Tag: Dubai

  • عوام کیلئے خوشخبری، دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کے آغاز کی تیاریاں

    عوام کیلئے خوشخبری، دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کے آغاز کی تیاریاں

    دبئی : عوام کیلئے فضائی ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسے میں دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال میں فضائی پبلک ٹرانسپورٹ شروع کر دی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فضائی ٹیکسی کا کرایہ زمینی ٹرانسپورٹ جتنا تو نہیں ہوگا البتہ عوام کی بڑی تعداد اس سے مستفیض ہو سکے گی۔

    دبئی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مطر الطایر نے کہا کہ ہم تیزی سے فضائی ٹیکسی سروس کی جانب بڑھ ہے ہیں توقع ہے کہ آغاز تین سے پانچ برس کے اندر کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فضائی ٹیکسی کے لیے بنیادی طور پر تین شرائط رکھی گئی ہیں جن میں سب سے اہم شرط مستحکم منصوبہ بندی اور انفراسٹرکچر ہے تاکہ اس قسم کے ذرائع مواصلات سے بہتر طور پر مستفیض ہوا جاسکے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈی جی ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فضائی ٹیکسی کے لیے انتہائی بلندی کی حد 15 سو فٹ رکھی گئی ہے، ابتدائی طور پر فضائی ٹیکسی اس سے زیادہ بلند پرواز نہیں کرسکے گی تاہم بعد میں اس وقت کی ٹیکنالوجی کے مطابق اس میں کمی و بیشی کی جاسکتی ہے۔

    ٹیکسی کے کرائے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فضائی ٹیکسی سروس کے کرایوں کو مناسب رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں تاہم گراؤنڈ ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں فضائی ٹیکسی کے کرایے زیادہ ہوں گے۔

    فضائی ٹیکسی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسی کا مجموعی وزن سواریوں سمیت 350 کلو گرام ہو گا،50 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار مقرر کی گئی ہے فضا میں 30 منٹ تک پرواز کرے گی۔

  • دبئی : دوا لینے کیلئے جانے والا نوجوان اچانک مالا مال ہوگیا

    دبئی : دوا لینے کیلئے جانے والا نوجوان اچانک مالا مال ہوگیا

    دبئی : خدا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے یہ مثال اس چینی باشندے پر صادق آتی ہے جو گھر سے والدہ کی دوائی لینے کیلئے نکلا اور جب واپس آیا تو اس کی زندگی بدل چکی تھی۔

    ایک ایسا ہی واقعہ دبئی میں 15سال سے مقیم چینی باشندے کے ساتھ پیش آیا، رُوئی گو نامی چینی نوجوان کی ضعیف والدہ جو بیمار بھی ہیں، وہ ان کی دوا لینے کیلئے علاقے میں موجود ایک نئے تجارتی مال میں گیا۔

    اس موقع پر مال کی انتظامیہ کی جانب سے ایک پرکشش انعامی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی اپنی قسمت آزمائے گا۔

    اس دوران اس نے مال سے ڈھائی سو درھم کی خریداری کی اور قرعہ اندازی میں شامل ہوگیا اور پھر اُس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب مال کی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی قرعہ اندازی میں اُسے یہ خوش خبری سُنائی گئی کہ وہ معمولی سی رقم خرچ کر کے دس لاکھ ریال کی قیمتی میسراتی گاڑی کا مالک بن گیا ہے۔

    اسے اندازہ نہیں تھا کہ قدرت اس پر اتنی مہربان ہوجائے گی کہ وہ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائے گا، چینی نوجوان کو اس بات پر کافی دیر تک یقین نہ آیا کہ اتنی جلدی بھی قسمت اُس پر مہربان ہوسکتی ہے وہ خوشی کے مارے رو پڑا۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے رُوئی گو کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سب ایک خواب سا لگ رہا ہے، اس شاپنگ مال نے مجھے اتنا خوش نصیب بنا دیا ہے کہ اب میں یہاں آتا رہوں گا۔

    سچ کہا ہے کسی نے کہ جب قسمت آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہو تو دروازہ فوری طور پر بڑی خوش مزاجی سے کھول دینا چاہیے اور قسمت کو گھر کے اندر آنے کا موقع بھی دینا چاہیے کیونکہ ایسے موقع بار بار نہیں ملتے۔

