Tag: Dubai visa

  • دبئی کا ویزا دوبارہ لگوانے کے لیے کیا کیا جائے؟

    دبئی کا ویزا دوبارہ لگوانے کے لیے کیا کیا جائے؟

    دبئی : دنیا بھر سے روزگار کے حصول کیلئے دبئی جانے والے غیر ملکیوں کیلئے دبئی امیگریشن نے تمام اقامہ ہولڈرز کی سہولت کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں محکمہ امیگریشن نے پاسپورٹ کی گمشدگی اور اس پر دوبارہ ویزا لگائے جانے کے مراحل کی وضاحت کی ہے۔

    ایسے اقامہ ہولڈرز جن کے ویزا لگے ہوئے پاسپورٹ گم ہو جاتے ہیں وہ نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد ان پر دبئی کا ویزا دوبارہ لگوا سکتے ہیں۔

    امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی میں امیگریشن کے ادارے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اقامہ ہولڈر غیرملکی جن کے کارآمد پاسپورٹ جن پر دبئی کاویزا لگا ہوا ہے انہیں چاہئے کہ پاسپورٹ کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے میں کریں جس کے لیے باقاعدہ فارم بھرنا ہوگا۔

    پاسپورٹ کی گمشدگی کی اطلاع دینے کے لیے امیگریشن آفس کی جانب سے مختلف درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق غیرملکی کی زیر کفالت فیملی ممبران میں سے کسی کا پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں قریبی تھانے میں اطلاع کی جائے۔

    ملازمت پیشہ افراد جو کسی کمپنی میں کام کرتے ہیں انکا پاسپورٹ گم ہونے پر گورنریٹ کے شعبہ ویزا میں اطلاع کرنے سے قبل متعلقہ پولیس سٹیشن میں کمپنی کے لیٹرپیڈ پردرخواست دی جائے جس میں پاسپورٹ کا نمبر اورگمشدگی کی تفصیلات درج ہوں۔

    اس کے علاوہ مقامی تھانے میں دی جانے والی درخواست کے ہمراہ کمپنی کے لائسنس کی کاپی بھی منسلک کی جائے۔

    گھریلو ملازمین کا کارآمد پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں پولیس سٹیشن کو دی جانے والی درخواست میں کفیل کی معلومات بھی فراہم کی جائیں اوراس کے ساتھ کفیل کے پاسپورٹ کی کاپی بھی منسلک کی جائے۔

    امیگریشن قانون کے مطابق پاسپورٹ گم ہونے کی اطلاع متعدد اداروں میں دی جاتی ہے جن میں غیر ملکیوں کے امورسے متعلقہ ادارہ اور دبئی کی عدالت کا مخصوص شعبہ شامل ہے۔

    پولیس میں دی گئی ابتدائی رپورٹ کے ساتھ گورنریٹ میں ویزہ سیکشن اور پراسیکیوشن کے ادارے اور اس کے بعد غیر ملکیوں کے امور سے متعلق ادارہ جہاں سے ویزا جاری ہوا تھا کوبھی مطلع کیاجائے گا۔

    ان اداروں سے درخواست اورابتدائی پولیس رپورٹ کی تصدیق کرانے کے بعد دوبارہ اسی پولیس سٹیشن جہاں سے ابتدائی رپورٹ حاصل کی گئی تھی سے پاسپورٹ کی گمشدگی کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ حاصل کیاجائے۔

    پاسپورٹ کی گمشدگی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے ملک کے سفارتخانے سے نیا پاسپورٹ جاری کرایا جائے جس کے بعد غیرملکیوں کے امورکے ادارے سے رجوع کیا جائے جہاں نئے پاسپورٹ پر ویزا اسٹمپ کر دیا جائے گا۔ ویزا اسی تاریخ کے لیے کارآمد ہوگا جو پرانے ویزے کی ایکسپائری تھی۔

    اقامہ ہولڈر کا پاسپورٹ دبئی سے باہر گم ہونے کی صورت میں وہ اپنے ملک کے قانون کے مطابق ڈبلیکیٹ پاسپورٹ جاری کرائے گا جس کے بعد دبئی کے سفارت خانے سے رجوع کرکے وہاں سے انٹری پرمٹ حاصل کیا جائے تاکہ دبئی میں داخل ہوا جا سکے۔

  • دبئی حکام کا 3 سالہ مدت کے لئے نئے ویزے کا اعلان

    دبئی حکام کا 3 سالہ مدت کے لئے نئے ویزے کا اعلان

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے 3 سالہ مدت کے لئے نئے ویزے کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد میڈیا ، تعلیم ، ٹیکنالوجی، آرٹ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنسی کے شعبوں میں عالمی ہنر مندوں اور پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق فری لانس کام کے لئے ٹیلنٹ پاس ‘ لائسنس کا اجرا کیا ہے، نئے فری لانس لائسنس کے ساتھ 3 سالہ دبئی ویزا دیا جائے گا، نیا لائسنس دنیا بھر میں خصوصی مہارت رکھنے والے افراد کے لئے دستیاب ہونگے، جس کا مقصد میڈیا ، تعلیم ، ٹیکنالوجی، آرٹ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنسی کے شعبوں میں عالمی ہنر مندوں اور پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی ایئرپورٹ فری زون نے دبئی کلچر اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ نئے اقدام کو آسان بنایا جا سکے ، یہ معاہدہ لائسنسوں، ویزوں اور دیگر خدمات پر کارروائی کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کا فریم ورک تیار کرتا ہے

    ٹیلنٹ پاس لائسنس کی چند خصوصیات

    لائسنس کا حامل شخص دفتری جگہ کرائے پر لینے کے علاوہ تین سال کے لیے رہائشی ویزا حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔

    صارفین کے نیٹ ورک تک مکمل سائی حاصل ہوگی جس میں بین الاقوامی کمپنیوں سے لے کر کاروباری افراد شامل ہونگے۔فری زون کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہوگی جو انہیں کام ، معاہدوں اور خدمات تک آسان رسائی کے لیے صارفین سے رابطہ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور انہیں اپنے صارفین کے امکانات کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

    مزید یہ کہ ‘ٹیلنٹ پاس’ کی طرف سے پیش کردہ لائسنسوں کے پورٹ فولیو کا حصہ ہے، ان میں درآمد ، برآمد کے لیے مندرجہ ذیل تجارتی لائسنس شامل ہیں

    ایک عام کامرس لائسنس

    روشنی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں اور پیکیجنگ اور اسمبلی کے لئے صنعتی لائسنس

    سامان اور خدمات کی آن لائن تجارت کے لیے ای کامرس لائسنس

    خدمات کا لائسنس

    محکمہ اقتصادی ترقی کے ساتھ شراکت میں جاری کردہ لائسنس، جو دبئی ایئرپورٹ فری زون میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو فری زون سے باہر کام کرنے کے لیے دفتر کی جگہ کی ضرورت کے بغیر محکمہ کے لائسنس کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ دبئی ایئرپورٹ فری زون 20 سے زیادہ اہم اقتصادی شعبوں میں 1,800 سے زیادہ کمپنیوں کا گھر ہے ، جس میں ملٹی نیشنل کمپنیاں 30 فیصد سے زیادہ ہیں ، توقع ہے کہ اس اقدام سے فری زون میں کاروباری ماحول کو مزید تقویت ملے گی اور جدت پسندوں اور ہنرمندوں کے لیے ایک عالمی منزل کے طور پر دبئی کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