Tag: Dubai

  • سابق گورنرعشرت العباد سے پی ایس پی رہنماؤں کی ملاقات، گلے شکوے دور کیے

    سابق گورنرعشرت العباد سے پی ایس پی رہنماؤں کی ملاقات، گلے شکوے دور کیے

    دبئی : سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے پی ایس پی کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، دونوں جانب سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    سیاست کے رنگ نرالے ہوتے ہیں، اور اس میں کوئی حرف آخر بھی نہیں ہوتا، قربتوں کے بعد دوریاں اور پھر قربتیں سیاسی میدان میں اچنبھے کی بات نہیں۔

    ایک دوسرے پر تنقید کے تیر چلانے والے ڈاکٹر عشرت العباد اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون دبئی میں سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔ آج سے پہلے کون سوچ سکتا تھا کہ ایک دوسرے پر لفظوں کی گولہ باری کرنے والے پھر ملیں گے۔

    سندھ میں طویل ترین مدت تک گورنر شپ کا ریکارڈ قائم کرنے والے ڈاکٹر عشرت العباد کرسی چھوڑ کر کراچی سے چلے گئے لیکن جانے سے پہلے پہلے انہوں نے بھی اُدھار نہ رکھا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں سے سندھ کی سیاست پر بات چیت ہوئی۔ الیکشن نتائج پر بات ہوئی اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے ہم خیال رہنماؤں سے بھی رابطہ کرنے پر اتفاق ہوا، انیس ایڈووکیٹ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے، ملاقات کا مقصد آپسی اختلافات دور کرنا تھا۔

    ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے کر کی. سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے ملاقات کی تصدیق تو کی لیکن کسی نئی پارٹی یا گروپ کی خبروں کو بے بنیاد بھی قراردیا۔

  • دبئی: پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں ہسپانوی شہری کو سزا

    دبئی: پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں ہسپانوی شہری کو سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے 21 سالہ ہسپانوی شہری کو نشے کی حالت پولیس کو جسمانی اور زبانی تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں ٹرائل پر دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو زبانی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں غیر ملکی شہری کو ٹرائل پر بھیج دیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس 23 مارچ کو ہسپانوی شہری بے روزگاری کے باعث سرعام شراب نوشی کررہا تھا جس کے نتیجے میں پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ شخص نے پولیس پر تشدد شروع کردیا۔

    دبئی کی ال بارسا پولیس کے متاثرہ اہلکار کا کہنا ہے کہ 21 سالہ ہسپانوی نوجوان کو گرفتار کرکے پولیس پیٹرول کی گاڑی میں بیٹھایا تو نوجوان نے میرے بائیں ہاتھ پر کاٹ لیا اور تھانے جاکر بھی پولس پر تشدد جاری رکھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق 32 سالہ فلپائنی خاتون کا کہنا تھا کہ میں ٹیکسی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ میں دیکھا کہ ایک ہسپانوی شہری نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کررہا ہے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا اس نے شراب نوشی کی اور پولیس کو جسمانی اور زبانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

  • دبئی میں کس کی کتنی جائیدادیں ہیں؟ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

    دبئی میں کس کی کتنی جائیدادیں ہیں؟ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

    اسلام آباد: دبئی میں کن معروف شخصیات کی کتنی جائیدادیں ہیں؟ ایف آئی اے نے تفصیلات حاصل کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں اس ضمن میں تیارہ کردہ خصوصی رپورٹ جمع کروا دی ہے.

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق کئی سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران دبئی میں جائیدادوں کے مالک ہیں.

    سابق وزیر مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام چار جائیدادیں کا انکشاف ہوا ہے، عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان تین جائیدادوں کی مالک ہیں. سابق لیگی سینیٹر انوربیگ کی اہلیہ بھی دبئی میں فلیٹ کی مالک ہیں.

     سینیٹر تاج محمد آفریدی دبئی میں جائیداد کے مالک ہیں، میر حسن تالپور،سابق سینیٹرعماراحمد خان بھی جائیدادوں کے مالک ہیں.

    کسٹم کلیکٹرشاہدمجید، ایف بی آرافسر واصف خان، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ، مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیزکی بیٹیوں، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان کا نام بھی رپورٹ میں‌ شامل ہے.


