Tag: Dry Skin

  • بالوں سے خشکی کیوں نہیں جاتی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    بالوں سے خشکی کیوں نہیں جاتی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    گرمی کے موسم میں پسینے کے باعث سر میں خشکی یعنی ڈینڈرف ہوجانا عام سی بات ہے لیکن یہ صورتحال اس وقت تشویشناک ہوجاتی ہے جب یہ پریشانی مستقل طور پر ہوجائے۔

    سر میں مسلسل کھجلی ہونا، سفید پپڑی گرنا اور جلد کا خشک ہوجانا اس کی اہم علامات ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف موسم یا گندگی ہی نہیں جسم میں زنک کی کمی بھی ڈینڈرف کی بڑی وجہ بن سکتی ہے۔

    جی ہاں ! اس حوالے سے ایک سینئر ڈرمیٹالوجسٹ ڈاکٹر نیہا سود کا کہنا ہے کہ ڈینڈرف صرف کھوپڑی پر فنگل انفیکشن کا نتیجہ نہیں ہے، یہ ہمارے جسم میں غذائی اجزاء کی کمی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سر میں خشکی ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ جیسے کہ جسم میں وٹامن بی (خاص طور پر بی2، بی6 اور بی12) اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی کمی جلد اور کھوپڑی کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔

    یہ عناصر کھوپڑی کو ہائیڈریٹڈ اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں لیکن ان کی کمی کی وجہ سے سر کی جلد خشک اور پھٹی ہوئی ہو جاتی ہے جس سے خشکی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    ماہر صحت نے بتایا کہ زنک ایک ضروری معدنیات ہے جو ہماری جلد، بالوں اور ناخنوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ جسم میں خلیوں کی مرمت، سوزش کو کنٹرول کرنے اور کھوپڑی کے تیل کی پیداوار کو متوازن کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    جب جسم میں زنک کی مقدار کم ہو جاتی ہے تو سر کی جلد کمزور پڑنے لگتی ہے جس کی وجہ سے مردہ خلیے زیادہ مقدار میں گرنے لگتے ہیں اور مردہ جلد خشکی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

    ان کاکہنا ہے کہ اگر خشکی بار بار ہو رہی ہے توخوراک میں تبدیلی کرکے زنک کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔ کدو کے بیج، دودھ اور دودھ کی مصنوعات زنک حاصل کرنے کے اچھے ذرائع ہیں۔

    اس کے علاوہ خشکی کی تکلیف اور پریشانی سے نجات کے لیے چند سادہ مگر دلچسپ ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جن کا ذکر مندرجہ ذیل سطور میں کیا جارہا ہے۔

    اسپرین

    اسپرین ایسے اجزاء(سیلی کائی لیک ایسڈ) سے بھرپور دوا ہے،اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیں اور سر پر لگانے کے لیے جتنا شیمپو لیتے ہیں اس میں شامل کرلیں، اس مکسچر کو اپنے بالوں پر ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں آپ اس کا اثر دیکھ حیران رہ جائیں گے۔

    کھانے کا سوڈا

    اپنے بالوں کو گیلا کریں اور پھر اس میں مٹھی بھر کر کھانے کا سوڈا زور سے رگڑیں، شیمپو کو چھوڑ کر بالوں کو دھولیں۔ یہ سوڈا خشکی کا باعث بننے والے عناصر کو متحرک ہونے سے روکتا ہے۔

    سیب کا سرکہ

    بالوں کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سیب کے عراق کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے۔ ایک چوتھائی کپ سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری اسپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاﺅں کریں۔ اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک آرام سے بیٹھ جائیں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔

    ناریل کا تیل

    ناریل کا تیل خشکی کا آزمودہ اور مؤثر علاج ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کی مہک بھی مزاج پر ناگوار بھی گزرتی ہے۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے دھولیں۔

    لیموں

    خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق یا جوس کی مالش اپنے سر پر کریں اور پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں۔ اس طریقہ کار کو روزانہ اس وقت استعمال کریں جب تک خشکی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔

    نمک

    شیمپو سے پہلے عام نمک کو سر پر رگڑنا یا مالش خشکی کا خاتمہ کرنے میں زبردست کردار ادا کرسکتا ہے۔ نمک اپنے سر پر چھڑکیں اور پھر اسے بالوں میں پھیلالیں جس کے بعد کچھ دیر مالش کریں۔ کچھ دیر بعد سر کو شیمپو سے دھو کر حیرت انگیز اثر محسوس کریں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • بشریٰ انصاری اپنی جلد کی حفاظت کیلیے کون سا ٹوٹکا استعمال کرتی ہیں؟

    بشریٰ انصاری اپنی جلد کی حفاظت کیلیے کون سا ٹوٹکا استعمال کرتی ہیں؟

    ہر سال خصوصاً موسم سرما میں اکثر خواتین اور بوڑھے افراد کے چہرے کی جلد خشک ہوجاتی ہے، جس کے علاج کیلئے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کیے جاتے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہم گھریلو طریقوں پر عمل کرکے یا ٹوٹکوں سے بھی اپنی خشک جلد کا حل نکال سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی خوبصورتی اور جلد کی حفاظت کیلیے کیے جانے والے ٹوٹکے کا ذکر کیا جس پر وہ کافی عرصے سے عمل بھی کر رہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ میں اپنی جلد کی نمی کیلئے جو ٹوٹکا استعمال کرتی ہوں اس میں نہ تو کسی قسم کا کوئی کیمیکل ہے اور نہ ہی اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس ہیں، اور خاص طور پر سردیوں میں چہرے پر لگانے کیلیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں۔

    بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میرے ٹوٹکے میں پانچ چیزیں شامل ہیں جس میں بائیو آئل، ای آئل، گلیسرین اور خالص کھوپرے کا تیل اور کیسٹر آئل ۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو چمچ بائیو آئل میں ایک چمچ ای آئل، ایک چمچ گلیسرین ایک چمچ کھوپرے کا تیل اور کیسٹر آئل، ان سب کو ملا کر چہرے پر لگائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی اپنے پاؤں صاف ستھرے رکھنے کی عادت ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک ٹب میں پانی کے اندر نمک اور تھوڑا سا شیمپو ڈال کر اس میں پیر رکھ دیتی تھی اور اسی دوران بچوں کو ہوم ورک بھی کرادیا کرتی تھی کیونکہ پارلر جاکر مینی کیور یا پیڈی کیور کا وقت نہیں ہوتا تھا اور میں اس کا سارا سامان گھر میں بھی رکھتی ہوں۔

  • کھیرے اور ایلو ویرا کا ٹکڑا : خشک جلد نرم و ملائم اور ترو تازہ

    کھیرے اور ایلو ویرا کا ٹکڑا : خشک جلد نرم و ملائم اور ترو تازہ

    اکثر اوقات جلد کا خشک ہوجانا عام سی ہے تاہم بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جنہیں سارا سال خشک جلد کا سامنا رہتا ہے، جلد کے خلیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے جلد خشکی کا شکار ہو جاتی ہے۔

    اس کے علاوہ جلد کی خشکی کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، جن میں موسم، نمی کی کمی، زیادہ گرم پانی کا استعمال، غیر موزوں صابن کا استعمال، اور بعض طبی حالتیں شامل ہیں۔

    خشک جلد کے مسائل

    خشک جلد کی علامات میں جلد کا کھچاؤ، خارش، جلد کی سختی اور پھٹ جانا شامل ہیں، جس کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے بھی نمودار ہوسکتے ہیں، ایسے تمام افراد جنہیں اس مسئلے کا سامنا ہے انہیں چاہئے کہ وہ اس کا مستقل حل ضرور تلاش کریں۔

    یہاں پر چند آسان سے طریقے بتائے جارہے ہیں جو خشک جلد کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    مؤسچرائزر کا استعمال

    خشک جلد کے لیے سب سے اہم چیز مؤسچرائزر کا باقاعدہ استعمال ہے، کوشش کریں کہ ایسا موئسچرائزز استعمال کریں جس میں ہائیلورونک ایسڈ اور گلیسرین شامل ہو، یہ جلد کو نمی فراہم کرنے کے ساتھ اس کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔

    پپیتے اور دہی کا پیسٹ

    اجزا : پپیتے کا ایک چمچ، ایک کپ دہی، چٹکی بھر لیموں کا رس، ایک چٹکی شہد لیں،

    بنانے کا طریقہ : ان اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کر لیں تاکہ مناسب مرکب تیار ہو جائے۔
    اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔

    اس مرکب کو 15 منٹ کے لیے جلد پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
    ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ استعمال کریں۔

    کھیرا اور ایلو ویرا کا مرکب

    اجزا : کٹی ہوئی ککڑی کا آدھا دانہ اور ایلو ویرا جیل کے دو چمچ لیں۔

    ان اجزا کو اچھی طرح سے مکس کرلیں تاکہ مناسب مرکب بن جائے۔ اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔ آدھے گھنٹے تک مرکب کو جلد پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

    ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہونٹوں کو ہموار اور نرم کرنے کے لیے وٹامن ای اور مکھن اس میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

  • کینو اور انڈوں کے چھلکوں کا پاؤڈر، چہرہ صاف اور چمکدار

    کینو اور انڈوں کے چھلکوں کا پاؤڈر، چہرہ صاف اور چمکدار

    چہرے کو خوشگوار رکھنے اور خوبصورت بنانے کیلیے کینو کے چھلکے اور انڈوں کے چھلکوں کا استعمال اور اس کا رزلٹ آپ کو بھی حیرت زدہ کردے گا۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر آپ روز ایک کینو کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ انڈے کا چھلکا کیلشیم کاربونیٹ پر مشتمل ہوتا ہے اس میں پروٹین اور دیگر مرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشن نے ایک بہترین اور انتہائی کم خرچ نسخہ بیان کیا جس کے استعمال سے آپ کی جلد نرم و ملائم اور چمکدار ہوجائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اسے بنانے کیلیے صرف دوچیزیں درکار ہیں، پہلی چیز کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر اور دوسری انڈوں کے چھلکوں کا پاؤڈر ان دونوں کو ایک ایک چمچ لے کر پانی کے ساتھ پیسٹ بنالیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وٹامن سی سے بھرپور کینو کے چھلکے میں کئی فوائد پوشیدہ ہیں اور انڈے کا چھلکا کیلشیم کاربونیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔

    سارا دن میک اپ کی وجہ سے جو پگمینٹیشن ہوتی ہے خشکی یا دیگر خرابیاں پیدا ہوتی ہیں یہ پیسٹ اس کا خاتمہ کردے گا۔

    کینو کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا اور اسی طرح انڈوں کے خالی خول سکھا کر اچھی طرح پیس لیں کہ کوئی گنجائش نہ رہے۔

    اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • موسم سرما کی خشکی اور خارش سے نجات کے ٹوٹکے

    موسم سرما کی خشکی اور خارش سے نجات کے ٹوٹکے

    موسم سرما میں جلد کی خشکی عام مسئلہ بن جاتی ہے جو بعض اوقات شدید بھی ہوسکتی ہے، یہ خارش اور الرجی کا سبب بھی بنتی ہے۔

    اکثر دھول مٹی جلد کی خشکی یا پھر کمبل وغیرہ سے الرجی کے باعث بھی خارش کا مسئلہ ہوتا ہے۔

    لیکن اگر سرد اور خشک موسم میں خارش ایک بار شروع ہو جائے تو رکتی ہی نہیں ہے، تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکوں سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

    ناریل کا تیل

    ماہرین کے مطابق ناریل کا تیل خارش سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ ناریل میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی الرجک خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔

    خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی مالش کریں۔

    پیٹرولیم جیلی

    اگر آپ اپنی جلد کو چکنا رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے معیاری پیٹرولیم جیلی سے بہتر کچھ نہیں ہے، جب خارش ہو یا جلد خشک ہو تو پیٹرولیم جیلی لگائیں اس سے آرام آئے گا۔

    امرت دھارا

    امرت دھارا ایک طرح کی جڑی بوٹی ہے، سردیوں میں اگر کسی بھی چیز سے الرجی ہو جائے اور بے تحاشہ خارش ہو تو فوری ناریل کے تیل میں امرت دھارا ملائیں اور اسے اچھی طرح مکس کر کے خارش والے متاثرہ حصے پر لگائیں۔

