Tag: Dubai

  • پی ایس ایل تھری : کراچی کنگز نے پشاورزلمی کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل تھری : کراچی کنگز نے پشاورزلمی کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

     دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ساتویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان عماد وسیم نے چھکا لگا کر کراچی کنگز کو فتح دلائی،  پشاور زلمی نے نو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنزبنائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے ساتویں اہم میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

    کھیل کے آغاز پر پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 131رنز بنائے، زلمی کی جانب سے ڈیون اسمتھ نے شاندار 71رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے، کامران اکمل نے جارحانہ انداز میں 5بال پر 14رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کے سامنے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی زیادہ دیر چل نہ پائی، کراچی کنگز نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک اور فتح کا جھنڈا گاڑ دیا۔

    شیروں نے ایسا وارکیا کہ زلمی والوں کے قدم لڑکھڑا گئے، آفریدی کی پھرکیاں اور عامر کی خطرناک سوئنگ نے تباہی مچاڈالی، دوسرے ہی اوور سے پشاور زلمی کی وکٹیں اڑنا شروع ہوگئیں۔

    پشاور زلمی کے تین کھلاڑی جلد بازی میں رن آؤٹ ہوئے۔ تینوں بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجنے میں عرفان جونیئر نے اہم کردار ادا کیا۔ ابتسام، سیمی اور وہاب ریاض کو عرفان جونیر نے رن آؤٹ کرایا۔

    کراچی کنگز کے بالرمحمدعامر اورشاہد آفریدی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں، ٹیمال ملزاور عرفان جونیئرکوایک ایک وکٹ ملی۔

    ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نےجم کر کھیلا، خرم منظور اور جو ئی ڈینلی نے اننگ کا آغاز کیا ،17رنز کے مجموعی اسکور پر خرم منظور جورڈن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    اس کے بعد بابر اعظم نے اپنی ٹیم کی اننگ کو سہارا دیتے ہوئے 20گیندوں 28رنز بنائے، انگرام بھی23رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز کو ہدف تک پہنچانے میں روی بوپارا اورمحمد رضوان نے اپنا کردار ادا کیا جہنوں نے بالترتیب17,رنز بنائے، آخر میں آنے والے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ووننگ شاٹ لگا کر گیند کو پویلین سے باہر پھینک دیا، ان کے شاندار چھکے کے بعد ٹیم کراچی نے مقررہ ہدف 131 رنزآخری اوورز کی چوتھی بال پر  5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    میں آف دی میچ کا اعزاز  ڈیون اسمتھ کے نام رہا جنہوں نے 71رنز اسکور کیے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    135 کراچی کنگز اننگز۔

    19.4/5

    بیسواں اوور :

    کھیل کے آخری اوور کی تیسری بال پر محمد رضوان 17رنز بنا کر محمد اصغر کی بال پر کرس جورڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    اوور کی چوتھی بال پر عماد وسیم نے شاندار چھکا لگا کر کراچی کنگز کو فتح دلادی اس طرح کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 5وکٹوں سے ہرا دیا۔

    انیسواں اوور: 

    انیسویں اوور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہوسکااور مجموعی اسکور 127رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے

    اٹھارہواں اوور: 

    کھیل کے اٹھارہویں اوور میں کراچی کنگز کا اسکور 125رنز ہوگیا اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ٹیم کراچی کو اس وقت 12بال پر صرف سات رنز درکار ہیں۔

    سترہواں اوور : 

    سترہویں اوور کے اختتتام پر کراچی ٹیم کا اسکور 116رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے، کراچی کنگز کو میچ جیتنے کیلئے 18بال پر 16رنز درکار ہیں۔

    سولہواں اوور: 

    سولہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کراچی نے 104رنز بنالیے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

    پندرہواں اوور :

    پندرہویں اوور کی چوتھی بال پر کولن اینگرم 23 رنز بنا کر ابتسام شیخ کی بال پر محمد حفئیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی کراچی کنگز کے وکٹ کیپر محمد رضوان ہیں۔ٹیم کا اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز ہے۔

    چودہواں اوور : 

