Tag: Dubai

  • مقابلۂ حسن اور زیادہ دودھ کے لیے دبئی کے سائنس دانوں نے اونٹوں کی کلوننگ تیز کر دی

    مقابلۂ حسن اور زیادہ دودھ کے لیے دبئی کے سائنس دانوں نے اونٹوں کی کلوننگ تیز کر دی

    دبئی: مقابلۂ حسن اور زیادہ دودھ کے لیے دبئی کے سائنس دانوں نے اونٹوں کی کلوننگ تیز کر دی ہے، دوسری طرف کلون اونٹوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقابلوں کے لیے خوب صورت اور تیز رفتار اونٹوں کی مانگ میں اضافے کے بعد دبئی کے سائنسی تحقیقی مرکز کے ماہرین اونٹوں کی کلوننگ کے منصوبے پر 24 گھنٹے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

    اس منصوبے کا مقصد ایسے مثالی اونٹ پیدا کرنا ہے جو مختلف مقابلوں کے لیے موزوں قرار دیے جائیں، اس سائنسی اور کلوننگ اسکیم کے تحت اونٹوں کے ہونٹ، گردن اوران کی رفتار کو مثالی بنانے پر کام ہو رہا ہے۔

    ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق اونٹ کلوننگ کی مانگ اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ان کی ٹیم کو اسے پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ ہر سال 10 ،20 یا اس سے زائد کلون اونٹ پیدا کیے جا رہے ہیں، اس سال کلوننگ کے ذریعے اب تک 28 اونٹیاں حاملہ ہوئی ہیں، جب کہ پچھلے سال ان کی تعداد 20 تھی۔

    دبئی میں دنیا کی پہلی کلون شدہ اونٹنی جس کا نام انجاز ہے

    خوب صورتی کے ساتھ ساتھ زیادہ دودھ دینے والی اونٹنی پیدا کرنے پر بھی سائنس دان کامیاب ہو چکے ہیں، کچھ اونٹنیوں کو کلون کیا گیا ہے، جو روزانہ 35 لیٹر سے زیادہ دودھ دیتی ہیں، جب کہ عام حالات میں ایک اونٹنی اوسطاً 5 لیٹر سے زیادہ دوھ نہیں دیتی۔

    بہت سے ایسے لوگ ہیں جو زیادہ دودھ دینے والی خوب صورت اونٹنیوں کے حصول کی بجائے ان کی رفتار، جسمانی ساخت اور خوب صورتی کی وجہ سے بھی کلوننگ کراتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 12 سال قبل دبئی نے کلوننگ کے ذریعے دنیا کے پہلے اونٹ کی پیدائش کا اعلان کیا تھا، پانچ سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے بعد 8 اپریل 2009 کو پہلا کلوننگ اونٹ دنیا میں آیا، اسے ’انجاز‘ کا نام دیا گیا تھا۔

  • دبئی ایکسپو: سیاحوں کے لئے منفرد بس سروس کا آغاز

    دبئی ایکسپو: سیاحوں کے لئے منفرد بس سروس کا آغاز

    دبئی: یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ‘دبئی ایکسپو’ کے لئے منفرد ، ہموار اور تیز ترین ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے ” ایکسپو رائڈر” کے نام سے عوامی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بسیں دبئی بھر سے مہمانوں کو بغیر معاوضے کے ایکسپو میں لائیں گی۔

    آر ٹی اے کے ڈی جی وچیئرمین بورڈ مطر محمد الطائر کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے ایکسپو 2020 دبئی کیلئے منفرد ، ہموار اور تیز ترین انداز میں ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے تاکہ دبئی اور ملک کے مختلف مقامات سے لوگوں کو 203 خصوصی بسوں کے ذریعے اس نمائش میں لایا جاسکے۔

    ان بسوں میں حفاظت اور سہولت کے اعلی ترین معیارکو یقینی بنایا گیا ہے اور انکی نشستیں بہت آرام دہ ہیں ، یہ بسیں یورو سکس لو کاربن معیار کی ہیں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی بسیں ہیں۔

    بسوں کے روٹ

    مطر محمد الطائر نے بتایا کہ دبئی کے مختلف مقامات سے لوگوں کو ایکسپو لانے کیلئے 57 بسیں مقرر کی ہیں جو یومیہ 455 سے 476 پھیرے لگائیں گی ، ان کیلئے نو اسٹیشنز کا تعین کیا گیا ہے۔

