Tag: Dubai

  • برطانوی خاتون نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    برطانوی خاتون نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    دبئی: برطانوی خاتون نے دبئی میں چوتھے ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ اپنے نام کرلیا، خاتون کو ٹرافی اور ایک ملین ڈالر انعام سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 35 زبانوں پر عبور حاصل کرنے والی برطانوی خاتون استاد اینڈریا ظفیراکاؤ کو شیخ محمد بن راشد المختوم نے بہترین استاد کا ایوارڈ اور ایک ملین ڈالر کا انعام دیا۔

    تقریب کا انعقاد دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا گیا تھا، برطانوی خاتون آرٹ اینڈ ٹیکسٹائل کی استاد ہیں اور لندن کے ایلپرٹن کمیونٹی اسکول میں پناہ گزین بچوں کو تعلیم کے فرائض بہترین انداز میں سر انجام دے رہی ہیں۔

    ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ کا انعقاد گزشتہ چار سال سے کیا جارہا ہے، جس میں بہترین کارکردگی پر منتخب کیا جاتا ہے اور اس سال یہ ایوارڈ پہلی بار کسی برطانوی خاتون کو ملا ہے۔

    اس اعزاز کے حصول کے لیے 170 ممالک سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار سے زائد اساتذہ کی جانب سے درخواستیں دی گئی تھیں لیکن بہترین استاد کے ایوارڈ کی حقدار 39 سالہ ظفیراکاؤ قرار پائیں۔

    برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اعزاز حاصل کرنے پر ظفیراکاؤ کو مبارکباد پیش کی اور تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی پرائمری اسکول ٹیچر نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، مغربی کنارے پر قائم اسکول کی استاد حنان ال ہروب کو دبئی میں ہونے والے دوسری سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز کے ایونٹ میں انعام دیا گیا تھا۔

    اس موقع پر حنان کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ایک فلسطینی ٹیچر کی حیثیت سے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے وہ اس رقم کو تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی بہتری پر خرچ کریں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی‘سیّاحوں کے لیے ایک روزہ فری ٹرانسپورٹ کا اعلان

    دبئی‘سیّاحوں کے لیے ایک روزہ فری ٹرانسپورٹ کا اعلان

    دبئی:متحدہ عرب امارات میں بیس مارچ کو دبئی ہوائی اڈے پر قدم رکھنے والے 100 سیّاحوں کو حکومت کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے 20 مارچ کو منائے جانے والے’خوشی کے دن‘ کے موقع پر دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر قدم رکھنے والے پہلے100 خوش نصیب سیّاحوں کو ایئرپورٹ سے منزل مقصود تک مفت میں ٹیکسی سروس فراہم کی جائے گی۔ سیّاحوں کو ’خوشی بس‘ میں سوار ہوکر دبئی کو دنیا میں ممتاز بنانے والے مقامات پر جانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    دبئی کے حکام بالا نے بس، ٹرین اور ٹیکسی میں سفر کرنے کے لیے دبئی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہلے سے ہی کارڈ تقسیم کردیے ہیں۔

    بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹر چیئرمین متّر ال طائر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مقصد یو اے ای کی کمیونٹی میں مثبت اقدامات کی اہمیت کو بڑھانا ہےاور حکومتی مراکز کو پالیسیوں، پروگرامز، کے ذریعے خوشحالی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔

    ایڈمینسٹریٹو سروس کے سربراہ یوسف الرِدا کہتے ہیں کہ متعدد بسّوں اور ٹیکسیوں پر ہفتہِ خوشی کا نشان بھی لگایا جائے گا۔’نجی تقاریب میں ملازمت پیشہ افراد کے درمیان ایک اچھے پیغام کے ساتھ 1600 چاکلیٹ کین، 2500 فون کارڈز، عوامی بسّوں کے ڈرائیوروں میں کھانے کی اشیاء اور چھ سو واوچر پارکنگ کے لیے تقسیم کیے جائے گیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام نے ملازمت پیشہ افراد اور خریداروں کے درمیان  14 حصّوں میں ایک تقریب کے دوران انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی کے 10 منفرد مقامات کی فہرست جاری

