Tag: Dua Bhutto

  • آؤ میدان میں آؤ ، دوران اجلاس دعا بھٹو  کا کلثوم چانڈیو کو چیلنج

    آؤ میدان میں آؤ ، دوران اجلاس دعا بھٹو کا کلثوم چانڈیو کو چیلنج

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی رکنِ صوبائی اسمبلی دعا بھٹو نے کلثوم چانڈیو کو چیلنج کیا کہ آؤ میدان میں آؤ۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں دوران اجلاس دعا بھٹو کی تقریر پر ہنگامہ آرائی ہوئی ، اپوزیشن اورحکومتی بینچزکی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا آپ شرم کرو، جس پرمکیش کمارچاؤلہ نے جواب دیا کہ آپ شرم کرو، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے مائیک کلثوم چانڈیو کے حوالے کردیا۔

    کلثوم چانڈیو نے کہا دعا بھٹو مجھے ہاتھ تو لگا کر دکھائے، جس پر دعا بھٹو نے کلثوم چانڈیو کو چیلنچ کیا کہ آؤ میدان میں آؤ۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا جب کہ اسی دوران کلثوم چانڈیو اور دعا بھٹو میں لڑائی ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دی۔

    لڑائی کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل فون چھین کر منور وسان کو سونپ دیا اور وہ پی ٹی آئی رہنما کا موبائل لے کر ایوان سے بھاگ گئے تھے۔

  • ایم پی اے دعا بھٹو کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناڈالی

    ایم پی اے دعا بھٹو کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناڈالی

    کراچی: تحریک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناڈالی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کا بخار سندھ اسمبلی پہنچ گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی بہن نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

    سندھ اسمبلی میں بنائی گئی اقرا بھٹو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد رکن اسمبلی دعا بھٹو کو معافی مانگنا پڑ گئی۔

    رکن اسمبلی دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ بہن نے ویڈیو ہال میں نہیں لابی میں بنائی تھی، انہیں سندھ اسمبلی کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو نہیں بنانی چاہئے تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا بھٹو بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گانے پر ڈبنگ کررہی ہیں جس کے بول ہیں ’تم نے اگر پیار سے دیکھا نہیں مجھ کو تو چھوڑ کر شہر میں چلی جاؤں گی۔‘

    مذکورہ ویڈیو پر پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے دعا بھٹو کی بہن کا انتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام ہے سندھ اسمبلی ہال کو فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل کردیا گیا۔

    شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ اقرا بھٹو کا یہ اقدام سندھ اسمبلی کے قانون کی خلاف ورزی ہے، اسمبلی میں صرف ممبران کو ہی شرکت کی اجازت ہے۔

  • سندھ اسمبلی:‌ بھارتی جارحیت کے خلاف تحریک انصاف کی قرارداد

    سندھ اسمبلی:‌ بھارتی جارحیت کے خلاف تحریک انصاف کی قرارداد

    کراچی: تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد جمع کرادی، پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے ٹماٹر نہیں چاہییں کیونکہ ہمارے پاس ٹماٹروں کی اچھی قسم موجود ہے۔

    تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرار جمع کرائی جس کے بعد خاتون رکن اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج اہم مسئلے پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی، بھارت کی طرف سے ہونے جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

    ہاتھوں میں ٹماٹر تھامے خاتون رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’بھارت نے پاکستان کے لئے جو ٹماٹر بند کیئے ہیں وہ ہمیں نہیں چاہیے کیونکہ وہاں سے آنے والے ٹماٹر بھارتیوں کے چہروں کی طرح خراب ہیں‘۔ دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاکستان میں بہت اچھی قسم کے بڑے ٹماٹر ہیں‘۔

    خاتون رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت بھارت میں مسلمان اور غریب دشمن جیسی گندی سیاست پر اتر آئی، بھارتی سرکار نے نفرت اور  انتہاء پسندی کو فروغ دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے واضح پیش کش کی کہ اگر ثبوت ہیں تو پیش کریں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر، پاکستان کو ٹماٹر فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کا سب سے بڑا ہتھیار ٹماٹر نکلا اس لیے وہ ایکسپورٹ نہ کر کے پیغام دینا چاہتا ہے اور الیکشن میں فتح حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد نہ صرف مودی حکومت بلکہ بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر ہے، ایک روز قبل میڈیا نے  ٹماٹر پاکستان کو فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا تھا۔

    مودی سرکار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے، وہیں عوام بھی حکومتی رنگ میں رنگ گئے۔ بھارتی کسانوں نے اعلان کر دیا کہ ہم پاکستان کو ٹماٹر برآمد نہیں کریں گے۔بھارتی میڈیا نے اس خبر خوب اچھالا اور بھارت کی پاکستان کےخلاف بڑی کارروائی قرار دے کر شور مچانا شروع کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان ہمارے ٹماٹر کھا کر ہم پر حملہ کرتا ہے، اب پاکستان کو ٹماٹر دینےسے انکار کرتے ہیں۔