  • پاکستانیوں کو سعودی عرب، دبئی، قطر میں ملازمتیں ملنے کی خوشخبری

    پاکستانیوں کو سعودی عرب، دبئی، قطر میں ملازمتیں ملنے کی خوشخبری

    اسلام آباد : سعودی عرب، دبئی، قطر اور اومان نے پاکستانی لیبر کوٹے میں اضافہ کردیا ، خلیجی ممالک میں پاکستانی ورک فورس بڑھانےمیں زلفی بخاری نے کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے عرب ممالک کےساتھ رابطےکام کرگئے اور پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں تاریخی بہتری سامنے آئی ، پاکستان سے گلف ممالک میں جانے والی افرادی قوت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    سعودی عرب، دبئی، قطر اور اومان نے پاکستانی لیبرکوٹے میں اضافہ کردیا، سعودی عرب بھیجےجانےوالی ورک فورس207 فیصد تک بڑھ گئی ، صرف10 ماہ میں  2لاکھ58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے ، اس سے قبل صرف 84ہزار پاکستانی مزدور سعودی عرب پہنچ سکے تھے۔

    متحدہ عرب امارات اور قطرمیں بھی پاکستانیوں کا اضافی کوٹہ بھیجا گیا، ایک لاکھ77ہزار پاکستانی یواےای اور 24 ہزارسے زائد اومان پہنچ گئے۔

    خلیجی ممالک میں پاکستانی ورک فورس بڑھانےمیں زلفی بخاری نےکرداراداکیا، زلفی بخاری نےسعودی عرب،قطراوردبئی کےہنگامی دورے کئے اور سعودی حکام سےافرادی قوت بڑھانےکی باضابطہ درخواست کی۔

    زلفی بخاری نے کہا ملٹی بلین منصوبے نیو طائف سٹی کی تعمیرمیں پاکستانی لیبر کو موقع دیں، سعودی حکام نےپاکستانی افرادی قوت بڑھانےپررضا مندی ظاہرکر دی ، طائف سٹی سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم”مصند”کے لئے کوٹےمیں اضافہ کیا جائے گا۔

    پاکستان اور دبئی میں افرادی قوت کا ڈیٹا بیس جوڑنے کا معاہدہ بھی طے پاگیا ، زلفی بخاری، وزارت برائےہیومن ریسورس یواےای کے معاملات میں پیشرفت ہوئی۔

  • دبئی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان ٹیم آٹھویں نمبر پر

    دبئی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان ٹیم آٹھویں نمبر پر

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئی، بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش ہونے کے بعد 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

    آئی سی سی کی رینکنگ میں سر فہرست بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

    بلے بازوں کی فہرست میں سٹیو سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، اجنکیا ریحانے پانچویں، ہینری نکولس چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، بین سٹوکس نوویں اور مایانک اگروال دسویں نمبر پر ہیں۔

    باﺅلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، کاگیسو ربادا دوسرے، نیل ویگنر تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے، جسپریت بمرا پانچویں، جیمز اینڈرسن چھٹے، ویرنون فلینڈر ساتویں، کیمار روچ آٹھویں، جوش ہیزل ووڈ نوویں اور روی چندرن ایشوین دسویں نمبر پر ہیں۔

    آل راﺅنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے، رویندرا جدیجہ دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، ویرنون فلینڈر چوتھے، روی چندرن ایشوین پانچویں، پیٹ کومنز چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، معین علی نوویں اور ٹم ساﺅتھی دسویں نمبر پر ہیں۔

  • سیلفی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی

    سیلفی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی

    دبئی: ایڈونچر سے بھرپور اور حیرت انگیز سیلفی لینے کی کوشش میں ایک اور نوجوان لڑکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں نوجوان لڑکی 17 ویں منزل پر اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے سیلفی لینے کی کوشش میں توازن قائم نہیں رکھ سکی اور نیچے گر کر ہلاک ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں شیخ زاید شاہراہ پر واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے 17 ویں منزل کے فلیٹ پر مقیم ایشیائی لڑکی نے کھڑکی کے نزدیک کرسی رکھی اور اس پر چڑھ کر اس طرح سیلفی لینے کی کوشش کی جس سے عقب میں پورا شہر نظر آجائے۔

    اس کوشش میں لڑکی لڑکھڑائی اور سیدھے نیچے آن گری، 17 ویں منزل سے نیچے گرنے پر جواں سال لڑکی کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کو سیلفی لینے کا شوق تھا اور روز ہی کوئی نہ کوئی سیلفی لے کر رشتہ داروں کو بھیجتی رہتی تھی اس بار بھی شہر کے حسین منظر کو اپنے عقب میں عکس بند کرنے کی کوشش میں کھڑکی سے نیچے گر گئی۔