    دبئی کے 10 منفرد مقامات کی فہرست جاری

     دبئی:متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی خواہش رکھنے والے سیّاحوں کے لیے دبئی کی 10ایسی جہگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں آپ محض 50 درہم یا اس سے بھی کم میں اپنے سفر کو یادگار بناسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں دیکھنے کو یوں تو بہت سے ایسے مقامات ہیں جو دل کو لبھاتے ہیں‘  آپ دبئی میں اپنے دوستوں  یا اہل خانہ  کے ساتھ سیر و تفریح کرنا چاہتے ہیں تو یہ دس جگہیں ایسی ہیں جنہیں آپ تمام عمر فراموش نہیں کرپائیں گے۔

     اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ فہرست سنیما  گھروں اورکافی شاپس پر مشتمل ہے تو ایسا ہرگز نہیں کہ یہ تو آپ اپنے شہر میں بھی کرسکتے ہیں‘ یہ فہرست ایسے دس مقامات کی ہے جو کہ دبئی کو دنیا بھر سے ممتاز کرتے ہیں۔

    بس اب انتظار ختم ‘ آئیے آپ کو ان مقامات کی سیر کراتے ہیں۔

    1 دبئی فریم

    Dubai
    Dubai Frame

    آپ دبئی میں لگے دنیا کے سب سے بڑے فریم کا صرف 50 درہم میں دورہ کرکے دبئی کی حقیقی خوبصورتی کو 150 میٹر کی بلندی سے شیشے کے بنے فرش پرچہل قدمی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

    2 دبئی سفاری پارک

    Dubai Safari Park
    Dubai Safari Park

    جانوروں سے محبت کرنے افراد دبئی سفاری پارک میں رکھے ڈھائی ہزار سے زائد اقسام کے جانوروں کو دیکھ سکتے ہیں۔

    3 معجزاتی پارک

    dubai-miracle-gardan
    Dubai Miracle Gardan

    دبئی میں بنایا گیا انوکھا پارک ہے جو دیگر باغیچوں سے منفرد ہے اور کیوں نہ ہو منفرد  کہ اس میں پھولوں سے بنائے گئے کئی چیزوں کے مجسمے جو رکھے گئے ہیں۔ اس معجزاتی پارک میں صرف 45 درہم میں سیرکے لیے جاسکتے ہیں۔

    4 گلوبل ولیج

    dubai-global-village
    Dubai Global Village

      جی ہاں ! یہ سچ ہے کہ  دبئی میں واقع گلوبل ولیچ  کے چند ایکڑ رقبے میں آپ ساری دنیا دیکھ سکتے ہیں‘ سیّاحوں کے لیے اس جگہ پر پانی کی منصوعی نہر بھی بنائی گئی ہے جس کا کشتی کے ذریعے سفر بھی کیا جسکتا ہےاور آپ خوش قسمت ہوئے تو 15 درہم میں گلوبل ولیچ میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ میوزک کنسرٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    5 ڈالفن ایریم

    Dubai Dolphinarium

    اگر آپ دبئی کے سفر کے دوران اپنے بچوں کا دن مزید حسِین بنانا چاہتے ہیں تو محض 50 درہم خرچ کریں اور بچوں کو اودھ بلاؤ شو میں  سمندری سیلز کے ساتھ ڈالفن کے شاندارکرتب ضرور دکھائیں۔

    6 دبئی میوزیم

    Dubai Museum

    سنہ 1787میں دبئی کریک کے جنوب میں تعمیر کیے گئے قلعے کو دبئی میوزیم میں تبدیل کردیا ہے۔ اگر آپ دبئی کی تاریخ سے واقف ہونا چاہتے ہیں تو صرف 2 درہم میں الفاہیدہ قلعے میں تعمیرکردہ میوزیم کا دورہ کرکے بغیر کسی نصابی کتب کے دبئی کا تاریخی سبق حاصل کریں۔

    7 لوہے کے  آثار قدیمہ کا مرکز

    dubai-metal-measum
    Dubai Metal Museum

    دبئی جانے والے سیّاح صرف 20 درہم میں سارق الحدید نامی آثار قدیمہ کے میوزیم کا دورہ کرسکتے ہیں جسے 1928س میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میوزیم کے اندرصحرا میں استعمال ہونے والے لوہے کے ایسے نادر نوادرات موجود ہیں جنہیں لگ بھگ 3 ہزارسال قبل استعمال کیا جاتا تھا۔

