Tag: dubai court

  • دبئی عدالت کی انوکھی سزا، مجرم کا انٹرنیٹ بند کرا دیا

    دبئی عدالت کی انوکھی سزا، مجرم کا انٹرنیٹ بند کرا دیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں دبئی کی ایک عدالت نے مجرم کو انوکھی سزا دیتے ہوئے فراڈ کیس میں اس کا انٹرنیٹ بند کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے دھوکا دہی کے ایک مقدمے میں دو افریقی شہریوں کو ایک ماہ قید، 44 ہزار درہم جرمانے اور ملک سے بے دخلی کے ساتھ 6 ماہ انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندی کی سزا سنائی ہے۔

    امارات الیوم کے مطابق عدالت نے یہ سزا ایک ملزم کی عدم موجودگی میں سنائی ہے، اور پولیس دھوکا دہی میں ملوث ایک ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

    ایک خلیجی شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اس نے ایک آن لائن شاپنگ سائٹ پر موٹر سائیکل کے لیے اشتہار دیا، جس پر ایک شخص نے رابطہ کر کے پیش کش کی کہ مطلوبہ موٹر سائیکل 22 ہزار درہم میں دستیاب ہے۔

    خلیجی شہری کے مطابق سودا ہونے پر افریقی شہری نے مختلف بہانوں سے موٹر سائیکل کی قیمت دگنی کر دی اور بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرتا رہا۔

    جب خلیجی شہری نے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اسے 44 ہزار درہم کی ادائیگی کر دی تو اس نے شپنگ فیس کے نام پر مزید پانچ ہزار درہم طلب کیے جس پر خلیجی شہری کو شبہ ہوا کہ وہ دھوکا بازوں کے جال میں پھنس گیا ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن میں ملزم نے بیان میں کہا کہ خلیجی شہری کا دعویٰ درست ہے، اس کے ایک دوست نے انٹرنیٹ پر اشتہار دیکھ کر خلیجی شہری سے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ میرا کام اکاؤنٹ میں آنے والی رقم نکال کر دوست کے حوالے کرنا تھا جس پر کمیشن ملتا تھا۔

  • بیوی کی تصاویر کھینچنے پر شوہر پر 5 ہزار درہم جرمانہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک غیر ملکی شوہر کو اپنی بیوی کی نامناسب تصاویر کھینچنا مہنگا پڑ گیا، دبئی کی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اس پر 5 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایک شخص نے نگرانی کے کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے گھر میں اپنی بیوی کی ویڈیوز بنائیں، جس پر دبئی کی عدالت نے اس پر پانچ ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔

    38 سالہ برطانوی باشندے پر الزام تھا کہ اس نے بیوی کی مرضی کے بغیر نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بنائیں، یورپی خاتون نے شوہر کے خلاف نجی زندگی میں مداخلت کی شکایت درج کرائی تھی۔

    خاتون کا مؤقف تھا کہ ان کا شوہر فوٹو گرافی کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے، اور منع کرنے کے باوجود نامناسب حالات میں تصویر لے لیتا ہے، غصے اور رونے کی صورت میں بھی۔

    خاتون کا کہنا تھا شوہر نے جمیرہ ولیج سرکل میں واقع رہائش گاہ پر بار بار ایسا کیا، اور منع کرنے پر بھی نہیں رکا، خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوہر نے گھر میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہوئے ہیں، اور وہ اس کی وجہ گھریلو عملے کی نگرانی قرار دے رہا ہے، لیکن جب کبھی میں سی سی ٹی وی کیمرے آف کر دیتی ہوں تو شوہر ناراض ہو جاتا ہے۔

    شوہر نے عدالت میں الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اہلیہ نے دروغ گوئی سے کام لیا ہے، اور اس کی وجہ ذاتی اختلافات ہیں۔

    تاہم دبئی پولیس کے ماتحت فوجداری شواہد کے ادارے نے بتایا کہ شوہر کے موبائل کی میموری میں اہلیہ کی تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں، عدالت نے الزام ثابت ہو جانے پر شوہر کے خلاف 5 ہزار درہم جرمانہ اور وکیل کی فیس کی رقم ادا کرنے کا پابند بنایا۔

