Tag: Dubai

  • کرینہ کپورپاکستانی فلم سائن کرنے دبئی جارہی ہیں؟

    کرینہ کپورپاکستانی فلم سائن کرنے دبئی جارہی ہیں؟

    دبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ پاکستانی ڈائریکٹرشعیب منصور کی فلم سائن کرنے کے لئے دبئی جارہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہدایت کار شعیب منصور نے اداکارہ کرینہ کپور کو فلم کا مرکزی خیال ای میل کیا جس میں کرینہ کے لئے انتہائی جاندارکردار ہے۔

    کرینہ کپورنے فلم کے آئیڈیے کو پسند کیا ہے اور اب وہ مکمل اسکرپٹ پڑھنے کی خواہش مند ہیں۔

    کرینہ کپورجلد ہی اپنی پاکستانی پراجیکٹ ’’مڈڈے‘‘ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربھی اعلان کریں گی۔

    بھارت کی خوبرو اداکارہ فی الحال ارجن کپور کے ہمراہ آر بالکی کی فلم ’’ کی اور کا‘‘ میں کام کررہی ہیں اور’’اڑتا پنجاب‘‘ نامی فلم میں بھی جلووہ گر ہوں گی۔

    اب انتظار صرف اس بات کا ہے کہ کب باضابطہ ذرائع سے کرینہ کپور کی پاکستانی فلم میں کام کرنےکی تصدیق ہوتی ہے اور اگر واقعی ایسا ہے تو وہ پاکستانی فلموں میں کام کرنے والی پہلی اے کلاس بھارتی اداکارہ ہوں گی۔

  • بھتہ خوروں نے منصوبہ بندی کے تحت بلدیہ فیکٹری کو جلایا، مالکان

    بھتہ خوروں نے منصوبہ بندی کے تحت بلدیہ فیکٹری کو جلایا، مالکان

    کراچی : سانحہ بلدیہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی سے کراچی واپس پہنچ گئی، سانحہ بلدیہ میں درجنوں خواتین سمیت دوسو انچاس مزدور زندہ جل گئے۔

    ملکی تاریخ کی الم ناک کہانی اور بدترین دہشت گردی جس کی منصوبہ بندی منظم طریقےسے کی گئی ،سفاک درندوں کے چہروں سے نقاب اترنے کے قریب ہے۔

    دردناک سانحے کی تفتیش کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کا انٹرویو کرکے دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی۔

    جےآئی ٹی نے پاکستانی قونصل خانے میں چار دن تک بھائیلہ براداران کے بیانات ریکارڈ کئے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فیکٹری مالکان نے بتایاکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت بھتہ خور گروپ نے فیکٹری کو آگ لگائی۔

    ٹیم کے رکن ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹ ایک ماہ میں اعلیٰ حکام کو پیش کر دی جائے گی۔

  • سانحہ بلدیہ: جے آئی ٹی نے فیکٹری مالکان کا دوسرے روز بھی بیان قلمبند کرلیا

    سانحہ بلدیہ: جے آئی ٹی نے فیکٹری مالکان کا دوسرے روز بھی بیان قلمبند کرلیا

    کراچی: سانحہ بلدیہ پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے دبئی میں فیکٹری مالکان کا دوسرے روز بھی بیان قلمبند کیا۔

    ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی ٹیم نے فیکٹری مالکان سے دورسے روز بھی پاکستانی سفارت خانے میں ملاقات کر کے بیان قلمبند کیا جس کے بعد فیکٹری مالکان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ۔

    بیان ریکارڈ کرانے کے دوران فیکٹر ی مالکان میڈیا کے کوریج کرنے پر برہم ہو گئے اور میڈیا کو کوریض کرنے سے منع کردیا ،بیان سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ۔

    بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ٹیم قونصل خانے سے روانہ ہوگئی۔ کل بیان ریکارڈ کرانے کا تیسرا سیشن ہوگا۔

  • سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کا بیان لینے دبئی پہنچ گئی

    سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کا بیان لینے دبئی پہنچ گئی

    کراچی : سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کرنے والی ٹیم فیکٹری مالکان کا بیان لینے کے لئے دبئی پہنچ گئی ہے۔

    جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیکٹری مالکان کا بیان سفارت خانے کی مدد سے ریکارڈ کیا جائے گا۔

    تحقیقاتی ٹیم تین دن کے اندر تمام کام نمٹا کر وطن واپس جائے گی، تحقیقاتی ٹیم میں سلطان خواجہ کے علاوہ ڈی آئی جی منیر شیخ اور ایس پی ساجد سدوزئی بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٗن میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈھائی سو کے لگ بھگ ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔

    واقعے کی تحقیقات میں سامنے آیا تھا کہ فیکٹری کو بھتہ نہ ادا کرنے پر نظرآتش کیا گیا۔

    واقعے کی ایف آئی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کئی افراد کو نامزد کیا گیا تھا اور تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔

  • سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کابیان ریکارڈ کرنے دبئی روانہ

    سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کابیان ریکارڈ کرنے دبئی روانہ

    کراچی : سانحہ بلدیہ کی تحقیقاتی فیکٹری مالکان کا بیان ریکارڈ کرنے دبئی روانہ ہوگئی ہے، تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تفتیش کار دبئی گئے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ ہوگئی، سانحہ بلدیہ کی تحقیقاتی ٹیم علی انٹر پرائزر کے مالکان کا بیان قلم بند کرے گی۔

    ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی سلطان خان کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی منیر شیخ اور ایس پی ساجد سدو زئی ان کی معاونت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان سے پوچھے گی کہ ان سے بھتہ مانگا گیا تھا یا نہیں۔اس کے علاوہ فیکٹری مالکان سے سانحہ بلدیہ کے حوالے سے اہم سوالات بھی کئے جائیں گے۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی

    دبئی : پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے انگلینڈ کی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ شاہینوں نے چھوٹی ٹیم سے کھیل لیا۔ اب بڑی ٹیم سے بڑا مقابلہ ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر سے ہوگا، یو اے ای میں رواں ماہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔

    پاک انگلینڈ سیریز تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔ انگلش ٹیم نے سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات میں ڈیرے ڈال لئےہیں۔

    دبئی کے اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم پریکٹس میں اپنے ہتھیار تیز کررہی ہے۔ دونوں ٹیموں میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔

    انگلش کپتان ایلسٹر کک نے پاکستان کے خلاف سیریز کو چیلنج قرار دیا ہے۔ قومی ٹیم دورہ زمبابوے مکمل کرنے کے بعد یو اے ای میں انٹری دے گی اور پھرکڑا مقابلہ ہوگا۔

    تیرہ اکتوبر کو پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیمیں پریکٹس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی

    دبئی: زمبابوے کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی دوسری پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔

    آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے جب کہ سری لنکا 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، آسٹریلیا اور بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

     ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں نمبر پر ہے۔

  • وزیراعظم دبئی کے شہزادے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ

    وزیراعظم دبئی کے شہزادے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ان کے بڑے بیٹے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

    وزیراعظم کا یہ دورہ انتہائی مختصرہے اور وہ مرحوم شہزادے شیخ راشد کی تعزیت کرکے آج رات ہی وطن لوٹ آئیں گے۔

    دبئی میں جواں سال شہزادے کی ناگہانی مرگ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    شیخ راشد کی عمر محض 33 برس تھی اور وہ دورہ قلب کے سبب جاں بحق ہوئے ، ان کے والد شیخ محمد بن راشد المکتوم متحدہ عرب امارات وزیراعظم اورکے نائب صدرہیں جبکہ دبئی کے امیرہیں۔

    مرحوم شیخ راشد اپنے والد کے سب سے بڑے بیٹے تھے اور ان کے بھائی شیخ ہمدان دبئی کے ولی عہد ہیں۔

  • دبئی میں پیپلز پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

    دبئی میں پیپلز پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

    دبئی : پاکستان پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیپلزپارٹی کو ازسرنو منظم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس کا دوسراسیشن آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی زیرصدارت پی پی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پیپلزپارٹی کو ملک بھر میں ازسر نومنظم کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

    اجلاس میں رینجرز اختیارات اور پارٹی کی تنظیم نو پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کی مہم بلاول بھٹو زرادری چلائیں گے۔

    بلاول بھٹو سندھ اور پنجاب میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سندھ میں دس جلسے جبکہ پنجاب میں پانچ جلسے کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، اعتزازاحسن، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، شرجیل میمن، فیصل کریم کنڈی، نوید قمر، ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر رہنماؤں نے آصٖف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔

  • دبئی سے  4بھارتی شہری ڈی پورٹ کردیئے گئے

    دبئی سے 4بھارتی شہری ڈی پورٹ کردیئے گئے

    دبئی : چار بھارتی شہریوں کو شدت پسند تنظیم داعش کا لٹریچر سوشل میڈیا میں پھیلانے پر ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق داعش کے لئے کام کرنے والے چاربھارتی شہریوں کوڈی پورٹ کردیا گیا ہے، جنہیں بھارت پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا، ان بھارتی شہریوں کی گرفتاری سینتیس سالہ خاتون افشاں جبیں کی حیدرآباد دکن میں حراست کے بعد عمل میں آئی۔

    افشاں جبیں کو ابوظہبی سے دولت اسلامیہ کے لیے نوجوانوں کی بھرتی کے لیے بھارت بھیجا گیا تھا۔

    بھارتی شہری داعش کے فیس بک گروپ کے رکن تھے اور داعش کا لٹریچر فیس بک پر پھیلا رہےتھے، ڈی پورٹ کئے گئے بھارتی شہریوں میں ایک غیر مسلم بھی شامل ہے۔

    اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات نے داعش سے تعلق کے شبہے میں آٹھ بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ داعش کے لئے کام کرنیوالے مزید بھارتی ڈی پورٹ کئے جاسکتے ہیں۔