Tag: Dubai

  • دبئی میں 15 ارب روپے کا بنگلہ کس نے خریدا؟

    دبئی میں 15 ارب روپے کا بنگلہ کس نے خریدا؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 20 کروڑ درہم یعنی 15 ارب پاکستانی روپے سے زائد میں بنگلے کی فروخت کو ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا سودا قرار دیا جارہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق ماجد الفطیم ریئل اسٹیٹ کمپنی نے دبئی کے جزائر لانائی میں اعلیٰ درجے کا مینشن بنگلہ 200 ملین درہم میں خرید لیا ہے، اسے دبئی سینٹر میں اعلیٰ رہائشی کمپلیکس کا سب سے بڑا سودا قرار دیا جا رہا ہے۔

    بنگلوں کی ڈیزائنرجنوبی افریقہ کی سول انجینیئرنگ کمپنی ہے جو کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہے۔

    جزیرہ لانائی میں 13 منفرد قسم کے مینشن بنگلے ہیں، ہر بنگلے کا اپنا ساحل ہے۔

    یہ ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں لاغون الغاف کرسٹل جھیل کے قلب میں خصوصی جزیرے میں بنے ہوئے ہیں، دنیا کی مالدار ترین شخصیات ان بنگلوں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

    دبئی میں ان دنوں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر ہے۔ سنہ 2022 کے دوران دبئی میں 88 ہزار 29 سودے 239.64 ارب درہم میں ہوئے جو 2021 میں ہونے والے سودوں کے مقابلے میں دو گنا ہیں۔

  • دبئی : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد لقمہ اجل بن گئے

    دبئی : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد لقمہ اجل بن گئے

    دبئی کے علاقے الراس میں قائم رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ جس کے باعث16 افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔

    دبئی کے شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کو ڈیرہ دبئی کی رہائشی عمارت الراس میں پیش آیا ،جہاں دبئی سول ڈیفنس آپریشنز روم کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔

    ترجمان شہری دفاع کا کہنا ہے کہ عمارت میں چوتھی منزل پر اپارٹمنٹ میں آگ لگی تھی، عینی شاہد کے مطابق جاں بحق افراد میں تین پاکستانی کزن اور دیگر دو ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

    دبئی سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر پہنچیں اور اطلاع ملنے کے چھ منٹ کے اندر انخلاء اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کردیں، امدادی کارکنان نے مرنے والوں کی لاشون اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت میں حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے ک واقعہ پیش آیا۔ابھی تک آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم متعلقہ حکام وجوہات کے بارے میں تفصیلی اور جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔

    گزشتہ دوپہر 12:35 پر لگنے والی آگ پر پر 2 بج کر 42 منٹ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد کولنگ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

  • دبئی میں سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ قائم

    دبئی میں سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ قائم

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں رواں برس کے صرف 2 ماہ میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد ہوئی، دبئی نے 2022 میں بھی سیاحوں کی مجموعی تعداد کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ جنوری اور فروری 2023 کے دوران 3.1 ملین غیر ملکی سیاح دبئی آئے ہیں۔

    سنہ 2022 میں جنوری اور فروری کے دوران 2.19 ملین سیاح آئے تھے، شرح نمو 41.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ دبئی نے 2022 کے مقابلے میں سیاحوں کی مجموعی تعداد کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

    محکمے کے مطابق فروری 2023 کے آخر میں دبئی میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 400 سے زیادہ ہوگئی، یہ تعداد 813 ہوٹلوں کے کمروں کی ہے۔

    سنہ 2022 میں فروری کے آخر میں دبئی کے 759 ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس مسافروں کی تعداد دو گنا بڑھنے کے بعد دبئی ایئرپورٹ 2023 میں 7 کروڑ 80 لاکھ مسافروں کو خوش آمدید کہے گا۔

    سنہ 2022 میں دبئی ایئرپورٹ کو 127 فیصد اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 60 لاکھ مسافروں نے استعمال کیا۔

    دبئی ایئرپورٹ کے سی ای او پاؤل گریفتھس کا کہنا ہے کہ دبئی رواں برس بڑے ایونٹس دبئی ایئر شو اور اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اور دبئی ایئرپورٹ پر 7 کروڑ 80 لاکھ مسافروں کو خوش آمدید کہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

  • توشہ خانہ کیس: نیب کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کے لیے دبئی پہنچ گئی

    توشہ خانہ کیس: نیب کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کے لیے دبئی پہنچ گئی

