Tag: due to covid

  • خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں‌ کورونا سے7 افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں‌ کورونا سے7 افراد جاں بحق

    صوبہ خیرپخیبرپختونخوا میں کورونا کے وار تیز ہوگئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 7 مریض انتقال کرگئے۔

    محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید  7 مریض انتقال کرگئے جب کہ مزید ایک ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 796 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار672 ہوگئی ہے۔

    کے پی میں اب تک کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد6900ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد1لاکھ96ہزار348 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے سنگین پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے آج سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاذ کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج سے گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز

  • پشاور: کورونا کا پھیلاؤ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بند

    پشاور: کورونا کا پھیلاؤ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بند

    پشاور میں کورونا کے بڑھتے  ہوئے کیسز کے پیش نظر شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

    شہید بےنظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق طالبات یونیورسٹی آنے کے بجائے آن لائن کلاسز سے مستفید ہوں گی۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کھلنے کے بعد بھی صرف ویکسینیٹڈ طالبات اور اسٹاف کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

    پشاورمیں کورونا پھیلاؤ کےباعث اب تک 4 جامعات کو بند کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں متعدد تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔

     مزید پڑھیں: اسلام آباد کے مزید 12 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

  • امریکا کا بڑا فیصلہ، کئی ممالک خطرناک قرار

    امریکا کا بڑا فیصلہ، کئی ممالک خطرناک قرار

    امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے یونان، آئرلینڈ، لیبیا، ایران سمیت سولہ ممالک کے لیے کورونا کے باعث سیاحت پر پابندی لگادی ہے اور انہیں خطرناک ممالک قرار دیا ہے۔

    کورونا کی پانچویں لہر اور اومیکرون کے تیز پھیلاؤ نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خوف کے سائے گہرے کردیے ہیں اور ممالک دوبارہ مختلف نوعیت کی پابندیوں کی طرف جارہے ہیں۔

    امریکا نے بھی کورونا کی پانچویں لہر کے پھیلاؤ کے باعث 16 ممالک کو خطرناک ملک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

    جن ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں یونان، ایران، اندورا، قازقستان، آئرلینڈ، لیبیا، مالٹا، لیسوتھو، جبل طارق، غواڈالوپ، کوراکاؤ، آئل آٖف مین، مارٹینیق، سینٹ بارتھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

    ان ممالک کے حوالے سے امریکی مرکز برائے تحفظ انسداد امراض نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں انہیں خطرناک ممالک قرار دیتے ہوئے ان ممالک کے لیے سیاحت کی پابندی لگائی گئی ہے۔