    8 دبئی واٹر کینال

    dubai-watar-canal
    Dubai Water Cannal

    دبئی کے واٹر کینال میں سیّاح صرف25 درہم میں عربوں کی روایتی ’ابرا‘ نامی کشتی کی سی کرکے اپنے سفر کو مزید یادگار بناسکتے ہیں۔ یہ کشتی زمانہ قدیم سے اس خطے میں نقل و حمل کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور آج بھی دبئی کے ثفافت کا حصہ ہے۔

    9 سنیما تھراپی

    dubai-reel-cinema
    Dubai Cinema

    سیّاحوں کے پورے دن کی تھکن کو دورکرنے کےلیے دبئی میں سنیما تھراپی سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ یاد رکھیں یہ کوئی عام سینما نہیں ہے۔

    10 دبئی فاؤنٹین

    dubai-fountain
    dubai-fountain

    دبئی مال میں بنائے گئے دبئی فاؤنٹین کا نظارہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، جو سیّاحوں کے سفر کو مزید شاندار بناتا ہے۔ فاؤنٹین پول کے درمیان میں لگایا گیا گھومنے والا فوارہ اپنے دیکھنے والوں کے دلوں کو اور لبھاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی میں 6 سالہ بچی سے دست درازی، پاکستانی مکینک کو جیل ہوگئی

    دبئی میں 6 سالہ بچی سے دست درازی، پاکستانی مکینک کو جیل ہوگئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ایک پاکستانی مکینک کو بچی کے ساتھ دست درازی کرنے پر ایک سال کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مکینک نے بچی کے ساتھ اس وقت یہ نازیبا حرکت کی، جب وہ دیگر بچوں کے ساتھ پارک میں کھیل رہی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے کیس چلایا گیا۔

    عدالت نے مذکورہ واقعے سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو ایک سال جیل کی سزا دے دی، جبکہ سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم کو پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان شہری اپنے جرم سے انکاری ہے۔

    آگرہ: خاتون سے چھیڑ چھاڑ وزیر کو مہنگی پڑ گئی

    واقعے سے متعلق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد نے کہا کہ شام کے وقت جب میری بچی کھیلنے کے لیے نکلی تب ہمیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ آپ کے بیٹی کے ساتھ کسی شخص نے شرمناک حرکت کرنے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ ہوا اس کےبعد میری بیٹی بہت ڈری ہوئی تھی، اس نے بتایا کہ ایک آدمی نے میرے ساتھ نازیبا حرکت کی اور گھر والوں کو مطلع کرنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکی تھی، جس کے بعد ہم نے واقعہ سے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔

    گوجرانوالہ : پارکوں میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ، ڈنڈا بردارفورس تیار

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار دبئی میں اس قسم کے واقعات ہو چکے ہیں جہاں ایک مقامی شوپنگ مال میں پاکستانی مکینک نے نوعمر بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی تاہم ابتدائی طور پر تو اس نے جرم ماننے سے انکار کیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقیقت سامنے آگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل : آج لاہور بمقابلہ اسلام آباد اورکراچی کوئٹہ کے مدمقابل ہوگا

    پی ایس ایل : آج لاہور بمقابلہ اسلام آباد اورکراچی کوئٹہ کے مدمقابل ہوگا

    دبئی : پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا اٹھارہواں اور انیسواں میچ آج بروز جمعرات دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پہلا معرکہ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان کھیلاجائے گا، شاہد آفریدی نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے دو میچز آج ہوں گے کراچی کنگز آج ملتان سلطانز سے جیتنے والی کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مد مقابل ہوگی، دوسرے میچ میں مسلسل پانچ مرتبہ شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندر اسلام آباد یونائیٹڈ سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

    پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ سے ہونے والے بڑے مقابلے کے لئے کراچی کنگز کا شیر فٹ ہوگیا، کراچی کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    شاہد آفریدی ان فٹ ہونے کے باعث چوتھا اور پانچواں میچ نہیں کھیل سکے تھے، آفریدی کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوگئی۔ کراچی کے شیر اب کوئٹہ کو ڈھیر کرنے دبئی کے میدان میں اتریں گے، یاد رہے کہ دبئی میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈایٹرز کے خلاف جیت سے ایونٹ کا آغاز کیا تھا۔

