Tag: Dubai

  • لعنت تو کمزور لفظ ہے ورنہ میرے پاس کئی سخت الفاظ موجود تھے، عمران خان

    لعنت تو کمزور لفظ ہے ورنہ میرے پاس کئی سخت الفاظ موجود تھے، عمران خان

    دبئی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگ چوروں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، ایسے لوگوں کے لیے لعنت جیسا کمزور لفظ استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقدہ تقریب کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں، آصف زرداری کے اصل اتحادی نوازشریف ہیں کیونکہ دونوں نے مل کر کرپشن کی اور پیسہ بنایا‘۔

    لعنت کا لفظ استعمال کرنے پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اسمبلی میں بیٹھے لوگ چوروں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، میرے پاس اس سے سخت الفاظ تھے مگر وہ میں نے جان بوجھ کر استعمال نہیں کیے‘۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ مخالفین کو دبانے کے لیے پولیس استعمال کرتے ہیں، میرے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 6 مقدمات درج کیے گئے‘۔

    مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کو گالی نہیں دی جاسکتی، آصف زرداری

    چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم مدرسے کے بچوں کو جدید تعلیم دینا چاہتے ہیں  تاکہ وہ بھی معاشرے کے ساتھ چل سکیں اور بہتر زندگی گزاریں‘۔

    دبئی میں شوکت خانم میموریل اسپتال کے لیے عطیات جمع کرنے کا پروگرام ہوا جس میں لوگوں نے عمران خان پر بھروسہ کرتے ہوئے 9 لاکھ ڈالرز کا فنڈ دیا۔

    عمران خان نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کو قائد اعظم کی طرح غریبوں کی مدد کرنی چاہیے‘۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اسمبلی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا گیا بعد ازاں عمران خان نے بھی پارلیمنٹ کے خلاف سخت زبان استعمال کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یواے ای نے اچانک پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کرنا بند کر دیے

    یواے ای نے اچانک پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کرنا بند کر دیے

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے اچانک پاکستانیوں کیلئے دبئی کےوزٹ ویزے دینا بند کر دیے، اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس کو دو دن انتظار کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹریول ایجنٹس نے خبر دار کیا ہے کہ عوام بھی دو دن تک ٹکٹ بک نہ کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اہم تجارتی اور سیاحتی مرکز “دبئی” کو ویسے ہی سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے، نئے سال اور کرسمس کی آمد آمد ہے اور دبئی میں نئے سال کی رنگا رنگ آتش بازی کو دیکھنے کے لیے مکینوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔

    نئے سال کی آمد کے موقع پر متحدہ عرب امارات نے اچانک پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کرنے بند کر دیئے، اب دبئی جانا ہے تو پہلے ویزہ کنفرم کرائیں پھر ٹکٹ لینے ایئرلائن کے دفتر جائیں۔

    کراچی میں ٹریول ایجنٹس عجیب مشکل میں پھنس گئے ، متحدہ عرب امارات نے بغیر کسی اطلاع کے دبئی کے ویزوں کا اجرا روک دیا۔

    ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ دبئی کے وزٹ ویزے کے لیے بھیجی گئیں تمام درخواستیں بغیر وجہ بتائے مسترد کردی گئی اور متحدہ عرب امارات کی حکومت دبئی کے ویزے جاری نہیں کررہی۔

    ذرائع کے مطابق دبئی کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے ٹریول ایجنٹس کو دو دن میں آگاہ کر دیا جائے ۔

    ٹریو ل ایجنٹس کے مطابق دبئی جانے کے خواہش مند دو دن تک دبئی کیلئے سیٹیں بک نہ کرائیں۔

    ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ندیم شریف کا کہنا ہے کہ نئے سال کا جشن منانے تقریبا تین لاکھ پاکستانی دبئی پہنچ گئے ہیں جب کہ مزید ہزاروں افراد دبئی جانے کے خواہش مند ہیں اور ممکن ہے کہ یہ پابندی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی کے پیشِ نظر لگائی گئی ہو۔

    تاہم یہ پابندی عارضی ہے جو کہ آئندہ برس جنوری میں ختم کردی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پرویزمشرف

