Tag: Dunki

  • شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ آسکرز کے لیے نامزد؟

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ آسکرز کے لیے نامزد؟

    پچھلے کچھ دنوں سے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی گزشتہ سال کی تیسری فلم ڈنکی کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی طرف سے اسے آسکر ایوارڈ کے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

    راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکار تاپسی پنو، وکی کوشل اور وکرم کوچر نظر آئے تھے۔

    شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ نے کتنے کروڑ کمالئے؟

    ایک الگ قسم کی کہانی پر مشتمل اس فلم کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا اور اس فلم نے ہر دیکھنے والے کو متاثر کیا ہے، اس فلم نے اب تک دنیا بھر سے تقریباً 450 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر اب یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ڈنکی کے بنانے والے اسے اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد کروانے جارہے ہیں۔

    اگر یہ بات سچ نکلی تو ڈنکی شاہ رخ خان کی آسکر کےلیے نامزد ہونے والی تیسری فلم بن جائے گی، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی 2004 کی سودیس اور 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم پہیلی بھی آسکرایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکی ہیں۔

    شاہ رخ خان نے تاریخ رقم کر دی

    اگرچہ اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی لیکن معروف ایوارڈ شو کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے اس سے متعلق اشارہ دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Academy (@theacademy)

    ہالی ووڈ کی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (آسکرز) نے  فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے شاہ رخ خان اور کاجول کا ایک مختصر کلپ پوسٹ کیا ہے۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’شاہ رخ خان اور کاجول 1995 کے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا کلاسک گانا ’’مہندی لگا کے رکھنا‘‘ پرفارم کر رہے ہیں، جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ یہ آسکر میں ڈنکی کی پیشکش کے بارے میں واضح اشارہ ہے۔

    فلم ڈنکی پنجاب کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے چار دوستوں کی کہانی ہے جو برطانیہ جانا چاہتے ہیں لیکن اس میں تھوڑا سا مسئلہ ہے کیوں کہ ان میں سے کسی کے پاس بھی ویزا یا ٹکٹ نہیں ہوتا۔

    دنیا کے دوسرے حصے میں پہنچنے کی امید لے کر دوستوں کا یہ گروپ ایک فوجی سے ملتا ہے جو ان سے ’خوابوں کی سرزمین‘ پر لے جانے کا وعدہ کرتا ہے۔

  • شاہ رخ خان کے آنے والی فلموں سے متعلق انکشافات

    شاہ رخ خان کے آنے والی فلموں سے متعلق انکشافات

    کنگ خان نے نئی آنے والی فلموں ’جوان‘، ’پٹھان‘، اور ’ڈنکی‘، سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فلموں سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

    ’پٹھان ‘ آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

    سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان کو ادتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے ییش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    ’شاہ رخ خان فلم پٹھان‘ کے ذریعے تقریبا نصف دہائی بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے جبکہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو بڑے پردے پر دھوم مچائے گی، ناقدین کی جانب سے بھی فلموں پہلے سے ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    پٹھان میں شاہ رخ جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گے جس کی تلاش میں ناصرف خفیہ ادارے ہوتے ہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی انہیں تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔

    فلم کے دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ٹیزر سے اشارہ ملتا ہے کہ دپیکا اور جان یا تو شاہ رخ خان کے دشمن کے روپ میں نظر آئیں گے یا پھر ان کی ہی کے نقش قدم پر چلیں گے۔

    مزاحیہ فلم ’ڈنکی‘

    ’دی ڈیڈ لائن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی‘ سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری مزاحیہ فلم کا نام انگریزی میں ’ڈونکی‘ ہے لیکن بھارت میں اس لفظ کا تلفظ ’ڈنکی‘ ہے اور پنجابی میں بھی اسے ’ڈنکی‘ ہی کہتے ہیں۔‘

    کنگ خان نے فلم سے متعلق کہا کہ ’فلم کے ہدایت کار راجو ہیرانی ہیں جبکہ فلم میں‌ تاپسی پنوں‌ اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گی، اس کی کہانی مصنف ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’راجو ہیرانی کی فلمیں مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں اور اس میں جذبات کا عنصر بھی موجود ہوتا ہے۔‘

    ڈنکی کہانی سے متعلق شاہ رخ خان نے بس اتنا بتایا کہ ’یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو فون آنے پر گھر واپس آنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔‘

    جوان آئندہ سال جون میں ریلیز ہوگی

    جوان کے فلم ساز ایٹلی ہیں جبکہ اسے شاہ رخ خان کے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور اس کی پروڈیوسر ان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔

    ایکشن سے بھرپور فلم آئندہ سال جون میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    جوان کی کہانی سے متعلق ایٹلی نے بتایا کہ فلم میں ایکشن، ڈرامہ، جذبات کا عنصر موجود ہے کہانی سے سبھی لطف اندوز ہوں گے جبکہ فلم ہندی، تامل، ملیالم، اور کناڈا زبانوں میں بھی ریلیز ہوگی۔

  • شاہ رخ خان کی نئی فلم کی پہلی جھلک ریلیز

    شاہ رخ خان کی نئی فلم کی پہلی جھلک ریلیز

    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، ان کی نئی فلم ‘ڈنکی’ کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی۔

    تقریباً چار سال سے شاہ رخ خان کے مداح جن لمحات کا انتظار کر رہے تھے وہ اب آنے والے ہیں، شاہ رخ نے بڑے پردے پر واپسی کا سوشل میڈیا پر اعلان اپنی نئی فلم کی خوش خبری کے ساتھ کیا ہے۔

    اگرچہ فلم ‘پٹھان’ کی تاریخ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، تاہم اب ایک ایسی فلم کا اعلان کیا گیا ہے، جو ہندی سینما کو سمجھنے والوں میں سنسنی اور جوش پیدا کر سکتی ہے، وجہ یہ ہے کہ کئی بہترین فلموں کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک فلم لے کر آ رہے ہیں، جس کا نام ہوگا ’ڈنکی Dunki‘۔

    شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راج کمار ہیرانی سے فلم کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    شاہ رخ نے لکھا ڈیئر راج کمار ہیرانی سر، آپ میرے سانتا کلاز نکلے، آپ شروع کرو میں ٹائم پر پہنچ جاؤں گا۔ بلکہ میں تو سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔ میں آخر کار آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں 22 دسمبر 2023 کو آپ سب کے لیے ڈنکی لے کر آرہا ہوں۔

    بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 22 دسمبر 2023 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    راجو ہیرانی نے بھی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شاہ رخ، ہم نے آخرکار ایک ساتھ فلم بنانے کا فیصلہ کر ہی لیا۔ اگلے سال کرسمس پر آپ سب سے سینما گھروں میں ملیں گے۔‘

    راجو ہیرانی نے اس ٹوئٹ میں تاپسی پنو کو بھی ٹیگ کیا ہے، فلم میں تاپسی پنو اہم کردار میں ہیں، تاپسی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’آخر کار یہ ہو رہا ہے، شاہ رخ اور راجو ہیرانی کے ساتھ اپنی اگلی فلم ڈنکی کا اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔‘

    ڈنکی کی شوٹنگ اس مہینے شروع ہو گئی ہے، جب کہ اگلے شیڈول کی شوٹنگ پنجاب میں ہو رہی ہے، اس فلم کو راجو ہیرانی اور ابھیجیت جوشی نے لکھا ہے۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی جب کہ ان کے مداحوں کو اب ’ڈنکی‘ کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