  • دبئی: خاتون کو ہراساں کرنے پر سری لنکن شہری کو قید کی سزا

    دبئی: خاتون کو ہراساں کرنے پر سری لنکن شہری کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے فلپائنی خاتون کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں سری لنکن شہری کو تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں سری لنکن شہری کو قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی کورٹ میں سیلز ایگزیکٹو 28 سالہ سری لنکن شہری نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا لیکن عدالت نے جرم ثابت ہونے سزا سنائی اور قید مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلپائنی خاتون نے رواں برس 17 جولائی کو دبئی پولیس کو المقربات کے علاقے سے حملے کی شکایت درج کروائی تھی۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق متاثرہ خاتون رات کو 10 بجے فارمیسی سے گھر جانے کے لیے نکلی تو اس نے محسوس کیا کوئی شخص اس کا پیچھا کررہا ہے۔

    فلپائنی خاتون کا کہنا تھا کہ سری لنکن شخص نے مجھے اچانک سے پکڑ لیا، میں حیران ہوئی اور پلاسٹک بیگ سے مذکورہ شخص کو مارا اور رونے لگی۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ملزم کو پولیس کی دھمکی تو ملزم نے میری گردن پکڑ کر مجھے دھکا دیا جس کے بعد میں اپنی رہائشی عمارت کی لفٹ میں داخل ہوگئی تاہم سری لنکن شخص بھی لفٹ میں داخل ہوا اور پھر ہراساں کرنے لگا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود عرب شہری نے ملزم کو متاثرہ خاتون پر حملہ کرنے سے یہ کہتے ہوئے روکا کہ کیا کررہے ہو۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد پولیس وقوعہ پر پہنچی اور سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو چیک کرنے کے بعد سری لنکن شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا تھا۔

  • شوہر کا موبائل چیک کرنے والی بیوی کو تین ماہ قید کی سزا

    شوہر کا موبائل چیک کرنے والی بیوی کو تین ماہ قید کی سزا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے شوہر کا موبائل بلا اجازت چیک کرنے پر بیوی کو تین ماہ قید کی سزا سنادی۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے شہری راس الخیمہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ جب وہ نیند میں ہوتا ہے تو اُس کی بیوی خاموشی سے موبائل اٹھا کر اس میں گھس جاتی ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اُس نے اپنی بیوی کو سختی سے منع کیا مگر اس کے باوجود اہلیہ نے موبائل فون کی تصاویر اور پیغامات نہ صرف دیکھے بلکہ بعض ذاتی معلومات بچوں کو بھی ارسال کیں۔

    مزید پڑھیں: لاہور: دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 6 ماہ کی قید

    خاتون کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ میری مؤکلہ کے شوہر نے خود ہی اسمارٹ فون کا پاس ورڈ دیتے ہوئے اسے استعمال کرنے کی اجازت دی۔

    ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ راس الخیمہ کو میری مؤکلہ نے دوسری خاتون کے ساتھ بات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھی پکڑا ہے جس کے بعد دونوں فریقین نے اپنے موبائل پاس ورڈ ایک دوسرے کو دیے تھے تاکہ شکوک و شبہات ختم ہوجائیں۔

    راس الخیمہ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملکی قوانین کے تحت میری اہلیہ ذاتی معلومات تک نہ صرف رسائی حاصل کرتی ہے بلکہ مداخلت بھی کرتی ہے لہذا معزز جج اس پر فیصلہ سنائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: تصویر پر لائیک کیوں آیا؟ شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

    عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کو تین ماہ تک قید کرنے کا حکم دیا۔ جج کاکہنا تھا کہ قانون کے تحت میاں بیوی یا کسی بھی دو فریقین کو ایک دوسرے پر شک بھی ہے تو وہ بغیر اجازت ایک دوسرے کا موبائل چیک نہیں کرسکتے، قانون کی خلاف ورزی پر ملزمہ کو سزا دی گئی۔

