Tag: dubai expo 2020

  • ‘کشمیر گیلری’ کا افتتاح، پاکستان پویلین میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

    ‘کشمیر گیلری’ کا افتتاح، پاکستان پویلین میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

    دبئی: پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا افتتاح کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا افتتاح کردیا گیا، جس میں پاکستانہ سفیر افضال محمود کے علاوہ آزاد کشمیر اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سیکریٹری منصور قادر ڈار نے بھی شرکت کی۔

    کشمیر گیلری میں کشمیری دستکاروں نے پیپر ماشی اور کشیدہ کاری کا عملی مظاہرہ کیا جہاں کشمیری مصنوعات کے اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں سیاحت سے متعلق بروشرو، صنعتی معدنیات ماربل وگرینائیٹ کے نمونے،کشمیری نمدہ وگبہ، کشمیری شال، آرٹ وکرافٹ اور ایس اے انڈسٹری کی جانب سے تیارہ کردہ فن پارے شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو: آفریدی نے پاکستانی پویلین کو شاہکار قرار دے دیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود نے کہا کہ کشمیر سیاحت کے ساتھ ساتھ صنعتی مصنوعات کے لیے مشہورہے، دبئی ایکسپو میں کشمیر ی مصنوعات کو پاکستان پویلین کا حصہ بنانے کا مقصد سرمایہ کاروں کو نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کشمیر کی ترقی کے لیے پاکستان ہرممکن وسائل بروئے کار لارہا ہے، کوئی بھی معاملہ ہو پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑارہے گا، انہوں نے کہ ملکی وغیرملکی سرمایہ کار سیاحت، ہائیڈل پاور جنریشن، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،پاکستان ہر طرح کا تعاون کرے گا۔

    اس موقع پر سیکرٹری سیاحت، سپورٹس، یوتھ وکلچر نے کہا کہ صنعتی معدنیات میں بھی آزادکشمیر خودکفیل ہے، ماہرین کے مطابق اربوں روپے کے معدنیات کی نکاسی کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں، ان معدنیا ت میں دنیا بھر میں مشہور کشمیری پتھر یاقوت(روبی) بھی شامل ہے۔

  • دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا افتتاح

    دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا افتتاح

    دبئی : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دبئی ایکسپو 2020میں پاکستانی فلموں کی نمائش کاافتتاح کر دیا اور کہا پاکستان پویلین ہیرے کی مانند ہے ، یہاں پیش کی جانے والی پاکستانی فلمیں عالمی ناظرین کے لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دبئی ایکسپو 2020میں پاکستانی فلموں کی نمائش کاافتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرامہ،فلم، ڈیجیٹل میڈیا سے اپنی کہانی دنیا تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 1960کی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم میکرملک تھا، پاکستان دنیا کا دوسرا ملک تھا جہاں بڑے سینما گھر تھے، مناسب توجہ نہ ملنے سے فلم انڈسٹری زوال کا شکارہوئی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نےفلم اور ڈرامہ انڈسٹری بحالی کے اقدامات کیے اور سینما گھروں پر خصوصی توجہ مرکوز کی ، بجلی کے نرخوں میں رعایت سمیت سینما گھروں پر ٹیکسوں میں کمی کی، اب سینما گھروں کو سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے بھی اقدامات کرتے ہوئے فلم انڈسٹری پر تمام ٹیکسز ختم کر دیے ہیں، مقامی موادکی حوصلہ افزائی کے لیےغیر ملکی مواد پرٹیکس عائد کیے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین ہیرے کی مانند ہے، یہاں پیش کی جانے والی پاکستانی فلمیں عالمی ناظرین کے لئے ہیں۔

  • دبئی ایکسپو 2020 : شاندار نمائش نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    دبئی ایکسپو 2020 : شاندار نمائش نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    دبئی : ایکسپو2020 کے اسپیس ویک، موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس کے شاندار پروگرام، ویک اینڈ پر طویل عوامی تعطیلات اور اسکولوں میں وسط دورانیہ کی تعطیلات کے باعث ایکسپو2020 دبئی میں پہلے 24دنوں میں آنے والوں کی تعداد 14لاکھ 71ہزار314 رہی۔

    ایلون مسک سے لے کر جیف بیزوس تک، حال ہی میں دنیا کی مستقبل کی بڑی سرمایہ کاری کے حوالے سے خلائی شعبہ سامنے آیا ہے۔

