Tag: DUBAI POLICE

  • دبئ:جیولری کمپنی کو بدنام کرنے کی سازش،5 بھارتی گرفتار

    دبئ:جیولری کمپنی کو بدنام کرنے کی سازش،5 بھارتی گرفتار

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے جیولری کمپنی کو بدنام کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر مہم چلانے والے پانچ بھارتی شہریوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو  یو اے ائ کے مشہور سونے کے تاجر اور کمپنی کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلانے اور بدنام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    دبئی پولیس کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار بھارتیوں میں سے ایک شخص نے دورانِ تفتیش اقرار کیا ہے کہ پانچ افراد پر مشتمل گروپ گذشتہ کچھ دنوں سے سونے کے مشہور تاجر کلیان گروپ کے خلاف سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹز پر  مہم جوئی کررہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان مذکورہ کمپنی کو بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر افوا ہیں پھیلا رہے تھے کہ کمپنی کی سونے سے تیار کردہ جیولری جعلی اور ملاوت شدہ ہیں، سونے کے تاجر اور اس کے کمپنی کے خلاف مہم چلانے والے گروپ کے گرفتار کیے گئے دیگر  چار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے ’کلیان جیولرز‘ کے خلاف سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹز بالخصوص واٹس ایپ گروپ میں سب سے زیادہ مہم چلائی گئی، ملزمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹز پر لگائی گئی پوسٹوں میں دعویٰ کیا تھا کہ دبئی میں مذکورہ کمپنی کےتمام شو روم کو بند کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا کہ پانچوں بھارتی ملزمان نے کلیان گروپ کو بدنام کرنے کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے تھے،متاثرہ کمپنی کے مالکان کی شکایت پر  پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں بھارتی شہریوں کر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سری دیوی کی موت کا معمہ بن گئی ،  بونی کپورسے پوچھ گچھ ،کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت

    سری دیوی کی موت کا معمہ بن گئی ، بونی کپورسے پوچھ گچھ ،کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت

    دبئی : بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، وزارت داخلہ نے سری دیوی کے شوہر بونی کپور سے پوچھ گچھ کے بعد کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونےکے بعد ہی سری دیوی کی لاش بھارت لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت معمہ بن گئی، دبئی پولیس نے سری دیوی کا ہوٹل ایک کمرہ سیل کردیا جبکہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور سے دبئی میں وزارت داخلہ نے پوچھ گچھ بھی کی۔

    وزارت داخلہ نے بونی کپور کو کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دبئی پولیس سری دیوی کی فون کالز کا ریکارڈ بھی چیک کررہی ہے اور سری دیوی کا بھارت سے میڈیکل ریکارڈ بھی منگوالیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل ملازمین سے بھی واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوئی تو پوسٹ مارٹم دوبارہ کروائیں گے، تحقیقات مکمل ہونےکے بعد ہی سری دیوی کی لاش بھارت لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔


    مزید پڑھیں :  سری دیوی کی موت ٹب میں‌ ڈوبنے سے ہوئی، واقعہ حادثہ تھا: خلیجی اخبار کا دعویٰ


    گذشتہ روز دبئی پولیس کی جانب سے سری دیوی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی، حادثہ شراب کی زیادتی کی وجہ سے پیش آیا تھا، سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو کر پانی سے بھرے ٹب میں گریں اور اور ان کی موت ہو گئی۔

    آنجہانی سری دیوی کی میت دبئی پولیس کی تحویل میں ہے، جسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ابتدا میں سری دیوی کی موت کو ہارٹ اٹیک کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا، بعد میں یہ کہا گیا کہ ان کی موت واش روم میں گرنےکی وجہ سے ہوئی۔


    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں


    اس سے قبل سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور کا کہنا تھا کہ وہ کبھی دل کے عارضے میں مبتلا نہیں رہیں، جب اداکارہ کا انتقال ہوا اس وقت وہ دبئی کے مقامی ہوٹل کے روم میں تھیں، اچانک اس موت کے بعد پورا خاندان گہرے صدمے کا شکار ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کےشیخ زید روڈ پرواقع جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں مقیم تھیں، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انسٹا گرام پوسٹ پر دبئی پولیس کا حیرت انگیز اقدام

    انسٹا گرام پوسٹ پر دبئی پولیس کا حیرت انگیز اقدام

    دبئی پولیس نے انسٹا گرام پر موصول ہوئے پیغام پر حیرت انگیز کارروائی کرتے 17 سالہ لڑکی کو اس کے اپنے ہی گھر سے بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کو 17 سالہ لڑکی کا پیغام ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موصول ہوا کہ ا س کے والدین نے اسے دو دن کے لیےکمرےمیں بند کیا ہوا ہے اور اسے اسکول بھی نہیں جانے دیا جارہا۔

    اس پیغام کے موصول ہوتے ہی دبئی پولیس حرکت میں آگئی اور انسٹا گرام کے پیغام کے ذریعے لڑکی کی تلاش شرو ع کردی۔

    دبئی کے انسانی حقوق ڈیویژن کے زیرِ اہتما م قائم ڈیپارٹمنٹ آف چائلڈ اینڈ ویمن پروٹیکشن کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سعید راشد الہیلی کے مطابق جب انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام موصول ہوا تو یہ ایک مشکل مہم تھی۔

