Tag: Dubai

  • دبئی: روزانہ 12 گھنٹے کاروبار کی اجازت

    دبئی: روزانہ 12 گھنٹے کاروبار کی اجازت

    دبئی: دبئی کے حکام نے تجارتی اداروں کو روزانہ 12 گھنٹے کاروبار کی اجازت دی ہے، تاہم اس کے لیے سخت حفاظتی اصول اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی حکام نے تجارتی اداروں کو روزانہ 12 گھنٹے کاروبار کی اجازت دی ہے، روزانہ صبح 8 سے رات 8 بجے تک کاروبار کر سکیں گے۔

    متعلقہ حکام نے تجارتی اداروں کو کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے یہ پابندی لگائی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات کی مکمل پابندی کریں۔

    حکام نے ہدایت کی ہے کہ کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے والے تجارتی ادارے روزانہ صبح 8 سے رات 8 بجے تک سماجی دوری اور سینی ٹائزنگ جیسے حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں اور کرفیو پاس بھی جاری کروائیں۔

    دبئی کے اقتصادی حکام نے واضح کیا ہے کہ دبئی میں گوشت، سبزی، پھل، میوہ جات، آٹا، پسی ہوئی اشیا، مٹھائیوں، چاکلیٹ، مچھلیوں، قہوے، کافی اور چائے کے کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔

    ان تمام سرگرمیوں سے متعلق تاجر اپنا کاروبار معمول کے مطابق کر سکیں گے تاہم حفاظتی تدابیر کی پابندی کا اطمینان حاصل کرنے کے لیے بازاروں اور تجارتی ادارو ں میں وقتاً فوقتاً چھاپے مارے جائیں گے۔

  • دبئی میں کرونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ

    دبئی میں کرونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ

    ابو ظہبی: دبئی کے صحت حکام نے کرونا وائرس کے متاثرین کی جانچ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے طبی خدمات کے ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خلیفہ بن دراس نے بتایا کہ طبی امداد پیش کرنے والے صحت اہلکار مریضوں کو چیک کرتے وقت اسمارٹ ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں۔

    ان کے مطابق اس کے ذریعے وہ اس بات کا پتہ لگا لیتے ہیں کہ کرونا وائرس کا مشتبہ مریض واقعی مرض میں واقعی مبتلا ہے یا نہیں۔

    خلیفہ بن دراس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جیسے ہی صحت اہلکار متعلقہ شخص پر نظر ڈالتا ہے فوراً ہی اسمارٹ ہیلمٹ اس انسان کا درجہ حرارت چیک کرلیتا ہے۔

    ہیلمٹ صحت اہلکار کو اس کے موبائل پر ایس ایم ایس کردیتا ہے جس میں یہ اطلاع ہوتی ہے کہ متعلقہ شخص کے جسم کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے یا معمول کے مطابق ہے، اگر درجہ حرارت بڑھا ہوا ہوتا ہے تو اس سے پتہ لگا لیا جاتا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا ممکنہ مریض ہے۔

    بن دراس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ کی بدولت صحت اہلکاروں کو کررونا وائرس لگنے سے تحفظ حاصل ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 4 ہزار 521 تک پہنچ چکی ہے، 4 اموات ہوچکی ہیں اور 852 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

  • کرونا وائرس: دنیا کا دوسرا بڑا شاپنگ مال بند

    کرونا وائرس: دنیا کا دوسرا بڑا شاپنگ مال بند

    دبئی: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دنیا کے دوسرے بڑے شاپنگ مال دبئی مال کی تفریحی سہولیات کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    دبئی مال کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ کہ ہمارے لیے ہمارے مہمانوں اور عملے کی صحت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔

    ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور متحدہ عرب امارات حکام کی ہدایات کے تحت دبئی مال، دبئی اوپرا اور دبئی مرینا مال 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

    دبئی اوپرا نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 31 مارچ تک کے تمام پروگرامز منسوخ کردیے گئے ہیں اور جن لوگوں نے ٹکٹس خرید رکھے تھے، ان کو ان کی رقم واپس کردی جائے گی۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ آن لائن ٹکٹ خریدنے والوں کی رقم آٹو میٹکلی ان کے اکاؤنٹ میں واپس آجائے گی البتہ اس عمل میں کچھ روز لگیں گے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں کو پہلے ہی 4 ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 98 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

  • دبئی میں“شیشہ”  پینے پر سخت پابندی عائد کردی گئی

    دبئی میں“شیشہ” پینے پر سخت پابندی عائد کردی گئی

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں "شیشہ” پینے پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے تمام ریستوران اور قہوہ خانوں سمیت دیگر تفریحی مراکز پر شیشہ پینے پر پابندی عائد ہوگئی، ہوٹل انتطامیہ کو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    دبئی میں شیشے پر پابندی صرف دو ہفتوں کے لیے عائد کی گئی ہے۔ جس کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