    دوسری جانب کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کا کہنا ہے کہ سیزن کے بہترین کیچز شاہد آفریدی اور جو ڈین لی نے پکڑے ہیں، ہماری یہی کوشش رہے گی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بھی اضافی رنز روکنے کے ساتھ اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کریں۔

    علاوہ ازیں لاہور قلندر کی مینجمنٹ پاکستان سپرلیگ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل کو ڈراپ کرنے پرغورکررہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے عمر اکمل لاہوراسکواڈ کے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہوں گے تاہم اس معاملے میں حتمی فیصلہ کپتان برینڈن میکلم اور کوچ عاقب جاوید کریں گے۔

    عمر اکمل لاہور قلندرز کے تین مہنگے ترین کرکٹرز میں کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نرائن کے ساتھ پلاٹینم کیٹگری کا حصہ ہیں البتہ ٹورنامنٹ کے پانچ میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر محض 57 رنز بنائے ہیں۔

  • کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر

    کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کا گیارواں میچ بارش کے باعث نہ کھیلا جاسکا، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو 1 ، 1 پوائنٹ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا گیارواں میچ شارجہ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں ہی نہ آسکیں۔

    طویل انتظار کے بعد امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا، علیم ڈار کا کہنا تھا کہ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کا مقابلہ ممکن نہیں ہے۔

    کراچی کنگز کے صدر اور اہم کھلاڑی شاہد آفریدی کو انجری کے باعث آرام کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ اُن کی جگہ محمد عامر کو میدان میں اتارا گیا۔ عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سلطانز کی کپتانی شعیب ملک جبکہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں۔

    عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا تاہم مسلسل بارش نے دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں دی، یوں یہ مقابلہ بارش کی نذر ہوا اور دونوں ٹیموں کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

     

    اسکواڈ

    کراچی کنگز: جوئی ڈین لے، خرم منظور، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، عثمان شنواری اور ٹیمال ملز

    ملتان سلطانز: احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیورن پولارڈ، ڈیرن براوؤ، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر

    پوائٹس ٹیبل

    پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،  کراچی کنگز نے اب تک لیگ کے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شاندار کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ملتان سلطانز نے 3 میچز میں سے 2 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


    پی ایس ایل تھری : کراچی کنگزنے لاہورقلندر کو 27 رنز سے شکست دے دی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27 رنز سے شکست دی تھی۔ شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

     کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شاندار کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی کراچی کنگز کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا تھا، اس ٹاکرے میں شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا  اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، میچ میں کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح حاصل کی۔

    پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے ہوا تھا جس میں کنگز کے شیروں نے سیمی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین تیسرا میچ گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں روی بوپارا کی شاندار ففٹی اور آفریدی کی تین وکٹوں لے کر ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی میں فراڈ کا مقدمہ: ایف آئی اے کا کامران ٹیسوری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    دبئی میں فراڈ کا مقدمہ: ایف آئی اے کا کامران ٹیسوری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : دبئی کے تاجر نے کامران ٹيسوری کے خلاف ايف آئی اے کو خط لکھ کر فراڈ کے دستاويزی ثبوت پیش کردیئے، ان کے خلاف دبئی ميں مقدمے کی تفصيلات بھی دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کیخلاف دبئی میں فراڈ کے مقدمے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس حوالے سے دبئی کے ایک تاجر نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر متحدہ رہنما کی مبینہ کرپشن سے متعلق تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

    مذکورہ خط میں کامران ٹيسوری کے خلاف انٹرپول نوٹس کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کامران ٹيسوری دبئی سے مفرورہے، اس کیخلاف فراڈ کا مقدمہ بھی درج ہے۔

    کامران ٹيسوری نے8لاکھ56ہزار883 تولہ سونا درآمد کيا، معاہدے کے تحت3لاکھ99ہزار429تولے کے زيورات واپس بھيجنا تھے، کامران ٹيسوری نے نيب سے جھوٹ بولا اور وہ زيورات نہيں بھيجے۔

