Tag: Dubai

  • دبئی: 24 قیراط سونے سے بنا انوکھا نوٹ متعارف

    دبئی: 24 قیراط سونے سے بنا انوکھا نوٹ متعارف

    دبئی میں 24 قیراط سونے سے بنا نوٹ متعارف کراد یا گیا، مگراس کرنسی نوٹ سے خریداری نہیں ہوسکے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ایک لیمیٹیڈ ایڈیشن کا سونیئر ہے، کرنسی نوٹ کی سب سے منفرد خصوصیات یہ ہیں کہ اس کی پرنٹنگ میں ایک گرام سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

    دوسرا یہ کہ ہر نوٹ سات ریاستوں میں موجود بلند وبالا عمارتوں اور اہم لینڈ مارکس کی تصویروں کا گولڈ مارک ہے۔ اس کے علاوہ نوٹ کا سیریل نمبر بھی منفرد ہے، مختلف زاویوں سے دیکھنے سے رنگ تبدیل کرتا ہے۔

  • دبئی میں گداگروں کیخلاف مہم کا آغاز

    دبئی میں گداگروں کیخلاف مہم کا آغاز

    دبئی پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھکاریوں کو بھیک نہ دیں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں، عوام ’آن لائن بھکاریوں‘ سے بھی ہوشیار رہیں۔

    واضح رہے کہ رمضان سے پہلے قبل ہی دبئی میں بھیک مانگنے والوں کو وارننگ جاری کردی گئی تھی، پولیس نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ پکڑے جانے والے بھکاریوں کو بھاری سزا بھگتنی پڑسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے دوٹوک کہہ دیا ہے کہ بھکاریوں کو پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

    دبئی حکام کا کہنا ہے بھیک مانگنے و الوں کو کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا ہوگی جبکہ بیرون ملک سے لوگوں کو بلا کر بھیک مانگنے والوں کو ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

    دمام: 17ویں افطار خیمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    دبئی پولیس کا کہنا ہے محکمہ بھیک مانگنے کے رواج کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے، گزشتہ چار سالوں میں 1700 سے زیادہ بھکاریوں کوحراست میں لیا جاچکا ہے۔

  • دبئی میں بھکاریوں کو وارننگ جاری

    دبئی میں بھکاریوں کو وارننگ جاری

    رمضان سے پہلے دبئی میں بھیک مانگنے والوں کو وارننگ جاری کردی، پولیس نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پکڑے جانے والے بھیکاریوں کو بھاری سزا بھگتنی پڑسکتی ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس میں رمضان سے پہلے بھیک مانگنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی، پولیس نے دوٹوک کہہ دیا بھیکاریوں کو پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

     دبئی حکام کا کہنا ہے بھیک مانگنے و الوں کو کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا ہوگی جبکہ بیرون ملک سے لوگوں کو بلا کر بھیک مانگنے والوں کو ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے محکمہ بھیک مانگنے کے رواج کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے، گزشتہ چار سالوں میں 1700 سے زیادہ بھیکاریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

  • خاتون بھکاری سے 30 ہزار درہم برآمد

    خاتون بھکاری سے 30 ہزار درہم برآمد

    دبئی: دبئی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون بھکاری کو تقریباً 30,000 درہم نقدی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون کو مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا، خاتوں نے ایک ماہ کے اندر مساجد کے قریب اور رہائشی علاقوں میں بھیک مانگ کر 30 ہزار درہم سے جمع کیا۔

    حکام نے بتایا کہ خاتون کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا، خاتون وزٹ ویزا پر ملک میں داخل ہوئی تھی، گرفتاری کے بعد خاتون کو دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

     پولیس حکام نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ واقعہ اس سال بھیک مانگنے کا اب تک کا سب سے نمایاں واقعہ ہے۔

    دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ بھکاری ہمدردی، سخاوت، خیراتی جذبات جیسے مختلف حربے کا استعمال کرتے ہیں عوام اس کے دھوکے میں نہ آئیں۔