    اسلام آباد: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، یہ ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کر لی ہیں، نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق کے گھر کا بھی دورہ کیا۔ نیب کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے، یہ گھڑی سعودی ولئ عہد نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی۔

    توشہ خانہ کیس : عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے عمران خان کو کل طلب کر رکھا ہے۔

  • دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد

    دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان سے راولپنڈی، اسلام آباد منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی اور ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

    ٹرک کو ڈی آئی خان یارک ٹول پلازہ کے قریب روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے 546 کلو چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی میں مانسہرہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی، کراچی اتحاد ٹاؤن کے قریب کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار ہوئے جن سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی۔

    اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں ایک کار سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران چارسدہ کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا۔

    اسلام آباد ایف 8 ون میں کارروائی میں ایک ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ

    دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سنہ 2022 میں کئی گنا اضافہ ہوگیا، رواں برس یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں دبئی میں بین الاقوامی مسافروں کی آمد 14.36 ملین تک پہنچ گئی جو 2021 میں 7.28 ملین سے 97 فیصد زیادہ ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں 16.73 ملین بین الاقوامی مسافر دبئی پہنچے تھے۔

    دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کا کہنا تھا کہ 2022 میں بین الاقوامی دورے میں غیر معمولی اضافہ دبئی کے اقتصادی ایجنڈے ڈی 33 کے 2033 تک امارات کی معیشت کے حجم کو دگنا کرنے کے ہدف کی حمایت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاحت اور سفر کا شعبہ قیادت کے مقصد میں امارات کو عالمی معیشت میں بہترین کارکردگی کا نمونہ بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کا مزید کہنا تھا کہ دبئی آنے والے برسوں میں عالمی سیاحت اور ٹریول کنیکٹوٹی کی ترقی کے لیے ایک بڑے کیٹالسٹ کے طور پر ابھر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے مقابلے میں 2022 میں عالمی سیاحوں کے سفر میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    دبئی نے 2022 میں کرونا وائرس کی وبا سے پہلے کی سطح کے 86 فیصد تک پہنچنے کے ساتھ شہر میں آنے والے سیاحوں کے ساتھ بحالی کے عالمی اور علاقائی دونوں بیرومیٹر سے تجاوز کیا۔

    دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری نے کہا کہ دبئی سیاحت کی صنعت میں ایک واضح رہنما کے طور پر ابھرا جو عالمی سیاحت کی بحالی میں دبئی کے بڑھتے ہوئے کردار کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکمت عملی اور انیشی ایٹوز ہمیں اگلی چند دہائیوں میں عالمی سفر اور کاروباری شعبوں میں ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا اعتماد فراہم کرتی ہے۔

    امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی میں ہاسپیٹلٹی کے شعبے نے بھی 2022 میں نمایاں ترقی حاصل کی۔

    دسمبر 2022 کے آخر میں دبئی کی ہوٹلوں کی انوینٹری میں 804 ہوٹلوں کے اداروں میں 1 لاکھ 46 ہزار 496 کمرے تھے جبکہ دسمبر 2019 کے آخر میں 741 اداروں میں 1 لاکھ 26 ہزار 120 کمرے دستیاب تھے۔

  • دبئی: کیفے میں ویٹرس کو چھیڑنے پر بھاری جرمانہ

    دبئی: کیفے میں ویٹرس کو چھیڑنے پر بھاری جرمانہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک کیفے میں ویٹرس کو چھیڑنے پر ایک شخص پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے ایک کیفے میں ویٹرس سے چھیڑ خانی کے الزام میں ایک شخص پر دس ہزار درہم کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    یو اے ای قانون کے مطابق جو شخص کسی کا ہراساں کرنے یا چھیڑ خانی کا مرتکب پایا گیا، اسے کم از کم ایک سال قید اور کم از کم دس ہزار درہم جرمانے کی سزا ہوگی، یا دونوں سزاؤں میں سے کوئی ایک بھی دی جا سکتی ہے۔

    اماراتی قانون میں چھیڑ خانی کی تعریف یوں کی گئی ہے: ’’ہر وہ عمل جس سے متاثرہ شخص کو تکلیف ہوتی ہو، حیا سوز اشارے بھی اس کا حصہ ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ عام طور پر چھیڑ خانی سے متاثرہ بیش تر افراد شکایت درج کرانے سے گریز کرتے ہیں، کئی خواتین کو پتا بھی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ قابل سزاجرم ہے اور رپورٹ کرنے پر انہیں انصاف ملے گا۔

    الامارات الیوم کے مطابق امارات اس قسم کی غیر مہذب حرکتوں کا سخت نوٹس لینے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