    خط کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کامران ٹيسوری کو گرفتار کرکے واپس دبئی پوليس کے حوالے کيا جائے، تاجر کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ ايف آئی اے اور متعلقہ ادارے کامران ٹيسوری کے خلاف کارروائی کريں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط موصول ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز جلد کردیا جائے گا، کامران ٹيسوری کے خلاف ايف آئی اے کی تحقيقات جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ايف آئی اے آئندہ ہفتے کامران ٹيسوری کا بيان قلمبند کرے گی، اس کے علاوہ ايف آئی اے کو پاکستانی سفارتخانے سے  کچھ تصديق شدہ دستاويزات بھی موصول ہوئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سری دیوی کی موت کا معمہ، تحقیقات کا باب بند

    سری دیوی کی موت کا معمہ، تحقیقات کا باب بند

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے پبلک پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے معروف بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت پر شروع کی جانے والی تحقیقات کا باب بند کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

    دبئی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے تین روز تک لاش تحویل میں رکھنے کے بعد اداکارہ کے شوہر بونی کپور اور ہوٹل انتظامیہ کے اسٹاف سے تفتیش کی جس میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    ٹھوس شواہد ، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں دبئی پراسیکیوشن نے تحقیقات کیں اور کیس ختم کرتے ہوئے لیجنڈری اداکارہ کی لاش کو ورثا کے حوالے کیا۔

    قبل ازیں پرتحقیقاتی اداروں نے اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پرخاوند بونی کپور کو تاحکم ثانی دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہوٹل کے کمرے کو سیل جبکہ اسٹاف کو بھی تفتیش میں شامل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سری دیوی کی موت کا معمہ بن گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل ملازمین سے بھی واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی، دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ ضرورت ہوئی تو اداکارہ کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کروایا جاسکتا ہے اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں جسد خاکی کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    گذشتہ روز دبئی پولیس کی جانب سے سری دیوی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے نہیں بلکہ باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی زندگی کی آخری ویڈیو

    واضح رہے کہ تین روز قبل 24 فروری (ہفتے) کی رات کو بالی ووڈ اداکارہ نے شادی کی تقریب میں شرکت کی اور وہ واپس اپنے خاوند کے ہمراہ ہوٹل واپس آئیں تھیں، بونی کپور نے سری دیوی کی موت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ کو ماضی میں کبھی دل کی بیماری نہیں رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری : کراچی کنگزنے لاہورقلندر کو 27رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل تھری : کراچی کنگزنے لاہورقلندر کو 27رنز سے شکست دے دی

    دبئی : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27 رنز سے شکست دے دی، کراچی کنگز کے ہدف 160 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 18.3 اوورز میں 132 رنز بنا سکی۔ شاہد آفریدی مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔ 

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگزنے لاہور قلندر کو باآسانی 27رنز سے ہرادیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 159رنز اسکور کیے تھے۔

    جواب میں لاہور قلندرکی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 132رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کراچی کنگز کے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 19 رنز اور عثمان خان نے چار اوورز میں 26رنز دے کر تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

    کراچی کنگز کی جانب سے بوپارا نے شاندارنصف سنچری اسکور کی، انہوں نے اننگز کی آخری گیند پرچھکا لگاکر50رنزمکمل کیے, جوزف ڈینلے اورکولن انگرام نے28،28رنز بنائے، لاہور قلندر کی جانب سے سہیل خان، یاسرشاہ اورسنیل نرائن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں

    کراچی کنگز6پوائنٹس کےساتھ فہرست میں ٹاپ پرآ گئی، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے اب تک تین تین میچز کھیلیں ہیں۔ کراچی کنگز نے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی لیکن لاہور قلندرز کو تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لاہور قلندر کی اننگز

    انیسواں اوور : 

    اس اوور کی تیسری بال پر لاہور قلندر کے آخری کھلاڑی مستفیض الرحمان کوئی رن بنائے بغیر ٹیمل ملز کی بال پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ دے کر اپنے وکٹ گنوا بیٹھے، اس طرح کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے ہرا دیا۔

    اٹھارہواں اوور : 

    اوور کی چوتھی بال پر شاہین آفریدی صرف ایک رن بنا سکے ، وہ عثمان خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے کھلاڑی مستفیض الرحمان ہیں، لاہور ٹیم کا اسکور اس اوور کے اختتام پر چھ رنز کے اضافے کے ساتھ 132 رنز ہے اور اس کی نو وکٹیں گر چکی ہیں۔