    اس حوالے سے دبئی چیمبر آف کامرس، متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے اس کلیدی شعبے کی کمرشلائزیشن کی طرف سے پیش کردہ چیلنجز اور مواقع پر بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

    خلائی ہفتہ کے دوران خلائی کچرے کے اثرات، صنعت کی حالیہ تکنیکی ترقی اور بیرونی خلاء کے حوالے سے نمایاں ہونے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

    اسی تھیم پر مبنی ہفتہ میں بھی عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شرکاء کو نیبولا میوزک، ستاروں کی چمک اور متحدہ عرب امارات کے خلا میں جانے والے پہلے خلاباز ھزاع المنصوری اور پہلی خاتون اماراتی خلاباز نورا المطروشی کے خیالات سننے کا موقع ملا۔

    متحدہ عرب امارات کی ایروبیٹک ڈسپلے ٹیم اورسعودی فالکنز نے ایکسپو سائٹ کے اوپر آسمان پر شاندار فضائی کرتبوں کا مظاہرہ کیا، ایکسپو کا دورہ کرنے والوں میں ایک چوتھائی تعداد اسکول کے بچوں کی رہی۔

    جہاں ان کے لئے راجستھان رائلز کی جانب سے کوچنگ پروگرام اور مانچسٹر سٹی کے کوچز کی میزبانی میں ٹرن اپ اینڈ پلے فٹ بال سیشن سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

    طویل ویک اینڈ میں ایکسپو 2020 کی آل فیمیل فردوس آرکسٹرا کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ویک اینڈ کے برطانوی سنگر سامی یوسف نے بھی شاندار فن کا مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

    تاریخ کے کامیاب ترین عرب فنکاروں میں سے ایک عراقی میگاسٹار كاظم الساهر نے ایکسپو2020 دبئی کی شاندار Infinite Nightsسیریز کا آغاز کیا۔ لیٹ نائٹس @ ایکسپو سیریز کے تحت شامی موسیقار، نغمہ نگار اور پروڈیوسر ایاد رماوی نے بھی پرفارم کیا۔

  • دبئی ایکسپو2020 میں دنیا کی جدید ٹرین متعارف

    دبئی ایکسپو2020 میں دنیا کی جدید ٹرین متعارف

    دبئی : ایکسپو2020 دبئی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری و ساری ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح نمائش میں موجود اشیاء اور سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔

    اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے وہاں آنے والے مہمانوں کو دی جانے والی سہولیات کیلئے مزید اہم اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپو کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

    Expo 2020 Dubai: This young 'train' driver takes schoolkids on a free tour  around the site - News | Khaleej Times

    اس حوالے سے دبئی ایکسپو2020 میں دنیا بھر سے شرکت کیلئے آنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے دنیا کی پہلی کمپریسڈ ایئر ٹرین متعارف کرائی گئی ہے۔

    Expo Explorer"...the world's first air train - Teller Report

    انتظامیہ کی جانب سے دبئی میں دنیا کی پہلی کمپریسڈ ایئر ٹرین متعارف کرائی گئی ہے اس قدام کا مقصد سیاحوں کو دی جانے والی ٹرانسپورٹ سہولیات کو آرام دہ اور بہتر بنانا ہے۔

    VIDEO: Expo Explorer gives visitors a glimpse into the future of  transportation - GulfToday

    مذکورہ ایکسپوایکسپرولر نامی یہ ایئر ٹرین سیاحوں کو دبئی کی سیر کراتی ہے، جو کمپریسڈ ہوا پر چلتی ہے، اس ٹیکنالوجی کو دنیا میں پہلی بار دبئی میں استعمال کیا گیا ہے۔

  • دبئی ایکسپو 2020: قانونی چارہ جوئی کیلئے نئے پروگرام کا آغاز

    دبئی ایکسپو 2020: قانونی چارہ جوئی کیلئے نئے پروگرام کا آغاز

    دبئی : دبئی کورٹس کے ڈائریکٹر جنرل طارش عيد المنصوری نے گورنمنٹ کونسل کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران ایکسپو 2020 دبئی میں "ڈیجیٹل قانونی چارہ جوئی پروگرام” کا آغاز کیا ہے۔

    اس پروگرام کا مقصد دبئی کی جامع ترقی سے آگاہ رہتے ہوئے تکنیکی قانونی چارہ جوئی کرنا اور دبئی حکومت کی ہدایات کے مطابق تخلیقی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتی سماعتوں کو مستقل طور پر ایک دوری سے کرنے کے حوالے سے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سفارشات پر عمل درآمد کرنا ہے۔

