Tag: DTH licence

  • ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئے مؤخر کی جائے، خالد آرائیں

    ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئے مؤخر کی جائے، خالد آرائیں

    کراچی : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ پیمرا کیبل آپریٹرز سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئے مؤخر کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    اسحاق ڈار نے ہم سے کہا تھا کہ ترکی کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں لہٰذا ہڑتال نہ کریں۔ خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ  ہمارے مسائل سننے کے بعد اسحاق ڈار نے کمیٹی قائم کی ہے۔ ہمیں امید ہے اسحاق ڈارکی جانب سے وعدہ ضرور پورا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

    انہوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئےمؤخر کی جائے، پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز پردباؤ ڈالا گیا اور پیمرا نے قبل از وقت ڈی ٹی ایچ کی پالیسی کا اعلان کیا خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ امید ہے چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کے مطالبات کو مانیں گے۔

    .یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا)  ڈی ٹی ایچ لائسنس کی بولی تئیس نومبر کو کررہا ہے۔ جس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔

  • ڈی ٹی ایچ لائسنس پانچ سال کیلئے مؤخرکیا جائے، کیبل آپریٹرز

    ڈی ٹی ایچ لائسنس پانچ سال کیلئے مؤخرکیا جائے، کیبل آپریٹرز

    اسلام آباد : ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کے خلاف کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیمرا ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کا معاشی قتل نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کیبل بچاؤ تحریک کے تحت کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں پیمرا ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    مطاہرین نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، انہوں نے چیئر مین پیمرا سے مطالبہ کیا کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کے ذریعے کیبل آپریٹرز کا معاشی قتل نہ کیا جائے۔

    اس موقع پر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما خالد آرائیں نے اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کے مسائل کو سمجھیں۔

    گزشتہ ایک ماہ سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے آرہے ہیں، ہمارا بنیادی مطالبہ ہے کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی پانچ سال کیلئے مؤخر کی جائے۔

    ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں، چیئرمین پیمرا ہماری گزارش کو دھمکی نہ سمجھیں، انہوں نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار جمعے کے روز کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کریں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

    ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

    اسلام آباد : چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، شارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن بھی شامل ہے۔ تیئس نومبر کو ڈی ٹی ایچ سے متعلق حتمی نیلامی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی گئی ہیں۔ شارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن بھی شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن کے علاوہ اورینٹ الیکٹرانک پرائیویٹ لمٹیڈ لاہور، میک انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ لاہور، اسکائی فلائیز، اسٹارٹائمز کام، سردار بلڈرز، پارس میڈیا، نیاٹل، ماسٹرو میڈیا، شہزاد اسکائی، ایچ بی ڈی ٹی ایچ بھی شامل ہیں۔

    چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ تاخیر کا شکار ہو، قومی مفاد میں ڈی ٹی ایچ کی نیلامی میں تاخیر نہیں کر سکتے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی چینلز کے خلاف پیمرا کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

    چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تئیس نومبر کو ڈی ٹی ایچ سے متعلق حتمی نیلامی کی جائے گی۔