    سترہواں اوور : 

    اوور کی پانچویں بال پر یاسر شاہ 6 رنز بنا کر ٹیمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ٹیم لاہور کا اسکور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 126رنز ہے۔

    سولہواں اوور : 

    میچ کے سولہویں اوورکی تیسری بال پر دنیش رام دین گیارہ رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر جوزف ڈینلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس اوور  میں چھ رنز کے اضافے کے ساتھ ٹیم قلندر کا سکور 122 ہوگیا، اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    پندرہواں اوور : 

    اس اوور کی چوتھی بال پر آغا سلمان 15 رنز بنا کر عثمان خان کی گیند پر ٹیمل ملز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم لاہور کا اسکور 15ویں اور کے اختتام پر 116 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    چودہواں اوور : 

    لاہور قلندر نے اوور کے اختتتام تک اسکور میں سات رنز کا اضافہ کیا، جس کے سبب مجموعی اسکورپانچ وکٹوں پر 113 رنزتک جا پہنچا،

    تیرہواں اوور : 

    تیرہ اوورز میں لاہور قلندر کے کھلاڑی صرف چار رنز کا اضافہ کرسکے، ٹیم لاہور کا اسکور 106رنز ہوگیا،

    بارہواں اوور : 

    کھیل کے بارہویں اوور کے اختتام پر قلندرز کا اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 102رنز ہوگیا،

    گیارہواں اوور : 

    اوور کی پہلی بال پر سہیل اختر نو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، وہ شاہد آفریدی کی گیند پر جوزف ڈینلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ٹیم کا مجموعی اسکور 94 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ہے۔ نئے آنے والے کھلاڑی آغا سلمان ہیں۔

    دسواں اوور : 

    کھیل کے دسویں اوور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہوسکا، ٹیم لاہور کا اسکور 91 رنز ہے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    نواں اوور : 

    کھیل کے اس اوور کی دوسری بال پر عمر اکمل شاہد آفریدی کی بال پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے چھ رنز بنائے ، لاہور قلندر کا اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہے، نئے آنے والے کھلاڑی سہیل اختر ہیں۔

    آٹھواں اوور : 

    اوور کی پہلی بال پر اوپنر برینڈن میکلم عماد وسیم کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی دنیش رام دین  ہیں۔ قلندر کا مجموعی اسکور 80رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    ساتواں اوور : 

    ساتویں اوور کی چوتھی بال پر فخر زمان 19رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر روی بوپارہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی عمر اکمل ہیں۔لاہور کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 72رنز ہے۔

    چھٹا اوور : 

    چھٹے اوور کے اختتام پر قلندرز کے اسکور میں 16رنز کا اضافہ  ہوا جس میں میکلم کئےئ دو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔ ٹیم لاہور کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 68رنز ہے۔

    پانچواں اوور : 

    میچ کے اس اوور میں برینڈن میکلم اور فخر زمان کے دو چوکوں کی مدد سے قلندر کا اسکور 12 رنز کے اضافے ساتھ ایک وکٹ کے نقصان پر 52رنز ہوگیا۔

    چوتھا اوور : 

    لاہور قلندر نے چوتھے اوور کے اختتام تک8رنز کے اضافے کے ساتھ  40 رنز اسکور کرلیے، اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

    تیسرا اوور: 

    کھیل کے تیسرے اوور میں لاہور قلندر کا اسکور نو رنز کے اضافے کے ساتھ ایک وکٹ کے نقصان پر 32 ہوگیا۔اس وقت کریز پر برینڈن میکلم 23رنز اور فخر زمان 12 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

    دوسرا اوور: 

    دوسرے اوور میں لاہور قلندر کا اسکور 23رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔ جس میں برینڈن میکلم کا ایک چھکا بھی شامل ہے۔

    پہلا اوور: 

    پہلے اوور کی دوسری بال پر لاہور قلندر کے اوپنر کوئی رن بنائے بغیر عثمان خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، قلندرز کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 8رنز ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کراچی کنگز کی اننگز

    بیسواں اوور : 

    کھیل کے آخری اوور میں کراچی کنگز کے روی بوپارہ اور محمد عرفان کے چھکوں کی بدولت کراچی کنگز کا اسکور 18 رنز کے اضافے کے ساتھ سات وکٹوں کے نقصان پر 159 ہوگیا