    ان میں پہلا اسٹیشن پام جمیرۃ کا ہے جہاں کیلئے یومیہ 54 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 57 ہوجائے گی ، اس میں ہر پندرہ منٹ بعد بس سروس ملے گی۔

    دوسرا سٹیشن البراحۃ کا ہوگا جہاں کیلئے یومیہ 62 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 68 ہوجائے گی ، اس میں ہر تیس منٹ بعد بس سروس ملے گی e-_gxumwuam1gmaتیسرا سٹیشن الغبیبۃ کا ہوگا جو کہ مختلف میٹرو ، پبلک روٹس ، میرین ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی روٹس سے مربوط ہے ، اس کیلئے 12 بسیں مختص ہیں جو یومیہ 70 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 72 ہوجائے گی۔

    چوتھا سٹیشن ایتصلات کا ہے جوکہ گرین لائن پر ایتصلات میٹرو اسٹیشن سے منسلک ہے ، اس کیلئے یومیہ 70 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 72 ہوجائے گی۔

    پانچواں سٹیشن گلوبل ویلج کا ہے ہفتے کے تمام دن ہر ساٹھ منٹ بعد بس چلے گی اور یہ یومیہ 10 پھیرے لگائے گی۔

    چھٹا اور ساتواں اسٹیشنز انٹرنیشنل سٹی اور دبئی سیلیکون اوسس ہیں، جہاں کیلئے یومیہ 78 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 82 ہوجائے گی ۔ اس میں ہر پندرہ منٹ بعد بس سروس ملے گی۔

    آٹھواں اسٹیشن دبئی مال کا ہے جس کیلئے پانچ بسیں مختص ہیں ، یہ ہفتے کے ساتوں دن دونوں جانب یومیہ 52 چکر لگائیں گی۔

  • سٹیلائٹ سے لی گئی  یہ دلکش تصویر کس عرب ملک کی ہے؟

    سٹیلائٹ سے لی گئی یہ دلکش تصویر کس عرب ملک کی ہے؟

    دبئی: دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی خلا سے لی گئی خوبصورت تصویر دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کے آغاز میں صرف ایک مہینہ باقی ہے اور خلا سے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی لی گئی تصویر ظاہر کرتی ہے کہ دبئی دنیا کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

    ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ کی تصویر محمد بن راشد اسپیس سینٹر کی جانب سے خلیفہ سٹیلائٹ کی مدد سے لی گئی ہے، اس تصویر میں ال وصل ڈوم اور ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ کے متعدد حصے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔

    محمد بن راشد اسپیس سینٹر کی جانب سے تصویر ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایکسپو دوہزار بیس شروع ہونے میں ایک مہینہ باقی ہے، یہ تصویر خلیفہ سٹیلائٹ کی مدد سے خلا سے کھینچی گئی ہے، جس میں گلوبل کلچرل ایونٹ کی وہ سائٹ دکھائی دے رہی ہے جو یو اے ای میں ایک سو اکانوے ممالک کو اکٹھا کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020 کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ آج صبح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ووزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ کا دورہ کیا تھا انہوں نے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ کرونا وبا کے آغاز کے بعد سے دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کے لئے پویلین تیار ہے۔

    واضح رہے کہ ال وصل ڈوم دنیا کا سب سے بڑا پروجیکشن سرفیس ہے۔

  • گاڑی کی نمبر پلیٹ 16 کروڑ روپے میں فروخت

    گاڑی کی نمبر پلیٹ 16 کروڑ روپے میں فروخت

    دبئی: دبئی میں ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ 16 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں E 55 نمبر کی پلیٹ 16 کروڑ (3.64ملین درہم) میں فروخت ہو گئی ہے۔

    دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز کاروں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی، ڈبلیو 29 کی بولی دو اعشاریہ پانچ ملین درہم، جب کہ ایکس 35 کی بولی دو اعشاریہ چار ملین درہم کی رہی۔

    دبئی میں کاروں کی خصوصی نمبر پلیٹس کے لیے 36 ملین درہم سے زائد کی بولیاں لگائی گئیں، نیلامی میں آر ٹی اے نے سو قسم کی ڈبل، ٹرپل، چار گنا اور پانچ اعداد والے نمبروں کی بولیاں لگوائیں۔عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، آر ٹی اے نے ہوٹل مینجمنٹ کے تعاون سے نیلامی کے مقام پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔

    نیلامی میں محدود نشستیں لگائی گئی تھیں، اور بولی کی رجسٹریشن بھی ہال ہی میں کی جا رہی تھی۔