    اس اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور 97 ہوگیا، ٹیم کراچی کو 6اوور میں 36رنز درکار ہیں۔اور اسکی سات وکٹیں باقی ہیں۔

    تیرہواں اوور: 

    تیرہویں اوور کی دوسری بال پر جوزف ڈینلے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، انہیں کرس جورڈن نے اپنی ہی بال پر کیچ آؤٹ کیا، نئے آنے والے کھلاڑی روی بوپارہ ہیں، کراچی کنگز کا اسکور 92ہے اس کو میچ جیتنے کیلئے 45 بال پر 45 رنز درکارہیں۔

    بارہواں اوور : 

    کھیل کے بارہویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 87 رنز ہے اور کراچی ٹیم کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے

    گیارہواں اوور : 

    گیارویں اوور کے اختتام پر ٹیم کراچی کا اسکور 79رنز تھا،

    دسواں اوور : 

    دس اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے 66رنز بنا لیے اور اس کے 2کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    نواں اوور : 

    نویں اوور میں کراچی کو جھٹکا لگا، بابر اعظم 28رنز بنا کر ابتسام شیخ کی بال پر ڈیرن سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی کولن اینگرم ہیں، ٹیم کراچی کا مجموعی اسکور2 وکٹوں کے نقصان پر 60رنز ہے

    آٹھواں اوور : 

    کھیل کے آٹھویں اوور کے اختتام پر کراچی کنگزنےایک وکٹ کے نقصان پر  54رنز بنا لیے

    ساتوں اوور : 

    ساتویں اوور میں کراچی کنگز نے 50کا ہندسہ عبور کرلیا، ایک وکٹ کے نقصان پر پچاس رنز بنالیے، جیت کیلئے 78 بال پر 80رنز درکار ہیں۔

    چھٹا اوور : 

    کراچی کنگز کے کھلاڑی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 42رنز بنا لیے۔

    پانچواں اوور : 

    کھیل کے پانچویں اوور میں کراچی کا اسکور 35 ہوا اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹا۔

    چوتھا اوور : 

    اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 24رنز بنائے۔

    تیسرا اوور : 

    تیسرے اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے 18 رنز اسکور کیے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

    دوسرا اوور : 

    اوور کی آخری بال پر خرم منظور تیز کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 6 رنز بنائے اور کرس جورڈن کی بال پر ابتسام شیخ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔

    پہلا اوور: 

    پشاور زلمی کے 132 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنرز خرم منظور اور جوزف ڈینلے نے کھیل کا آغاز کرتے ہوئے پہلے اوور میں گیارہ رنز اسکور کیے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پشاور زلمی اننگز

    131/09

    بیسواں اوور : 

    کھیل کی پہلی اننگز میں پشاور زلمی نے آخری اوور کے اختتام پر18 رنز کے اضافے کے ساتھ  کراچی کنگز کو 132رنز کا ہدف دیا ہے، اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    انیسواں اوور : 

    انیسویں اوور کی تیسری بال پر وہاب ریاض رن آؤٹ ہوگئے، پشا ور کے نو کھلاڑی پویلین واپس پہچ گئے ہیں، اور ٹیم کا اسکور 112رنز ہے

    اٹھارہواں اوور : 

    کھیل کے اٹھارہویں اوور میں پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 103 رنز ہے اور اس کی 8 وکٹیں گر چکی ہیں۔

    سترہواں اوور :

    سترہویں اوور کے اختتام پر پشاورٹیم نے 11رنز کے اضافے کے ساتھ 94 رنز بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے،

    سولہواں اوور : 

    اوور کی چوتھی بال پر کرس جورڈن صرف ایک رن بنا کر تیمل ملز کی بال پر عرفان کے ہاتھوں باآسانی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی وہاب ریاض ہیں، پشاور زلمی کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 83ہے

    پندرہواں اوور: 

    پندرہویں اوور کی چوتھی بال پر نئے آنے والے کھلاڑی عمید آصف سات رنز بنا کر شاہد آفریدی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس وقت زلمی کا اسکور 78رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    چودہواں اوور: 

