Tag: Dubai Sale

  • دبئی میں ’سپر میگا آن لائن سیل‘ کا میلہ، کتنی رعایت ملے گی؟

    دبئی میں ’سپر میگا آن لائن سیل‘ کا میلہ، کتنی رعایت ملے گی؟

    اگر آپ بھی شاپنگ کے شوقین ہیں تو دبئی چلیں کیونکہ دبئی میں تین دن کے لیے ’سپر میگا آن لائن سیل‘ کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صارفین کل سے 31مارچ تک شاپنگ سینٹرزاور تجارتی مراکز میں اشیاء کی خریداری پر 95 فیصد تک کی غیر معمولی رعایت حاصل کرسکیں گے۔

    الامارات الیوم کے مطابق عام خریداروں کے ساتھ ساتھ ریٹیلرز بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ بین الاقوامی برانڈز کی اشیا سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ملکی برانڈز کے ملبوسات، خوشبویات و دیگر اشیاء بھی بہت کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔

    دوسری جانب دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے والے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں مفت اسمارٹ چھتری دی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات دبئی میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو اسمارٹ چھتری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رمضان میں عمرہ زائرین کیلیے 3 اہم شرائط

    مفت اسمارٹ چھتری منصوبے کا ابتدائی طور پر کینیڈا کی معروف امبریلا شیئر سروس کمپنی ’امبرہ سٹی‘ کے تعاون سے الغبیبہ بس اور میٹرو اسٹیشن پر شروع کیا جا رہا ہے اور اگر سروس کامیاب رہی تو اسے تین ماہ بعد دیگر بس اور میٹرو اسٹیشنز پر بھی شروع کیا جائے گا۔

  • دبئی میں لگ رہی ہے سب سے بڑی سیل

    دبئی میں لگ رہی ہے سب سے بڑی سیل

    دبئی: خلیجی ریاست دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ایک ایسی سیل لگنے والی ہے جس کے لیے دنیا بھر سے شاپنگ کے شائقین یقیناً دبئی کا رخ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں اگست کی 24 سے 26 تاریخ تک انتہائی بڑی کلیئرنس سیل لگنے والی ہے جس میں پچاس سے زائد بڑے برانڈز پر 80 فیصد تک ڈسکاؤنٹ میسر ہوگا۔

    عرب میڈیا ذرائع کے مطابق یہ سیل ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے زابیل ہال نمبر 1‘2 اور 3 میں صبح گیارہ بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہے گی اور وہاں جو آفرز دی جائیں گی وہ دبئی کے کسی بھی مال یا اسٹور پر دستیاب نہیں ہوگی۔

    Dubai sale

    کہا جارہا ہے کہ سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ کپڑے‘ جیولری ‘ کاسمیٹیکس‘ اسکن کیئر پراڈکٹس‘ جوتے‘ بیگ ‘ خوشبویات اور ان دیگر مصنوعات پر دیا جائے گا جو کہ خواتین گاہکوں کی دلچسپی کا سب سے بڑا مرکز ہیں۔

    ریاض سے ابوظہبی کا فاصلہ صرف 80 منٹ میں‌ طے ہوگا*

     ابھی یہ حیران کن آفر ختم نہیں ہوئے ہے بلکہ ہر تین سو درہم کی خریداری پر آپ کو ایک ٹکٹ بھی دیا جائے گا جس میں پانچ ہزار درہم کا نقد انعام یا پھر رینالٹ کولیوز کی دو شاندار گاڑیاں آپ جیت سکتے ہیں ۔

    اگر آپ صرف ونڈو زشاپنگ کرنے کے لئے وہاں جانا چارہے ہیں تو آپ پہلے سے جان لیں کہ یہ شاندار نظارے آپ مفت نہیں دیکھ سکتے بلکہ نمائش میں داخلے پر ٹکٹ مقرر ہے جس کی قیمت دس درہم فی کس ہے۔

    dubai sale

    تو پھر آپ انتظار کس بات کا کررہے ہیں اگر آپ دبئی یا گرد و نواح میں مقیم ہیں تو اپنا شیڈول دیکھ لیجئے اور اگر آپ کے رشتے دار دبئی میں مقیم ہیں تو یقیناً ان سے کسی تحفے کی فرمائش کرنے کا نادر موقعہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