    مزید پڑھیں: دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادیں : ایف ائی اے نے جمعہ کو جائزہ اجلاس طلب کرلیا


     سرکاری افسرآغا مسعودعباس، زرعی ترقیاتی بینک کے ارشاداحمد، کلیکٹر کسٹم واحد خورشید کی اہلیہ بھی دبئی میں جائیداد کی مالک ہیں.

    دبئی میں لاہور کےایک شہری کی دبئی میں 22 جائیدادیں ملی ہیں، ملک محمد خان کی دبئی میں 18 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے.

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم کی دبئی میں 16 جائیدادیں ہیں.

    رپورٹ میں وزیراعظم کی بہن علیمہ کی جائیداد کی تفصیل بھی شامل ہے. ایف آئی اے نے علیمہ خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے.

  • سعودیہ میں خطے کو متحد رکھنے کی صلاحیت موجود ہے، حاکم دبئی

    سعودیہ میں خطے کو متحد رکھنے کی صلاحیت موجود ہے، حاکم دبئی

    ریاض/ابوظہبی : شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ترقی کے سفر میں محمد بن سلمان کے دست و بازو ہیں اور ہر موقع پر معاونت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سعودی عرب میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں جاری ترقی کی لڑائی میں محمد بن سلمان کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دوران خطاب محمد بن راشد المکتوم نے سعودی عرب کی ترقی کے لیے ہر موقع پر ساتھ دینے اور معاونت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکمران اور عوام ارادوں اور عزم و حوصلے میں چٹانوں سے زیادہ مضبوط بلند ہیں۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ خطے کو متحد رکھنے رکھ سکے۔

    خیال رہے کہ امریکی اخبار سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ترک دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں گمشدگی اور قتل کے معاملے پر امریکا سمیت کئی اتحادیوں نے ریاض میں منعقد سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے وزیر خزانہ اسٹفین میوچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ امریکا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کانفرنس میں نہ جانے کا فیصلہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔

  • دبئی: کمسن بچے سے جنسی ہراسگی کے الزام میں ملازمہ کو 6 ماہ قید کی سزا

    دبئی: کمسن بچے سے جنسی ہراسگی کے الزام میں ملازمہ کو 6 ماہ قید کی سزا

    ابوظہبی : اماراتی ریاست دبئی کی عدالت نے کم سن بچے کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے جرم میں ملازمہ کو 6 ماہ قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ملازمہ کو قید کی سزا سنا دی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 33 سالہ ایشیائی خاتون کو پولیس نے کم عمر بچے کو ہراسگی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

    عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ نے مذکورہ ملازمہ سے بچے کا ڈائپر تبدیل کرنے کےلیے کہا تھا تاہم کچھ دیر بعد بچے نے والدہ سے تکلیف کیی شکایت کی جس کے بعد والدہ نے ڈائپر تبدیل کیا تو سمجھی کہ شاید کوئی بیماری ہوگی اور دوا لگادی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دو دن بعد بچے نے اپنی دادی سے دوبارہ مذکورہ جگہے پر تکلیف کی شکایت کی اور بتایا ملازمہ نے مجھے چھوا تھا اس لیے درد ہورہا ہے۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے اہل خانہ بچے کو اسپتال لے گئے اور ڈاکٹر کی جانب سے جنسی ہراسگی کی تصدیق کے بعد بچے کے والد نے پولیس کو فون کرکے ملازمہ کو گرفتار کروا دیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے ملازمہ پر کم سن بچے کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے جرم میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی تاہم والدین کی اپیل پر عدالت نے 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

  • دبئی: کروڑوں درہم کا ہیرا برآمد، سری لنکن شہری کو 5 برس قید کی سزا

    دبئی: کروڑوں درہم کا ہیرا برآمد، سری لنکن شہری کو 5 برس قید کی سزا

    ابو ظہبی : دبئی کی عدالت نے 7 کروڑ 30 لاکھ درہم مالیت کا ہیرا چوری کرنے والے سری لنکن سیکورٹی افسر کو 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے کروڑوں درہم مالیت کے ہیرے کی چوری کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایشیائی شہری کو جیل میں قید بامشقت مکمل ہونے پر ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجرم نے دبئی میں امریکی جیولری شاپ میں 9.33 کیرٹ ہیرے کی چوری کرنے کے لیے 3 سیکیورٹی دروازوں کو عبور کیا تھا۔