    اس سے فوری طور پر خارش دور ہو گی اور الرجی بھی ختم ہو جائے گی۔

    نیم کے پتے

    نیم میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں، اس کی اہم خصوصیات میں ایک یہ بھی ہے کہ اسے خارش اور الرجی سے نجات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    نیم کو پتوں کو گرم پانی میں پکا کر اس پانی سے نہا لیں تو جسم سے تمام جراثیم اور خارش ختم ہو جائے گی۔

  • موسم سرما: وہ عادات جو جلد کو خشکی سے بچائیں

    موسم سرما: وہ عادات جو جلد کو خشکی سے بچائیں

    موسم سرما میں جلد کی خشکی نہایت عام مسئلہ ہے جس کے لیے مختلف ٹوٹکے اور کریمز استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے علاوہ بھی موسم سرما میں کچھ عادات اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ جلد کی نمی بحال رہ سکے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں جلد زیادہ توجہ اور وقت مانگتی ہے۔ ایسے موسم میں جلد کے لیے بہترین موائسچرائزر، پانی کا زیادہ استعمال اور متوازن غذا لینی چاہیئے۔

    اس کے علاوہ وہ عادات جو موسم سرما میں اپنائی جانی ضروری ہیں وہ کچھ یہ ہیں۔

    گرم شاور سے پرہیز

    موسم سرما میں غسل کے لیے گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ ہماری جلد کو خشک بنانے والی ایک بڑی وجہ ہے، خاص طور پر اگر کوئی شخص بہت زیادہ گرم پانی سے غسل کرے۔

    ماہرین کے مطابق نہاتے ہوئے نیم گرم پانی استعمال کریں، نہانے کا وقت مختصر رکھیں تاکہ زیادہ دیر تک گرم پانی جلد پر نہ پڑے، اور گرم پانی سے نہانے کے فوراً بعد گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

    گرم پانی جلد کی نمی کو خشک کردیتا ہے اور اگر نہانے کے فوراً بعد باہر نکلا جائے گا تو گرد و غبار اور سرد ہوا جلد کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    پھلوں کا استعمال

    موسم سرما میں پھلوں کا استعمال بڑھا دیں تاکہ جسم میں نمی کی مقدار متوازن رہے، موسمی پھل نہ صرف جسم سے مضر اجزا کی مقدار خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ جلد کو شفاف اور چمکدار بھی بناتے ہیں۔

    ایلو ویرا کا استعمال

    ایلو ویرا ایسی چیز ہے جو ہر موسم میں انسانی جسم کے لیے بہترین ہے، یہ جلد اور بالوں کے لیے بہترین غذا ہے۔

    موسم سرما میں رات کو سوتے ہوئے شہد میں ایلو ویرا شامل کر کے ہاتھوں اور چہرے پر لگا لیں اور صبح دھو لیں۔ چند ہی دن میں جلد نہایت نرم و ملائم اور چمکدار ہوجائے گی۔

  • خشک جلد کے لیے گھر میں ابٹن تیار کریں

    خشک جلد کے لیے گھر میں ابٹن تیار کریں

    دلہن بننے والی لڑکیاں اکثر اوقات ابٹن کا استعمال کرتی ہیں جس سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے، ابٹن کو گھر میں بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں فرح محمد نے گھر میں ابٹن بنانے کا طریقہ بتایا۔ اس کے لیے مندرجہ ذیل اشیا درکار ہیں۔

    بیسن: 2 چائے کے چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    براؤن شوگر: 1 چائے کا چمچ

    خشک دودھ: 1 چائے کا چمچ

    صندل پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    ان تمام اشیا کو مکس کرلیں، اگر جلد خشک ہے تو شہد، یا زیتون / بادام کا تیل شامل کر کے لگایا جاسکتا ہے۔

    دھیان رہے کہ ابٹن سے مساج کرنے کے بعد صابن کا استعمال نہ کریں، اس سے جلد پر ری ایکشن ہوسکتا ہے اور جلد پر ریشز یا مہاسے ہوسکتے ہیں۔

