Tag: Dubai

  • عاطف اسلم، سونونگم کی مشترکہ پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے

    عاطف اسلم، سونونگم کی مشترکہ پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے

    دبئی: پاکستان اوربھارت کے نامورگلوکارعاطف اسلم اورسونو نگم دونوں ہی برصغیر کے جانے مانے گلوکار ہیں اور دبئی کی ایک تقریب میں دونوں نے اکھٹے پرفارم کرکے محفل کو جھوم اٹھنے پرمجبورکردیا۔

    سامعین اس وقت تو جھوم ہی اٹھے جب دونوں فانکاروں نے پاکستان اور بھارت کے لازوال نغمے گا کر دونوں ممالک کے عظیم گلوکاروں کو فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    Atif live in dxb

    Posted by Dubai Post, The News Blog of UAE on Thursday, September 10, 2015

    دونوں گلوکاروں نے بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ کا گانا ’’ہونٹوں سے چھولوتم‘‘ اور ریشماں اور محمد رفیع کی مشہورزمانہ غزل ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گا کر سامعین کو سحرزدہ کیا۔

    Atif and sonu nigam together in Dubai Concert

    Posted by Dubai Post, The News Blog of UAE on Thursday, September 10, 2015

    دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ ’’دونوں فنکارامن کوفروغ دینے کے لئے ایک مقام پر اکھٹے پرفارمنس دے رہے ہیں‘‘۔

    دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ فن اور تخلیق کے فروغ میں دونوں ممالک کی سرحد کو حائل نہیں ہونا چاہیئے۔

  • کراچی: پپیپلز پارٹی سندھ کا مشاورتی اجلاس آج دبئی میں طلب

    کراچی: پپیپلز پارٹی سندھ کا مشاورتی اجلاس آج دبئی میں طلب

    دبئی : پپیپلزپارٹی سندھ کا مشاورتی اجلاس آج دبئی میں ہوگا، جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔

    مشاورتی اجلاس کے لیے وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، شرجیل میمن اور مراد علی شاہ کو طلب کیا گیا ہے، جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سندھ کے امور پر مشاورت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اجلاس عیدسے ایک روز پہلے ہونا تھا لیکن وزیرِاعلیٰ سندھ کے نہ جانے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر رہنما دوپہرکی پروازسے دبئی روانہ ہوں گے اور مشاورتی اجلاس شام کو دبئی میں ہوگا۔

    اجلاس میں سندھ کے حوالے سے مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے معاہدہ

    کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے معاہدہ

    کراچی : شہر قائد کو اسمارٹ سٹی بنانے اور یہاں پر جدید سولر اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور ساتھ ہی مفت وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سندھ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے معاہدہ کرلیا۔

    دبئی کی مقامی ہوٹل میں اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن اوردبئی کے شیخ احمد المخطوم، چائنا (حوائی )کے جوشو ابودا اور امریکہ کی اسمارٹ ٹیکنالوجی کی معروف سرمایہ کار کمپنی کے رک ڈیوڈکے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

    اس معاہدے کے مطابق رواں سال دسمبر میں اس منصوبے کا فیز 1 مکمل کیا جائے گا اور کراچی میں دو تلوار کلفٹن سے شارع فیصل تک جدید سولر اسٹریٹ لائٹس بمعہ سی سی ٹی وی کیمرہ اور فری وائی فائی کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

    اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر 20 ملین امریکن ڈالر جبکہ مکمل لاگت 200 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں یہ تینوں سرمایہ کار کمپنیاں کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کی غرض سے کلفٹن میں دو تلوار سے شارع فیصل تک سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا آغاز رواں سال دسمبر سے شروع کردیں گی اور ان سولر اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ ساتھ ان میں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہوں گے۔

    یہ تمام کیمرہ دن اور رات میں ریکارڈنگ کرنے کی مکمل صلاحیت سے ہمکنار ہوں گے جبکہ اس میں فری وائی فائی ڈیوائس بھی منسلک ہوگی، جس سے اس کی رینج میں موجود ہر عام آدمی مفت میں انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرسکے گا۔

