Tag: due to heavy rain

  • کراچی میں طوفانی بارش،   موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز  بھی متاثر

    کراچی میں طوفانی بارش،   موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

    کراچی: شہر قائد میں طوفانی بارش کے باعث  بجلی کی معطلی سے  موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہے ، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرمیں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، جہاں شہر میں 24گھنٹے سے زائد بجلی کی فراہمی معطل ہے، وہی موبائل ٹاورزکوبھی بجلی نہیں مل رہی ۔

    انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرمیں ایندھن ختم ہوگیا ہے ، بارش سے بعض موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچا اور سوئچ رومز متاثر ہوئے۔

    سیلاب سے زیر زمین فائبرآپٹک بھی خراب ہوگئی ، جس کے باعث انٹرنیٹ وائی فائی سروس اور موبائل سروسز متاثر ہے، موبائل سروسز متاثر  ہونے سے  لوگوں کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خیال رہے شہر میں کےالیکٹرک کے 70 سے زائد کیبل فالٹس سمیت درجنوں فیڈرز،پی ایم ٹیز ٹرپ ہوگئی ہے ، نشیبی علاقوں میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشنز میں پانی داخل ہوگیا ، جس سے بیشتر علاقوں میں ترسیل معطل ہے۔

    نارتھ کراچی،گارڈن،ایف بی ایریا گرڈاسٹیشن ، بن قاسم ،گڈاپ،ڈیفنس کے گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہمی معطل ہے۔

    لیاری،شاہ فیصل، ملیر،سعود آباد،نارتھ کراچی ، گلستان جوہربلاک ،گڈاپ،کاٹھور،شادمان ٹاؤن،بزرٹا لائن ، گلبرگ،،ناگن چورنگی،ایف سی ایریا،بفرزون،کے بی آر اسکیم میں بجلی بند ہے۔

  • راولپنڈی: دومنزلہ مکان منہدم ،  9افراد جاں بحق

    راولپنڈی: دومنزلہ مکان منہدم ، 9افراد جاں بحق

    راولپنڈی : تھانہ واہ صدر کے علاقے میں تیز بارش کے باعث دومنزلہ مکان منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے نوافرادجاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، وزیراعلی پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔

    راولپنڈی کے علاقے واہ صدر میں تیز بارش کے باعث دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، منہدم ہونے والی عمارت تلے متعدد افراد دب گئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے سے تین بچوں سمیت دس افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ نو افراد جاں بحق ہو گئے ۔

    ملبےتلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد میں سعدیہ، سپنا، سید نذیر، ممتاز، باغ سلطانہ، شمائلہ نذیر، احمد نذیر شامل ہیں۔

    ریسکیو آپریشن کے زخمیوں میں معجزانہ طور پر دس ماہ کی ایک بچی فاطمہ شامل ہے، جو جاں بحق ہونے والی ماں کی گود میں زندہ سلامت رہی۔

    مبینہ ٹھیکیدار چوہدری محمداکرم نے ناقص میٹریل سے مکان تعمیر کرکے حضرو کے حاجی رفیق کو بیچ دیا، ساجد نامی شخص مکان میں رہائش پذیرمتاثرہ خاندان سے کرایہ وصول کرتا تھا، جن کے خلاف مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

    پاک فوج، پولیس، ایدھی رضاکاروں سمیت دیگر فلاحی اداروں کے کارکنوں نے ساڈھے دس گھنٹے تک جاری ریسکیوآپریشن میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق عمارت میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تھا جبکہ عمارت سے ملحقہ پلازہ کے بھی دو پلر منہدم ہوچکے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے تفصیلات معلوم کیں اورانھیں واضح ہدایات جاری کیں۔