    المنصوری نے بتایا کہ "ڈیجیٹل قانونی چارہ جوئی پروگرام” کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور عدالتی خدمات کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنا ہے، یہ کامیابی ٹیم ورک ، عدالتی اور انتظامی اداروں کے تعاون اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

    المنصوری نے کہا کہ دبئی کی عدالتیں اپنے نظام میں ترقی کا عمل جاری رکھیں گی اور انصاف کے نظام کو فروغ دینے اور اس میں ترمیم کرنے کے لیے سائلین اور وکلاء سے مشورے لئے جائیں گے۔

    اس حوالے سے دبئی کی پہلی مثالی عدالت کے چیف جج ، حمد السبوسي نے کہا کہ ڈیجیٹل قانونی چارہ جوئی کا پروگرام ججز ، وکلاء ، ماہرین اور مقدمے کے فریقین کی سہولت کے لئے ہے۔

    یہ ایک انٹرایکٹو آن لائن اسمارٹ سسٹم ہے جو آسانی سے ایک گھنٹے کے اندر استعمال میں لایا جاسکتا ہے اس میں درخواست کی رجسٹریشن ، معاون دستاویزات اور رپورٹس کو منسلک کرنا ، ڈیجیٹل دستخط ، صارفین کی شناخت کی آن لائن تصدیق سمیت کیس کے تمام مراحل کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    اس طرح کے پروگرام سے ججز اور قابل محکموں کو مقدمات کی پیروی کرنے ، سزا سنانے اور آن لائن عمل درآمد کا اختیار دیتے ہیں۔

    اس حوالے سے دبئی کورٹس کے نظر ثانی جج أحمد إبراهيم سيف نے کہا کہ دبئی کا عدالتی نظام ایک منصفانہ نظام پر مبنی ہے، یہ پروجیکٹ ہماری انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے تاکہ قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار کو تیار کیا جا سکے۔

  • دبئی ایکسپو 2020: آنے والے سیاحوں کیلئے بڑی سہولت

    دبئی ایکسپو 2020: آنے والے سیاحوں کیلئے بڑی سہولت

    دبئی ایکسپو2020 کا آغاز ہوچکا ہے جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے وہاں آنے والے مہمانوں کو دی جانے والی سہولیات کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔

    ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا جو قطعہ زمین چند برس قبل تک ویران صحرا تھا آج وہاں ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں دنیا کی ہر جدید سہولت دستیاب کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے دبئی ایکسپو2020 میں شرکت کیلئے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے تجویز دی ہے کہ سب سے بہتر ٹرانسپورٹ دبئی میٹرو بس سروس ہے۔

    ذرائع کے مطابق آر ٹی اے نے پچاس نئی بسوں کا اجراء کیا ہے تاکہ سیاحوں کو دی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ک وبہتر بانایا جاسکے، ان بسوں کو اندرونی اور بیرونی سطح پر جدید اور مختلف انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    آر ٹی اے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سیاح اور مقامی سطح پر یہاں آنے والے لوگ جو پہلی بار دبئی دیکھیں گے وہ دراصل انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے براہ راست ایکسپو سائٹ پر جاسکتے ہیں، ان کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ آسان اور آرام دہ ہے۔

    Dubai Metro service suspended at five stations due to 'technical  malfunction' - Arabianbusiness

    آر ٹی اے انتظامیہ کے مطابق ایکسپو 2020پر جانے والے روٹ پر مجموعی طور پر سات اسٹیشنز ہیں، جن میں جبل علی، دی گارڈنز، ڈسکوری گارڈنز، الفرجان، جمیرا گالف اسٹیٹس، دبئی انویسٹمنٹ پارک، اور ایکسپو2020 شامل ہیں۔

    دبئی میٹرو کی ریڈ اور گرین لائینز ہفتے سے بدھ تک کی صبح 5بجے سے اگلے دن 1 بجے تک مسافروں کو خدمات پیش کرتی ہے اس کےعلاوہ جمعرات کو میٹرو سروس صبح 5 بجے سے 2بجکر 15منٹ تک اور جمعہ کے دن صبح 8سے سوا ایک بجے تک چلے گی۔

  • دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز : ‘پاکستان میں ثقافت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات’

    دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز : ‘پاکستان میں ثقافت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات’

