Tag: Dubai

  • پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے، مذاکرات میں رواں مالی سال کی تیسری سہماہی کامعاشی جائزہ لیاجائے گا۔

    وزارت خزانہ زرائع کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو تیسری سہماہی اور محصولات وصولی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    ایف بی آر کے سربراہ طارق باجوہ آٹھ مئی تک مذاکرات میں شریک ہونے کیلئے دبئی جائیں گے، ایف بی آر چیئر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عالمی مالیاتی دارے کو بریفنگ دیئں گے۔

    مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے بعد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

  • آئی سی سی نے ممد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

    آئی سی سی نے ممد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

    دبئی : آئی سی سی نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ۔ محمد حفیظ بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو گرین سگنل مل گیا۔ آئی سی سی نے پروفیسر کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔ بولنگ ٹیسٹ کے امتحان میں پاس ہونے کے بعد حفیظ کو انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کی اجازت مل گئی۔

    محمد حفیظ کابولنگ ایکشن گذشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف غیر قانونی قرار دیا گیاتھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ چھ فروری کو دی تھی، لیکن انجری مسائل کے سبب حفیظ ٹیسٹ نہ دے سکے اور عالمی کپ سے بھی باہر ہوگئے۔

    محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی کی بائیو مکینک لیب میں ہوا۔ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔

    محمد حفیظ نے ٹوئیٹر پر ایکشن کلیئر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سمیت سپورٹ کرنے والوں کا شکر ادا کیا، ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہونے کا امکان ہے۔

  • دبئی میں بلاول بھٹو کی  آصف زرداری سے ملاقات

    دبئی میں بلاول بھٹو کی آصف زرداری سے ملاقات

    کراچی : بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی اورسیز پاکستان چیپٹردیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی ملاقات کی۔

    پیپلز پارٹی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  کہ ان کے والد سے کوئی اختلافات نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی پالیسیوں پرعملدرآمد کرنے کے پابند ہیں وقت آنے پر پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔

    پیپلز پارٹی ترجمان کے مطابق میڈیا پر بلاول بھٹو زرادری سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،بلاول بھٹو پارٹی کے اوور سیز چیپٹر کو دیکھیں گے اور اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

  • سب سے بڑا ٹی وی گیم شو جیتو پاکستان اب دبئی میں بھی

    سب سے بڑا ٹی وی گیم شو جیتو پاکستان اب دبئی میں بھی

    دبئی : جیتو پاکستان کی کامیابی ملک سے نکل کر دبئی پہنچ گئی،شو میں شرکت کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جس کے باعث جگہ ہی کم گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا ٹی وی گیم شو جیتو پاکستان کراچی اور لاہور میں ناظرین کے دل جیتنے کے بعد دبئی پہنچ گیا ۔

    جیتو پاکستان دبئی کے سیشن شو کوعوام نے سراہا اور مسرت کا اظہار کیا، جیتوپاکستان کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو میں شرکت کے لئے آنے والے لوگوں کے لئے جگہ ہی کم پڑ گئی۔

    شو میں آنے والوں پرانعامات کی بارش ہوگی۔ جیتو پاکستان دبئی کے اسپیشل پروگرام پندرہ،سولہ اور سترہ آپریل کو ہونگے۔

    جیتو پاکستان کی جانب سے شو میں آنے والوں کو بڑے انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ جیتو پاکستان انتظامیہ کے مطابق شو میں سیکڑوں افراد کی آمد متوقع ہے۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بولرز رینکنگ میں مچل اسٹارک نے سعیداجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    ورلڈ کپ ختم ہوتےہی آئی سی سی نے نئی رینکنگ کا اعلان کردیا، ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے، رنز اپ ٹیم نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، گرین شرٹس پچانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

     بولرز رینکنگ میں ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی مچل اسٹارک نے سعیداجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی، لیگ اسپنر عمران طاہر نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے،دنیائے کرکٹ سے دور سعیداجمل دو درجے تنزلی کے بعداب تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اے بی ڈی ویلئرز کی حکمرانی قائم ہے، کمار سنگاکارا دوسرے اور ہاشم آملہ کا تیسرا نمبر ہے، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا کیرئیر بارہویں پوزیشن پر اختتام پذیر ہوگیا۔

  • آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    دبئی: ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تنزلی کا سبب بن گئی ہے، مصباح الحق اور محمد عرفان رینکنگ میں بہتری لانے میں کامیاب رہے۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں پروٹیاز ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز بیٹسمینوں کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن پر قابض ہیں،  ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں، ان فارم بیٹسمین مصباح الحق رینکنگ میں بہتری لاتے ہوئے تیرہویں نمبر پر آگئے۔

    حفیظ پچیسویں ، آؤٹ آف فارم احمد شہزاد کی رینکنگ میں آٹھ درجہ تنزلی ہوئی، انٹرنیشنل کرکٹ سے غیر حاضر ہونے کے باوجود سعید اجمل سے پہلی پوزیشن کوئی نہیں چھین سکا ہے۔