  • موت کا امکان 80 فیصد، دبئی کے ڈاکٹرز نے ایشیائی کی جان بچا لی

    موت کا امکان 80 فیصد، دبئی کے ڈاکٹرز نے ایشیائی کی جان بچا لی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے ایک ایسے مریض کی جان بچائی ہے جسے ایمبولنس اگر برق رفتاری سے نہ پہنچاتی تو وہ راستے میں جاں بحق ہو جاتا، اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی موت کا امکان 80 فی صد تھا، لیکن آپریشن کر کے اسے بچا لیا گیا۔

    الامارات الیوم کے مطابق یو اے ای میں دبئی کے التداوی اسپتال اور امدادی خدمات دبئی فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم نے ایک ایشیائی مریض کی زندگی بچا لی، امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر حسین حشمت نے بتایا ’ایشیائی مریض کی عمر پچاس سال ہے، جسے دل کا شدید دورہ پڑا تھا، ایمبولنس اہلکار ریکارڈ وقت میں اسے اسپتال لائے تھے۔‘

    انھوں نے بتایا کہ معائنے سے پتا چلا کہ ایشیائی کے دل میں خون جم گیا ہے جس سے دل کا دورہ پڑا، دل سے جسم کے اہم حصوں کو خون کی سپلائی بند ہو گئی تھی، یہ ایسی صورت حال ہے جس میں موت کا امکان 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    ڈاکٹر حشمت کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا ایشیائی مریض کو بچانے کے لیے فوری طور پر ایمرجنسی، دل، انتہائی نگہداشت اور اینڈوکرائن شعبوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ فوری آپریشن کیا جا سکے، یوں ہنگامی بنیاد پر مریض کا آپریشن کیا گیا جو 90 منٹ جاری رہا۔

    میڈیکل ٹیم نے مریض کی 2 شریانوں کو پھیلانے کے لیے فوری طور پر کیتھیٹرائزیشن سرجری کی، جس میں دوا لگے غباروں کی تکنیک استعمال کی جاتی ہے، اس طریقہ کار کی وجہ سے شریان میں اسٹنٹ لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

    ڈاکٹر حشمت کے مطابق یہ تکنیک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ ہے، کیوں کہ اس میں باہر کی کوئی شے جسم کے اندر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور شریان کھل جاتی ہے، انھوں نے بتایا کہ سرجری کے دوران مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، آپریشن کے بعد اب وہ صحت یاب ہو گیا ہے، اور اس کی سانس اور دل کے افعال معمول پر آ گئے ہیں۔

  • پاکستان اور دبئی میں 3 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور دبئی میں 3 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور دبئی میں 3 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان اور دبئی حکومت کے درمیان مختلف پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کے لیے تین بلین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

    پاکستان کی طرف سے نگراں وفاقی وزیرمواصلات، ریلویز شاہد اشرف تارڑ اور دبئی حکومت کی طرف سے چئیرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے دستخط کیے۔ شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے، جب کہ سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ ان معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے۔

    معاہدے کے تحت ریلوے، اقتصادی زون اور انفرا اسٹرکچر میں تعاون کیا جائے گا، فریٹ کوریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی معاہدے میں شامل ہے۔

    پاکستان کی جانب سے پاکستان ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی جب کہ دبئی کی طرف سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے، منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اور لاجسٹک اخراجات میں کمی ہوگی، ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا۔

  • ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

    ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو انٹرپول کے تعاون سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو انٹرپول کے تعاون سے گرفتار کر کے لاہور لایا گیا، اشتہاری مہتاب خان وارداتوں کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اشتہاری کی گرفتاری سے بیرون ملک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 104 ہو گئی، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے کارروائیوں کو جاری رکھا جائے۔

  • دبئی میں ٹریفک سگنل توڑنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

    دبئی میں ٹریفک سگنل توڑنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

    دبئی: دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر نئے اور بھاری جرمانے متعارف کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پولیس نے ٹریفک قوانین توڑنے پر ایک لاکھ درہم تک نئے جرمانے متعارف کرائے ہیں، ٹریفک سگنل توڑنے پر اب پچاس ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے لاپروائی کے مظاہرے اور سرخ اشارہ توڑنے اور جن سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں وہاں بائیک چلانے پر پچاس ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