    شرجیل انعام میمن نے دبئی میں موجود پاکستانی کمیونیٹی اور میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج کئے جانے والے معاہدے کے بعد کراچی میں موجود تمام اسٹریٹ لائٹوں کو سولر انرجی پر تبدیل کردیا جائے گا، جس سے توانائی کے بحران سے بھی نبردآزما ہونے کے ساتھ ساتھ سولر انرجی کے ذریعے ہم کراچی شہر کو روشن شہر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاہدے کے تحت تمام اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ ایک نائٹ وژن سی سی کیمرہ اور فری وائی فائی ڈیوائس بھی تنصیب کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے سندھ حکومت پہلے ہی سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور ان اقدامات کے باعث کراچی میں بڑے پیمانے پر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کا خاتمہ ہوا ہے اور اس میں ہماری پولیس، رینجرز اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں اور ان کے اہلکاروں کا کردار قابل ستائش ہے۔

  • تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا، آصف زرداری

    تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا، آصف زرداری

    پشاور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری کردار کشی مت کرو ، سرحدوں پر آپ کو للکارا جا رہا ہے ، ہم آپ کا ساتھ دینا چاہتے ہیں، تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا۔

     پیپلزپارٹی کے پی کے عہدیداروں کی تقریب ،آصف زرداری نے خطاب کا آغاز یہ شعر پڑھتے ہوئے کیا کہ

    جب گلستان کولہو کی ضرورت پڑی

    سب سے پہلےگردن ہماری کٹی

    پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں بھی جنگ لڑنا آتی ہے ، آپ کو تین سال رہنا ہے ، ہمیں ہمیشہ یہاں رہنا ہے ، ہمیں تنگ کرنے کی کوشش کی تو ہم بھی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرہم کھڑے ہوئے تو فاٹا سے کراچی تک بند ہوگا، جب تک چاہیں گے ملک بند رہےگا۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں پانچ سال جیل میں گزارے، پرویزمشرف تین ماہ بھی جیل برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

     انہوں نے کہا ارب پتی،کروڑپتی سیاسی اداکار سیاست کو بدلنا چاہتے ہیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کمزورنہیں ،ابھی ہماراوقت نہیں آیا،دوبارہ پاور پولیٹکس کی امنگیں اٹھتی نظر آرہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کومستقبل دیکھتے ہوئے ساتھ رکھا ہوا،جیسی بھی ہےملک میں جمہوریت تو ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ آر او الیکشن کا مقابلہ نہیں کرسکتا نہ کرنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مستقبل دیکھتے ہوئے ساتھ رکھا ہوا ہے،جیسی بھی ہےملک میں جمہوریت توہے۔

    ،آصف علی زرداری نے کہا کہ فاٹامیں بھی جمہوریت کااثرجاناچاہیے، اگرکپتان کےساتھ استعفیٰ دیتےتوالیکشن دوبارہ ہوجاتے، ہم چاہتےہیں جمہوریت پروان چڑھے،میں انتظار کرسکتا ہوں ،مجھ میں بڑا صبر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک اشارے پرلوگوں کی جان لےلی جاتی ہے، ہمارےپاس ایسے لوگ ہیں جوکبھی بکے ہیں نہ کبھی بکیں گے،ہم نے جسے وکٹ دی ہوئی ہےاسےکھیلنے تودو،اسے ملک کی معیشت ٹھیک کرنےدو،آصف علی زرداری ایسانہ ہوکہ بعدمیں وہ موقع نہ ملنےکاگلہ کریں۔

  • دبئی: مایہ نازکرکٹرز پر مشتمل ’ماسٹرز چیمپیئن لیگ ‘آئندہ سال ہوگی

    دبئی: مایہ نازکرکٹرز پر مشتمل ’ماسٹرز چیمپیئن لیگ ‘آئندہ سال ہوگی

    دبئی: ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل) آئندہ سال دبئی میں منعقد ہوگی، تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی جی ایم اسپورٹس کے زیر اہتمام آئندہ سال فروری میں ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے90 لیجنڈ ریٹائرڈ کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کا ہر میچ 20 اوورز پر مشتمل ہوگا۔