    اسلام آباد :مشیرتجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایکسپو کے آغاز سے پاکستان میں ثقافت،سیاحت،سرمایہ کاری کے نئے دورکی شروعات ہوگی ، لوگ ایکسپو  میں اپنی فیملی، دوستوں کے ساتھ پاکستان پویلین کادورہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دبئی ایکسپوکے حوالے سے میں پرجوش ہوں، ایکسپو کے آغاز سے پاکستان میں ثقافت،سیاحت،سرمایہ کاری کے نئے دورکی شروعات ہوگی، پاکستان کےپویلین میں پاکستان کےدی ہیڈن ٹریژرتھیم کودنیا میں پیش کریں گے۔

    مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ماناہےپاکستان خوبصورت ملک ہےجسےغلط اندازمیں پیش کیاگیا، ایکسپو2020دنیاکوپاکستان کی حقیقی خوبصورتی کودکھانےکاموقع فراہم کیاگیا، لوگ ایکسپومیں اپنی فیملی،دوستوں کےساتھ پاکستان پویلین کادورہ کریں۔

    خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کا شاندار افتتاح ہوگیا، عالمی نمائش میں ایک سو بانوے سے زائد ممالک شریک ہیں، پاکستان کے پویلین کو ’دی ہِڈن ٹریژر ‘ کا نام دیا گیا ہے، پہلے دو دن پاکستان پویلین میں ایڈونچرٹورازم اور بلوچستان انسٹرومینٹل میوزک پرفوکس کیا جائے گا۔

    پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی، ہیلتھ اوربزنس ڈیویلپمنٹ کے سیمینار منعقد کئے جائیں گے ، پندرہ اکتوبر کو پاکستان پویلین میں ‘پاکستان بزنس حب’ لانچ کیا جائے گا، جس میں میں وسیم بادامی، اعجازاسلم، عائشہ عمر اور فخرعالم شریک ہوں گے۔

    واضح رہے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں پاکستانی پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے، جس کی لاگت 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہے، پاکستانی پویلین ایک بڑے ہجوم کی توقع کر رہا ہے جہاں پاکستانی تاریخ ، ثقافت اور روایات پر روشنی ڈالی جائے گی اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

    جہاں ایکسپو منعقد کی جا رہی ہے اس کا رقبہ 4.38 مربع کلومیٹر ہے اور یہ چھ سو فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے۔

  • دبئی ایکسپو: پاکستان بزنس حب کا افتتاح کب ہوگا؟

    دبئی ایکسپو: پاکستان بزنس حب کا افتتاح کب ہوگا؟

    دبئی : دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کا شاندار افتتاح ہوگیا، عالمی نمائش میں ایک سو بانوے سے زائد ممالک شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پویلین کو ’دی ہِڈن ٹریژر ‘ کا نام دیا گیا ہے، پہلے دو دن پاکستان پویلین میں ایڈونچرٹورازم اور بلوچستان انسٹرومینٹل میوزک پرفوکس کیا جائے گا۔

    پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی، ہیلتھ اوربزنس ڈیویلپمنٹ کے سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔

    پندرہ اکتوبر کو پاکستان پویلین میں ‘پاکستان بزنس حب’ لانچ کیا جائے گا، جس میں میں وسیم بادامی، اعجازاسلم، عائشہ عمر اور فخرعالم شریک ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو کے لئے مخصوص ایپ متعارف، خاصیت جانئے

    دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں پاکستانی پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے، جس کی لاگت 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہے، پاکستانی پویلین ایک بڑے ہجوم کی توقع کر رہا ہے جہاں پاکستانی تاریخ ، ثقافت اور روایات پر روشنی ڈالی جائے گی اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

    جہاں ایکسپو منعقد کی جا رہی ہے اس کا رقبہ 4.38 مربع کلومیٹر ہے اور یہ چھ سو فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے۔

    ایکسپو میں حصہ لینے والے ممالک کے لیے موقع ہے کہ وہ آرکیٹیکچر، خوراک، زراعت، انڈسٹری، آرٹ اور تخلیقات کا مظاہرہ کریں۔

    ایکسپو کے منتظمین کو توقع ہے کہ چھ ماہ میں اڑھائی کروڑ لوگ آئیں گے، ایکسپو میں کھانے کے دو سو اسٹالز ہوں گے جہاں دنیا بھر کی 50 ڈشز پیش کی جائیں گی۔