    چودہویں اوور کی چوتھی بال پر زلمی کے اہم کھلاڑی ڈیرن سیمی صرف سدو بنا سکے اور تیز رن لینے کی کوششش  میں رن آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی عمید آصف ہیں۔ اس اوور کے اختتام تک زلمی کی ٹیم 71رنز بنا سکی اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔

    تیرہواں اوور: 

    زلمی کے کھلاڑی اس اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ کر سکے، ٹیم کا اسکورپانچ وکٹوں کے نقصان پر 63رنز تھا۔

    بارہواں اوور : 

    بارہویں اوور کی تیسری بال پر ابتسام شیخ صرف دو رنز بنا کر عرفان کی بال پرکیچ آؤٹ ہوگئے، اس طرح پشاور زلمی کی آدھی ٹیم 62رنز پر میدان سے باہر ہوگئی۔ نئے آنے والے کھلاڑی ڈیرن سیمی ہیں۔

    گیارہواں اوور : 

    کھیل کے گیارہویں اوور میں پشاور زلمی کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 58رنز بنائے۔

    دسواں اوور: 

    دسویں اوور کی چوتھی بال پر حارث سہیل صرف ایک رن بنا کر محمد عرفان کی بال پر تیمل؛ ملز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی ابتسام شیخ ہیں۔ ٹیم کا مجموعی اسکور دس اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پردو رنز کے اضافے ساتھ 54 تھا۔

    نواں اوور: 

    پشاور زلمی کا کھیل کے نویں اوور میں مجموعی اسکور 52رنز تھا اور اس کے تین کھلاڑی ؤؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

    آٹھواں اوور: 

    کھیل کے آٹھویں اوور میں پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 41 تھا، اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    ساتواں اوور : 

    ساتویں اوور کی آخری بال پر محمد حفیظ شاہد آفریدی کی بال پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،انہوں نے سات رنز اسکور کیے، نئے آنے والے کھلاڑی حارث سہیل ہیں۔ٹیم کا اسکور 38 تھا۔

    چھٹا اوور : 

    کھیل کے چھٹے اوور میں زلمی نے 37 رنز اسکور کیے

    پانچواں اوور : 

    پانچویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 35رنز تھا اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین جا چکے تھے۔

    چوتھا اوور: 

    پشاور زلمی کے دوسرے اوپنر تمیم  اقبال محمد عامر کی بال پر 11رنز بنا کر کیپرمحمد رضوان  کے ہاتھوں کیچ آؤٹ  ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔

    تیسرا اوور: 

    پشاور زلمی کا تیسرے اوور میں 27 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر

    دوسرا اوور : 

    دوسرے اوور کی چوتھی بال پر کامران اکمل ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے، جب ٹیم کا مجموعی اسکو ر 16رن تھا، نئے آنے والے کھلاڑی ڈیون اسمتھ ہیں۔

    :پہلا اوور 

    پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل اور تمیم اقبال نے کھیل کا آغاز کیا، کھیل کے پپہلے اوور میں زلمی نے 15 رنز اسکور کیے، جس میں کامران اکمل کا شاندار چھکا بھی شامل ہے۔

    اس سے قبل پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار بالنگ، فیلڈن اور بیٹنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں19رنز سے شکست دی تھی۔

  • سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور

    سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور

    ممبئی: دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرجانے والی بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور نے کہا ہے کہ وہ کبھی دل کے عارضے میں مبتلا نہیں رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا، بھارتی اداکار اور سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے کبھی نہیں کہا کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے، اور نہ ہی اس سے قبل ایسی کوئی شکایت تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اداکارہ کا انتقال ہوا اس وقت وہ دبئی کے مقامی ہوٹل کے روم میں تھیں، اچانک اس موت کے بعد پورا خاندان گہرے صدمے کا شکار ہے۔

    خیال رہے سری دیوی گذشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں دبئی کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    سری دیوی کی زندگی کی آخری ویڈیو

    یاد رہے کہ مقبول اداکارہ نے تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ وہ نوے کی دہائی میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلی خاتون سپراسٹار بھی تصور کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے انڈیا سینما کو یکسر بدل دیا جس کے بعد انہیں دو ہزار تیرہ میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018: کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018: کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے ٹاکرا