    پولیس کے مطابق گاڑی میں ایسی تبدیلی جس کے نتیجے میں اس کی رفتار مقررہ حد سے بڑھ جائے یا گاڑی چلاتے ہوئے اس میں سے زیادہ شور آئے یا وہ دوسروں کے لیے تکلیف کا سبب بنے، تو ایسی صورت میں دس ہزار درہم جرمانہ دینا ہوگا۔

    پولیس سے فرار ہونے پر بھی دس ہزار درہم جرمانہ ہوگا، جب کہ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں بھی اتنا ہی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

  • دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان

    دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد: دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی میں ہیں جب کہ آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت کا آج نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی دبئی طلب کر لیا گیا ہے۔

    نواز شریف شاہی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں، دبئی حکومت کی جانب سے نواز شریف اور فیملی کے لیے خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، نواز شریف اور مریم نواز دبئی کی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی، اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔

  • دبئی : مزدوروں کیلئے آئی فون اور نئی گاڑیوں کے تحائف

    دبئی : مزدوروں کیلئے آئی فون اور نئی گاڑیوں کے تحائف

    دبئی : عیدالاضحٰی کے موقع پر دبئی حکومت نے مزدوروں طبقے کیلئے بڑا انعامی پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت وہ آئی فون اور نئی گاڑیوں کے حقدار قرار پاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی مستقل کمیٹی برائے لیبر افیئرز نے عید الاضحی کے موقع پر مزدوروں کو خوش کرنے کے لیے "سعدہ” فلاحی اقدام متعارف کرایا ہے۔

    اس پروگرام کا مقصد انہیں قیمتی انعامات، بشمول بالکل نئی کاریں اور ایپل آئی فونز جیتنے کا موقع فراہم کرکے ان کے حوصلے بلند کرنا ہے۔

    شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، سعدا اقدام کو الکوز، جبل علی، اور محیسنہ میں مزدوروں کی مختلف رہائش گاہوں میں لاگو کیا جائے گا۔ یہ اقدام یہ یقینی بناتا ہے کہ دبئی میں مقیم تمام کارکنان خیر سگالی کے اس جذبے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

    مستقل کمیٹی برائے لیبر افیئرز کے چیئرمین میجر جنرل عبید محیر بن سورور صعدہ پروگرام میں ہر مزدور کو شامل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ہر مزدور کو کوپن کارڈ ملے گا، اور اس عمل کو آسان بنانے کے لیے انکو مدد دستیاب ہوگی۔ اس کے بعد ان کارڈز کو جمع کیا جائے گا اور قرعہ اندازی میں داخل کیا جائے گا۔

    قرعہ اندازی تین دن پر محیط ہوگی، کار انعام یافتہ کا اعلان عید الاضحی کے آخری دن مقرر کیا گیا ہے۔ دلچسپ انعامات کے ساتھ ساتھ، سعدا اقدام دلکش تفریح ​​بھی پیش کرے گا، جس میں روایتی لوک داستان اور ثقافتی پرفارمنس بھی شامل ہے، جس سے کارکنوں کے لیے خوشی کا ماحول پیدا ہوگا۔

    سعدا کا اقدام دبئی چیریٹی ایسوسی ایشن اور بیت الخیر سوسائٹی کے فراخدلانہ تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ محکمہ اقتصادی ترقی (DED)، دبئی میونسپلٹی، اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ، دبئی پولیس، اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (GDRFA) جیسی نامور تنظیموں نے اس بامعنی کوشش کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے فورسز میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ لشکری ​​محمد نے متحدہ عرب امارات اور اس کے شہروں کی خوبصورتی کی تشکیل میں محنتی مزدوروں کے انمول کردار کو تسلیم کیا۔ ان کی لگن اور قربانیاں، اپنے خاندانوں کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے لیے پیچھے چھوڑ کر، دبئی کی حقیقی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ان کی ناگزیر شراکت کی مثال دیتی ہیں۔