    دبئی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پنجاب میں چھوٹی قوتوں کو ساتھ ملا کر بڑا اتحاد قائم ہوسکتا ہے، بیت المقدس کے معاملے پر امت مسلمہ متحد ہوکرامریکا پردباؤ ڈالے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں سیاسی اورانتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، قوانین پر عمل درآمد اور چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام ہونا بھی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں تمام قومیتوں کے لوگ آباد ہیں، پاکستانیت شہر قائد سے شروع ہوتی ہے، اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر15سے20صوبوں کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ پیرپگاڑا کے ساتھ مل کر دیگر جماعتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سندھ میں تمام قومیتوں اور پنجاب میں چھوٹی طاقتوں کو ساتھ ملاکر سیاسی اتحاد بنایا جاسکتا ہے،23جماعتی پاکستان عوامی اتحاد مزید بڑھے گا تو دوسری جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔

    سابق صدر نے کہا کہ بیت المقدس کے معاملے پرامت مسلمہ متحد ہوکرامریکا پردباؤ ڈالے، دنیا میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے مگر اتحاد کا فقدان ہے، ہمیں عالمی سطح پروہ بات کرنی چاہیےجوقومی مفادمیں ہو، مسلم ممالک امداد بند ہونے کے ڈرسے امریکا کےخلاف نہیں بولتے۔

  • دبئی: اسلحہ یا ممنوعہ اشیاء ساتھ لے کر چلنے پر بھاری جرمانے کا اعلان

    دبئی: اسلحہ یا ممنوعہ اشیاء ساتھ لے کر چلنے پر بھاری جرمانے کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی پولیس نے اسلحہ یا ممنوعہ اشیاء ساتھ لے کر چلنے پر 5 سے 30 ہزار درھم تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

    دبئی پولیس کے آفیشل پیج پر شائع ہونے والی ویڈیو کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیفا کلب ٹورنامنٹ کے انعقاد کو پیش نظر رکھتے شہریوں کو آگاہی دی گئی ہے۔

    ویڈیو کے مطابق اگر کسی شہری کے پاس سے اسلحہ یا ممنوعہ اشیا جیسے چھری، چاقو، ڈنڈا وغیرہ برآمد ہوا تو اُس شخص پر 5 سے 30 ہزار درھم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اُسے تین ماہ کی جیل بھی کاٹنی پڑے گی۔

    پڑھیں: دبئی: نماز کے لیے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنے پر پابندی

    دبئی پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت شہریوں کو تلاشی دینی ہوگی اور اگر اس دوران اُن کے پاس سے کوئی بھی ممنوعہ چیز برآمد ہوئی تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف بھی کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ دبئی میں 6 دسمبر سے 16 دسمبر تک فیفا کلب کے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سخت سیکیورٹی کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی ہائی وے سرخ رنگ میں رنگ گیا، ویڈیوز وائرل

    دبئی ہائی وے سرخ رنگ میں رنگ گیا، ویڈیوز وائرل

    ابوظہبی: دبئی حکومت نے شیخ زائد روڈ پر سرخ رنگ کی پٹیاں سڑک پر نصب کردیں، نیشنل ہائی وے پر ہونے والی اچانک تبدیلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ زائد روڈ کے سرخ رنگ کی پٹیاں نصب ہونے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور ہر شخص اس کی وجہ تلاش کرنے لگا۔

    سرخ رنگ کی پٹیاں شیخ زائد روڈ اور دبئی مرینہ کے درمیانی ٹکڑے میں نصب کی گئیں ہیں۔

    نیشنل ہائی وے پر نصب کی جانے والی یہ پٹیاں جاذب نظر تو نہیں کیونکہ یہ آنکھوں کے لیے کافی پریشان کن ہیں مگر انتظامیہ نے سڑک کو اسی رنگ سے کیوں رنگا؟

    سڑک کے رنگ کو تبدیل کرنے کی وجہ کچھ اس طرح سامنے آئی کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ نیشنل ہائی وے پر چلنے والی گاڑیاں تیز رفتاری یا سست روی سے نہ چلیں اور مقررہ حدِ رفتار میں گاڑیاں چلائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھا جاسکے۔