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کا دوسرا مقابلہ آج پشاور زلمی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں کراچی کنگز اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد آج پشاوہ زلمی سے ٹکرائے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں کراچی کنگز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے مقابلے کے لیے تیار ہے جہاں اسے شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار اور عماد وسیم جیسے باصلاحیت قیادت کی خدمات حاصل ہے۔

    کراچی کنگز پہلے معرکے کی فاتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار بالنگ، فیلڈنگ، بیٹنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں 19 رنز سے شکست دی تھی، کپتان عماد وسیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں مخالف ٹیم کو 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی کراچی کے باؤلرز کے آگے زیادہ دیر تک ٹک نہیں پایا، شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے نمایاں اسکورر عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

    کراچی کا لالا، سب سے نرالہ، شاندار کیچ کے بعد لاجواب انٹرویو

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہیں، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں‌ گے. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز پہلے معرکے کی فاتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

    کراچی کنگز پہلے معرکے کی فاتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے باعث گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں 19 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم جبکہ سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی۔

    عماد وسیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے کولن انگرام اور خرم منظور کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی کراچی کے باؤلرز کے آگے زیادہ دیر تک ٹک نہیں پایا، شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے نمایاں اسکورر عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر امین 31 ، محمد نواز 30 جبکہ روسو 18 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کراچی کنگز کے عماد وسیم، ٹی ملز اور محمد عرفان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اسکور کارڈ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز خلاصہ

    بیسویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 8 رنز ضرور حاصل کیے مگر وہ کسی کام نہ آسکے، دو گیندوں قبل سرفراز الیون کے 9ویں کھلاڑی بھی پویلین لوٹے جس کے بعد کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

    انیسویں اوور میں کراچی کنگز کو ایک اور وکٹ ملی جس کے بعد جیت کی راہ مزید ہموار ہوئی، اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔

    اٹھارواں اوور کی دوسری بال پر گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین محمد نواز کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، اس طرح سرفراز الیون کو ساتویں کھلاڑی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اوور اختتام پر ٹیم کا اسکور 118 تک پہنچا۔

    سولہویں اوور میں سرفراز الیون کے مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 تک پہنچا جبکہ 17ویں اوور میں صرف 6 رنز کا اضافہ ہوا۔

    پندرہویں اوور میں گلیڈی ایٹرز نے مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 تک پہنچایا۔

    تیرہویں اوور کی تیسری بال پر شاہد آفریدی نے بالکل باؤنڈری لائن کے قریب عمر امین کا شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین کی راہ دکھائی، عمر امین نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 31 رنز بنائے، اوور اختتام پر سرفراز الیون کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 74 تک پہنچا۔

    شاہد آفریدی کی شاندار فیلڈنگ

    بارہواں اوور کراچی کنگز کے لیے مثبت ثابت ہوا کیونکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد آفریدی کی گیند کو نہ سمجھ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوکر 7 رنز کے بعد پویلین روانہ ہوئے، اوور اختتام پر سرفراز الیون کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 67 تک پہنچا۔

    گیارہویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 58 تک پہنچا۔

    دسویں اوور میں صرف پانچ رنز کا اضافہ ہوا۔

    سرفراز احمد اور عمر امین نے شاہد آفریدی کے نویں اوور کو محتاط انداز میں کھیلا اور 7 رنز حاصل کیے، اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 53 تک پہنچا۔

    عماد وسیم نے اننگزکا نواں اوور کروایا جس میں روسو گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینکنے کے چکر میں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، روسو نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 18 رنز بنائے، اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 46 تک پہنچا۔

    شاہد آفریدی نے اپنا پہلا اور اننگز کا آٹھواں اوور کروایا جس میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف ایک رن ہی لے سکی، اوور اختتام پر سرفراز الیون کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 41 تک پہنچا۔

    ساتویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کے بلے باز روسو کے چھکے اور عمر امین کے چوکے کی بدولت ٹیم کا مجموعی اسکور 40 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور میں ایک چوکے کی مدد سے گلیڈی ایٹرز نے مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 26 تک پہنچایا۔