    انیسواں اوور : 

    اس اوور کے اختتتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 141 رنز ہے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے،اسکور میں روی بوپارہ کا ایک چھکا بھی شامل ہے۔

    اٹھارہواں اوور : 

    کراچی کنگز نے اٹھارہ اوور میں 128رنز بنالیے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    سترہواں اوور: 

    اس اوور کی دوسری دوسری بال پر کراچی کنگز کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا، کپتان عماد وسیم 15رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی شاہد آفریدی ہیں، شاہد خان آفریدی نے آتے ہی ایک چھلا لگایا اور اگلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین چلے گئ، ٹیم کراچی اسکور اس اوور کے اختتام پر 18رنز کے اضافے کے ساتھ سات وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہوگیا۔

    سولہواں اوور : 

    کراچی کنگز نے اس اوور میں نو رنز کے اضافے کے ساتھ 104 رنز بنا لیے، اور کی پانچ وکٹیں گر چکی ہیں،

    پندرہواں اوور : 

    کھیل کے پندرہویں اوور میں ٹیم کراچی کا اسکور 5رنز کے اضافے کے ساتھ 95رنز ہوگیا، اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

    چودہواں اوور : 

    اس اوور کی تیسری بال پر نئے آنے والے کراچی کنگز کے وکٹ کیپر محمد رضوان صرف ایک رن بنا سکے، ان کا کیچ سنیل نارائن کی بال پر برینڈن میکلم نے پکڑا۔ اس اوور کےاختتام پر ٹیم کراچی کا اسکور 90رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ ہے، نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم ہیں۔

    تیرہواں اوور : 

    اوور کی چوتھی بال پر کولن انگرام 28 رنا بنا کر ایک زور دار شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے، یاسر شاہ کی بال پر عمر اکمل نے ان کا کیچ خوبصورت انداز میں پکڑا۔ ٹیم کراچی کا اسکور 88رنزہے، اور اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز نے میچ کے بارہویں اوور میں 8 رنز کے اضافے کے ساتھ 81 رنز بنا لیے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جس میں کولن انگرام کا ایک چھکا بھی شامل ہے۔

    گیارہواں اوور: 

    کھیل کے گیارہویں اوور میں ٹیم کراچی کا مجموعی اسکور3وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز ہے۔ اس وقت روی بوپارا17 اور کولن انگرام 19رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    دسواں اوور : 

    کراچی کنگز نے دسویں اوور کے اختتام پر 68رنز بنا لیے اور کے تین کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

    نواں اوور : 

    کھیل کےنویں اوور میں 87رنز کے اضافے کے بعد ٹیم کا اسکور 60رنز ہوگیا۔

    آٹھواں اوور : 

    کراچی کنگز میچ کے آٹھویں اوور مٰیں صرف پانچ رنز کا اضافہ کرسکی مجموعی اسکورتین وکٹوں کے نقصان پر 52 ہوگیا،

    ساتواں اوور : 

    کھیل کے ساتویں اوور میں ٹیم کراچی کے اسکور میں 8رنز کا اضافہ ہوا، تین وکٹوں کے نقصان پر کراچی کنگز کا اسکور 47رنز ہے۔

    چھٹا اوور : 

    چھٹے اوور کی تیسری بال پر خرم منظور 8رنز بنا کر سنیل نارائن کی بال پر وکٹ کیپر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی روی بوپارہ ہیں۔ اس وقت کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 39رنز ہے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین جا چکے ہیں۔

    پانچواں اوور : 

    اس اوور کی پہلی بال پر ہی بابر اعظم کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، انہیں مستفیض الرحمان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ٹیم کے اسکور میں کوئی اضافہ نہ ہوسکا۔ نئے آنے والے کھلاڑی کولن اینگرم ہیں۔

    چوتھا اوور : 

    چوتھے اوور میں کراچی کنگز کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، جوزف ڈینلے 28 رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر سنیل نارائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم ہیں اور ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 36رنز ہے۔

    تیسرا اوور : 

    تیسرے اوور کے اختتام پر کراچی کا اسکوربغیر کسی نقصان کے 28رنز تھا

    دوسرا اوور: 