  • دبئی : ملازمین کو کتنی چھٹیاں مل سکتی ہیں؟

    دبئی : ملازمین کو کتنی چھٹیاں مل سکتی ہیں؟

    یو اے ای : دبئی میں مقیم ملازمت پیشہ افراد کی سالانہ اور بیماری کی چھٹیاں کتنی ہوں گی اور کوئی ملازم انہیں کیسے حاصل کر سکتا ہے۔

    اس حوالے سے مقامی ویب سائٹ پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ملازم کو اپنی سالانہ اور بیماری کی چھٹیوں کے لیے کیا سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    کسی بھی ادارے میں کام کرنے والے ملازم کو قانون کے مطابق چھٹیوں کی فراہمی اس کا حق ہوتا ہے، سالانہ اور بیماری کی چھٹیوں کی سہولت کیلئے وہ درخواست کے ذریعے اپنا حق حاصل کرسکتا ہے۔

    خلیج اردو ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں موجود کسی بھی کمپنی کے ملازم کیلئے وفاقی قانون نمبر 8لاگو ہوتا ہے جبکہ ایک ملازم جو تین مہینے کا پروبیشن پیریڈ گزارتا ہے تو وہ 15یوم کی چھٹیاں مکمل تنخواہ کے ساتھ گزار سکتا ہے۔

    قانون کے مطابق اگر وہ اگلے تیس دن تک بھی چھٹیوں پر ہو تو اسے آدھی تنخواہ ملے گی، اور اس کے بعد کی گئی دیگر چھٹیوں میں تنخواہ نہیں ملے گی۔

    یہ قانون ملازمت کے قانون آرٹیکل 83کے عین مطابق ہے، جس میں ابت6دائی آزمائشی دورانیہ پروبیشن پیریڈ کے دوران ملازم کو کوئی چھٹی نہیں ملے گی۔ اس کے علاوہ جب وہ اس دورانیے سے گزرتا ہے تو اسے بیماری کی چھٹیاں 90دن سے زیادہ نہیں ملیں گی جو درج بالا طریقہ کار کے مطابق ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران میں 50 فی صد سے زیادہ آبادی کو کووِیڈ-19 کی ویکسین لگانا چاہتی ہے۔

    اس وقت ملک میں چین کی قومی دواساز فرم سائنو فارم کی تیارکردہ ویکسین شہریوں اورمکینوں کو مفت لگائی جارہی ہے۔ البتہ امارت دبئی میں اس کے علاوہ امریکی فرم فائزر اور جرمن بائیو این ٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین بھی لگائی جارہی ہے۔

  • پانچ ستمبر سے ———– یو اے ای نے اہم اعلان کر ڈالا

    پانچ ستمبر سے ———– یو اے ای نے اہم اعلان کر ڈالا

    ابوظبی: پانچ ستمبر سے ابوظبی میں دفتری استعداد کار کی گنجائش کتنی ہوگی؟ حکام نے بتادیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظبی کے سرکاری ادارے اور کمپنیاں پانچ ستمبر سے کام کی جگہوں پر سو فیصد افرادی قوت کے ساتھ واپس آسکتی ہیں، اس بات کا باقاعدہ اعلان آج کردیا گیا ہے۔

    اعلان میں کہا گیا کہ تمام ملازمین کو حکومت کی کووڈ ٹیسٹنگ کی ضروریات پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی، ایسے افراد جو مکمل ویکسینیٹڈ ہیں، ان کے ساتھ ساتھ جو لوگ ویکسی نیشن سے مستثنیٰ ہونگے انہیں ‘الہسن ایپ’ پر گرین اسٹیٹس دکھانے کی ضرورت ہوگی جبکہ نان ویکسینیڈ ملازمین کو ہر سات دن بعد کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

    حکام نے واضح کیا کہ تقاضوں پر عمل کرنے میں ناکام رہنے والوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر حاضری کو ان کی سالانہ چھٹی یا ماہانہ تنخواہ سے کاٹا کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے باوجود متحدہ عرب امارات کی ایکسپورٹ میں اضافہ