    ویڈیوز دیکھیں

    مزید پڑھیں: دبئی: نماز کے لیے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنے پر پابندی

    قبل ازیں دبئی حکومت کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر حادثات کی روک تھام کے لیے سڑک پر گاڑی کھڑی کرکے نماز پڑھنے پر بھی پابندی کا فیصلہ سامنے آچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عثمان مجید بلو نے بھارتی پہلوان کو ہرا کر پاک انڈو چیمپئن شپ جیت لی

    عثمان مجید بلو نے بھارتی پہلوان کو ہرا کر پاک انڈو چیمپئن شپ جیت لی

    دبئی : رستم پاکستان عثمان مجید بلو نے بھارتی پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا، دبئی میں ہونے والی پاک انڈو چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی، اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والی پاک انڈو چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، شیخوپورہ کے رہنے والے رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے ٹائٹل مقابلے میں روائتی حریف بھارتی پہلوان وکرم سنگھ کو چاروں شانے چت کر دیا۔

    رستم پاکستان کو دبئی کے وزیر کھیل نے گولڈ میڈل پہنایا، بھارتی پہلوان کو ہرانے کے بعد رستم پاکستان نے قومی پرچم کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

    قومی پرچم اٹھائے عثمان مجید تماشائیوں کے بیچ چلے گئے جہاں شائقین نے پاکستانی پہلوان کے ساتھ سیلفیان بھی لیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

  • ثانیہ مرزا  اپنے شوہر شعیب ملک کے اسٹائل کی مداح نکلیں

    ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے اسٹائل کی مداح نکلیں

    دبئی : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے اسٹائل کی مداح نکلیں اور تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا ایک فیشن آئیکون کے طور پر بھی جانی جاتی ہے اور اس کا سہرا وہ اپنی بہن انعم مرزا کو دیتی ہے۔

    دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے ایک نمائش کا اہتمام کیا ، جس میں بہت سارے فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی، نمائش میں کپڑے اور جیولیوی کی کلیکشن پیش کی گئی۔

    تقریب میں بھارتی فلم ڈائیریکٹر فرح خان بھی موجود تھیں اور ثانیہ مرزا نے فرح خان کے ہمراہ میڈیا کو نمائش کے مختلف حصے دکھائے۔

    اس موقع پر فرح خان نے کہا کہ ڈانس کے دوران اپنے ہیرو ہیروئن کے کپڑوں کا خود انتخاب کرتی ہے۔

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں اپنی بہن پر فخر کرتی ہوں، وہ مجھے کہتی ہے یہ اچھا لگے گا میں پہن لیتی ہوں۔

    حال ہی میں شعیب ملک کو اسٹائل آئیکون ایوارڈ دیا گیا ، اس حوالے سے ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ شعیب ملک کے کپڑے بھی وہ پسند کرتی ہے تو وہ شوہر کے اسٹائل تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک کا اپنا ایک اسٹائل ہیں، میں سارا کریڈٹ نہیں لینا چاہتی ، وہ ایک خوبصورت اور قد آور آدمی ہے ، وہ اچھا دیکھائے دیتا ہیں اور اچھا دیکھنے کیلئے بہت کچھ کر سکتا ہے۔

    https://youtu.be/JOl4ENQAPz4

    تقریب میں شریک مہمانوں نے اس اقدام کی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگیا

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگیا

    دبئی : پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، بھارت سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں سیریز میں نیوزی لینڈ کی دو ایک سے ناکامی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنادیا، تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ بھارت نے نیوزی لینڈ کو چھ رنز سے شکست دی۔

    بھارت کی جیت ایک بار پھر پاکستان کے کام آگئی، پاکستان نے ایک سو چوبیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

    نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ بھارت نے تین پوائنٹس تو حاصل کیے لیکن اب بھی وہ پانچویں نمبر پر ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا


    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو53 رنز سے شکست دی تھی۔

    بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی تھی جس کے بعد پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پرآگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیا آپ یواے ای میں اپنےاہلِ خانہ کے ساتھ رہناچاہتے ہیں؟