    فوراً ہی ایک ٹیم حرکت میں آئی اور انسٹا گرام آئی ڈی کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔ کافی تلاش کے بعد بالاخر لڑکی کے گھر کا پتا حاصل کرلیا گیا اور ٹیم اسے بازیاب کرانے کے لیے روانہ ہوئی۔

    سوشل میڈیا پرایک پوسٹ اورہزاروں رشتے آگئے*

    لڑکی والدہ اپنے دروازے پر پولیس دیکھ کر حیران رہ گئیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ لڑکی کو سزا دینے کے لیے اس کے کمرے میں اسے بند کیا گیا ہے‘ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ماں باپ کو بتائے بغیر ریسٹورینٹ چلی گئی تھی اور اس دن اسکول سے بھی غیر حاضر رہی‘ لڑکی کی ماں نے پولیس کو بتایا۔

    ڈائریکٹر سعید کےمطابق لڑکی کےوالدین نے اپنے اس عمل کی توجیح پیش کی کہ انہوں نے لڑکی کو اصول وضوابط کی پاسداری سکھانے کے لیے اس کے کمرے میں بند کیا ‘ لڑ کی کے والد کے مطابق کمرے تک محدود کرنے کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

    معاملے کی نزاکت کو سمجھے ہوئے لڑکی اور اس کے والدین کے ساتھ علیحدہ سیشنز کیے گئے جن میں لڑکی کو نصیحت کی گئی کہ وہ اپنے ماں باپ کے احکامات کی پابندی کرے ‘ دوسری جانب لڑکی کے والدین سے تحریری ضمانت لی گئی کہ وہ آئندہ اس قسم کی کوئی حرکت نہیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی پولیس کا ڈرون یا فلائنگ بائیک کا کامیاب تجربہ

    دبئی پولیس کا ڈرون یا فلائنگ بائیک کا کامیاب تجربہ

    دبئی : جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب تقریباً ناممکن ہوگیا، پولیس نے اڑنے والی بائیک کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں دبئی ایک اور قدم آگے بڑھ گیا، پولیس کےلئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے جدید ترین ڈرون بائیک کاکامیاب تجربہ کر لیا گیا،  بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

    ڈرون بائیک کو’’ہوورسرف‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ بائیک پانچ میٹر بلندی پر دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے اور ایک مرتبہ چارج کرنے پر 8 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے۔

    ڈرون موٹر سائیکل کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ  متحدہ عرب امارات میں دنیا کی پہلی خود کار فضائی ٹیکسی سروس کی آزمائشی پرواز کا تجربہ کیا تھا ، ٹونومس ایئر ٹیکسی ( اے اے ٹی ) نامی یہ سروس جلد ہی عوام کے لیے پوری طرح فعال کردی جائے گی، یہ دنیا کی پہلی ایئرٹیکسی سروس ہے، جو دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی سول ایوی ایشن کے اشتراک سے چلائی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : گاڑی کے بعد اڑنے والی موٹر سائیکل متعارف


    دو نشستوں والی اس فضائی ٹیکسی میں بیک وقت دو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ بغیر کسی پائلٹ کے آپریٹ کرے گی‘ اسے جرمنی کی ڈرون بنانے والی کمپنی ’وولوکاپٹر ‘نے تیار کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی میں‌ توپ چلا کر افطار کا اعلان، سیاح‌ حیران

    دبئی میں‌ توپ چلا کر افطار کا اعلان، سیاح‌ حیران

    دبئی: مقامی پولیس نے روزے داروں کو افطاری کے لیے مطلع کرنے کی غرض سے توپ چلادی، سیاح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے مشہور برج خلیفہ کے سامنے دبئی پولیس نے ایک توپ رکھی ہے جس کا مقصد روزے داروں کو روزہ کھلنے کے وقت سے آگاہ کرنا ہے ۔

    جس طرح ہندو پاک میں سائرن کی آواز سے روزے داوں کو افطاری کا وقت شروع ہونے کی آگاہی دی جاتی ہے اسی طرح عرب ممالک کی روایت ہے کہ توپ کی آواز کے ذریعے روزے داروں کو مطلع کیا جاتا ہے۔

    اسی روایت پر چلتے ہوئے کیپٹن عبداللہ امینی نے بتایا کہ دبئی پولیس 50 برس پرانا رائج یونیفارم زیب تن کرتی ہے، دبئی کے رہنے والے دیگر غیر ملکی افراد بھی ذو ق شوق سے توپ چلانے کا یہ نظارہ دیکھنے کےلیے آتے ہیں۔

    اس موقع پر مختلف ممالک کے افراد نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

  • دبئی پولیس کےڈپٹی چیف کی اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال سے ملاقات

    دبئی پولیس کےڈپٹی چیف کی اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال سے ملاقات

    دبئی: اے آروائی ڈیجیٹل گروپ کے سربراہ محمد سلمان اقبال کے دبئی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان تمیم نے ان کا استقبال کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان تمیم دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کے نائب سربراہ ہیں انہوں محمد سلمان اقبال سے اپنے دفتر میں ملاقات بھی کی۔

    Khalfan receives Head of the ARY Group His Excellency Lieutenant General Dhahi KhalfanTamim, Deputy Chief of Police…

    Posted by Dubai Police – Official Page on Monday, October 12, 2015

    اس موقع پرسلمان اقبال اور خلفان تمیم کے علاوہ نیوز ویک کے یاسر خان اور لیلہٰ حتوم بھی موجود تھے۔

    لیفٹننٹ جنرل خلفان کے دفترمیں ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے بہتر پولیسنگ اسٹریٹجی اورپولیس کے کردار کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