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکہ لگانے والے زائرین اور کاہگوں کو الہسن گرین ایپ پر سبز رنگ دکھانا ہوگا، جبکہ نان ویکیسنیڈ افراد کو اڑتالیس گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانا چاہیے، گریڈ دس یا اس سے کم عمر کے بچے کے والدین کے لئے ریمورٹ ورکنگ کی اجازت ہوگی جو طبی اجازت اور تعلیمی ادارے کے بیان کی بنیاد پر ذاتی طور پر اسکول حاضری سے مستثنیٰ ہے، آجر سرکاری قواعد وضوابط کی بنیاد پر اضافی اجازت دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ابوظبی میں فعال ہونے والے گرین پاس سسٹم نے حال ہی میں عوامی مقامات پر کووڈ ویکسینیڈ رہائشیوں اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    یاد رہے کہ الہسن ایپ پر گرین پاس کووڈ نائنٹین پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج کے بعد ویکسین شدہ افراد کے لئے فعال کیا جاتا ہے جسکا اسٹیٹس تیس دن تک فعال رہتا ہے۔

  • پاک افغان سیریز کے لیے پلان بی تیار

    پاک افغان سیریز کے لیے پلان بی تیار

    لاہور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے حکمت عملی بنالی ہے، پلان بی کے تحت افغان کھلاڑی پاکستان کے راستے دبئی پھر سری لنکا جاسکتے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کو آئندہ ماہ سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے،پاک افغان ون ڈے سیریز تین ستمبر سےشروع ہونی ہے، افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنےکے بعدسے کوئی فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہوسکا ہے۔

    سیریز کے  آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کو سری لنکا میں تین روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان کرکٹ ٹیم نے کابل میں ٹریننگ شروع کردی

    افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیٹو حامد شنواری پراُمید ہے کہ دونوں ممالک کےد رمیان سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی تاہم انہوں نے ٹور سے متعلق لاجسٹک مسائل کا اعتراف کیا.

    حامد شنواری کا مزید کہنا تھا کہ ہم آفس جارہے ہیں، ہم جلد ازجلد افغانستان ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کے لئے پُرامید ہے،افغانستان سے فلائٹ آپریشن میں ایک خلا ہے، لیکن جیسے ہی ہمیں فلائٹ ملتی ہے، ہم روانہ ہوجائیں گے۔

  • دبئی حکومت کی ہوٹلوں اور ریستورانوں کیلئے نئی ہدایات

    دبئی حکومت کی ہوٹلوں اور ریستورانوں کیلئے نئی ہدایات

    دبئی : کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی پابندیوں اور ہدایات سے متعلق دبئی حکومت نے ہوٹلوں اور ریستورانوں کیلئے احکامات جاری کیے ہیں

    دبئی محکمہ سیاحت و مارکیٹنگ نے ہوٹلوں کو سو فیصد گنجائش استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ دبئی میڈیا کے مطابق محکمہ سیاحت و مارکیٹنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے نئے ضابطے تیار کیے گئے ہیں۔ تمام سرمایہ کاروں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کے مدیران کو مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔

    ہوٹلوں اور ریستورانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 80 فیصد تک گنجائش استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیبلز کے درمیان فاصلہ ڈیڑھ سے دو میٹر تک کا رکھا جا سکتا ہے۔ وبا سے قبل کے اوقات کار بحال کیے جا سکتے ہیں۔ محکمے سے جاری ہونے والی ہدایات اور اجازت ناموں کی پابندی کرنا ہوگی۔

    ریستوران اور قہوہ خانے صبح 3 بجے تک کاروبار کرسکتے ہیں بشرطیکہ ضوابط کی پابندی کریں۔ تمام تفریحی مقامات، شو روم، عجائب گھروں، سینما گھروں اور سیاحتی سرگرمیوں سے منسلک اداروں کو 80 فیصد تک گنجائش استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

    کاروباری سرگرمیوں میں سو فیصد گنجائش استعمال کی جا سکتی ہے بشرطیکہ کورونا ایس او پیز کی پابندی ہو رہی ہو۔

    بند مقامات پر سماجی پروگراموں میں شرکاء کی تعداد 2500 تک کی اجازت دے دی گئی جبکہ کھلے مقامات پر 5ہزار تک افراد جمع ہوسکتے ہیں- ویکسین کی پابندی ضروری نہیں ہوگی۔

    ایسے تمام مقامات جہاں کھیلوں کے پروگرام اور تفریحی سرگرمیاں ہو رہی ہوں وہاں 60 فیصد تک گنجائش استعمال کی جا سکتی ہے اس پر کوئی انتہائی حد مقرر نہیں اور ویکسین کی پابندی بھی ضروری نہیں۔

    انعامات کی تقسیم اور ادارہ جاتی تقریبات میں ایک ہزار تک افراد شرکت کر سکتے ہیں یہاں ویکسین کی پابندی نہیں، ساٹھ فیصد تک گنجائش استعمال کی جا سکتی ہے بشرطیکہ 300 سے زیادہ افراد نہ ہوں۔

    ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ پروگرام کے ذمہ داران کو یہ اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کی ذمہ داری سو فیصد ان کی ہی ہوگی۔

  • دبئی : پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کاروں سے متعلق نیا حکم جاری

    دبئی : پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کاروں سے متعلق نیا حکم جاری

    دبئی : دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں کاروں کے ذریعے مسافر ٹرانسپورٹ کی ریگولیشن سے متعلق ایگزیکٹو کونسل قرارداد نمبر 6 مجریہ 2016 میں ترمیم کے تحت ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 20 مجریہ 2021 کو جاری کردیا ہے۔

    یہ اقدام دبئی کے اسٹریٹجک شعبوں کے ریگولیٹری فریم ورک کے ازسر نوجائزہ کے بعد کیا گیا ہے تاکہ شہر میں معیار زندگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے یہاں عالمی معیار کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

    اس نئی قرار داد کا نفاذ تمام دبئی میں ہوگا جن میں خصوصی ترقیاتی زونز اور فری زونز شامل ہیں، نئی قرارداد کے ذریعے سال 2016کی قرارداد نمبر 6 کی شقوں ایک، دو، پانچ اور سات میں ترامیم کی گئی ہیں۔

    کلاز ون میں ترمیم کا سابقہ قرارداد میں درج تعریف اور شرائط سے تعلق ہے، کلاز ٹو میں کی جانے والی ترمیم میں آر ٹی اے کے ذیلی ادارہ پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے کردار کو وضع کیا گیا ہے جس میں لائسنس اور پرمٹس کا اجراء شامل ہے۔

    ایجنسی کو پرعزم افراد کیلئے ٹیکسی استعمال کی ہدایات بنانے کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ ٹیکسی سروس والی کمپنیاں پرمٹس کی شرائط کو مکمل انجام دیں۔

    شق فائیو میں تبدیلی کرکے ایسی خلاف ورزیوں کا تعین کیا گیا ہے جن پر جرمانے عائد ہوسکتے ہیں ۔ شق 7 میں ترمیم کا تعلق عائد جرمانوں سے ہے۔

    اس کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب کارپوریٹ والوں کو 50 ہزار درہم اور انفرادی لوگوں کو 30 ہزار درہم جرمانہ ہوسکے گا یہ نئی قرارداد اپنے اجراء کے دن سے نافذالعمل ہے اور اسے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا جائے گا۔

  • دبئی ایکسپو 2020 کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

    دبئی ایکسپو 2020 کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی امارات ایئر لائن نے دبئی میں ہونے والی ایکسپو کا ایک روز کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا، یہ سہولت مخصوص مسافروں کے لیے ہوگی۔

    امارتی میڈیا کے مطابق امارات ایئر کا کہنا ہے کہ دبئی آنے والے مسافروں کو ایکسپو 2020 دیکھنے کے لیےایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا، یہ پیشکش یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

    دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے ایسے مسافر جو امارات ایئر کے ذریعے ان تاریخوں میں متحدہ عرب امارات آئیں گے انہیں ایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔

    مفت ٹکٹ کی پیشکش ان ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی ہوگی جو امارات ایئر کے ذریعے سفر کر رہے ہوں گے اور ان کا دبئی میں قیام 6 گھنٹے سے زائد کا ہوگا۔

    ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو کے لیے مفت ٹکٹ کے دن کا انتخاب مسافر کا اختیار ہوگا۔ مسافر یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک کی کوئی بھی تاریخ کو ایکسپو دیکھنے کےلیے مخصوص کرسکتے ہیں۔

    ایکسپو میں شرکت کرنے کے لیے مفت ٹکٹ کے حصول کے مرحلے کو مزید آسان بناتے ہوئے امارت ایئر نے ویب سائٹ پر ای میل مخصوص کی ہے جس کے ذریعے اعلان کردہ تاریخوں میں امارات ایئر سے سفر کرنے والے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔

    ایئر لائن نے واضح کیا ہے کہ مفت ٹکٹ کو فروخت کیا جاسکے گا اور نہ اس کا تبادلہ کیا جاسکے گا، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرواز منسوخ یا تبدیل ہونے کی صورت میں ٹکٹ کارآمد نہیں رہے گا تاہم مسافر نئے ٹکٹ کے لیے کلیم کر سکیں گے۔