    مذکورہ لیگ خلیجی ریاستوں میں مختلف مقامات پر کھیلی جائے گی، ایک ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی کا کرکٹ سے ریٹائر ہونا ضروری ہے۔

    ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کی ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے دس سال کیلئے منظوری دیدی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزر جی ایم اسپورٹس انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کے قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔

    اس سلسلے میں دبئی میں چار روز قبل ایک تعارفی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے علاوہ برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، گراہم گوچ ، ایلن بارڈراور دیگر نامور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے جیک کیلس نے بھی لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کے آرگنائزرز کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ دبئی کے ساحل پر وسیم اکرم، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

    یہ میچ ایم سی ایل کے حوالے سے ایک مہم کا حصہ تھا، ٹورنامنٹ کا آغاز 16 فروری سے ہوگا اور اس لیگ کے میچز دبئی  ابوظہبی، اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

  • کراچی میں پانی کا بحران ختم کرایا جائے، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی میں پانی کا بحران ختم کرایا جائے، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پانی کا بحران ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    بلاول ہائوس کراچی میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں پانی کا بحران ختم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

     اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر بلدیات شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ انہوں نےپارٹی چیئرمین کو بتایا ہے کہ رمضان سے قبل پانی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے کیلئے پانچ ارب روپے جاری کرنے کا یقین دلایا ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

     کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے اور ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چھ ماہ بعد اپنی بہن بختاور بھٹو کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں بلاول بھٹوزرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سمیت رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، شیریں رحمان نے انکا استقبال کی کیا۔

     ذرائع کے مطابق وہ پاکستان آکر وہ ملکی سیاست میں بھرپور حصہ لیں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حاصل ہونے والی نشستوں پر بلاول بھٹو زرداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا اورانہوں نے فیصلہ کیا کہ سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کی قیادت وہ خود کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے جہاں ناراض کارکنان اور ذمہ داران کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا کریں گے۔

  • آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے کوالیفائر راؤنڈ کا اعلان

    آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے کوالیفائر راؤنڈ کا اعلان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوہزار سولہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا اعلان کردیا۔

     ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار کا کوالیفائنگ راؤنڈ رواں سال نو سےچھبیس جولائی تک ہوگا، مشترکہ طور پر اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میزبان ملک ہونگے، ایونٹ میں سولہ ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

     چھ بہترین ٹیمیں آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کرینگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کے فارمیٹ کے مطابق دونوں گروپوں کی ٹاپ ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کھیلیں گی۔

     دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں کراس اوور میچز کھیل کر میگا ایونٹ کا حصہ بنیں گی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اگلا ایڈیشن گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا۔

  • دبئی: پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج ، 55 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

    دبئی: پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج ، 55 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا حتمی دور آج دبئی میں ہوگا، مذاکرات کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف سے پچپن کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے تحت ساتویں جائزے پر مذاکرات کا حتمی دور آج دبئی میں ہوگا،  ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کریں گے،  اس سلسلے میں پالیسی مذاکرات ایک ہفتے دبئی میں جاری رہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں دی جانیوالی سبسڈی کم کرنے کیلئے کہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ قسط جاری کرنے کیلئے مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط رکھی ہے، اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے بجٹ خسارہ کم کرنے شرط پر چھوٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    گزشتہ تمام جائزوں میں آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ حیران کن طور پر پاکستان تیسری پوزیشن پر آگیا۔

    ویسٹ انڈیز کی مہربانی کی بدولت پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پر آگئی، شاہینوں کو تیسری پوزیشن بچانے کیلئے بنگلا دیش کو ڈھاکا ٹیسٹ ڈھیر کرنا ہوگا، ناکامی یا ڈرا کی صورت میں قومی ٹیم تیسرے نمبر سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔

    کالی آندھی کے ہاتھوں شکست نے انگلش ٹیم پر چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، جنوبی افریقہ بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بیٹسمین رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کی حکمرانی قائم ہے۔

    ڈی ویلیئرز دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہے، یونس خان ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی ہے، مصباح الحق کا گیارہواں نمبر ہے۔

    بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستان بولر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا، آل راؤنڈ کیٹگری میں محمد حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