  • دبئی میں فلیٹ 41 کروڑ درہم میں فروخت

    دبئی میں فلیٹ 41 کروڑ درہم میں فروخت

    دبئی: دبئی کی تاریخ کا ایک مہنگا ترین سودا ہوا ہے، ایک اپارٹمنٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ میں گزشتہ سال سے تیزی آنے کے بعد دبئی میں سب سے مہنگے اپارٹمنٹ کی فروخت کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

    جمیرہ بے میں بلغاری لائٹ ہاؤس ڈویلپمنٹ کا یہ پینٹ ہاؤس 410 ملین درہم (112 ملین ڈالر) میں فروخت ہوا ہے، یہ دبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ میں سب سے مہنگا سودا ہے، اور یہ یکم فروری کو رجسٹرڈ ہوا۔

    یہ عمارت دبئی ہولڈنگ کی ماتحت کمپنی مِراس تعمیر کر رہی ہے، اور اس میں موجود فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور یہ 9 کمروں پر مشتمل ہے، فی مربع فٹ کی قیمت 10521 درہم بتائی گئی ہے۔

    بلغاری لائٹ ہاؤس ایک 27 منزلہ رہائشی عمارت ہے جو سمندر کنارے واقع ہے، اور اس میں 31 پینٹ ہاؤسز کے علاوہ تھری لیول اسکائی ولاز بھی ہوں گے۔

    یہ عمارت معروف اطالوی تعمیراتی کمپنی ’انتونیو سیٹیریو پیٹریشیا وائل‘ نے ڈیزائن کی ہے، اور اس کا طرز تعمیر بھی اٹلی کا ہے، اور نہایت خوب صورتی سے اسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ جنوری میں 8 فلیٹ 656 ملین درہم میں فروخت ہوئے تھے، ان میں سے ایک فلیٹ 119 ملین اور ایک اور فلیٹ 116 ملین درہم میں فروخت کیا گیا تھا۔

  • دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں میں بیرون ملک کیپسول کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں۔

    اے این ایف کے مطابق دوحہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے بھی 52 چرس، اور 31 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، دونوں واقعات میں اسمگلنگ میں ملوث مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ پشاور ایئر پورٹ پر بھی ایک مشترکہ کارروائی میں اے این ایف اور اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر سے 70 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک شخص سے 510 گرام چرس برآمد کر لی ہے، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ منشیات طلبہ کو فروخت کرتا تھا۔

    لاہور ایمپریس روڈ پر کوریئر آفس میں ناروے سے بھیجے گئے ایک پارسل سے 31 گرام ویڈ برآمد ہو گئی، برآمد شدہ ویڈ ٹافیوں کے پیکٹ میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔

  • ملازمہ نے خلیجی کفیلہ کو چھت سے گرانے کی کوشش میں زخمی کر دیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک افریقی ملازمہ نے نوکری سے نکالے جانے پر خلیجی کفیلہ کو چھت سے گرانے کی کوشش میں زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک افریقی ملازمہ خود کو نوکری سے نکالے جانے کا صدمہ برداشت نہ کر سکی، اور برہم ہو کر کفیلہ کو چھت سے گرانے کی کوشش میں انھیں زخمی کر دیا۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس نے 32 سالہ افریقی ملازمہ کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا، بعد ازاں فوجداری عدالت نے اسے ایک ماہ قید اور بے دخلی کی سزا سنا دی۔

    کفیلہ نے خراب کارکردگی پر افریقی ملازمہ کو انتباہ دیا تھا کہ اسے ریکروٹنگ ایجنسی کو واپس کر دیا جائے گا، افریقی ملازمہ نے ملازمت جانے پر کفیلہ پر حملہ کر دیا اور انھیں گھر کی بالائی منزل سے گرانے کی کوشش کی۔

    رپورٹ کے مطابق کفیلہ نے بہ مشکل خود کو بچایا اور افریقی ملازمہ کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرا دی، افریقی ملازمہ نے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا، تاہم میڈیکل رپورٹ آنے پر الزامات ثابت ہو گئے۔

    کفیلہ نے بتایا ’جب ملازمہ کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ سنایا تو اس نے چیخنا چلانا شروع کر دیا، جب میں نے بالائی منزل جانے کی کوشش کی جہاں میرے بچے کھیل رہے تھے، تو ملازمہ نے مجھے پکڑ کر گرانے کی کوشش کی، اور خود کو بچانے کی کوشش میں میرے دونوں بازو زخمی ہوگئے۔‘