Tag: Dua Zehra’s husband

  • دعا زہرا  نے مرضی سے شادی کی ، شوہر ظہیر نے بڑا قدم اٹھالیا

    دعا زہرا نے مرضی سے شادی کی ، شوہر ظہیر نے بڑا قدم اٹھالیا

    کراچی : دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی، جس میں کہا قانونی نکات پورا کرنے کے بعد مقدمہ بنتا ہی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دعازہرا مبینہ کم عمری شادی کے کیس میں ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا دعا زہرا نے 17 اپریل کو مرضی سےشادی کی اور 18 اپریل کو دعا نے لاہور مجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا، دعا زہرا کا 164کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔

    دعازہراکےشوہر کا درخواست میں کہنا تھا کہ نکاح کےتمام ترقانونی ضابطےپورےکیے، مقدمے میں غیرضروری طورپرہراساں کیاجارہا ہے۔

    درخواست میں کہا ہے کہ قانونی نکات پوراکرنے کے بعد مقدمہ بنتاہی نہیں، مقدمہ خارج کرکے پولیس کوہراساں کرنے سے روکا جائے۔

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ،ایس ایچ او سمیت دعا زہرا کے والد اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے۔

  • دعا زہرا کے شوہر ظہیر سے متعلق اہم خبر آگئی

    دعا زہرا کے شوہر ظہیر سے متعلق اہم خبر آگئی

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور اہل خانہ کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس سیل کرنے حکم واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مہدی کاظمی کی جانب سے دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور دیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست میں ظہیر کے علاوہ ان کے وکیل اور مختلف یوٹیوبرز کو فریق بنایا گیا یے، نبیل کولاچی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کی کارروائی کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

    وکیل مہدی کاظمی نے کہا کہ عدالتی کارروائی کی ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی جارہی ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں،ویڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی منسلک کیا گیا ہے، پی ٹی اے کو بھی شکایات بھیجی جا چکی ہیں۔

    عدالت نے توہینِ عدالت کی مزید کارروائی کیلئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کردی گئی اور 11 اگست کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور اہل خانہ کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس سیل کرنے حکم واپس لیتے ہوئے کہا دعا زہرا بازیاب ہوچکی،اب اکاؤنٹس اورشناختی کارڈزسیل کرنےکاکوئی جوازنہیں۔