    محمد عرفان نےزمبابوے کیخلاف اچھی کارکردگی کی بدولت ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی،تلکارتنے دلشان آل راؤنڈز کی فہرست میں نمبر ون ہوگئے، پروفیسر حفیظ کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی،شاہد آفریدی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • دبئی :عزیر بلوچ کو آج ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کیے جانے کا امکان

    دبئی :عزیر بلوچ کو آج ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کیے جانے کا امکان

    دبئی: دبئی :عزیر بلوچ کو آج ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی ایک دن اور تاخیر کا شکار ہوگئی تھی، کاغذات نامکمل ہونے کے باعث ملزم کو آج پاکستانی حکام کی تحویل میں دیا جائے گا۔

    دبئی سے عزیر بلوچ کو پاکستان لانا پاکستانی حکام کیلئے درد سر بن گیا، کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ اور لیاری گینگ وار کے اہم کردار کی پاکستان حوالگی ایک روز اور تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق کاغذات مکمل نہیں، جس کے باعث ملزم کو آج پاکستانی حکام کی تحویل میں دیا جائےگا۔

    ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق عزیر بلوچ کی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں، عزیر بلوچ کو دبئی جیل سے دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سے انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کالعدم امن کمیٹی کا سربراہ اورلیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ مسقط سے دبئی پہنچا تھا، جہاں انٹرپول کے حکام نے گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق عذیر بلوچ کے پاس پاکستان کے علاوہ ایران کا پاسپورٹ بھی موجود ہے، عزیر بلوچ یو اے ای کے ویزے پر سفر کر رہے تھے۔

    حکومتِ سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹرپول نے عزیر بلوچ کے ریڈوارنٹ جاری کر رکھے تھے، صوبائی حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔

  • دبئی:عذیر بلوچ کی پاکستان حوالگی مزید تاخیر کا شکار

    دبئی:عذیر بلوچ کی پاکستان حوالگی مزید تاخیر کا شکار

    دبئی : عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی ایک دن اور تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں، کاغذات نامکمل ہونے کے باعث ملزم کو کل پاکستانی حکام کی تحویل میں دیا جائے گا۔

    دبئی سے عذیر بلوچ کو پاکستان لانا پاکستانی حکام کیلئے درد سر بن گیا ہے، کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اور لیاری گینگ وار کے اہم کردار کی پاکستان حوالگی ایک دن اور تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق عذیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق کاغذات مکمل نہیں،  جس کے باعث ملزم کو کل پاکستانی حکام کی تحویل میں دیا جائےگا۔

    یواے ای حکام کے ایک اور خط کے بعد آج عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کئے جانے کا امکان تھا، ایف آئی اے کی ٹیم عزیزبلوچ کو تحویل میں لے گی ۔

    ذرائع کےمطابق ایف آئی اے نے سندھ پولیس کے افسر کو ساتھ جانے کیلئے کہا ہے،ایف آئی اے کے مطابق سندھ پولیس کے افسر کے پاس عزیربلوچ کا تمام ریکارڈ ہونا چاہئے۔

    ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق عذیر بلوچ کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کالعدم امن کمیٹی کا سربراہ اورلیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ مسقط سے دبئی پہنچا تھا، جہاں انٹرپول کے حکام نے گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق عذیر بلوچ کے پاس پاکستان کے علاوہ ایران کا پاسپورٹ بھی موجود ہے، عزیر بلوچ یو اے ای کے ویزے پر سفر کر رہے تھے۔

    حکومتِ سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹرپول نے عزیر بلوچ کے ریڈوارنٹ جاری کررکھے تھے، صوبائی حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔

  • خیبر پختونخواہ واحد صوبہ ہے جہاں بجلی، گیس کا بحران نہیں: عمران خان

    خیبر پختونخواہ واحد صوبہ ہے جہاں بجلی، گیس کا بحران نہیں: عمران خان

    دبئی: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں بجلی اور گیس کا بحران نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ دبئی میں خیبر پختونخواہ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں انوسٹمنٹ کرنے کے لئے یہ سب سے مناسب وقت ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت سرمایہ کاروں سے ہرممکن تعاون کرے گی۔

    کانفرنس میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ خطاب سے قبل عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام کے ہمران کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

  • رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    کراچی: رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے۔

    وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تادسمبرکے دوران پاکستان نے تین ارب ڈالرکی ادائیگیاں قرض کی مد میں کیں جو کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر کا تیس فیصد بنتا ہے ۔

    اس رقم میں دوارب انتالیس کروڑ ڈالرپرنسپل اورانسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرسود شامل ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال میں قرض کی ادائیگیوں میں اضافہ، امن وامان کی خراب صورت حال اور ملک میں جاری سیاسی کشمکش جیسے خدشات معیشت کو لاحق ہیں، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر میں ہوتا اضافہ بھی کافی نہیں ہوگا۔