    مذکورہ پابندی عالمی کروناوائرس وبا کے تناظر میں معاشرے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک احتیاطی اقدام کے طور پر عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق آج (12 مارچ) سے ہوگیا۔

    سعودی عرب میں “شیشہ” پینے پر سخت پابندی عائد

    یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی حکومت نئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے تمام شیشہ مراکز اور قہوہ خانوں میں شیشہ پینے پر سخت پابندی عائد کی ہے۔

  • سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

    سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

    دبئی : دبئی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ، جس سے 47 ہزار ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے ، تنخواہ میں 150 درہم سے 3000 درہم تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں محکمہ انسانی وسائل کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ بن زاید الفلاسی نے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہ میں اضافے کی تصدیق کردی ہے ، جس سے 47 ہزار ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

    یہ ترامیم دبئی کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کے مطابق ہیں اور اس میں سرکاری محکموں کے وہ تمام ملازمین شامل ہیں ، جو 2018 کے دبئی ہیومن ریسورس مینجمنٹ لا نمبر (8) کے تابع ہیں، اس کے علاوہ عارضی یا پارٹ ٹائم ملازمین اور وہ ملازمین جن کی تنخواہ اپنے گریڈسے زیادہ ہے، اس میں شامل نہیں ہیں۔

    محکمہ انسانی وسائل کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ تنخواہ میں اضافہ 150 دہم سے 3000 درہم تک کیا جاسکتا ہے، جس کا اطلاق مارچ سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف ، تنخواہوں میں شاندار اضافہ

    یاد رہے گذشتہ ماہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے حکومت کی جانب سے دبئی کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کا اعلان کیا تھا ، اس اسکیم کا مقصد حکومت کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا، سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری لانا تھا ۔

    نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد ہوگا جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کے لیے 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ولی عہد شہزادہ نے کیریئر گریڈ پلیسمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی تھی ، اس کمیٹی کی سربراہی دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ الفالسی نےکی۔

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کا اعزاز برقرار

    آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کا اعزاز برقرار

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابراعظم کی پہلی اور کے ایل راہول دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی بیٹسمین کے ایل راہول دوسرے نمبر پر آگئے۔

    ٹی ٹوینٹی کی بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، عماد وسیم کا رینکنگ میں پانچواں جبکہ شاداب خان کا آٹھواں نمبر ہے، اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔

    مزید پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، قومی ٹیم اور کپتان کا راج برقرار

    اس کے علاوہ آئی سی سی کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری، کولن منرو چوتھی جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں اور گلین میکسویل چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے۔

  • سرکاری ملازمین  کے لئے نئی اسکیم متعارف ، تنخواہوں میں شاندار اضافہ

    سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف ، تنخواہوں میں شاندار اضافہ

    دبئی : اماراتی حکومت نے دبئی کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف کرادی ، جس کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے حکومت کی جانب سے دبئی کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کا اعلان کردیا۔

    نئی اسکیم کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا، اس اسکیم کا مقصد حکومت کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا، سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔

    نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد ہوگا جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کے لیے 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ حکومت نے ملازمین کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے انہیں اوقات کار میں سہولت ، جزوقتی ڈیوٹی کی سہولت بھی دی ہے، جس کے بعد سرکاری ملازمین گھر بیٹھ کر بھی ڈیوٹی انجام دے سکیں گے۔

    دوسری جانب ولی عہد شہزادہ نے کیریئر گریڈ پلیسمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دے دی، اس کمیٹی کی سربراہی دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ الفالسی کریں گے۔

    کمیٹی میں دبئی کے محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل اور دبئی کی سپریم قانون سازی کمیٹی کے سکریٹری جنرل بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نئی اسکیم میں بیان کردہ گریڈ اور تنخواہوں پر مبنی کیریئر گریڈ پلیسمنٹ لسٹوں کی منظوری دے گی۔

    حکومت دبئی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور گریڈز کا چارٹ بھی جاری کیا، اس موقع پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ تنخواہوں میں یہ تازہ ترین اضافہ دُبئی کے فرمانروا اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دُبئی کو ترقی دینے کے ویژن کے تحت کیا جا رہا ہے۔

