Tag: Dubai announces

  • شادی پر اب 10 چھٹیاں ملیں گی

    شادی پر اب 10 چھٹیاں ملیں گی

    ابوظہبی(17 جولائی 2025): متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر ملنے والی تعطیلات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی سرکاری ملازمین کو شادی کے لیے 10 روز کی چھٹیوں کی منظوری دیدی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اگر کسی وجہ سے چھٹی مقررہ مدت میں نہ لی جا سکے تو سپروائزر کی منظوری سے اگلے سال کے لیے چھٹی منتقل کی جا سکتی ہے لیکن اس کی سال ختم ہونے سے پہلے معقول وجہ بتانا ہوگی۔

    کیا آپ بغیر ویزا یواےای میں داخل ہو سکتے ہیں؟ جانیے

    رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں کے چھٹیوں کے دوران ملازم کو واپس نہیں بلایا جاسکتا اور فوجی اہلکاروں کی واپسی بھی ناگزیر حالات کے تحت ہوگی، اگر کسی فوجی کو چھٹیوں کے دوران واپس بلایا گیا تو بعدازاں اس کی بچی ہوئی چھٹیاں اسے دی جائیں گی۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق شادی پر تعطیلات سے متعلق اس قانونسے  سرکاری اداروں، خصوصی ترقیاتی زونز، فری زونز، عدلیہ اور دبئی میں تعینات اماراتی فوجی اہلکار مستفید ہوں گے۔

    یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ  سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو خوشگوار بنایا جائے۔

  • دبئی کا ورک پرمٹ اور ویزے کا حصول نہایت آسان

    دبئی کا ورک پرمٹ اور ویزے کا حصول نہایت آسان

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے نجی سیکٹر کی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے ورک پرمٹ اور ریزیڈنسی ویزا حاصل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے "ورک بنڈل” نامی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جو مختلف محکموں کی خدمات کو یکجا کرے گا تاکہ ورک پرمٹ اور رہائشی ویزوں کے اجراء کے عمل کے وقت کو کم کیا جاسکے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ابتدائی طور پر دبئی میں شروع کیا گیا ہے اور اگلے مرحلے میں اس میں توسیع کی جائے گی۔ ”ورک بنڈل“ کے تحت ورک پرمٹ اور رہائشی ویزے کے عمل میں اب 30 دن کے بجائے صرف 5 دن لگیں گے۔

    دبئی

    اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنے والے غیر ملکی اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سے قبل ویزا کے حصول کے عمل میں 30 دن تک لگ جاتے تھے، جبکہ 16 دستاویزات بھی ضروری تھے۔

    مذکورہ پراجیکٹ کا مقصد نجی فرموں کو سہولیات فراہم کرنا ہے جو تجدید، منسوخی، طبی معائنہ، اور فنگر پرنٹنگ سمیت روزگار کی خدمات کو مکمل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم ملک میں رہائش اور کام (پرمٹ) کے طریقہ کار کو آسان اور مختصر کرے گا۔

    پچھلے مہینے انہوں نے متحدہ عرب امارات کی وزارتوں اور وفاقی اداروں کو حکم دیا کہ وہ کم از کم 2 ہزار طریقہ کار کو کم کریں اور ایک سال کے اندر اندر کارروائی کے لیے درکار وقت کو نصف تک کم کریں۔

  • یو اے ای کا سو فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کا اعلان

    یو اے ای کا سو فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کا اعلان

    دبئی: یو اے ای نے کرونا وبا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے اہم ترین فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امارت میں پرائیویٹ اسکول رواں سال مکمل حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے، ساتھ ہی پرائیویٹ اسکول کے طلبا کو تعلیمی ادارے میں حاضر ہونے کے ساتھ گھر سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    یہ طریقہ کار رواں سال تین اکتوبر تک جاری رکھا جاسکتا ہے جس کے بعدتمام اسکول طلبا مکمل حاضری کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

    اس بات کا فیصلہ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں سپریم کمیٹی کے اجلاس میں دبئی میں معمول کے کاروبار زندگی کی بحالی اور کووڈنائنٹین ویکسینیشن کی بلند شرح کے بعد کیاگیا ہے، کمیٹی نے والدین اور اسکول آپریٹرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایکسپو2020: یواے ای بازی لے گیا

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تدریسی عملے میں ویکسینیشن کی چھیانوے فیصد اور بارہ سے سترہ سال کی عمر کے بچوں میں ستر فیصد ویکسینیشن کی شرح کو بھی سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شیخ منصور بن محمد نے کہا کہ سپریم کمیٹی کا فیصلہ اعلی احتیاطی معیارات پر سمجھوتہ کیے بغیر وباسے بحالی میں تیزی لانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے اسکولوں کو اپنے احاطے میں احتیاطی تدابیر پر سخت عملدرآمد کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، کمیٹی نے کہا کہ حفاظتی پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے سے پرائیویٹ اسکولوں میں طلبا کی حاضری کے ساتھ تعلیم وتربیت کے سلسلہ کی کامیابی یقینی ہوگی۔

    سپریم کمیٹی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دبئی کے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ احتیاطی تدابیر اور ہیلتھ پروٹوکول کی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