Tag: dubai expo

  • ‘کشمیر گیلری’ کا افتتاح، پاکستان پویلین میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

    ‘کشمیر گیلری’ کا افتتاح، پاکستان پویلین میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

    دبئی: پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا افتتاح کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا افتتاح کردیا گیا، جس میں پاکستانہ سفیر افضال محمود کے علاوہ آزاد کشمیر اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سیکریٹری منصور قادر ڈار نے بھی شرکت کی۔

    کشمیر گیلری میں کشمیری دستکاروں نے پیپر ماشی اور کشیدہ کاری کا عملی مظاہرہ کیا جہاں کشمیری مصنوعات کے اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں سیاحت سے متعلق بروشرو، صنعتی معدنیات ماربل وگرینائیٹ کے نمونے،کشمیری نمدہ وگبہ، کشمیری شال، آرٹ وکرافٹ اور ایس اے انڈسٹری کی جانب سے تیارہ کردہ فن پارے شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو: آفریدی نے پاکستانی پویلین کو شاہکار قرار دے دیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود نے کہا کہ کشمیر سیاحت کے ساتھ ساتھ صنعتی مصنوعات کے لیے مشہورہے، دبئی ایکسپو میں کشمیر ی مصنوعات کو پاکستان پویلین کا حصہ بنانے کا مقصد سرمایہ کاروں کو نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کشمیر کی ترقی کے لیے پاکستان ہرممکن وسائل بروئے کار لارہا ہے، کوئی بھی معاملہ ہو پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑارہے گا، انہوں نے کہ ملکی وغیرملکی سرمایہ کار سیاحت، ہائیڈل پاور جنریشن، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،پاکستان ہر طرح کا تعاون کرے گا۔

    اس موقع پر سیکرٹری سیاحت، سپورٹس، یوتھ وکلچر نے کہا کہ صنعتی معدنیات میں بھی آزادکشمیر خودکفیل ہے، ماہرین کے مطابق اربوں روپے کے معدنیات کی نکاسی کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں، ان معدنیا ت میں دنیا بھر میں مشہور کشمیری پتھر یاقوت(روبی) بھی شامل ہے۔

  • ‘دبئی ایکسپو میں آج سے  پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے’

    ‘دبئی ایکسپو میں آج سے پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے’

    اسلام آباد : دبئی ایکسپو میں آج سے پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے ، فلم ویک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سےدبئی ایکسپومیں پاکستان فلم ویک کاآغازہورہاہے، 21 سے 26فروری تک11پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژرمیں دیکھائی جائیں گی۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سال پاکستان سینماکی بحالی کاسال ہوگا، اس سال پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں دس فلمیں بنائے گی۔

    خیال رہے ایکسپو دبئی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں پاکستانی پویلین کا لے آؤٹ اس قدر پرکشش ہے کہ پویلین میں روز ہزاروں افراد دورہ کررہے ہیں۔

    پاکستانی پویلین کے ڈی جی رضوان طارق کا کہنا تھا کہ اس ایکسپو کے آغاز سے ہی پاکستانی پویلین کیلئے عوامی ردعمل مثالی رہا اور پویلین کے ‘ پاکستان کے پوشیدہ خزانے ‘ کے عنوان سے ہونے والی سرگرمیوں میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی۔

    پویلین کی لیڈ پروگرامنگ اور مارکیٹنگ افروز ابڑو کا کہنا تھا کہ پویلین میں کئی ثقافتی ، معلومات اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں جن کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی اور اقتصادی شعبوں میں موجود بیش بہا مواقع اجاگر کیئے جارہے ہیں۔

  • دبئی ایکسپو: آفریدی نے پاکستانی پویلین کو شاہکار قرار دے دیا

    دبئی ایکسپو: آفریدی نے پاکستانی پویلین کو شاہکار قرار دے دیا

    دبئی: دبئی ایکسپو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں کرکٹ سپر اسٹارشاہد آفریدی نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 میں بوم بوم آفریدی نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپورٹس سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پوٹینشل، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر اور ڈویژنل سطح پر انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کمپلیکس کی تعمیر پر سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے پینل ڈسکشن میں شرکت کی۔