    پانچویں اوور کی پہلی ہی بال پر پیٹریسن بغیر کھاتہ کھولے پہلی ہی بال پر ملز کا نشانہ بنے اور کیچ دے کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 22 تک پہنچا۔

    چوتھے اوور میں چار رن اضافے کے بعد مجموعی اسکور 15 تک پہنچا۔

    تیسرا اوور عماد وسیم نے کروایا جس کی پہلی ہی گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش میں اسد شفیق ہاتھوں میں کیچ دے کر پویلین روانہ ہوئے، اوپنر بلے باز نے 6 گیندوں پر 2 رنز بنائے، اوور اختتام پر سرفراز الیون کا مجموعی اسکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 11 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز کے لیے محمد عامر کا پہلا اور اننگز کا دوسرا اوور مؤثر ثابت ہوا کیونکہ چوتھی گیند پر شین واٹسن رن لینے کی ناکام کوشش میں محمد رضوان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، واٹسن نے 6 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک رن بنایا۔

    سرفراز الیون کی جانب سے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پہلا اوور کروایا، اوور اختتام پر مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 3 رنز تک پہنچا۔

    کراچی کنگز اننگز خلاصہ

    اننگز خلاصہ

    کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے150 رنزکاہدف دیا، کولن انگرام 41 ، خرم منظور 35 اور روی بوپارا 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    اننگز کا آخری اور بیسواں اوور کراچی کنگز کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوا، شاہد خان آفریدی شین واٹس کی بال پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ اگلی ہی بال پر محمد عرفان بھی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر محمد رضوان بھی آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر کراچی کنگ نے 149 رنز بنائے۔

    انسویں اوور کی چوتھی بال پر عماد وسیم 2 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے، یوں کراچی کنگز کا اوور اختتام پر مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 تک پہنچا۔

    اٹھارویں اوور کی تیسری بال پر روی بھوپارا 19 گیندوں پر 25 رنز بناکر پویلین لوٹے، اوور میں صرف چار رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 تک پہنچا۔

    سترہویں اوور کی چوتھی بال پر انگرام کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 131 تک پہنچا۔

    سولہویں اوور میں دو چوکوں کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 122 رنز تک پہنچا۔

    پندرہویں اوور میں ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے مجموعی اسکور 111 تک پہنچا، روی بھوپارا اور کولن انگرام نے جارحانہ بیٹنگ کی۔

    چودہویں اوور میں صرف تین رنز بن سکے، مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 93 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور کی دوسری بال پر خرم منظور 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 90 تک پہنچا۔

    بارہویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 81 تک پہنچا۔

    گیارہوں اوور میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور تک پہنچا۔

    دسویں اوور میں کراچی کنگز کے بلے باز خرم منظور اور کولن انگرام کریز پر موجود رہے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 60 تک پہنچا۔

    نویں اوور میں راحت علی کی بال پر بابر اعظم 12 گیندوں پر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پانچواں اوور: شین واٹسن

    0-4-w-0-0-1

    شین واٹسن نے ڈینلی کو رن آؤٹ کیا، انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 1 چوکے کی مدد سے 14 ہی رن بنائے۔

    چوتھا اوور: محمد نواز

    1,1,0,1,1,1

    تیسرا اوور: شین واسٹن

    1.1.0.2.1.1

    دوسرا اوور: جوفرا

    1LB,1,4,2,1,4,

    پہلا اوور: انور علی

    1,4B,0,0,0,1,0


    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ ٹیم کراچی کنگز فاتحانہ آغاز کے لیے پرعزم ہے۔ پی ایس ایل سیزن تھری کی فیورٹ دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز کی یہ پہلی آزمائش ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب

    کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے صف آرا ہونے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کا شعبہ مضبوط ہوگیا اس حوالے سے ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کا کامبینیشن مضبوط ہے۔

    یاد رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دو بار ایونٹ کی رنراپ ٹیم رہ چکی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آسان حریف نہیں ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں گھمسان کا رن پڑنے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتظار کی گھڑیاں‌ ختم، پی ایس ایل کا میگا ایونٹ آج شروع ہوگا، دبئی میں‌ میلہ سج گیا