  • جلد کی خشکی سے بچنے کے لیے آسان تجاویز

    جلد کی خشکی سے بچنے کے لیے آسان تجاویز

    اکثر اوقات پانی کی کمی کی وجہ سے جلد خشکی کا شکار ہو جاتی ہے جس کے باعث چہرہ بے رونق لگنے لگتا ہے، ماہرین اس صورتحال سے بچنے کے لیے مختلف تجاویز دیتے ہیں۔

    ذیل میں کچھ تراکیب بتائی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر جلد کی خشکی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

    سبز چائے اور شہد

    اجزا

    تیار سبز چائے: 1 چمچ

    شہد: 1 چمچ

    ان اجزا کو اچھی طرح سے مکس کرلیں تاکہ آمیزہ تیار ہو جائے، آمیزے کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔ اس آمیزے کو 15 منٹ کے لیے جلد پر لگائے رکھیں، پھر مرکب کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

    ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ آزمائیں۔

    پپیتا اور دہی

    پپیتا: 1 چمچ

    دہی: 1 کپ

    لیموں کا رس: چٹکی بھر

    شہد: ایک چٹکی

    تمام اجزا کو اچھی طرح سے مکس کر لیں، اس آمیزے کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔ 15 منٹ بعد چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔

    کھیرا اور ایلو ویرا

    اجزا

    کٹی ہوئی ککڑی: نصف عدد

    ایلو ویرا جیل: 2 چمچ

    دونوں کو مکس کر کے اچھی طرح چہرے پر مساج کریں اور آدھے گھنٹے بعد صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔

  • سردیوں میں خشک جلد کا قدرتی علاج، لوشن گھر میں خود بنائیں

    سردیوں میں خشک جلد کا قدرتی علاج، لوشن گھر میں خود بنائیں

    ہر سال سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جلد کی خشکی میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے بعض حالات میں جلد پر پپڑیاں سی بھی جمنے لگتی ہیں اور رنگ بھی کالا سا پڑجاتا ہے خاص طور خشک جلد والوں کو اس موسم میں بہت پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔

    اپنی جلد کو نرم و ملائم رکھنے اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم آپ کو آسان سا نسخہ بتا رہے ہیں جو نہایت آسان بھی ہے اور اس سے آپ کی جیب پر غیر ضروری بوجھ نہیں پڑے گا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں چند سبزیوں کے چھلکوں سے بہترین اور کارآمد لوشن بنانے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے کہ جس سے آپ سستا اور مؤثرعلاج حاصل کرسکتے ہیں۔

    نوٹ : یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

  • موسم سرما میں جلد کو خشکی سے بچانے کا نہایت آسان طریقہ

    موسم سرما میں جلد کو خشکی سے بچانے کا نہایت آسان طریقہ

    موسم سرما میں جلد کی خشکی نہایت عام مسئلہ ہے جس کے لیے مختلف ٹوٹکے اور کریمز استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم گھر میں موجود معمولی اشیا اس مسئلے سے نہایت آسانی سے نجات دلا سکتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے نہایت آسان طریقہ بتایا۔

    ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ ایک عدد انڈے کی زردی، 1 چمچ ویسلین اور 1 چمچ سرسوں کا تیل ملا لیں اور اسے ہاتھوں اور چہرے پر لگائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس آمیزے سے انڈے کی بو بالکل نہیں آئے گی کیونکہ سرسوں کے تیل کی بو انڈے کی بو کو ختم کردے گی۔ اسے سیرم کی لگایا جائے یعنی لگا کر مساج کی طرح سے جذب کرلیا جائے۔

    ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ یہ جلد کے خلیات میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کے لیے بہترین ہے اور خلیوں کی مرمت کرتا ہے جس سے جلد تر و تازہ اور نم رہتی ہے۔

    یہ آمیزہ آنکھوں کے گرد بھی لگایا جاسکتا ہے جبکہ ہاتھوں پیروں اور پورے جسم پر لگایا جاسکتا ہے، اسے رات میں لگا کر صبح معمول کے مطابق غسل کرلیا جائے تو یہ آمیزہ بہترین نتائج دے گا۔