Tag: Dubai airport

  • دبئی میں پاسپورٹ کی جگہ اسمارٹ فون کا استعمال

    دبئی میں پاسپورٹ کی جگہ اسمارٹ فون کا استعمال

    دوحہ: دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ایک حیرت انگیز موبائل ایپ متعارف کرادی جس کے بعد اب مسافر پاسپورٹ کے بجائے اسمارٹ فونز کے ذریعے چیک آؤٹ کرسکیں گے۔

    خصوصی اسمارٹ گیٹ نصب

    دبئی امیگریشن حکام نے یہ سہولت ایمریٹس ایئر لائن کے تعاون سے دبئی ایئرپورٹ پر منگل کو متعارف کرادی ہے جس کے لیے خصوصی اسمارٹ گیٹ لگایا گیا ہے۔

    یہ موبائل ایپ اور اسمارٹ گیٹ متعارف کراتے وقت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈینسی اینڈ فارن افیئرز کے ڈی جی میجر جنرل محمد احمد المری اور ڈپٹی چیئرمین آف پولیس اینڈ اینڈ پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل دہی خلفان تمیم بھی موجود تھے۔

    کلیئرنس کا دورانیہ 9 تا 12 سیکنڈ کم

    اس نئے سسٹم کو "ا سمارٹ یو اے ای والٹ” کا نام دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دبئی سے دیگر ممالک روانہ ہونے والے ہر مسافر کی کلیئرنس کا دورانیہ 9 تا 12 سیکنڈ کم ہوسکے گا۔

    تمام ٹرمینل پر اسمارٹ گیٹ لگادیے جائیں گے

    یہ سہولت فی الوقت دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پر متعارف کرائی گئی ہے بعدا زاں موبائل ایپلی کیشن کا تمام ایئرلائن سے لنک ہونے کے بعد یہ سہولت تمام ٹرمینل پر شروع کردی جائے گی اور تمام ٹرمینل پر اسمارٹ گیٹ لگا دیے جائیں گے۔

    دستاویزات اور پاسپورٹ محفوظ رہ سکے گا،لیفٹیننٹ جنرل تمیم

    لیفٹیننٹ جنرل تمیم نے بتایا کہ اسمارٹ والٹ کے ذریعے مسافروں کا وقت بچے گا، ان کی دستاویزات اور پاسپورٹ محفوظ رہ سکے گا، مسافروں کو اسمارٹ گیٹ پر صرف اسمارٹ فون اور فنگر پرنٹس کی ضرورت ہوگی اور ڈیپارچر کا عمل ختم ہوجائےگا۔

    یو اے ای والٹ میں مزید تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی

    حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یو اے ای والٹ ایپ میں مسافر کی ذاتی شناخت، پاسپورٹ کی تفصیلات اور اسمارٹ گیٹ کارڈ کا ڈیٹا داخل کیا جائے گا بعدازاں اس میں دیگر تفصیلات بھی شامل کی جاسکیں گی۔

    اس ایپ کی یو اے ای کے تمام سرکاری دفاتر تک رسائی ہوگی

    لیفٹیننٹ جنرل تمیم نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں تمام اماراتی باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کا ڈیٹا اس اپیلی کیشن سے منسلک کردیا جائے گا جس کے بعد لوگوں کو متحدہ عرب امارات کے کسی بھی سرکاری ادارے میں داخل ہوتے وقت کسی بھی قسم کی دستاویز دکھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    اسمارٹ فون میں انسٹال ایپ کے ذریعے بار کوڈ ظاہر ہوگا

    ان کا کہنا تھا کہ موبائل ایپ میں ظاہر ہونے والا بار کوڈ تمام تفصیلات محض چند سیکنڈ میں ظاہر کردے گا۔

    یہ ایپ ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ ہوسکے گی

    یہ اپیلی کیشن ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ،یہ اپیلی کیشن انتہائی محفوظ ہے اور تمام تر سیکیورٹی فیچرز رکھتی ہے، ڈویلپرز کے مطابق اس اپیلی کیشن کو ہیک کرنا یا اس کا غلط استعمال کرنا ناممکن ہے۔

    پاسپورٹ اور بورڈنگ کارڈ لانا نہیں پڑے گا، ایمریٹس ایئر لائن حکام

    ایمریٹس ایئرلائن کے حکام نے بتایا کہ اب مسافر کو پاسپورٹ لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، حتی کہ بورڈنگ کارڈ بھی نہیں لانا پڑے گا اس لیے کہ مسافر کا تمام ڈیٹا یعنی اس  کا نام و تصاویر، فلائٹ نمبر اور جہاز کا سیٹ نمبر بھی موبائل والٹ ایپ کے ذریعے اسمارٹ فون سے ظاہر ہوگا۔

    یہ پڑھیں: دبئی ائیرپورٹ پرمسافروں کی تھکن دور کرنے کے لیے خصوصی کیبن نصب

  • کاؤنٹی کھیل کرفارم اورفٹنس ثابت کروں گا، شاہد آفریدی

    کاؤنٹی کھیل کرفارم اورفٹنس ثابت کروں گا، شاہد آفریدی

    کراچی: دورہ انگلینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں سے ڈراپ ہونےوالے شاہدآفریدی فارم اورفٹنس ثابت کرنےکاؤنٹی کھیلیں گے آفریدی نے ٹوئٹ کیاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا خوش آئند ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی نے ٹوئٹ کیاکہ نئی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے حوصلہ افزاہیں، نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینا اچھی بات ہے۔

    آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کاؤنٹی کھیلنے انگلینڈ جارہاہوں، کاؤنٹی کرکٹ میں فارم اورفٹنس ثابت کرنے کی کوشش کروں گا اورٹیم میں کم بیک کروں گا۔

  • شاہد آفریدی بھارت سے وطن واپسی کے بجائے دبئی پہنچ گئے

    شاہد آفریدی بھارت سے وطن واپسی کے بجائے دبئی پہنچ گئے

    دبئی : ٹی ٹوینٹی قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی بھارت سے وطن واپسی کے بجائے دبئی پہنچ گئے۔ دبئی ائیرپورٹ پرشاہد خان آفریدی اے آروائی نیوز کی ٹیم کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی نےصاف کہا کہ وہ انٹرویونہیں دیں گے، شاہدآفریدی کو ائیرپورٹ پران کے عزیزواقارب نےریسیوکیا۔ وہ ایک عالی شان گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھے۔

    جاتےہوئےاے آروائی نیوز کی رپورٹرنے ان سے سوال کیا کہ وہ پریشان تو نہیں آفریدی کا کہنا تھا کہ پریشان کیوں ہوں گا،ورلڈ کپ پہلی بار تھوڑی ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ شاہدآفریدی نے آسٹریلیا سےمیچ ہارنے کے بعد کہا تھا کہ چارسے پانچ روز بعد وطن واپس جاکرریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا،دیکھنا یہ ہے کہ وہ وطن واپس آتے ہیں یا دبئی میں ہی ہارکا غم غلط کرتے ہیں۔

     

    This is not the first time, Afridi responds to… by arynews