    انتظار کی گھڑیاں‌ ختم، پی ایس ایل کا میگا ایونٹ آج شروع ہوگا، دبئی میں‌ میلہ سج گیا

    دبئی: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا. سنسنی خیز مقابلوں اور تفریح‌ سے بھرپور پاکستان سپر لیگ سیزن تھری آج شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے صحرا میں‌ کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سج گیا.ایکشن سے بھرپور پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی رنگا رنگ تقریب آج منعقد ہوگی، جس کے بعد سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگا، دنیائے کرکٹ کے سپراسٹارز سنہری ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں‌ گے.

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہوں گی، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں‌گے. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔

    مقابلوں کے آغاز سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس میں عابدہ پروین، علی ظفر اور شہزاد رائے سمیت نامور فنکار اپنے سروں‌ کا جادو جگائیں‌ گے۔ شان دار آتش بازی آسمان پر رنگ بکھیرے گی، توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوگی.

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے.

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب شائقین مدتوں یاد رکھیں گے

    سیزن تھری کا پہلا مقابلہ دفاعی چیمپین پشاور زلمی ا ور پہلی بار مقابلہ کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا.

    تجزیہ کاروں‌ کے مطابق پی ایس ایل کا تیسرا سیزن کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گیا اور اسے دنیا بھر کے شایقین بڑی تعداد میں‌ براہ راست دیکھیں گے. یہ بھی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس بار ریکارڈ تعداد میں چھکے لگائے جائیں‌گے.

    ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی. ایونٹ کا فائنل معرکہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری : ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی

    پی ایس ایل تھری : ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی

    دبئی : ایچ بی ایل پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب آج دبئی میں منعقد ہوگی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کے علاوہ ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ شروع ہونے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی نقاب کشائی آج بروز منگل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

     تقریب میں چھ ٹیموں کے کپتان اور پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی موجود ہوں گے، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شائقین کرکٹ کو پیغام دیا ہے کہ پی ایس ایل تھری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایونٹ کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    اس کے علاوہ نوید اصغراور چھ ٹیموں کپتان ڈیرن سیمی، سرفراز احمد، شعیب ملک، عماد وسیم، برینڈن میک کولم اور مصباح الحق پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، تقریب میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت ٹیم مینجمنٹ بھی شرکت کرے گی۔

    یاد رہے کہ چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 فروری کوعرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی، صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، اس کے علاوہ موسیقی کا شہزادہ شہزاد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،پاکستان سپرلیگ کا آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں مجموعی طور پر34میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل تھری کا آغاز، صرف چار دن باقی رہ گئے

    پی ایس ایل تھری کا آغاز، صرف چار دن باقی رہ گئے

    دبئی : پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے آغاز میں اب صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں، ٹائٹل کی جنگ جیتنے کیلئے ٹیمیں یو اے ای پہنچنا شروع ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ شائقین کا جوش ولولہ اور جنون اب صرف چھ دن کی دوری پرہے، چھکے اور چوکوں کی بھرمار ہونے والی ہے، پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کیلئے ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچنا شروع ہوگئیں۔

    اس بار پانچ نہیں بلکہ چھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایونٹ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز بھی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    پہلے راؤنڈ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ بائیس فروری کو دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ کراچی کنگز کے شیر تئیس فروری کو کوئٹہ گلیڈیئٹرز سے پنجہ آزمائی کریں گے۔

    علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بائیس فروری کو دبئی میں منعقد ہوگی، ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز کے آفیشل نغمے کا ٹیزر جاری


    نامور فنکاروں میں عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد رائے ودیگر شامل ہیں، پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب بائیس فروری کو دبئی میں ہوگی، ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، پی سی بی نے پرومو جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 تاریخ کوعرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا پرومو ریلیزکردیا گیا ہے، ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی، صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

    موسیقی کا شہزادہ شہزاد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان سپرلیگ کا آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    اس موقع پر بلاک بسٹر گانے والے معروف امریکن سنگر جیسن ڈرولو بھی پرفارم کریں گے، دبئی میں اسٹارز کی یہ کہکشاں 22 فروری کو سجے گی۔