  • دبئی میں ایک اور شاہکار عمارت کی تعمیر، دیکھنے  والے دنگ رہ جائیں گے

    دبئی میں ایک اور شاہکار عمارت کی تعمیر، دیکھنے والے دنگ رہ جائیں گے

    دبئی : دبئی میں دنیا کی بلندترین عمارتوں بعد ایک اور شاہکار عمارت تعمیر کی جارہی ہے، یہ عمارت اپنے منفرد ڈیزائن کے حوالے سے مشہور ہیں، فلک بوس ٹو ئن ٹاورز قابل دیدہوں گے، اسے دیکھنے کے لیے دنیا آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی تجارتی و تفریحی سرگرمیوں میں دنیا بھر کے شہروں میں اہمیت کا حامل ہیں، یہاں سارا سال سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہیں، جس کے باعث دبئی میں نہ صرف جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں بلکہ انوکھی عمارتیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔

    دبئی میں جلد ایک خوبصورت فلک بوس عمارت کا اضافہ ہونے جارہا ہے ، دنیا کے سب سے بلند ٹوئن ٹاورز جس کو ‘ون زعبیل’ کا نام دیا گیا ہے ، انگریزی حرف ’ایچ‘ کی شکل میں دبئی کمرشل زون کے اوپر تعمیر ہوگا اور اس پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

    ون زعبیل کو جاپان کی معروف کمپنی ’نیکین سکی‘ نے ڈیزائن کیا ہے، اس کے ایک ٹاور کی اونچائی 300 میٹر اور دوسرے کی 235 میٹر ہوگی اور دونوں کو 228 میٹر لمبے فولادی پل سے جوڑا جائے گا۔

    ٹوئن ٹاورز کو جوڑنے والے پل کو ’دی لنک‘ کا نام دیا گیا ہے، جو 360 کے زاویے سے ناظرین کو خوبصورت مناظر دیکھنے کا موقع مہیا کرے گا جبکہ ٹوئن ٹاورز کی تعمیر کا کام پروگرام کے مطابق 2021 کے موسم سرما میں مکمل ہوجائے گا۔

    ایثرا دبئی کمپنی ‘ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ ٹوئن ٹاورز دبئی میں قابل دیدہوں گے اور شاپنگ سینٹرز، اعلیٰ درجے کے ہوٹلز اور تفریحی مراکز کا مجموعہ ہوگا ، جسے دیکھنے کے لیے دنیا آئے گی۔

    خیال رہے ’ون زعبیل ‘ پروجیکٹ کے ڈیزائن کو کئی انعامات مل چکے ہیں، سال 2019 میں تعمیرات کے میدان میں جدت طرازی ایوارڈ کے تحت اسے بہترین ڈیزائن کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

  • شدید بارشوں کے باعث دبئی اور پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ

    شدید بارشوں کے باعث دبئی اور پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ

    دبئی/ کراچی : متحدہ عرب امارات (ایو اے ای ) میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

    پی آئی اے نے بھی تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک بار پھر خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

    دبئی میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سسلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

    جس کی وجہ ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، اکثر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، دوسری جانب پی آئی اے نے بھی تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔

    کراچی سے دبئی کی دو طرفہ پروازیں پی کے 213اور 214منسوخ جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی دو طرفہ پروازیں پی کے235اور 236منسوخ اور پشاورسے دبئی پروازیں پی کے 283 اور 284بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس سلسے میں پی آئی اے انتظامیہ نے منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کےلیے پلان تیار کرلیا۔

    کل اسلام آباد سے دبئی پروازوں کیلئے بوئنگ777بڑا جہاز آپریٹ کیا جائے گا، اس کے علاوہ لاہور سے دبئی پروازوں 203اور 204 کے لیے بھی بوئنگ 777 استعمال ہوگا۔

  • ایران نے دبئی کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

    ایران نے دبئی کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

    تہران: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری سخت ترین کشیدگی میں فریقین میں ایک دوسرے کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کر دیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے کارروائی کی تو ایران دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ رات بغداد میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد پاسداران انقلاب نے بیان میں تنبیہہ کی تھی کہ امریکا خطے سے اپنی افواج نکالے، ورنہ اسرائیل اور امریکی اتحادیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے، اگر امریکی اتحادی ممالک سے حملہ ہوا تو اس کا بھی بھرپور جواب دیں گے، آیندہ کسی امریکی حملے کی صورت میں مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

    ایران نے امریکا پر جوابی وار کر دیا، فوجی اڈوں پر دو بڑے حملوں میں 80 ہلاک

    غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ مغربی عراق میں عین الاسد میں واقع فوجی اڈے پر 9 راکٹ گرے، پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں 2 فوجی اڈے ایرانی حملوں کا نشانہ بنے، امریکی، اتحادی افواج پر درجن سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، ایرانی میزائلوں کا ہدف الاسد اور اربیل میں واقع فوجی اڈے تھے، حملوں میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا جا رہا ہے، امریکیوں اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