    دوسرے اوور میں بھی ڈینلے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شاہین ٖآفریدی کی بال پر 104 میٹر کا لمبا چھکا لگایا، ٹیم کراچی کا اسکور 22رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

    پہلا اوور : 

    کراچی کنگز کے اوپنرز خرم منظور اور جوزف ڈینلے نے کھیل کا آغاز کیا، خرم منظور پہلی گیند پر بیٹ ہوئے تاہم دوسری بال پر ہی انہوں نے سہیل خان کی بال پر سنبھل کر زرو دار شاٹ کھیلتے ہوئے گیند باؤنڈری کے پار کردی، اس کے بعد ڈینلے نے بھی ایک چوکا لگا دیا، پہلے اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا اسکور نو رنزہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کراچی کنگز

    عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، محمد عامر، عماد وسیم، بابر اعظم، محمد رضوان، روی بوپارا، عثمان شنواری، اسامہ میر، خرم منظور، کولن انگرم، مچل جانسن، لیوک رائٹ، ڈیوڈ ویسی، تابش خان، محمد عرفان، حسن محسن، کولن منرو، اوئن مارگن اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز

    لاہور قلندر کی قیادت برینڈن مک کلم کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ ٹیم میں عمراکمل اورفخرزمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ ، بولر سہیل خان، یاسرشاہ ، شاہین آفریدی ، رضا حسن ، سنیل نرائن ، بلاول بھٹی ، غلام مدثر ، بلال آصف ، آغا سلمان ، کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔

     

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سری دیوی کی موت ٹب میں‌ ڈوبنے سے ہوئی، واقعہ حادثہ تھا: خلیجی اخبار کا دعویٰ

    سری دیوی کی موت ٹب میں‌ ڈوبنے سے ہوئی، واقعہ حادثہ تھا: خلیجی اخبار کا دعویٰ

     دبئی: نامور بھارتی اداکاری سری دیوی کی فرانزک پورٹ سامنے آگئی۔ موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سری دیوی کی پراسرار موت کا معمہ حل ہوگیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ان کی موت حادثاتی تھی، یہ واقعہ ٹب میں ڈوبنے سے پیش آیا۔

    فرانزک رپورٹ میں سری دیوی کی موت حادثاتی قرار پانے کے بعد اس واقعے سے سے جڑے شبہات دم توڑ گئے ہیں۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ باتھ ٹب میں ڈوبنا ٹھہرائی گئی ہے۔ باتھ ٹب میں ہارٹ اٹیک کے بارے میں اندیشہ موجود ہے۔  نیز ان کے خون میں الکحول بھی پایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ابتدا میں سری دیوی کی موت کو ہارٹ اٹیک کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا، بعد میں یہ کہا گیا کہ ان کی موت واش روم میں گرنےکی وجہ سے ہوئی۔ اب ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ میں موت کو حادثاتی طور پر ٹب میں ڈوبنا قرار دیا گیا ہے۔ سری دیوی کی میت چارٹرڈپرواز کے ذریعے آج دبئی سے ممبئی پہنچائی جائے گی اور آخری رسوم ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

    قبل ازیں دبئی کے راشد اسپتال میں آنجہانی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوا، جس کے بعد پوسٹ مارٹم، فرانزک اور لیب رپورٹ کا انتظار کیا جارہا تھا۔ ہندوستانی قونصلیٹ ذرائع نے موقف اختیار کیا تھا کہ فارنسک اور لیب رپورٹس آنے کے بعد سری دیوی کی لاش کو ممبئی لے جانے کے سلسلے میں کارروائی شروع کی جائیگی۔


    مزید پڑھیں : سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور


    ممبئی ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق سری دیوی کی نعش چارٹرڈ طیارے سے آج دبئی سے ممبئی لائی جائے گی، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور کا کہنا تھا کہ وہ کبھی دل کے عارضے میں مبتلا نہیں رہیں، جب اداکارہ کا انتقال ہوا اس وقت وہ دبئی کے مقامی ہوٹل کے روم میں تھیں، اچانک اس موت کے بعد پورا خاندان گہرے صدمے کا شکار ہے۔


    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں


    خیال رہے کہ اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے دبئی کےشیخ زید روڈ پرواقع جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں مقیم تھیں، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