    دبئی پولیس نے کروڑوں درہم مالیت کے ہیرے کی چوری میں ملوث افراد کی گرفتار کے لیے سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ چور خود 37 سالہسیکیورٹی افسر ہے جس کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق سری لنکن شہری نے ہیرا چوری کرنے کے بعد 38 سالہ سری لنکن شہری سے چھپنے کے لیے پناہ مانگی تھی، جسے عدالت نے چور پر پناہ دینے کی دفعات لگائی ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 37 سالہ سری لنکن سیکیورٹی افسر نے ہیرا چوری کرنے کے بعد دبئی میں مقیم اپنے ایک رشتہ دار کو دیا تھا جس نے ہیرا کارگو کمپنی کے ذریعے جوتے کے ڈبے میں چھپا کر سری لنکا اسمگل کردیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاکر سے ہیرے کی چوری کی اطلاع اردن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مینیجر نے کمپنی کو دی تھی۔

    دبئی کی عدالت نے سیکیورٹی افسر کے اعتراف جرم کرنے کے بعد 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد درہم مالیت کا ہیرا چوری کرنے پر 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔

  • بیٹی کی خواہش رکھنے والی خاتون روبوٹ کو بھائی مل گیا

    بیٹی کی خواہش رکھنے والی خاتون روبوٹ کو بھائی مل گیا

    دبئی: سوئس ماہرین کے بنائے گئے خاتون روبوٹ صوفیہ کو آخر کار اس کا بڑا بھائی بھی مل گیا، صوفیہ نے کہا کہ اس کے بڑے بھائی ہان کے مزاج میں مزاح کا عنصر زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی شہری خاتون روبوٹ صوفیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسے ایک خاندان کی صورت میں رہنا بہت پسند ہے، وہ اپنا خاندان بنانا چاہتی ہے۔

    [bs-quote quote=”شہرت کی خواہش نہیں رکھتی: صوفیہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    روبوٹ صوفیہ اور بھائی ہان دونوں کو ہانسن روبوٹکس نامی کمپنی نے تیار کیا، یہ روبوٹس انسانی تاثرات سمجھ کر گفتگو کرسکتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے حامل ہیں، صوفیہ کئی مرتبہ مقامی میڈیا کو انٹرویو بھی دے چکی ہے۔

    گزشتہ سال صوفیہ نے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بیٹی کی ماں بننا چاہتی ہے، رواں سال اسے آخر کار ایک بڑا بھائی مل گیا، تاہم ہان نے انٹرویو میں کہا کہ اسے خاندان سے کوئی دل چسپی نہیں، نہ ہی وہ رومانوی مزاج رکھتا ہے۔


    مزید پڑھیں:  انسانی تاثرات سمجھنے والی خاتون روبوٹ کی انوکھی خواہش


    دبئی میں ہونے والی گیٹکس ٹیکنالوجی ویک شو میں صوفیہ اور ہان نے مقامی میڈیا کو انٹرویوز دیے تو نمائش دیکھنے والے حیران رہ گئے، صوفیہ انتہائی مشہور انسانی روبوٹ ہے جو دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے اور جسے دبئی کی شہریت بھی حاصل ہے۔

    صوفیہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ اسے شہرت مل گئی ہے لیکن اسے شہرت کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ صوفیہ کو دبئی پولیس ملازمت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہے۔

  • دبئی: کروڑوں‌ درہم کی چوری کا الزام، 7 پاکستانیوں کو قید کی سزا

    دبئی: کروڑوں‌ درہم کی چوری کا الزام، 7 پاکستانیوں کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے رقم ٹرانسفر کرنے والی گاڑی سے 1 کروڑ 40 لاکھ درہم چوری کرنے کے جرم سات پاکستانیوں کو تین تین برس قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بینک کی رقم لے جانے والی بکتر بند گاڑی سے بھاری رقم چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تین ڈرائیوروں سمیت 7 افراد کو قید کی سزا سنا دی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ رقم ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے بکتر بند گاڑی چلانے والے پاکستانی ڈرائیور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنا موبائل دبئی کے علاقے الغریر میں لگی اے ٹی ایم مشین کے پاس ہی چھوڑ گیا تھا۔