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے کہا کہ یہاں آنا بہترین تجربہ ثابت ہوا، پاکستان پویلین کےذریعےدنیا کومثبت پیغام دیاجارہاہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کےفروغ کیلئےاچھاکام کررہی ہے، پاکستان میں کھیلوں کےفروغ کیلئےپرائیوٹ سیکٹرزکوآگےآنےکی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ دبئی ایکسپو کا میلہ زور وشور سے جاری ہے، ماہ نومبر کا مہینہ پاکستانی پویلین میں صوبہ پنجاب کے سپرد ہے، جہاں پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کی جارہی ہے۔

    سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈڈاکٹر ارفع اقبال نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں پنجاب کی شرکت سے صوبے میں نئی سرمایہ کاری آئے گی۔

    سیکرٹری صنعت وتجارت واصف خورشید کہتے ہیں کہ لوگوں کو یہاں اکھٹا کرنے کا مقصد انہیں پنجاب کا کلچر اور ملک کا سافٹ امیج دکھانا ہے۔ پنجاب کے دستکاروں کی تیار کردہ ہینڈی کرافٹس دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

  • دبئی ایکسپو: فرعون کا حال ہی میں دریافت ہونے والا تابوت نمائش کے لیے رکھ دیا گیا

    دبئی ایکسپو: فرعون کا حال ہی میں دریافت ہونے والا تابوت نمائش کے لیے رکھ دیا گیا

    دبئی: پوری دنیا میں جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، اس دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش ہوگی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر سے منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو میں فرعون کا تابوت بھی مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔

    پروہت سامتک کا یہ قدیم تابوت رنگین لکڑی کا ہے جو حال ہی میں سقارہ کے علاقے میں دریافت ہوا ہے، مجموعی طور پر مصر کا پویلین آثار قدیمہ اور سیاحتی مقامات کو پیش کرے گا۔

    اس تابوت کو ایک بڑے ہار سے سجایا گیا ہے، جس کے آخری سرے پر باز کے سر بنائے گئے ہیں، اور فلک دیوی ’نوت‘ اپنے پر پھیلائے دکھائی دیتی ہے، جو سچ اور انصاف کی مات دیوی کے دو پنکھ اٹھائے ہوئے ہیں۔

    شاہ توتنخ آمون کے مجمسے کی چند جدید نقلیں بھی مصر کے پویلین میں رکھنے کے لیے پہنچ گئی ہیں، جن میں سونے کے تخت اور تاج بھی شامل ہیں۔

    قدیم مصری تہذیب میں تابوت کا تصور مذہبی اور علامتی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے، کیوں کہ یہ تدفین کے عمل کا سب سے اہم مرحلہ ہے۔

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ’دبئی ایکسپو‘ کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے پیش نظر سیاحوں کے لیے منفرد، آراہ دہ اور تیز ترین ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • دبئی ایکسپو میں شرکت کریں اور یہ ——– انعام پائیں، اہم اعلان کردیا گیا

    دبئی ایکسپو میں شرکت کریں اور یہ ——– انعام پائیں، اہم اعلان کردیا گیا

    دبئی: یو اے ای نے ایکسپو دو ہزار بیس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کے لئے خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں دو سو سے زائد پویلینز کو دیکھنے آنے والے دبئی کے رہائشیوں اور بین الاقوامی وزیٹرز کو خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر ملیں گے، اس کا اعلان ایک پریس ریلیز کے زریعے کیا گیا۔

    پریس ریلیز کے مطابق یہ پاسپورٹ نمائش میں آنے والوں کو ایک سو بیاسی روزہ ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ پویلینز دیکھنے کی حوصلہ افزائی فراہم کرے گا اور ایکسپو کے اختتام پر انہیں اپنی یادگاروں کو سنبھالنے کا موقع بھی دے گا۔

    حکام نے خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر دینے سے متعلق بتایا کہ انیس سو سرسٹھ میں مونٹریال میں ہونے والی عالمی نمائش میں یہ سلسلہ متعارف کرایا گیا تھا، یہ پاسپورٹ عام پاسپورٹ کی شکل جیسا ہوگا اور اس کے پچاس صفحات کے ڈیزائن اور تصویریوں کو نمائش کے تین موضوعات پویلینز ( ممکن مشن ، مواقع والا پویلین ، الف ، موبیلٹی پویلین اینڈ ٹیرا اور پائیداری پویلین ) سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق بڑا فیصلہ

