Tag: dsng

  • کراچی میں فائرنگ، نجی ٹی وی کا سیٹلائٹ انجینئرجاں بحق، ڈرائیور زخمی

    کراچی میں فائرنگ، نجی ٹی وی کا سیٹلائٹ انجینئرجاں بحق، ڈرائیور زخمی

    کراچی: شہر قائد کے وسطی علاقے بہادرآباد جیو نیوز کی سیٹلائیٹ وین پر فائرنگ کے نتیجے میں سیٹلائٹ انجینئرجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بہادرآباد کے علاقے شہید ملت روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق اور وین ڈرائیورانس چوہان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیواداروں نے زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے آغا خان اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں ،حملہ آوروں نے دو اطراف سے فائرنگ کی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور مجرموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • اے آر وائی نیوزکی ڈی ایس این جی پرانڈوں کی برسات

    اے آر وائی نیوزکی ڈی ایس این جی پرانڈوں کی برسات

    لاہور: اے آر وائی نیوز کو سچ دکھانے کی پاداش میں نون لیگی کارکنان کی جانب سے منفی رد عمل، تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیروز پور روڈ پر اوور ہیڈ برج کے اوپر سے لیگی کارکنان نے اے آر وائی کی ڈی ایس این جی پر اپنی ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈوں کی بارش کردی۔

    جس کے بعد مذکورہ کارکنان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اس موقع پر  تحریک انصاف کے کارکنان نے اے آر وائی کے حق میں پرجوش نعرے لگائے،کارکنان نے اینکر مبشر لقمان اور اقرارالحسن کی حمایت میں پوسٹر بھی اُ ٹھائے ہوئے تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس واقعے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنان کو سختی سے منع کیا ہوا ہے کہ میڈیا کی کسی گاڑی کو نقصان یا کسی صحافی کو زدوکوب نہ کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ جیو مسلسل غلط اور جھوٹی رپورٹنگ کررہا ہے، اور جیونیوز نواز لیگ کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