    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگی۔ یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے روز پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2018 کے میچز کا شیڈول جاری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • دبئی ایئرپورٹ ’دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ‘ کا اعزازبرقراررکھنے میں کامیاب

    دبئی ایئرپورٹ ’دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ‘ کا اعزازبرقراررکھنے میں کامیاب

    دبئی : گزشتہ چار سال کی طرح سنہ 2017 میں بھی دبئی ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا لقب حاصل کرنے میں کامیاب رہا‘ گزشتہ سال 88.2 ملین مسافروں نے اس ہوائی اڈے سے سفر کیا۔

    دبئی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے ہوائی اڈے سال 2016 کی نسبت گزشتہ سال 4.6 ملین مسافروں کا اضافہ سے دیکھنے میں آیا ہے‘ حالانکہ دبئی ایئرپورٹس پر امریکا جانے والی فلائٹس پر لیپ ٹاپ لے جانے پر عارضی پابندی بھی عائد کی گئی تھی جس سے امریکا کے مسافروں میں کمی واقع ہوئی تھی۔

    دبئی ایئرپورٹ بین الا براعظمی فضائی روٹس کے درمیان ٹرانسٹ حب کی حیثیت رکھتا ہوں اور خلیج کے دیگر ممالک کی طرح اس کے مسافروں کی تعداد میں گزشتہ چند سالوں میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کا سب سے مصروف ترین ایئرپورٹ ہوا کرتا تھا تاہم دبئی نے اس سے یہ اعزاز سنہ 2014 میں چھین لیا تھا اور آج تک پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

    امریکا کی جانب سے گزشتہ سال مارچ میں متحدہ عرب امارات سمیت مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کے کئی ممالک سے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لے کر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    جولائی 2017 میں یعنی کے پابندی عائد ہونے کے پانچ ماہ بعد ہی دبئی کی ایئر لائن ایمرٹس نے اعلان کیا کہ نئے حفاظتی اقدامات کے بعد انہیں امریکا کی جانب سے عائد کردہ اس پابندی سے استثناء مل گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • خبردار!!  دبئی کی سڑکوں پر سگریٹ پھینکنا مہنگا پڑ سکتا ہے

    خبردار!! دبئی کی سڑکوں پر سگریٹ پھینکنا مہنگا پڑ سکتا ہے

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہر کی سڑکوں پر سگریٹ پھینکنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ انہوں نے بچی ہوئی سگریٹ یا پھر اُس کے ٹوٹے سڑک پر پھینکے تو 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے شہرکو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کردیا جس کے تحت سڑکوں پر مختلف بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی کی محکمہ بلدیات کے شعبہ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹر عبد المجید سیفی کا کہنا تھا کہ ’صفائی مہم کا آغاز ہونے کے بعد گلیوں ، کوچوں اور سڑکوں پرسگریٹ یا پھر کچرا پھینکنے پر پابندی ہوگی‘۔

    مزید پڑھیں: دبئی: نماز کے لیے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنے پر پابندی

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص کو خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اُس پر 500 درہم (پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 15 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر بار بار کسی شہری نے حکم کی خلاف ورزی کی تو اُسے سخت سزا بھی دی جائے گی۔

    حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مخصوص جگہوں اور کچرے کے ڈبوں میں سگریٹ یا کچرا پھینکیں اگر کسی کی چلتی گاڑی سے بھی سگریٹ کی راکھ بھی گری تو اُسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی، 33 کلو سونا جیتنے کا نادر موقع

    دبئی حکومت نے قانون میں یہ بھی شامل کیا کہ سڑک پر تھوکنا یا کسی بھی قسم کی گندگی پھیلانے پر بھی جرمانہ عائد ہوگا، صفائی مہم کا آغاز ہونے کے بعد حکومت نے خصوصی طور پر 154 افسران کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ لوگوں کو گندگی پھیلانے سے روک سکیں اور اُن میں شعور اجاگر کریں۔

    عرب میڈیا کے مطابق دو سال قبل سڑکوں پر کچرا پھینکنے کے جرم میں 3 ہزار کے قریب افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