    اس کے صفحات پر کراؤن جیول مقام الوصل پلازہ ، دبئی کے دیگر لینڈ مارک مقامات بشمول اسکائی لائن اور ملک کے دیگر شاندار مقامات کی تصاویر ہونگیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پیلے رنگ کا یہ پاسپورٹ ، اضافی سکیورٹی خصوصیات کا حامل بھی ہوگا ، اسکا منفرد نمبر ، پاسپورٹ سائز فوٹو کی جگہ ، پاسپورٹ کے حامل فرد کی ذاتی تفصیلات ، پوشیدہ واٹر مارک خاکوں پر مشتمل ہوگا ، اس تمام تر عمل میں اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام تر دستاویزات میں دو ایک جیسے نہ ہوں۔

    متحدہ عرب امارات چونکہ رواں سال اپنے قیام کی گولڈن جوبلی بھی منارہا ہے، اس پاسپورٹ کے ذریعے قوم کے بانی بابا ، عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ، انکی تصویر والے صفحے پر خصوصی گولڈ فوائل کی مہر لگی ہوگی، تصویر 1971 کی ہوگی جب متحدہ عرب امارات نے بطور قوم جنم لیا تھا۔

    یہ پاسپورٹ ایکسپو 2020 دبئی کے تمام آفیشل اسٹورز پر 20 درہم کی قیمت پر دستیاب ہوگا ، یہ اسٹورز دبئی ایئرپورٹس کے ٹرمینل تھری اور آن لائن ایکسپو اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔

  • وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو  دبئی ایکسپو  میں شرکت کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور خطاب کریں گے جبکہ سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے  ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور  خطاب کریں گے اور ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ذرائع نے  بتایا کہ اس موقع پر وفاقی وزرا، معاونین اور مشیر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں افغانستان کی صورتحال،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ،دوطرفہ تعاون امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہد ک ومبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • پنجاب حکومت دبئی ایکسپو میں شرکت کرے گی

    پنجاب حکومت دبئی ایکسپو میں شرکت کرے گی

    لاہور: پنجاب حکومت کو دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2021 میں پویلین مل گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نومبر میں دبئی کا دورہ کریں گے اور ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2021 میں پویلین مل گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل ایکسپو میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نومبر میں دبئی کا دورہ کریں گے اور ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔

    پنجاب حکومت یکم نومبر سے پویلین میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرے گی، ایکسپو میں نمائش، بزنس سیمینار، اقبال ڈے اور دیگر بزنس سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی 3 سالہ کارکردگی پر مشتمل کتابچہ بھی ایکسپو میں رکھے گی۔

    خیال رہے کہ دبئی ایکسپو کا آغاز اکتوبر 2021 سے ہوجائے گا۔

  • دبئی میں‌ ہونے والے میگا تجارتی میلے کے لیے اربوں‌ ڈالرز مختص‌

    دبئی میں‌ ہونے والے میگا تجارتی میلے کے لیے اربوں‌ ڈالرز مختص‌

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں 2020 میں ایک بڑے تجارتی میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے انفرا اسٹرکچر کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق نمائش سے متعلق جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مالیت ساڑھے 42 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی تھی، ان میں 17.4 ارب ڈالرز انفرا اسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں، 13.2 ارب ڈالرز مکانات اور 11 ارب ڈالرز ہوٹلوں اور تھیم پارکس کی تعمیر پر صرف کیے جارہے ہیں۔

    ان منصوبوں کے تحت دبئی کے آل مکتوم بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کی تزئین و آرائش پر 8 ارب ڈالرز صرف کیے جارہے ہیں، یہ ایئرپورٹ شہر کے جنوب میں واقع ہے، اس کی توسیع سے شہر کے شمال میں واقع دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کا بوجھ کم ہونے میں مدد ملے گی۔

    رپورٹ کے مطابق 2017 میں دبئی ایئرپورٹ دنیا کا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈا رہا تھا اور گزشتہ سال 8 کروڑ 80 لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا، کہا جارہا ہے کہ آل مکتوم اس توسیع منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا بن جائے گا۔

    دبئی حکام کے مطابق نمائش سے معیشت مزید مستحکم ہوگی، رئیل اسٹیٹ ودیگر شعبوں کو مزید ترقی ملے گی جبکہ روزگار کے تین لاکھ نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    نمائش کا آغاز اکتوبر 2020 سے ہوگا اور یہ چھ ماہ تک جاری رہے گی، نمائش میں روزانہ تین لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے، ان میں نصف غیر ملکی ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