  • دبئی ایکسپو کے لئے مخصوص ایپ متعارف، خاصیت جانئے

    دبئی ایکسپو کے لئے مخصوص ایپ متعارف، خاصیت جانئے

    ابوظبی: دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں آنے والے وزیٹر کے لئے مخصوص ایپ لانچ کردی گئی ہے۔

    میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ایپ متعارف کرنے کا مقصد سیاح اور ایکسپو میں شرکت کرنے والے افراد اپنی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے وزٹ کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔

    حکام نے ایپ کی اہم فیچر سے متعلق بتایا کہ جدید ایپ کی مدد سے سیاح اور دیگر افراد ایکسپو کا ٹکٹ باآسانی خرید سکتے ہیں، اس کے علاوہ دو سو سے زائد ڈائننگ آپریشنز اور دیگر تقریبات کا انتخاب کرسکتے ہیں، یہی نہیں ‘وزیٹر ایپ’ مہمانوں کو ان کے دلچسپ پویلین کا دورہ کرنے کے لئے آسان ٹائم سلاٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

    مزید برآں اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے وزیٹر جی پی ایس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند کے پویلین کا نقشہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020 کی رنگا رنگ تقاریب آج رات سے شروع ہوں گی

    یہ ایپ گوگل پلے یا ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا یا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے زریعے لاگ ان کرنا ہوگا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ اس ایپ میں موجود چیٹ باکس ایکسپو دو ہزار بیس کے وزٹ کو دلچسپ اور محفوظ بنانے کے لئے معلومات فراہم کرے گا، جس میں اوپنگ ٹائم ، پارکنگ کا آپشن اور دبئی کی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ تک کیسے پہنچا جاسکتا ہے جیسی معلومات شامل ہیں۔

  • ایمریٹس : دبئی ایکسپو2020 کی ویڈیو نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

    ایمریٹس : دبئی ایکسپو2020 کی ویڈیو نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

    یو اے ای : متحدہ عرب امارات میں آنے والے ایکسپو2020 کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایمریٹس نے آسٹریلوی اداکار کرس ہیمزورتھ کو اپنی نئی عالمی مہم کا حصہ بنا لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو مہم جسے دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہدایتکار روبرٹ سٹرومبرگ نے ڈائریکٹ کیا ہے ایکسپو2020 کے انعقاد سے30 دن پہلے سامنے آئی ہے۔

    اس ویڈیو میں اداکار کرس ہیمزورتھ کہتے ہیں کہ آپ مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں تو آئیے، یہ دبئی ہے اور یہ دنیاکا سب سے بڑا شو ہے۔ اس کے ساتھ ہی جین وائلڈر کے ساؤنڈ ٹریک ’پیور امیجینیشن‘ کی دھن آرکیسٹرا پر بجتی سنائی دیتی ہے جسے بچے کورس کی صورت میں گا رہے ہیں۔

    یہ مہم ٹیکنالوجی، جدت اور تخلیق کے موضوع پر مبنی ہے، اس ویڈیو کو 2019 میں فلمایا گیا تھا اور چونکہ ابھی ایکسپو2020 کا انعقاد ہونا ہے اس لیے اس میں بے شمار سی جی آئی اینیمیشنز کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ بتایا جا سکے کہ یہ تقریب کیسی ہوگی۔

    ایک پریس ریلیز میں ہمزورتھ نے بتایا کہ سال2019 میں میں نے ایمریٹس اور ایکسپو2020 کے ساتھ کام کیا تاکہ یہ آگاہی دے سکوں کہ دنیا کے لیے یہ تقریب کتنی اہم ہے۔

    ہم سب کے پاس یہ طاقت ہے کہ بہتر مستقبل بنا سکیں اور گذشتہ سال نے ہمیں یہ دکھایا ہے کہ جب ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو ممکنات کا سلسلہ لامتناہی ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپو2020 دبئی سے دنیا شراکت کے احساس کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑ جائے گی تاکہ حقیقی زندگی کے بارے میں وہ حل فراہم کیے جا سکیں جن سے مستقبل کی نسل کو فائدہ پہنچے گا۔

    اگر آپ سفر کر سکتے ہیں اور آپ محفوظ محسوس کرتے ہیں تو میں امید کرتا ہوں کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ ایمریٹس ان سیاحوں کو ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے کے لیےاعزازی پاسز کی پیشکش کر رہی ہے جو دبئی سے کسی بھی وقت یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2021 تک سفر کر رہے ہیں۔