Tag: Dumb

  • گونگے افراد آپس میں لڑ پڑے،3 گرفتار، مقدمہ درج نہ ہوسکا

    گونگے افراد آپس میں لڑ پڑے،3 گرفتار، مقدمہ درج نہ ہوسکا

    کراچی : گلشن حدید میں قوت گویائی سے محروم دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا  مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک ہوٹل پر گونگے افراد کے دو گروپ کسی بات پر آپس میں لڑ پڑے، تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہوٹل کے مالک نے اسٹیل ٹاؤن پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے موقع پر پہنچ کر 3افراد کو حراست میں لے لیا۔

    اسٹیل ٹاؤن تھانے پہنچ کر جب پولیس نے رپورٹ لکھنے کیلئے ان افراد سے بات کی تو گونگے افراد نے اپنے اپنے انداز میں بیان دینا شروع کردیا جو پولیس افسر کی سمجھ میں نہ آیا اور تین گھنٹے تک یہی کشمکش جاری رہی، آخری اطلاعات تک پولیس رپورٹ نہیں لکھ سکی۔

  • بچوں کو کند ذہن بنانے والی وجہ

    بچوں کو کند ذہن بنانے والی وجہ

    کیا آپ کا بچہ تعلیمی میدان میں کمزور ہے؟ اسے حساب اور سائنس پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہے؟ اور کیا آپ کے بچے کے استادوں کا کہنا ہے کہ وہ نہایت کند ذہن ہے؟

    اگر آپ بھی، اکثر والدین کی طرح اس مسئلے کا شکار ہیں تو ماہرین نے اس کی وجہ دریافت کرلی ہے۔

    فن لینڈ کی ایک یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ بچے جو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے، کھیلنے کودنے کے لیے وقت نہیں نکالتے اور اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں وہ کند ذہن ہوجاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سبزہ زار بچوں کی ذہنی استعداد میں اضافے کا سبب

    تحقیق میں شامل ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سروے میں دیکھا کہ پہلی سے تیسری جماعت تک کے وہ بچے جو اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر بغیر کسی جسمانی سرگرمی کے گزارتے تھے ان کے مطالعہ کی صلاحیت کمزور تھی۔

    kid-2

    ریسرچ میں بتایا گیا کہ وہ بچے خاص طور پر لڑکے، جو جسمانی سرگرمیوں میں متحرک رہتے تھے وہ تعلیمی میدان میں بھی آگے تھے، اور بہترین یا اوسط کارکردگی دکھاتے تھے، تاہم ان میں بری کارکردگی کا امکان کم تھا۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ لڑکوں کے برعکس وہ بچیوں میں جسمانی سرگرمی اور تعلیمی کارکردگی میں تعلق تلاشنے میں ناکام رہے۔

    مزید پڑھیں: اسمارٹ فون بچوں کو ’نشے‘ کا عادی بنانے کا سبب

    ماہرین نے بتایا کہ بچپن میں جسمانی طور پر متحرک رہنے والے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے بچوں پر دیرپا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کئی طبی پیچیدگیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

    یہ تحقیق جرنل آف سائنس اینڈ میڈیسن اینڈ اسپورٹس میں شائع ہوئی۔