    کیا آپ یواے ای میں اپنےاہلِ خانہ کے ساتھ رہناچاہتے ہیں؟

     

    اگر آپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں اور اپنے اہلِ خانہ کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں تو دنیا بھر کے کسی بھی ملک کی طرح یہاں بھی اس کے لیے کچھ شرائط ہیں جن پر پورا اترنا ضروری ہے۔

    جی ہاں! اگر آپ یو اے ای میں کام کررہے ہیں تو مندرجہ ذیل شرائط پر عمل پیرا ہوکر آپ اپنے اہلِ خانہ کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں جن میں سے اولین شرط آپ ماہانہ تنخواہ چار ہزار درہم یا اگر ادارے کی جانب سے رہائش دی گئی ہے تو کم از کم تین ہزار درہم ہونا ضروری ہے۔

    یو اے ای میں کام کرنے والوں کی اچھی خاصی تعداد اپنے گھروں سے دور تنہا رہتی ہے ‘ کچھ اپنے والدین کے بغیر رہ رہے تھے کچھ اپنے بیوی بچوں کو بھی پیچھے چھوڑکر آئے ہیں جس کی وجہ یہاں اہلِ خانہ کو اسپانسر کرنا مہنگا ہونا ہے۔

    لیکن اگر آپ چار ہزار درہم یا تین ہزار درہم بمع رہائش کما رہے ہیں تو آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں ‘ تاہم والدین کو ساتھ رکھنے کے لیے آپ کی تنخواہ کم از کم 20 ہزار درہم ہونا ضروری ہے۔

    اگر آپ کے اہل خانہ یو اے ای سے باہر ہیں تو سب سے پہلے آپ نے رہائشی ویزہ کے لیے اپلائی کرنا ہوگا اور جب وہ یہاں پہنچ جائیں گے تو تیس دن کے اندر آپ نے رہائشی مہر کے لیے اپلائی کرنا ہے۔

    اس درخواست کے لیے جو ڈاکیومنٹ آپ کو درکا ر ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

    ٹائپ شدہ درخواست فارم
    سیلری سرٹیفکٹ
    لیبر کارڈ اور لیبر کانٹریکٹ
    تصدیق شدہ نکاح نامہ
    بچوں کے مصدقہ پیدائشی سرٹیفکٹ
    تین ماہ کا بینک گوشوارہ
    مصدقہ کرایہ نامہ
    اماراتی آئی ڈی

    اگر آپ کی شادی امارات میں نہیں بلکہ آپ کے آبائی وطن میں ہوئی ہے تو پھر آپ کو اپنے نکاح نامے کی متعلقہ منسٹری سے تصدیق کرانی ہوگی اور پھر اس پر یواے ای ایمبیسی / قونصل خانے کی مہر لگے گی اور اس کے بعد امارات کی متعلقہ منسٹری اس کی تصدیق کرے گی۔

    اور سب سے اہم بات اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اہلِ خانہ کا رہائشی ویزہ قابلِ عمل رہے تو پھر ایک بار آمد کے بعد وہ چھ ماہ سے زیادہ امارات سے باہر نہیں رہ سکیں گے‘ بصورت دیگر ویزہ منسوخ ہوجائے گا۔

    اگر آپ مطلوبہ شرائط پر پورے اترتے ہیں تو انتظار کس بات کا کررہے ہیں‘ ابھی سے کارروائی شروع کیجئے اور اپنے پیاروں کو اپنے ساتھ رکھیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ون ڈے رینکنگ: حسن علی اور ویرات کوہلی کی حکمرانی برقرار

    ون ڈے رینکنگ: حسن علی اور ویرات کوہلی کی حکمرانی برقرار

    دبئی : آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ حسن علی کی بولرز رینکنگ میں اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی حکمرانی تاحال برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری کردی۔

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بولر حسن علی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، حسن علی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چودہ شکار کئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: حسن علی دنیا کے بہترین بولربن گئے


    بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو سنچریاں اسکور کیں۔


    مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ اول، پاکستان کا چھٹا نمبر


    اس کے علاوہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم دو درجے ترقی کے ساتھ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ کی حکمرانی اب بھی قائم ہے۔