    سیلفی لینے کا جنون، دلہن سمیت تین افراد دریا میں‌ ڈوب کر ہلاک

    یہ سیلفی کی شوقین پہلی لڑکی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی درجنوں منچلے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سیلفیاں لیتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبر کو بھارت میں نوبیاہتا دلہن سمیت تین افراد سیلفی لینے کے جنون میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • دبئی سپر سیل، مختلف اشیاء پر 90 فیصد رعایت

    دبئی سپر سیل، مختلف اشیاء پر 90 فیصد رعایت

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں تین روزہ رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین مختلف اشیاء 90 فیصد خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سپر سیل کے ساتویں ایڈیشن کے موقع پر تین دن کی رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے، صارفین 90 فیصد رعایت پر مختلف اشیاء حاصل کرسکیں گے، سپر سیل 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گی۔

    متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے اپنے پیاروں کے لیے گفٹ اور دیگر آئٹمز خریدنے کا نادر موقع ہے۔

    دبئی فیسٹیول کے سی ای او احمد الخاجہ کے مطابق سپر سیل میں فیشن، بیوٹی، سونا، گھریلو اشیاء، الیکٹرونکس کا سامان ودیگر اشیاء مختلف شاپنگ مالز میں 90 فیصد رعایت پر دستیاب ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 60 فیصد خصوصی رعایت پر خریداری کرنے کا نادر موقع

    انہوں نے کہا کہ دبئی کے مختلف شاپنگ مالز کے 500 برانڈز اور 2000 آؤٹ لیٹس پر رعایتی سیل سے صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    احمد الخاجہ نے کہا کہ دبئی میں موجود سیاح بھی اس رعایتی سیل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پیاروں کے لیے قیمتی تحائف مناسب قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رعایتی سیل کے علاوہ شہریوں کے لیے اپنی فیملی اور بچوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں آمد کے موقع پر بیلون ٹوئسٹنگ اور فیس پینٹنگ کا منفرد اقدام کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس منعقد کی جانے والی لوٹ سیل سے نا صرف مقامی باشندوں، غیر ملکی مزدوروں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی استفادہ کیا تھا۔

  • پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادیں: معلومات کے تبادلے پر دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے معاملات طے

    پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادیں: معلومات کے تبادلے پر دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے معاملات طے

    اسلام آباد: ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق معلومات کے تبادلے پر دبئی میں میٹنگ ہوئی ہے، دبئی کا لینڈ ڈپارٹمنٹ فوری معلومات فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق معلومات کے تبادلے پر دبئی میں میٹنگ ہوئی ہے۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ملاقات 9 اور 10 اکتوبر کو ہوئی، دبئی کا لینڈ ڈپارٹمنٹ فوری معلومات فراہم کرے گا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقامے کے غلط استعمال کا بھی سدباب کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق متعدد پاکستانی سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران دبئی میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔

    گزشتہ برس جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ کی 4 اور عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کی 3 جائیدادیں سامنے آئی تھیں۔

    سابق لیگی سینیٹر انور بیگ کی اہلیہ بھی دبئی میں فلیٹ، سینیٹر تاج محمد آفریدی، میر حسن تالپور اور سابق سینیٹر عمار احمد خان بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔

    دبئی میں لاہور کے ایک شہری کی 22 جائیدادوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ تحریک انصاف رہنما ممتاز احمد مسلم کی دبئی میں 16 جائیدادیں سامنے آئی تھیں۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بھارت سر فہرست، پاکستان کا ساتواں نمبر

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بھارت سر فہرست، پاکستان کا ساتواں نمبر

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بھارت پہلے جبکہ پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر پہنچ گئی۔ بلے بازوں اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

    اس کے علاوہ بلے بازوں اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ایک بھی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا البتہ باﺅلنگ میں محمد عباس 9 ویں نمبر پر ہیں۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، ہینری نکولس پانچویں، دیموتھ کرونا رتنے چھٹے، جو روٹ ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، ایڈن مارکرم نوویں اور کوینٹن ڈی کوک دسویں نمبر پر ہیں۔

    اس کے علاوہ باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پہلے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے، جنوبی افریقہ ویرنون فلینڈر چوتھے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں، نیوزی لینڈ ہی کے نیل ویگنر چھٹے، بھارت کے جسپریت بمرا ساتویں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ آٹھویں، پاکستان کے محمد عباس نوویں اور بھارت کے رویندرا جدیجہ دسویں نمبر پر ہیں۔

    آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ چوتھے، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر پانچویں، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز چھٹے، بھارت کے روی چندرن ایشوین ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، انگلینڈ کے کرس ووکس نوویں اور ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز دسویں نمبر پر ہیں۔

  • اماراتی بچی سے ہراسگی کا الزام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

    اماراتی بچی سے ہراسگی کا الزام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

    دبئی : اماراتی کورٹ نے کمسن بچی سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایرانی سیلزمین پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئےدبئی میں سیلز مین کی ملازمت کرنے والے ایرانی شخص کو 10 سالہ اماراتی بچی کو لفٹ میں ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔

    پراسیکیوٹر نے 35 سالہ ایرانی ملزم پر الزام عائد کیا کہ ملزم نے اماراتی بچی کورہائشی عمارت کی لفٹ میں تنہا پا کر ہراساں کرنا شروع کیا اور چند سیکنڈ تک لڑکی کو پکڑے رکھا۔

    متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ فریج المنیر نامی عمارت کی رہائشی متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ سیلز مین نے مجھے اکیلا دیکھ کر چھونا شروع کردیااور چند سیکنڈ تک مجھے پکڑے رکھا، جب لفٹ رکی تو میں نے اپنے بڑے بھائی کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا ۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جب متاثرہ لڑکی کے بھائی نے باہر دیکھا تو ایرانی شہری وہاں سے جاچکا تھا جب کے بعد پولیس فیملی نے النائف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

    پولیس نے اماراتی میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی تو معلوم ہوا کہ ملزم عمارت کا رہائشی نہیں تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں ایرانی سیلزمین نے الزامات کی تردید کی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے لڑکی کے شناخت کیے جانے کے بعد عدالت میں اپنے اقرار کیا کہ اس نے لفٹ میں 10 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

    عدالت نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیس کی کارروائی 28 اگست تک ملتوی کردی۔

  • خاتون کا ریپ کرنے والے جیولری ڈیزائنر کو قید کی سزا

    خاتون کا ریپ کرنے والے جیولری ڈیزائنر کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے 53 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی اورجسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں افریقی شہری کو قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت میں بدھ کے روز جنسی زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نےاپنے سے بڑی عمر کی خاتون کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات میں دکھایا گیا ہے کہ مذکوہ واقعہ رواں برس جنوری کی4 تاریخ کو البارسا کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں 32 سالہ نائیجیرین شہری نےمتاثرہ سربین خاتون کو اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ خاتون اور مجرم کی ملاقات آن لائن چیٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ عدالت نے افریقی شخص پرخاتون کے ریپ اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملک بدری کرنے کا حکم دے دیا۔

    شکایت کنندہ نے دوران تحقیق بتایا کہ مجرم سے 4 جنوری کو آن لائن چیٹ کے ذریعے بات چیت ہوئی جس دوران مذکورہ شخص نے مجھے دبئی مرینہ کیفے مدعو کیا اور میں ملاقات کےلیے چلی گئی۔

    خاتون نے بتایا کہ ’جب میں کیفے پہنچی تو افریقی شہری مجھے چاقو کے زور پر اپنی رہائش پر لے جاکر میرے دو موبائل فونز، پاسپورٹ، کپڑے اور جوتے چھین لیے‘۔

    خاتون نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ مجرم نے اپنے بیڈ روم میں 20 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ’اس نےمار پیٹ کی اورکھانے پینے سے بھی محروم کردیا، افریقی شخص نے زبردستی مجھے کتوں کا کھانا کھلایا‘۔

    خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتو ن اور مجرم کو 4 جنوری رات ساڑھے 10 بجے کے قریب عمارت میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ اگلے روز ساڑھے 6 بجے خاتون عمارت سے نکلتے ہوئے بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی معائنے کی رپورٹ سے خاتون کا دعویٰ سچ ثابت ہوا ، خاتون کے جسم میں مجرم کے ڈی این اے موجود تھا۔ ابتدائی معائنے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ متاثرہ خاتون ہیپاٹائٹس بی کے مرض میں بھی مبتلا ہے۔

    تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ مجرم کے خلاف پہلے بھی ایک خاتون کے ریپ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے، یوکرئنی خاتون نے البارسا پولیس اسٹیشن میں مذکورہ شخص کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