  • دبئی میں بیٹی پر تشدد کرنے کے جرم میں خاتون کو جیل

    دبئی میں بیٹی پر تشدد کرنے کے جرم میں خاتون کو جیل

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں بیٹی پر تشدد کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کے جرم میں عدالت نے خاتون کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے متحدہ عرب امارات میں مقیم اردن کی رہائشی خاتون کو اپنی بیٹی پر تشدد کرنے اور گھر میں قید رکھنے کے نوٹس کی سماعت کی۔

    دبئی کی عدالت میں جج نے متاثرہ لڑکی کو گھرمیں قید رکھنے اور 20 سالہ بیٹے اور دو بیٹوں کے ساتھ مل کر تشدد کرنے کے جرم میں 50 سالہ خاتون کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیجوانے کا حکم دے دیا۔

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد 66 سالہ باپ اور ایک بہن کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا تھا، جس میں جج نے لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات کے تحت سزا سنائی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے سنہ 2017 میں اپنے اہل خانہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

    متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ ’ وہ سنہ 2009 سے اپنی والدہ سے نہیں ملی ہے‘۔

    شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ’کئی برس سے ماں نے اسے کمرے میں بند کر رکھا تھا، حتیٰ کے کھانا بھی دن میں ایک بار ہی دیتی تھیں، اور میرے بھائی اور دیگر دو بہنوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد بھی کرتی تھیں‘۔

    متاثرہ لڑکی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میری دو بہنیں تشدد کرنے اور بے ہوش کرنے والے (اسٹن گن) ہتھیار استعمال کرنے میں میرے بھائی کی مدد کرتی تھی۔

    متاثرہ لڑکی عدالت کو بتایا کہ ’اس کی والدہ کبھی ہاتھوں سے تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور کبھی کبھی مارنے کے لیے ڈنڈے اور لاٹھی کا استعمال بھی کرتی تھیں، جس کے باعث میرے سامنے کے دانت بھی ٹوٹ چکے ہیں‘۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شکایت درج کروانے والی متاثرہ لڑکی گھر سے بھاگ کر پولیس اسٹیشن آئی تو اس کی حالت کافی خراب تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے اپنی 15 سالہ بہن کی مدد سے راہ فرار اختیار کی تھی جب ماں چھٹیاں منانے ملک سے باہر گئی ہوئی تھی۔

    متاثرہ لڑکی کی 15 سالہ بہن کا کہنا تھا کہ ’ میں 6 برس کی عمر سے اپنے بھائی اور دیگر دو بہنوں کو اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی بہن پرظلم و ستم کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں، وہ لوگ میری بہن کو کھانا بھی نہیں دیتے تھے‘۔

    چھوٹی بہن نے عدالت کے سامنے گواہی دی کہ میرا بھائی برقی بندوق (اسٹن گن) سے میری بہن کو بے ہوش کرتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    دبئی: گرفتار لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    عزیر جان بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا، لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

    پاکستان سے جانیوالی ایف آئی اے کی ٹیم پچھلے تین ہفتوں سےدبئی میں موجود ہے تاہم بعض معاملات کی وجہ سےعذیر جان بلوچ کی واپسی میں تاخیرہو رہی ہے ۔

    یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجہ پاکستان سے آنیوالی ٹیم کیجانب سے تاخیری حربے اختیار کیا جانا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام نے حکومت پاکستان کوخط لکھا ہے، جس میں کہا گیا پے کہ وہ عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے بھیجی گئی سندھ پولیس کی ٹیم کی مکمل دستاویزات جلدازجلد بھیجیں تاکہ ملزم کو انکے حوالے کیا جاسکے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اس بات کا بھی امکان ہےکہ عذیر بلوچ کو کراچی کے بجائے اسلام آباد لے جایا جائے۔

    دوسری جانب پاکستان منتقل کرنے کیلئے عزیر بلوچ کا عارضی پاسپورٹ بنوانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