Tag: Dubai Mall

  • دبئی کے ولی عہد نے ’دبئی مال‘ میں تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا

    دبئی کے ولی عہد نے ’دبئی مال‘ میں تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا

    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ’دبئی مال‘ میں تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریستوران میں پہنچے۔

    رپورٹس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا اور ریستوران میں موجود تمام مہمانوں کا بل خاموشی سے ادا کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔

    مہمانوں نے جب کھانے کے بعد بل طلب کیا تو انہیں بتایا گیا کہ شیخ حمدان اور شیخ خالد نے سب کا بل پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ریستوران انتظامیہ نے بعد میں اسے اعزاز اور فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ولی عہد نہایت وقار اور سادگی کے ساتھ ملے اور ان کی سخاوت نے عملے اور مہمانوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

    دبئی نے ویزا اور دیگر سروسز کیلیے نئی سہولت فراہم کر دی

    دبئی نے ویزا سروسز میں آسانی، رہائش اور دیگر سروسز کے لیے‘سلاما’AI پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا۔

    دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) نے ایک نئے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم‘سلاما’کی نقاب کشائی کی ہے جس کا مقصد سرکاری خدمات کی کارکردگی کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے آسان بنانا ہے۔

    پلیٹ فارم کی خدمات کا مقصد افراد کے لیے رہائش کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

    اس کی خصوصیات میں سے ”سلاما”صارفین کو رہائشی اجازت ناموں کی تجدید یا منسوخی، ویزہ سے متعلق پوچھ گچھ کے فوری جوابات حاصل کرنے، اور متعدد سسٹمز پر تشریف لائے بغیر یا سروس سینٹرز کا دورہ کیے بغیر لین دین مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    یہ اضافہ پلیٹ فارم کو ایک انتہائی موثر اور صارف دوست ٹول بناتا ہے۔ ان کی خدمات کو مستقبل میں کمپنیوں کے لیے بڑھایا جائے گا۔

    یہ اعلان چوتھی سالانہ میڈیا کونسل میں ”میڈیا وژن شیپنگ دی فیوچر”کے تھیم کے تحت ہوا۔ اس تقریب میں جی ڈی آر ایف اے دبئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری، سینئر حکام اور میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں نے شرکت کی۔

    سلاما

    ”سلامہ”پلیٹ فارم کو رہائشی خدمات کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو صارفین کے لیے رہائشی کاموں کو منظم کرنے کے لیے ایک تیز اور بغیر کسی رکاوٹ کے طریقہ کی پیشکش کرتا ہے۔

    دبئی میں بھارتی کمیونٹی کا شاہد آفریدی کا والہانہ استقبال، گودی میڈیا برہم

    پلیٹ فارم کے ذریعے، صارفین روایتی فارم یا کاغذی کارروائی کی ضرورت کے بغیر لین دین مکمل کر سکتے ہیں، ادائیگیاں کر سکتے ہیں اور رہائش سے متعلق دیگر کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

  • کرونا وائرس: دنیا کا دوسرا بڑا شاپنگ مال بند

    کرونا وائرس: دنیا کا دوسرا بڑا شاپنگ مال بند

    دبئی: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دنیا کے دوسرے بڑے شاپنگ مال دبئی مال کی تفریحی سہولیات کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    دبئی مال کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ کہ ہمارے لیے ہمارے مہمانوں اور عملے کی صحت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔

    ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور متحدہ عرب امارات حکام کی ہدایات کے تحت دبئی مال، دبئی اوپرا اور دبئی مرینا مال 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

    دبئی اوپرا نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 31 مارچ تک کے تمام پروگرامز منسوخ کردیے گئے ہیں اور جن لوگوں نے ٹکٹس خرید رکھے تھے، ان کو ان کی رقم واپس کردی جائے گی۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ آن لائن ٹکٹ خریدنے والوں کی رقم آٹو میٹکلی ان کے اکاؤنٹ میں واپس آجائے گی البتہ اس عمل میں کچھ روز لگیں گے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں کو پہلے ہی 4 ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 98 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