Tag: Dunyapur

  • منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    دنیا پور کے نواحی علاقے چک نمبر 337 ڈبلیو بی میں منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، 2 خواتین قتل، ایک زخمی ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 337 ڈبلیو بی میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر ملزم احسن اقبال نے ممتاز آرائیں کے گھر داخل ہو کر تیز دھار آلے کے وار سے ممتاز آرائیں کی والدہ عطا مائی اور بہن نذیراں بی بی کو قتل کردیا، جبکہ ممتاز آرائیں کی دوسری ہمشیرہ سائرہ بی بی جس سے منگنی ٹوٹی تھی وہ شدید زخمی ہوگئی۔

    واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال دنیاپور منتقل کیا، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تھانہ صدر پولیس نے ملزم احسن اقبال کو آلہ قتل سمیت اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • فاقوں کے شکار شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر دی، مدد پہنچ گئی

    فاقوں کے شکار شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر دی، مدد پہنچ گئی

    دنیاپور: پنجاب کے ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں فاقوں کے شکار ایک غریب شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر دی، جس پر پولیس حکام مدد کے لیے پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل دنیاپور کے ایک شہری منظور احمد نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی دن سے بیمار ہیں اور گھر میں اس وجہ سے فاقے ہونے لگے ہیں۔

    شہری کا پولیس ہیلپ لائن 15 پر کہنا تھا کہ ان کے جوان بچے ذہنی طور پر معذور ہیں اور گھر میں بھوکے ہیں، جب کہ وہ خود کئی دنوں بیماری کے باعث کچھ کر نہیں پا رہے۔

    ون فائیو پر کال کے بعد تھانہ سٹی پولیس غریب شہری کے لیے مسیحا بن گئی، ایس ایچ او سٹی رئیس علی شہری کے گھر پہنچ گئے، اور شری کے بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی جانب سے شہری کو کئی روز کا راشن بھی فراہم کیا گیا، اور انھوں نے معذور بچوں کو نئے جوتے بھی اپنے ہاتھوں سے پہنائے۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی شیئر ہو رہی ہے، جس میں انھیں جوتے پہناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • دنیا پور: کمسن بچی کوزیادتی کےبعد قتل کرنےوالا ملزم گرفتار

    دنیا پور: کمسن بچی کوزیادتی کےبعد قتل کرنےوالا ملزم گرفتار

    لودھراں: صوبہ پنجاب کےعلاقے دنیا پور میں 6 سالہ ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ضلع لودھراں کےعلاقے دنیا پور میں ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم علی حیدر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم علی حیدر نے 9 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے اعتراف کرلیا۔

    ڈی پی او لودھراں امیر تیمور کا کہنا ہے کہ ملزم علی حیدر کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔


    دنیا پورمیں 6 سالہ بچی عاصمہ زیادتی کے بعد قتل


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لودھراں کےعلاقے دنیا پور میں ننھی بچی عاصمہ کی لاش جوہڑ سے ملی تھی۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس حکام کو معصوم عاصمہ کے قاتل کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    شہبازشریف نے ننھی عاصمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔


    زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائےموت کا حکم


    یاد رہے کہ 17 فروری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں درندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ مجرم عمران کو ایک بارعمر قید ،7سال قید، 32 لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔

    زینب قتل کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے مختصرٹرائل تھا، چالان جمع ہونے کے سات روز میں ٹرائل مکمل کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