کے سرطان اور دل کی بیماریوں کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ انسانی جسم میں موجود غدود کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود چربی کینسر کی نشونما کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

  • ڈرائی فروٹ کا استعمال کینسرسے بچاتا ہے

    ڈرائی فروٹ کا استعمال کینسرسے بچاتا ہے

    ڈرائی فروٹ کے استعمال سے کینسر کے جان لیوا مرض کا خطرہ کم ہوجاتاہے۔

    امریکا کے ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کےمطابق بادام،اخروٹ اور مونگ پھلی وغیرہ کےاستعمال سے لبلبے کے جان لیوا کینسر کا خطرہ کم ہوجاتاہے،ہفتےمیں دوبار مناسب مقدار میں نٹس کا استعمال کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرے کوایک تہائی حد تک کم کردیتا ہے۔