Tag: due to rain

  • سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ

    سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ

    کراچی : بارش کے باعث سبزی منڈی میں سبزیوں رسد میں کمی کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث جہاں سردی میں اضافہ ہوا وہیں سبزی پھل سب مہنگے ہوگئے ہیں، سبزیوں اور پھلوں کی ہول سیل اور ریٹیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    بارش کی وجہ سے سبزی منڈی میں سبزیوں کی رسد بری طرح متاثر ہوئی ہے، جو کے عارضی قلت کا باعث بن رہی ہے۔

    اس کے علاوہ سبزی منڈی میں ناقص انتظامات کے باعث اسٹاک میں موجود سبزیاں خراب ہونے لگیں ہیں۔

    سبزی منڈی زرائع کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں بیس روپے کلو اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت چالیس روپے فی کلو ہوگئی ہے، مٹر کی قیمت دو گنابڑھ کر اسی روپے فی کلو، گاجر چالیس روپے فی کلو جبکہ آلو اور پیاز تیس روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

    سبزی منڈی زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بارشوں کے باعث سبزیوں کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

  • لاڑکانہ میں بارش، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ منسوخ

    لاڑکانہ میں بارش، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ منسوخ

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے، پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ جلسہ شدید بارشوں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔

    ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق خراب موسم اورشدید بارشوں کے باعث برسی کی تقریبات محدود سطح پر نوڈیرو ہاؤس میں ہوں گی، جس میں پارٹی رہنماء، اراکین صوبائی، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان شرکت کریں گے۔

    لاڑکانہ، سکھر ، بینظیر آباد،اور دادو سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی تقریب میں شرکت کریں گے، دیگر اضلاع میں مقامی طور پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

    مرکزی تقریب سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