    منی ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے گاڑی کی لوکیشن پتہ کی اور موقع پر پہنچے تو گاڑی موجود تھی لیکن 37 سالہ ڈرائیور 30 اور 39 سالہ دو پاکستانی ساتھیوں کے ہمراہ کروڑوں درہم لے کر فرار ہوگیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کمپنی مینیجر کی شکایت پر پولیس نے رواں برس جون میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں پاکستانی شہریوں کو شارجہ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے چوری کی گئی 1 کروڑ 40 لاکھ درہم کی خطیر رقم کو منتقل کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے جرم مزید 4 پاکستانیوں کو حراست میں لیا تھا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے واردات کے دوران گاڑی میں لگے سیکورٹی کیمروں کے تار بھی کاٹ دئیے تھے تاکہ واردات کی ویڈیو نہ بن سکے۔

    اماراتی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا تھا جس کے بعد عدالت نے ساتوں ملزمان کو تین تین برس قید کی سزا سنائی تھی۔

  • نہ پاسپورٹ کی چیکنگ، نہ تلاشی کی قطار، دبئی ایئرپورٹ پر ہوئی نصب ایک انوکھی سرنگ

    نہ پاسپورٹ کی چیکنگ، نہ تلاشی کی قطار، دبئی ایئرپورٹ پر ہوئی نصب ایک انوکھی سرنگ

    ابوظہبی : اماراتی حکام نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد و رفت کو تیز کرنے اور سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سرنگ نصب کردی جس کے بعد مسافروں پاسپورٹ دکھانے کی ضروت نہیں پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

    اماراتی حکام کی جانب سے مسافروں کی سہولت اور آمد و رفت میں تیزی کے لیے پہلی مرتبہ دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمنل 3 اسمارٹ سرنگ نصب کی گئی ہے جس کے بعد پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پاسپورٹ پر اسٹمپ لگائے بغیر ٹرمنل 3 پر نصب جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بائیومیٹرک سرنگ سے گزرنا ہوگا، ٹنل میں نصب کیمروں سے مسافر کے چہرے کو اسکین کیا جا سکے گا۔

    جی ڈی آر ایف اے کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد احمد ال مرّی کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ ٹرائل کے مراحل میں ہے جس کا آغاز دبئی کے حاکم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کریں گے۔

    میجر جنرل محمد احمد کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبہ اپنی پوری دنیا میں اپنی طرز کا پہلا منصوبہ ہے، جسے دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب کرنے سے قبل چیک کیا گیا تھا۔

  • پاکستانی شہری نے دبئی میں‌ 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جیت لی

    پاکستانی شہری نے دبئی میں‌ 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جیت لی

    ابوظہبی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاٹری کا آن لائن ٹکٹ خریدنے والے 48 سالہ پاکستانی شہری نے دس لاکھ امریکی ڈالر (12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق روزگار کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستان کی کاروباری شخصیت نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئی لاٹری سے دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستانی شخص نے ملینیم لکلی ڈرا کے ذریعے پاکستانی 12 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم انعام میں جیتی ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں لاٹری جیتنے والا تاجر عمران اسحاق لاہور کے رہائشی ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا ٹکٹ خریدا تھا تاہم ایک ہی دفاع میں قسمت کی دیوی نے ان پر نظر کرم کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 48 سالہ پاکستانی شہری کا کہنا ہے کہ میں انعامی رقم سے مزید پراپرٹی خریدوں گا اور مسقط میں گاڑیوں کے کاروبار میں سرمایہ کاری کروں گا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران اسحاق نے منگل کے روز ٹکٹ نمبر 2021 سے لاکھوں امریکی ڈالر جیتے تھے۔

    خیال رہے کہ 25 ستمبر کو بھی میلینم لکی ڈرا کا آن لائن ٹکٹ خریدنے والی پاکستانی تاجر نعمان عارف نے بھی دس لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جیتی تھی۔